Tag: hira mani

  • حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں

    حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں

    اداکارہ حرا مانی نے غصے پر قابو نہ پانے کا اعتراف کر لیا جس کے نتیجے میں وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔

    اداکارہ حرا مانی کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، ویڈیو مین انہوں نے اپنے بے قابو غصے کے بارے میں بات کی ہے جس کی وجہ سے اداکارہ کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

    اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ میں اتنا غصہ کرتی ہوں کہ گھر کے سارے دروازے توڑ دیتی ہوں، لاک ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں، یہ سب کچھ اس وقت ہوتا ہے جب میں فارغ ہوتی ہوں، اسی لیے مانی کہتا ہے کام کرتی رہو، تم کام کے بغیر عجیب ہو جاتی ہو۔

    اداکارہ کی اس گفتگو پر سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے، صارفین نے ان کے رویے کو غیر ذمے دارانہ اور تشویش ناک قرار دیا ہے۔

    ایک صارف نے لکھا "اسی لیے تعلیم ضروری ہے! آپ کو سیکھنا ہوگا کہ کب چپ رہنا ہے، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا وہ اس خرابی کو ایک عام چیز کیوں بنا رہی ہیں؟ ایک مداح نے لکھا کہ وہ اپنے غصے کے مسائل پر کتنا فخر محسوس کررہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ آپ ایک بڑے مسئلے کا شکار ہیں میڈم، آپ صحت مند نہیں ہے، ایک مداح نے مزید کہا مجھے بچارے مانی کے لیے دکھ ہو رہا ہے۔’

  • حرا مانی کو اپنا موازنہ کرینہ کپور سے کرنا مہنگا پڑگیا

    حرا مانی کو اپنا موازنہ کرینہ کپور سے کرنا مہنگا پڑگیا

    پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو اپنا موازنہ بالی ووڈ سپر اسٹار کرینہ کپور سے کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    حرا مانی پاکستانی اداکارہ ہیں جو دو بول، میرے پاس تم ہو، سن یارا، دل موم کا دیا سمیت دیگر ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں، ان کی شادی سلمان ثاقب شیخ سے ہوئی، جو مانی کے نام سے مشہور ہیں۔

    حرا مانی نے آج تک پاکستانی میڈیا چینلز کو دیے گئے انٹرویوز میں تو کرينہ کپور مداح ہونے کا ثبوت دیا ہی تھا لیکن پہلی مرتبہ بھارتی میڈیا پرسن فریدون کو دیے گئے انٹرویو میں کرینہ کپور کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ گیت کا کردار حقیقی زندگی ہیرا مانی سے بہت ملتا جلتا ہے۔

    حرا مانی نے دورانِ انٹرویو کہا کہ ‘جب وی میٹ’ میں کریکٹر ‘گیت’ کا کردار ان کی حقیقی زندگی سے بہت مشابہت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ جب ‘جب وی میٹ’ ریلیز ہوئی تو میری خالہ نے فون کرکے کہا تھا کہ ‘یہ فلم تمہارے کردار پر بنائی گئی ہے’۔

    اداکارہ نے کہا کہ ‘ہم سب نے مل کر یہ فلم دیکھی تھی اس کردار میں بہت سی مماثلتیں ہیں، فلم دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ امتیاز علی نے مجھ سے مل کر یہ کردار لکھا ہوگا’۔

    اسی انٹرویو میں حرا مانی نے کرینہ کپور کی فلموں کے مقبول ہونے والے کرداروں کے مشہورِ زمانہ ڈائیلاگز ان ہی کے انداز میں بولے اور خود کو کرینہ کپور سمجھتی نظر آئیں۔

    جس کے بعد حرا مانی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ‘وہ کرينہ کپور کا چائنا والی کاپی ہیں’ جبکہ  ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘حرا نے خود سے کہانی بنالی کہ خالہ کی کال آئی، پلیز کرینہ کپور کی بے عزتی تو نہ کرو’۔

