Tag: hit buffalo

  • 3 سالہ بچہ بھینس کی ٹکر سے جاں بحق

    3 سالہ بچہ بھینس کی ٹکر سے جاں بحق

    نارووال: صدیق پورہ میں گلی میں آزاد گھومنے والی بھینس کی ٹکر سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نارووال کے علاقے صدیق پورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گلی میں کھیلنے والے 3 سالہ بچہ بھینس کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گیا۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ 3 سالہ ابوبکر دوپہر کو گلی میں کھیل رہا تھا، بھینس کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا، ابوبکر کو شدید زخمی حالت میں لاہور ریفر کیا گیا تھا لیکن وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ بااثربھینسوں کے مالک کو کئی بار گلی سے بھینسیں گزارنے سے منع کیا تھا، مالک کی مبینہ غفلت لاپرواہی سے ہمارا بچہ جاں بحق ہوا۔

    لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