Tag: hira mani

  • اداکارہ حرا مانی کی انسٹاگرام پوسٹ کے چرچے

    اداکارہ حرا مانی کی انسٹاگرام پوسٹ کے چرچے

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز فنکاروں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں سے وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا ہوتا ہے، مداح بھی اپنے پسندیدہ فنکاروں کی پوسٹ میں دلچسپی لیتے ہیں اور انہیں سراہتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’دو بول‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    حرا مانی کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ’باکسنگ گلوز‘ پہن کر غصے کا عنصر دے رہی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کیپشن لکھا کہ ’مجھ سے پنگا نہ لینا، ورنہ ایک آئے گا زور کا۔‘

    View this post on Instagram

    Don’t mess with me !!! Warna eik aye ga zor ka

    A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے اپنی 12 سال پرانی تصویر شیئر کی تھی، تصویر شیئر کرتے ہوئے حرا مانی کا کہنا تھا کہ یہ تصویر جولائی 2008 کی ہے۔

    View this post on Instagram

    Major throwback 2008 July….🤰

    A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on

    حرا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’دو بول‘ اور ’غلطی‘ میں حرا مانی کی اداکاری کو  مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا، ڈرامے میں حرا کے ہمراہ اداکار عفان وحید نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    یاد رہے کہ حرا مانی کا اصل نام حرا سلمان ہے، حرا مانی اور سلمان ثاقب شیخ 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔

    View this post on Instagram

    🧿

    A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on

  • ’شکریہ مجھے برداشت کرنے کا‘ حرا مانی کا شادی کی سالگرہ پر پیغام

    ’شکریہ مجھے برداشت کرنے کا‘ حرا مانی کا شادی کی سالگرہ پر پیغام

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’دوبول‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ کی اداکارہ حرا مانی نے آج اپنی شادی کی 12ویں سالگرہ منائی اور مداحوں کے ساتھ خوبصورت پیغام شیئر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ حرا مانی اور مانی (سلمان ثاقب شیخ) کی شادی کو 12 برس بیت گئے، دونوں اداکار جوڑی نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں۔

    حرا مانی نے لکھا کہ ’مانی یہ دیکھو مجھے کیا ملا، مانی دیکھیں میں نے کیا پایا، مبارک ہو کہ ہم نے مل کر 12 سال مکمل کرلیے ہیں شکریہ مجھے برداشت کرنے کا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ کا اصل نام حرا سلمان ہے، حرا مانی اور سلمان ثاقب شیخ 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔

    اپنی چلبلی فطرت کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں جانی جانے والی حرا مانی نے 12 سال بھی ساتھ گزارنے کے حوالے سے مذاق بھی کیا کہ ’مانی اپنی حفاظتی بند اچھی طرح باندھ لو، پرواز اڑنے میں بس کچھ ہی دیر باقی ہے، کیونکہ یہ ایسی رولرکوسٹر ہے جس سے میں تمہیں اب کبھی اترنے نہیں دوں گی۔

    کیپشن کے آخر میں حرا نے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد نہایت شرارتی انداز میں دیتے ہوئے کہا کہ ’شادی کی سالگرہ مبارک ہو پگلے۔‘

  • ’’بات سچ اور جھوٹ کی نہیں، بات اب میرے کردار پر ہے‘‘

    ’’بات سچ اور جھوٹ کی نہیں، بات اب میرے کردار پر ہے‘‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’غلطی‘ کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، ڈرامے میں حرا مانی اور عفان وحید مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ کے بعد ’غلطی‘ میں بھی مداحوں کی جانب سے حرا مانی اور عفان وحید کی جوڑی کو  پسند کیا جارہا ہے، غلطی کے ٹیزر میں کامیاب ڈرامے دو بول کے میوزک کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

    اس ڈرامے کی ہدایت کاری صبا حمید نے دی ہیں جبکہ کہانی اسماء سیہانی نے تحریر کی ہے، اداکار عفان وحید نے اس سے قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامے کا پہلا پوسٹر بھی شیئر کیا تھا جس میں حرا مانی بھی موجود تھیں۔

    ڈرامے میں عفان وحید ایک نئے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں، وہ اس ڈرامے میں پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے لڑکے ’سعد‘ کا کردار نبھا رہے ہیں، جنہیں حرا مانی (زارا) نامی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے، زارا کا کردار حرا مانی ادا کررہی ہیں۔

    عفان وحید کا کہنا ہے کہ ڈراموں میں ہیرو کے بجائے ولن کے مختلف روپ دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ڈرامے میں عفان وحید کے مختلف روپ دکھائے گئے ہیں، وہ تعلیم یافتہ ہیں لیکن ان کا ایک روپ غصے والا بھی ہے۔

    ڈرامے کے ذریعے پیغام دیا گیا ہے کہ کبھی کبھی انسان غصے میں آکر غلط فیصلے کربیٹھتا ہے اور پھر اسے پچھتاوے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ڈرامہ سیریل غلطی کی ایک اور زبردست قسط کل رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ عفان وحید کا کہنا تھا کہ صبا حمید کے ساتھ مختلف ڈراموں میں اداکاری کی لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ وہ صبا کی ہدایت کاری میں ڈرامے میں اداکاری کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل غلطی کی کل رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

