Tag: hit n run case

  • ہٹ اینڈ رن کیس، ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو بے قصور قرار دے دیا

    ہٹ اینڈ رن کیس، ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو بے قصور قرار دے دیا

    ممبئی : دبنگ خان کو تیرہ سال بعد ممبئ ہائیکورٹ سے کلین چٹ مل گئی، ہٹ اینڈ رن کیس میں ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو بے قصور قرار دے دیا.

    ہٹ اینڈ رن کیس میں ثبوت ناکافی ہونے کے باعث ممبئی ہائیکورٹ نے دبنگ خان با عزت بری کردیا، عدالت کا کہنا ہے کہ استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ سلمان خان نشے میں گاڑی چلا رہے تھے جبکہ واقعے کے عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ پر نہیں لائے گئے، ان ثبوتوں کی بنیاد پر سلمان خان کو سزا نہیں سنائی جاسکتی.

    واضح رہے کہ سلمان خان پردو ہزار دو میں نشے کی حالت میں ایک شخص کو گاڑی سے کچل کرہلاک کرنے کا الزام تھا۔

    ممبئی کی سیشن عدالت نے رواں سال مئی میں بالی وڈ اسٹار خان کو کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید اور پچیس ہزار جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد سلمان خان ضمانت پر رہا تھے.

  • سلمان خان کو5 سال قید کی سزا سنا دی گئی

    سلمان خان کو5 سال قید کی سزا سنا دی گئی

    ممبئی: سپر اسٹار سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    ممبئی پولیس نے سلمان خان کو حراست میں لے لیا

     ہٹ اینڈرن کیس میں ممبئی عدالت نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو پانچ سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے 12 سال پرانے ہٹ اینڈ رن کیس میں اداکار سلمان خان کو غیرارادی قتل کا مجرم قرار دے دیا، جس کے بعد انھیں حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ سلمان خان کے ڈرائیور کو بھی غلط بیانی پر سزا ہوسکتی ہے۔

    بھارتی عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دیدیا

    عدالت کا کہنا تھا کہ سلمان خان پر عائد الزامات ثابت ہوگئے ہیں، حادثے کی رات سلمان خان نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہے تھے۔

    سرکاری وکیل نے عدالت سے زیادہ سے زیادہ سزا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سزا ایسی ہونی چاہیئے جو سب کیلئے سبق آموز ہو۔

    ستمبر دوہزار دو ہٹ اینڈ رن کا مقدمہ قائم ہوا تھا، دبنگ خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت گاڑی سلمان نہیں ان کے ڈرائیور چلا رہے تھے۔

    واضح رہے کہ 2002 میں سلمان خان کی گاڑی سے پانچ افراد کچلے گئے تھے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے تھے۔

     اس سے قبل 27 مارچ کو عدالت میں بیان دیتے ہوئے  سلمان خاں کا کہنا تھا کہ میں نشے میں نہیں تھا اور نہ ہی گاڑی چلا رہا تھا. ڈرائیونگ سیٹ پر میرا ڈرائیور اشوک تھا جب یہ حادثہ ہوا۔

    جیل کی ہوا کھانے والے بالی وڈ کے مشہورفلمی ستارے

    بعدازاں 31 مارچ کو سلمان کے ڈرائیور اشوک سنگھ نے خود ڈرائیونگ سیٹ پر ہونے کا اعتراف کیا، سلمان کے ڈرائیور نے عدالت میں کہا کہ پولیس میرا یقین نہیں کر رہی تھی اس لیے میں اتنے سال خاموش رہا لیکن اس دن گاڑی میں ہی چلا رہا تھا۔

    اس کے علاوہ سلمان کے وکیل نے یہ بھی کہا تھا کہ جس آدمی کی موت ہوئی وہ گاڑی کی ٹکر سے نہیں مرا بلکہ کرین سے گاڑی اٹھاتے وقت زخمیوں پر گاڑی گر جانے سے ہلاک ہوا۔