  • ’مجھے بھی امیر بنادو‘ حرا مانی اور رجب بٹ کی ویڈیو وائرل

    ’مجھے بھی امیر بنادو‘ حرا مانی اور رجب بٹ کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اور یوٹیوبر رجب بٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر اداکارہ حرا مانی اور رجب بٹ کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں اداکارہ اور یوٹیوبر کی گفتگو شامل ہے، اداکارہ نے اس ویڈیو میں یوٹیوبر سے امیر بنانے کی درخواست کی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی میک اپ روم میں موجود ہیں جبکہ رجب بٹ اپنی ولاگنگ کررہے ہیں، اسی دوران دونوں شخصیات کی آپس میں سلام دعا اور خیر خیریت کا تبادلہ ہوتا ہے۔

     اس دوران حرا مانی رجب بٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہیں آپ اتنی جانی مانی شخصیت ہیں پلیز مجھے بھی امیر کردو، میرا یوٹیوب چینل آپ بنا دو۔

    رجب بٹ نے اداکارہ کی بات سن کر کہا کہ اس وقت میں پاکستان کا ٹاپ یوٹیوبر ہوں، دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر آپ نے یوٹیوب چینل بنالیا تو آپ ایک ڈراما نہیں کریں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    رجب بٹ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ’جس دن آپ کا چینل بن جائے گا میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو ہاف ملین سبسکرائبرز گفٹ کردوں گا‘۔

  • ’آٹو ٹیون کا استعمال‘ شیراز اپل کا حرا مانی کی گائیکی سے متعلق بڑا دعویٰ

    ’آٹو ٹیون کا استعمال‘ شیراز اپل کا حرا مانی کی گائیکی سے متعلق بڑا دعویٰ

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار شیراز اپل نے اداکارہ حرا مانی کی گائیکی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار شیراز اپل نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے پُرانے بیان اور دیگر موضوع پر کھل کر گفتگو کی۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقبول اداکارہ حرا مانی اپنی گلوکاری میں آٹو ٹیون استعمال کرتی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن جس طرح کا گانا وہ گاتی ہیں ایسا کوئی بھی شخص بآسانی گا سکتا ہے۔

    گلوکار نے کہا کہ جس طرح حرامانی گلوکاری کرتی ہیں اس طرح میں کوئی بھی شخص آٹو ٹیون کا استعمال کرتے ہوئے میرے اسٹوڈیو میں گانا گاسکتا ہے, شیراز اپل نے مزید کہا کہ ’جب آپ اتنے اچھے اداکار ہیں تو آپ کو گانا گانے کی کیا ضرورت ہے؟۔

    یاد رہے کہ حرا مانی کی موسیقی کو جہاں کچھ لوگ سراہتے نظر آتے ہیں وہیں کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو انہیں بے سرے گانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہیں۔

  • اداکاری سے زیادہ گلوکاری اور لائیو کنسرٹس میں مزہ آتا ہے: حرا مانی

    اداکاری سے زیادہ گلوکاری اور لائیو کنسرٹس میں مزہ آتا ہے: حرا مانی

    پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ حرامانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری سے زیادہ گلوکاری اور لائیو کنسرٹس میں مزہ آتا ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل میگزین سے گفتگو کی جس میں انہوں نے ڈرامہ سے بریک اور اپنی گلوکاری کے بارے میں بتایا۔

    حرا مانی نے اپنی مصروفیت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل میں کچھ ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اور جلد ہی ایک سے دو گانے بھی ریلیز ہونے والے ہیں۔

    اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ میں نے آنے والے دنوں میں کنسرٹس بھی کر رکھے ہیں، مجھے اداکاری سے زیادہ گلوکاری اور لائیو کنسرٹس میں مزہ آتا ہے، میں نے کبھی تھیٹر ڈرامی نہیں کیا مگر مجھے لائیو کنسرٹس کے دوران تھیٹر ڈرامے جیسا محسوس ہوتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میرا کوئی بھی ڈرامہ آن ایئر نہیں ہے کیوں کہ میں نے ڈراموں سے ایک سال کے لیے وقفہ لیا تھا، ڈراموں میں اداکاری کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے، اب میرا ارادہ ہے کہ میں کنسرٹس کے ساتھ ساتھ اپنے سنگل گانے بھی ریلیز کروں۔