  • لاک ڈاؤن: غریبوں کی مدد کے لیے حرا مانی بھی میدان میں آگئیں

    لاک ڈاؤن: غریبوں کی مدد کے لیے حرا مانی بھی میدان میں آگئیں

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب افراد کی مدد کے لیے میدان میں آگئیں اور متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ راشن چوتھی بار غربا میں تقسیم کیا جارہا ہے جو میری خود کی محنت ہے۔

    انہوں نے اپنے مداحوں سمیت دیگر افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ان کی ٹیم کا حصہ بنیں اور روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی کمانے والے افراد اور مستحقین تک راشن پہنچانے میں مدد فراہم کریں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ مدد کے لیے جو بھی ممکن ہوسکے اپنا حصہ ڈالیں، پانی کی صرف ایک بوتل سے بھی مدد کی جاسکتی ہے، میرے اس کار خیر کا مقصد تشہیر کرنا نہیں بلکہ میں چاہتی ہوں کہ دیگر افراد بھی میری مدد کے لیے سامنے آئیں، اسی وجہ سے اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

    کرونا لاک ڈاؤن، شوبز اور کرکٹ اسٹارز غریبوں کی مدد کے لیے میدان میں آگئے

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد روز مرہ کے معمولات بری طرح سے متاثر ہوگئے، بالخصوص لاک ڈاؤن کے بعد یومیہ اجرت کمانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف ممالک کی حکومتوں نے شہروں کو لاک ڈاؤن کرتے ہوئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی، اس وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ بہت زیادہ متاثر ہوا کیونکہ اگر وہ کام پر نہیں جاتے تو اپنے اہل خانہ کے لیے اشیائے ضروریہ کا بندوبست نہیں کرپاتے۔

  • ’آپ دونوں میری جنت ہیں‘ اداکارہ حرا مانی کا پیغام

    ’آپ دونوں میری جنت ہیں‘ اداکارہ حرا مانی کا پیغام

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے والدین کی شادی کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں میری جنت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’دو بول‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والدین کی شادی کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام شیئر کیا جو وائرل ہوگیا۔

    حرا مانی نے لکھا کہ آپ دونوں میری جنت ہیں، ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ دیتے ہوئے دیکھا ہم سب نے آپ دونوں کواچھا وقت ہو یا بُرا وقت نہ امی نے آپ کا ساتھ چھوڑا نہ آپ نے امی کا ،آپ کی بے پناہ محبت دیکھ کے ہم بچوں نے بھی صرف محبت کرنا ہی سیکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    App donaon Mere jannat hain .. Hamesha Eik doosrey ka saath dete huye dekha hum sub ne app donaon ko Acha waqt hou ya bura waqt na ammi ne apka saath chora na app ne ammi ka app ki bepanah mohabbat dekh kay hum bachaon ne bhe sirf Mohabbat kerna hi seekha hai…. ye bhe seekha hai kay dard main kabhi saath nahi chorna houta hai dukh main haath zor Se thaamna houta hai takleef main seeney pay sir rakh kay batana houta hai kay farrukh main Hun app kay saath app fiker nai kerien main bachaon ka khayal rakhungi.. or doosri taraf naheed main kabhi kisi cheez ki kami nahi hounay doonga or chotay chotay waadaon kay saath ye safar shuru hua tha or ajj bhe ye safar Chal raha hai sachayi mukhlisi or usoolaon kay saath …. Happy anniversary abbu ammi

    A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on

    اداکارہ نے کہا کہ یہ بھی سیکھا ہے کہ درد میں کبھی ساتھ نہیں چھوڑنا ہوتا ہے دکھ میں ہاتھ زور سے تھامنا ہوتا ہے، تکلیف میں سینے پر سر رکھ کر بتانا ہوتا ہے کہ فرخ میں ہوں آپ کے ساتھ آپ فکر نہ کریں میں بچوں کا خیال رکھوں گی۔

    حرا مانی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اور دوسری طرف والد کہتے ہیں ناہید میں کبھی کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دوں گا، اور چھوٹے چھوٹے وعدوں کے ساتھ یہ سفر شروع ہوا تھا اور آج بھی یہ سفر چل رہا ہے، سچائی مخلصی اور اصولوں کے ساتھ۔

    آخر میں حرا مانی نے اپنے والدین کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد بھی پیش کی۔

  • حرا مانی کی ناروے میں سیر و تفریح، تصاویر وائرل

    حرا مانی کی ناروے میں سیر و تفریح، تصاویر وائرل

    اوسلو : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار جوڑے حرا اور مانی کی ناروے میں موسم سرما سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں تیسرے انٹرنیشنل پاکستان پریسٹیج ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد 7 دسمبر 2019 کو ہوگا جس میں پاکستانی فلم اور ٹی وی کے معروف اداکاروں اور اہم شخصیات نے شرکت کریں گی۔