    تاہم بہت سے عینی شاہدین سلمان خان اور ان کے ڈرائیور کے بیانات سے متفق نہیں تھے۔

    سلمان خان نے اب تک 80 سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کی ہے، ان کی متعدد فلمیں جن میں ’دبنگ‘، ’ریڈی‘، ’باڈی گارڈ‘، ’ایک تھا ٹائيگر‘، ’میں نے پیار کیا‘، ’ہم آّپ کے ہیں کون‘ وغیرہ زبردست ہٹ رہیں۔

    خیال رہے کہ سلمان خان پر راجستھان میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران غیر قانونی طور پر ہرن کا شکار کرنےکے الزام میں بھی مقدمہ چل رہا ہے۔

  • ممبئی پولیس نے سلمان خان کو حراست میں لے لیا

    ممبئی پولیس نے سلمان خان کو حراست میں لے لیا

    ممبئی: ہٹ اینڈرن کیس میں ممبئی پولیس نے سپر اسٹار سلمان خان کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ سلمان خان کے ڈرائیور کو بھی غلط بیانی پر سزا ہوسکتی ہے۔

    سیشن عدالت نے دبنگ خان کو ہٹ اینڈرن کیس میں مجرم قرار دے دیا، سلمان خان کو دس سال قید کی سزا ہونے کا خدشہ ہے۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ سپر اسٹارسلمان خان پر الزامات ثابت ہوگئے ہیں، حادثے کی رات سلمان خان نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہے تھے۔

    سرکاری وکیل نے زیادہ سے زیادہ سزا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سزا ایسی ہونی چاہیئے جو سب کیلئے سبق آموز ہو۔

    پاکستانی وقت کے مطابق سلمان خان کو پونے ایک بجے سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

    ستمبر دوہزار دو ہٹ اینڈ رن کا مقدمہ قائم ہوا تھا، دبنگ خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت گاڑی سلمان نہیں ان کے ڈرائیور چلا رہے تھے۔

    استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس دبنگ خان کے خلاف مضبوط شواہد ہیں۔

    واضح رہے کہ 2002 میں سلمان خان کی گاڑی سے پانچ افراد کچلے گئے تھے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے تھے۔

    بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان پر بھارتی فلم نگری میں دس سال کے لیے نو انٹری کا بورڈ لگنے کا خدشہ ہے۔

    ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کے مستقبل کا فیصلہ بھارتی عدالت آج کریگی، اگر فیصلہ سلمان خان کے خلاف ہوا تو دبنگ خان کو دس سال قید ہوسکتی ہے، جس سے بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی پانچ سو کروڑ کا جھٹکا لگے گا۔

  • بھارتی عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دیدیا

    بھارتی عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دیدیا

    ممبئی :  سیشن عدالت نے دبنگ خان کو ہٹ اینڈرن کیس میں مجرم قرار دے دیا، سلمان خان کو دس سال قید کی سزا ہونے کا خدشہ ہے۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ سپر اسٹارسلمان خان پر الزامات ثابت ہوگئے ہیں، حادثے کی رات سلمان خان گاڑی میں موجود تھے اور نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہے تھے۔

    ستمبر دوہزار دو ہٹ اینڈ رن کا مقدمہ قائم ہوا تھا، دبنگ خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت گاڑی سلمان نہیں ان کے ڈرائیور چلا رہے تھے۔

    استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس دبنگ خان کے خلاف مضبوط شواہد ہیں

    واضح رہے کہ 2002 میں سلمان خان کی گاڑی سے پانچ افراد کچلے گئے تھے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے تھے۔

    بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان پر بھارتی فلم نگری میں دس سال کے لیے نو انٹری کا بورڈ لگنے کا خدشہ ہے۔

    ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کے مستقبل کا فیصلہ بھارتی عدالت آج کریگی، اگر فیصلہ سلمان خان کے خلاف ہوا تو دبنگ خان کو دس سال قید ہوسکتی ہے، جس سے بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی پانچ سو کروڑ کا جھٹکا لگے گا۔

     اگر انھیں سزا ہوئی تو کیا فلموں کی شوٹنگ کے لیے دبنگ خان کو سنجے دت کی طرح ہر بار ضمانت ملے گی یا وہ دس سال بعد ہیرو کی بجائے کسی ہیرو یا ہیروئن کے باپ کے رول میں نظر آئیں گے۔