    انہوں نے اپنے بچوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ میرے بچے بھی مجھے بہت سپورٹ کرتے ہیں، جب بچے چھوٹے ہوتے ہیں تو اتنی پریشانی نہیں ہوتی لیکن میرے بچے آج بھی جہاں جاتے ہیں مجھ سے میسج پر پوچھ لیتے ہیں‘۔

  • حرا مانی کا ’نو میک اپ‘ لُک سوشل میڈیا پر وائرل

    حرا مانی کا ’نو میک اپ‘ لُک سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حرا مانی کا ’نو میک اپ‘ لُک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اداکارہ حرا مانی نے اپنی ایک نئی تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک نئے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

    حرا مانی نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں ’ نومیک اپ نو فلٹر لُک‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Lulusar (@lulusaronline)

    اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کی جسے اب تک لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

    واضح رہے کہ حرا مانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل دو بول، میرے پاس تم ہو، بندش سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • حرا مانی نے ہمیشہ خوش رہنے کا فارمولا شیئر کردیا

    حرا مانی نے ہمیشہ خوش رہنے کا فارمولا شیئر کردیا

    کراچی : ٹیلیویژن کی معروف اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر اداکار سلمان ثاقب عرف مانی نے بتایا ہے کہ ہمارے بچے ہم سے اس طرح گفتگو کرتے ہیں جیسے وہ ہم سے بڑے ہیں، اے آر وائی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اپنی گھریلو زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر اداکار سلمان ثاقب عرف مانی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کی ماہ رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن "شان سحر” میں میزبان ندا یاسر کے شو میں شرکت کی۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ جس طرح آپ دونوں ہنس مکھ ، خوش مزاج اور مزاحیہ سے ہیں تو کیا گھر میں بچوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ماحول بنائے رہتے ہیں؟

    جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنے بچوں کی شرارتوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ کس طرح ان کے چھوٹے بچے اس عمر میں کیسی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور ہمارے ساتھ دوستوں کی طرح برتاؤ کرتے ہیں، ہمارے بچے ہم سے اس طرح گفتگو کرتے ہیں جیسے وہ ہم سے بڑے ہیں۔

    قبل ازیں ایک انٹرویو میں اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا تھا کہ جب میری پہلی اولاد ہوئی تو اس وقت میری عمر19 سال تھی، بچہ جب2 سال کا ہوا میں 22 کی تھی، جب میں 23 سال کی ہوئی تو وہ 3سال کا تھا، میں اپنے بچے کے ساتھ ہی بڑی ہوئی ہوں۔ خیال رہے کہ حرا اور مانی نے 2008 میں شادی کی تھی اب ان کے دو بچے ہیں۔

  • حرا مانی کی شوہر کے ساتھ تصویر وائرل، مداحوں کے دلچسپ تبصرے

    حرا مانی کی شوہر کے ساتھ تصویر وائرل، مداحوں کے دلچسپ تبصرے

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سلمان ثاقب عرف مانی کے ساتھ تصویر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ و ماڈل حرا مانی نے اپنے انسٹا گرام پر اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا ہے کہ مانی پاکستانی میں تم سے پیار کرتی ہوں۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ کو ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا اور تصویر کو لائیک کرتے ہوئے کمنٹس میں ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

    سوشل میڈیا صارفین نے تصویر پر اپنے اپنے انداز میں اداکارہ اور ان کے شوہر کے بارے میں محبت بھرے تبصرے کیے ایک صارف نے کہا کہ "خوبصورت” ایک اور کا کہنا تھا کہ "اوہ بہت پیاری ہے۔