    معروف اداکارہ حرا ان دنوں ناروے میں آئی پی پی اے 2019 کی رنگا رنگ تقریب کے منعقد ہونے کا انتظار کررہی ہیں، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ناروے میں سیر سپاٹے کی تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    View this post on Instagram

    Main or mere peeley jootay ! Oslo you are great 👍

    A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on

    اداکارہ حرا مانی تیسرے انٹرنیشنل پاکستان پریسٹیج ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا حصّہ بننے کے انتہائی پرجوش ہیں۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی ناروے کے سرد موسم سے خوب لطف اٹھا رہے ہیں، مداحوں نے بھی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

  • ’ڈرامے میں ایک نہیں دو قتل ہوں گے‘

    ’ڈرامے میں ایک نہیں دو قتل ہوں گے‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامے میں ایک نہیں دو قتل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کی اداکارہ حرا مانی نے ایک انٹرویو میں کہانی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

    ڈرامے دو بول سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ وہ ڈرامے میں ہانیا نامی ٹیچر کا کردار ادا کررہی ہیں، جو دانش (ہمایوں سعید) کے بیٹے رومی کی ٹیچر ہے، حرا نے ڈرامے میں کردار ادا کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے صرف ایک انسان کی وجہ سے یہ ڈرامہ سائن کیا اور وہ شخص ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں۔

    حرا مانی کا کہنا تھا کہ جب مجھے اس ڈرامے کی پیشکش ہوئی تھی تو میں نے ہمایوں سعید سے کہا تھا کہ آپ اس میں ہیرو ہیں اور عائزہ ہیروئن کیا مجھے دو بول کے بعد یہ ڈرامہ کرنا چاہئے، جس پر ہمایوں نے کہا حرا اگر یہ ڈرامہ ہٹ ہوگیا اور جس وقت ڈرامے میں تمہاری انٹری ہے تو تمہاری مقبولیت مزید بڑھ جائے گی۔

    اداکارہ کا کہنا ہے ڈرامے میں میرا کردار مختصر ہے لیکن کبھی کبھی چھوٹی چیزوں سے آپ بہت کچھ حاصل کرلیتے ہیں، ہدایت کار ندیم بیگ کا شمار پاکستان کے بڑے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرنے کی ہامی بھری تھی۔

    حرا مانی سے جب یہ پوچھا گیا کہ عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آگے جاکر ڈرامے میں ایک قتل ہوگا کیا واقعی ایسا ہی ہے؟ جس پر حرا نے جواب دیا کہ ایک نہیں دو قتل ہوں گے تاہم حرا نے یہ بتانے سے گریز کیا یہ قتل کس کردار کے ہوں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل جب گزشتہ قسط میں حرا مانی کی انٹری ہوئی تھی تو مداحوں کی جانب سے ان کی انٹری کو بے حد پسند کیا گیا تھا، چند صارفین نے ان کی انٹری پر تنقید بھی کی تھی۔

  • ’میرے پاس تم ہو’ حرا مانی کی انٹری پر مداحوں کے تبصرے

    ’میرے پاس تم ہو’ حرا مانی کی انٹری پر مداحوں کے تبصرے

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، اب اس ڈرامے میں نیا موڑ آیا ہے اور دانش اور مہوش کے بیٹے رومی کی ٹیچر بن کر اداکارہ حرا مانی کی انٹری ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل سے ہفتے کی رات 8 بجے نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو نے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے، ڈرامے میں رومی کی ٹیچر حرا مانی کی انٹری پر سوشل میڈیا پر مداحوں نے دلچسپ تبصر کیے ہیں۔

    حرا مانی، دانش (ہمایوں سعید) کے دفتر میں کام کرنے والے متین صاحب کی بیٹی کے طور پر ڈرامے میں آئی ہیں اور گزشتہ قسط میں متین صاحب دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرجاتے ہیں۔

    مہوش (عائزہ خان) کی دانش کو جب چھوڑ کر شہوار (عدنان صدیقی) کے ساتھ گئیں تو متین صاحب ہی تھے جو دانش کو سپورٹ کررہے تھے اور اب ان کا انتقال ہوچکا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حرا مانی اب رومی کو پڑھا لکھا کر کسی قابل بنانے میں رومی کا ساتھ دیں گی۔

    حرا مانی کی ڈرامے میں انٹری پر ایک مداح حمزہ بھٹا نے لکھا کہ ’حرا مانی اور ساڑھی کے ساتھ۔‘

    Social media has all sorts of reactions for Hira Mani’s entry in Meray Pass Tum Ho

    ایک صارف نے حرا مانی کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ڈرامے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’حرا مانی بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔‘

    Social media has all sorts of reactions for Hira Mani’s entry in Meray Pass Tum Ho

    حرا مانی کی جہاں مداحوں نے تعریف کی وہیں کچھ مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    میرے پاس تم ہو کی آنے والی اقساط میں کیا حرا مانی دانش کی مدد کریں گی یا ان سے شادی کرلیں گی، ان سب باتوں کو جاننے کے لیے دیکھنا نہ بھولیے ڈرامے کی 14ویں قسط اس ہفتے رات 8 بجے صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر۔