Tag: Hira Soomro

  • حرا سومرو کا ساتھی اداکار وہاج علی سے متعلق اہم انکشاف

    حرا سومرو کا ساتھی اداکار وہاج علی سے متعلق اہم انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ حرا سومرو نے ساتھی اداکار  وہاج علی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار وہاج علی خان نے اپنی بے مثال اداکاری اور محنت کے ذریعے کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوا ہے، 2023 میں مقبول ڈرامے کی غیر معمولی کامیابی کے بعد وہ پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول اداکاروں میں شمار کیے جانے لگے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@hirasoomro_official)

    وہاج علی نے اپنی فنی زندگی کا آغاز  بطور لائن پروڈیوسر کیا تھا، جہاں انہوں نے کئی مشہور اینکرز  بشمول نادیہ خان کے ساتھ بھی کام کیا بعدازاں اپنی محنت اور لگن کے باعث انہوں نے جلد ہی اداکاری میں قدم رکھا اور اپنے فن سے سب کو حیران کر دیا۔

    اب حال ہی میں پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے پی ٹی وی ہوم کے شو ”رائزنگ پاکستان“ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکار وہاج علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

    حرا سومرو نے کہا کہ وہاج علی ایک ایسا انسان ہے جو آپ کے اچھے دنوں میں آپ کے ساتھ نہ ہو لیکن بُرے دنوں میں وہ ایک میسج پر آپ کیلئے حاضر ہوگا۔

    حرا سومرو نے مزید کہا کہ وہاج ایک ایسے انسان ہیں جو آپ کے ساتھ روز کافی تو نہیں پیئے گے لیکن آپ کو اگر کوئی مسئلہ ہوا ہے اور اس سے متعلق آپ وہاج سے پوچھیں تو وہ آپ کے ساتھ ہوگا۔

  • اداکارہ حرا سومرو مردوں کے 4 شادیاں کرنے کی حامی

    اداکارہ حرا سومرو مردوں کے 4 شادیاں کرنے کی حامی

    پاکستانی اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے کہ حرام سے بہتر ہے مرد چار شادیاں کر لے لیکن وہ اس بات یقینی بنائے کہ وہ سب بیویوں کے حقوق پورے کرے گا۔

    حال ہی میں پاکستان  شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا سومرو نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مردوں کے 4 شادی سے متعلق گفتگو کی۔

    حرا سومرو نے کہا حرام کاموں سے بہتر ہے مرد چار شادیاں کرلے کیوں کہ خدا نے بھی انہیں اجازت دی ہے، اس میں خواتین کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، اس لیے اگر کسی مرد کے پاس اتنا پیسہ اور تمیز ہے، وہ سب کے ساتھ انصاف بھی کرسکتا ہے تو وہ بے شک چار شادیاں کرے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اگر مرد کو ان کی صحت، جسم اور مالی حالات اس بات کی اجازت دیتے ہیں اور وہ سمجھتا ہے کہ وہ سب کے ساتھ انصاف بھی کر پائے گا تو انہیں ایک سے زائد شادیاں کرلینی چاہئیں۔

    حرا سومرو نے مزید کہا کہ مردوں کی ایک سے زائد شادیوں پر بیویوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، انہیں قانونی اور مذہبی طور پر شادیوں کی اجازت ہے تو انہیں شادیاں کرنے دی جائیں، اگر کوئی مرد خود کو روک نہیں پا رہا، اس کی نیت اور ذہن ایسا ہے تو حرام کام سے بہتر ہے کہ اسے شادیاں کرنے دی جائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں شوہر کی دوسری شادی سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیوں کہ ان کی اپنی اور شوہر کی اپنی زندگی ہے، آج کل کی خواتین ہر کام کرنا چاہتی ہیں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ عورتیں خود کمانا بھی چاہتی ہیں، گھر بھی چلانا چاہتی ہیں اور شوہروں کو بھی اپنی مرضی کے کام نہیں کرنے دینا چاہتیں، شادی کے بعد بھی کسی دوسرے شخص سے متعلق سوچنا یا خیال کرنے میں کوئی برائی نہیں، غلط تب ہوگا جب کوئی گناہ کرے گا۔

  • حرا سومرو کے مداح ان سے مایوس کیوں؟

    حرا سومرو کے مداح ان سے مایوس کیوں؟

    معروف اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے کہ ان کے مداحوں کو علم نہیں کہ ان کی شادی ہوچکی ہے، جب انہیں علم ہوتا ہے تو وہ بہت مایوسی کا اظہار کرتے ہیں۔

    ایک انٹرویو میں حرا نے بتایا کہ اداکاری سے قبل ہی وہ ایک بچی کی ماں بن چکی تھیں اور حال ہی میں ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش بھی ہوئی ہے، ان کی بیٹی کی عمر 4 سال ہے جبکہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

    اداکارہ کے مطابق کیریئر کے آغاز میں جہاں مداح ان کی شادی سے بے خبر تھے، وہیں انڈسٹری کے بہت سارے افراد کو بھی ان کی شادی اور بچوں سے متعلق کوئی معلومات نہیں تھی اور زیادہ تر لوگ انہیں غیرشادی شدہ سمجھتے تھے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ اب جب لوگوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ وہ شادی شدہ ہیں، تب سے ان کے مرد مداح مایوسی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ان کی سوشل میڈیا پوسٹس میں بھی کمنٹس کر کے ان سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے جلدی شادی کیوں کی۔

    حرا سومرو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس پر مرد مداحوں کے اپنی شادی سے متعلق کمنٹس پڑھ کر، جس میں ان سے محبت یا شادی کی خواہش کا اظہار کیا جائے، ہنس پڑتی ہیں جبکہ ان سے پہلے ان کے شوہر ہنس پڑتے ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ مرد مداحوں کی جانب سے محبت کا اظہار کرنے یا شادی کی خواہش پر ان کے شوہر ہلکی آواز میں ایسے لوگوں کو کہتے ہیں کہ وہ پاگل ہیں اور انہیں حرا کا کچھ پتہ ہی نہیں۔

    شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی کزن سے ہوئی ہے، تاہم شادی سے قبل ان کے درمیان محبت ہوگئی تھی، لیکن ایک ہی خاندان سے ہونے کی وجہ سے رشتہ طے ہوا تو زیادہ تر لوگوں کو لگتا ہے کہ ہم نے خاندان کی مرضی سے شادی کی۔

    انہوں نے شوہر اور سسرالیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہلخانہ کی مدد کے بغیر اداکاری میں نہیں آسکتی تھیں اور ان کے شوہر ان کی ہمت افزائی کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ حرا سومرو نے چند سال قبل ڈرامہ ماں صدقے سے اداکاری کا آغاز کیا تھا مگر انہیں مقبولیت چپکے چپکے اور خدا اور محبت 3 سے ملی۔ اب وہ تیرے بن میں مریم کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    حرا سومرو نے اداکاری سے قبل دوران تعلیم ہی ماڈلنگ شروع کردی تھی اور اداکاری سے قبل ہی وہ شادی کرچکی تھیں اور وہ ایک بچی کی ماں بھی بن چکی تھیں۔