    اس کے علاوہ مداحوں نے اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے اسے سپر اسٹائلش امیجز قرار دیا تو ایک اور صارف نے کہا کہ تم دونوں بہت خوبصورت لگ رہے ہو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے ایک اور تصویر حرا مانی نے شوہر سلمان ثاقب شیخ کے ساتھ شیئر کی تھی اور کہا کہ میں جانتی ہوں کہ ہم دونوں صبر نہیں کرسکتے۔

    لیکن اگر غلطی سے بھی ہم صبر دکھانے پر آجائیں تو ہم دونوں سالے پیچھے نہیں ہٹتے، ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر گزار دیتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آندھی آئے یا طوفان ہم نے ایک دوسرے کا ہاتھ نہیں چھوڑنا، ہم دونوں نے ایک دوسرے سے پکا وعدہ کرلیا ہے، اب ہاتھ بالکل نہیں چھوڑنا۔

    واضح رہے کہ حرا مانی نے اپریل 2008 میں سلمان ثاقب شیخ سے شادی کی تھی، ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔

  • حرا مانی اپنے گھر کا خیال کیسے رکھتی ہیں؟

    حرا مانی اپنے گھر کا خیال کیسے رکھتی ہیں؟

    کراچی: معروف اداکارہ حرا مانی نے بتایا کہ وہ گھر سے دور ہوتے ہوئے بھی کس طرح گھر کا خیال رکھتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر سلمان ثاقب شیخ (مانی) نے ندا یاسر کے شو میں شرکت کی اور اپنے بارے میں دلچسپ باتیں بتائیں۔

    حرا کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد جب وہ سسرال گئیں تو انہوں نے بے تحاشہ صفائیاں شروع کردیں، انہیں صفائی کا ہمیشہ سے جنون تھا۔

    مانی کا کہنا تھا کہ اب بھی جب حرا گھر پر ہوتی ہے تو وہ سب کے لیے بہت پریشان کن دن ہوتا ہے کیونکہ وہ تمام چیزیں کھول کھول کر دیکھتی ہے اور نوکروں کی شامت آجاتی ہے۔

    حرا نے بتایا کہ اب انہوں نے گھر پہ کیمرے بھی لگا لیے ہیں جس کی وجہ سے وہ آسانی سے ملازمین سے کام کروا سکتی ہیں۔

  • "ماہرہ پاکستان کی شاہ رخ خان ہیں”

    "ماہرہ پاکستان کی شاہ رخ خان ہیں”

    لاہور : پاکستن شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کو بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے ہم پلہ قرار دے دیا گیا۔ یہ اعزاز انہیں پاکستانی اداکارہ حرامانی نے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا ترین نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنے شوہر علی سفینا کے ہمراہ شرکت کی۔

    اس پروگرام میں اُنہوں نے اپنی نئی ازدواجی زندگی، معاشرتی مسائل سمیت اپنے کیرئیر کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی اور چند چبھتے ہوئے سوالات کے بھی جوابات دئیے۔

    پروگرام کے دوران میزبان احسن خان کی جانب سے ایک سیگمنٹ میں اداکارہ کو یہ بتانا تھا کہ اُنہیں ذاتی طور پر کس اداکار یا اداکارہ کا کام پسند ہے۔

    اس سیگمنٹ کے دوران علی سفینا نے اپنی اہلیہ کی طرف سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حرا کو ماہرہ خان کی اداکاری پسند نہیں۔

    شوہر کی بات سے متفق نہ ہوتے ہوئے حرا ترین نے کہا کہ مجھے ماہرہ خان کی اداکاری بہت پسند ہے بلکہ شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ اُن کا کام ہی پسند آتا ہے۔ حرا ترین نے کہا کہ ماہرہ خان تو پاکستان کی شاہ رخ خان ہیں۔

    دوسری جانب علی سفینا نے کہا کہ ماہرہ خان کام اچھا کرتی ہیں لیکن میرے خیال میں اُنہیں مزید اپنی اداکاری پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ حرا ترین اور علی سفینا نے سال 2013 میں شادی کی تھی اور اس جوڑی کے ہاں شادی کے چار سال بعد دسمبر2017 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