Tag: Hit

  • کراچی کے شہری کل سے ایک اور ہیٹ ویو کے لیے تیار رہیں

    کراچی کے شہری کل سے ایک اور ہیٹ ویو کے لیے تیار رہیں

    کراچی :محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے  کہ کراچی کے شہری ایک اور ہیٹ ویو کے لیے تیار  رہیں ،  منگل سے جمعرات تک گرمی قہر ڈھائےگی ، پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا لیکن کل سے گرمی کی نئی لہر شروع ہونے کا امکان ہے ، آئندہ 3 روز کراچی کا درجہ حرارت بڑھے گا اور پارہ 44 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، دن بھر مغرب کی جانب سے پندرہ سے تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی،اور ہوا میں نمی کا تناسب 30 سے 50 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے۔

    یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز کراچی کے لئے ایک اور ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا، جس کے مطابق شدید گرمی کی لہر منگل سے جمعرات تک کراچی کا رْخ کرے گی، 29 سے 31 مئی تک درجہ حرارت 40 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں بند جبکہ شمال اور شمال مغرب کی جانب سے گرم ہوائیں چلیں گی۔

    کل سے شروع ہونے والی ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظرشہر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کئے گئے ہیں جبکہ ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں بنا مجبوری کے جانے سے گریز کرنے اور سر کو گیلا رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

    ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کی ایک بڑی وجہ درختوں کی کمی، بڑی بڑی بلڈنگیں اور الودگی ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کراچی میں ہریالی جتنی زیادہ ہوگی سورج کی تپش اتنی ہی کم محسوس ہوگی۔

    واضح رہے کہ 18 مئی کو محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا ، جس کے بعد کراچی کے شہریوں کو  6 روز  تک  شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا کا موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری کا موسم جزوی ابر آلود رہے گا، پشاور اور ڈی آئی خان شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، مظفرآباد، گلگت بلتستان اور اسکردو میں موسم خشک اور ابرآلود رہے گا۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، لسبیلہ، جیکب آباد، سکھراور شہید بینظیر آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سمندری طوفان سعودی عرب کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان سعودی عرب کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

    ریاض: یمن اور عمان میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ’مکونو‘ سعودی عرب کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کے بعد گذشتہ روز عمان میں تباہی مچانے والا سمندری طوفان ’مکونو‘ اب سعودی عرب کے ساحلی علاقوں سے جاٹکرایا ہے جس کے باعث ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان سے نمٹنے اور بڑے پیمانے پر نقصانات سے بچنے کے لیے ساحلی علاقوں پر ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جبکہ سعودی حکام نے عوام کو تلقین کی ہے وہ اپنی حفاظت خود بھی یقینی بنائیں۔

    قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نے سعودی صوبے نجران میں مکونو طوفان کے نتیجےمیں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور وہاں اضافی امدادی ٹیمیں بھی بھیج دی ہیں۔


    سمندری طوفان مکونو عمان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا


    ادارے کی جانب سے نجران کے مکینوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ چند روز کے دوران میں مکونو طوفان کے نتیجے میں رونما ہونے والی موسمی تبدیلیوں میں محتاط رہیں، وہ اپنے گھروں میں ہی مقیم رہیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔

    خیال رہے کہ مکونو طوفان دو روز قبل یمن کے جزیرہ سقطری سے ٹکرایا تھا اور اس کے متعدد دیہات زیر آب آگئے تھے جس کے بعد یمنی حکام نے سقطری میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا تھا۔

    علاوہ ازیں مکونو نے یمن کے ساحلی علاقوں میں تباہی پھیلانے کے بعد آج عمان میں صوبہ ظفار کے ساحلی علاقوں کا رُخ کیا تھا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دس سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سمندری طوفان مکونو عمان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان مکونو عمان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

    عمان : سمندری طوفان مکونو عمان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، تیز ہواؤں اور شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، طوفان سے ایک شخص ہلاک اور دس لاپتہ ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان مکونو یمن میں تباہی مچانے کے عمان پہنچ گیا، تیز ہواؤں اور طوفانی بارش نے ساحلی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ طوفان کے باعث عمان کا دوسرا بڑا صلالہ ائیرپورٹ بند کردیا گیا ہے اور ساحلی علاقے میں ہنگامی حفاظتی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق طوفان سے عمان کا صوبہ ظفار متاثر ہوا ہے، صلالہ میں سمندری لہروں میں طغیانی اور طوفانی بارشوں سے شہر میں سیلاب جیسی صورتحال ہے، نشیبی علاقے، سڑکیں اور انڈر پاسز زیرآب آگئے اور گھر اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

    حکومت نے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، پورے علاقے میں ہنگامی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، طوفان میں گھرے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے، شہریوں کو نشیبی علاقوں اور ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کہ عمان کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد طوفان کا رخ سعودی عرب کی جانب ہوگا جبکہ دوسرے درجے کا سمندری طوفان تیسرے درجے میں تبدیل ہونے کے امکان ہے، جس کے باعث مزید علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ فلسطین میں ایک مسجد شہید کر دی

    یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ فلسطین میں ایک مسجد شہید کر دی

    غزہ: فلسطین کے شہر نابلس میں واقع ایک مسجد کو یہودی شرپسندوں نے آتش گیر مادہ چھڑک آگ لگا دی جس کے نتیجے میں مسجد کا ایک بڑا حصہ متاثر ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق نابلس کے جنوبی قصبے عقربا میں اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں مسجد کو شہید کیا گیا، درجنوں صیہونی شرپسند عناصر رات کی تاریکی میں آتش گیر مادہ لیے جامع مسجد ’الشیخ سعادہ‘ پہنچے اور مسجد کے مرکزی دروازے سمیت مختلف حصوں کو آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگا دیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ علی الصح پیش آیا کہ جب نمازی فجر کی نماز کے لیے پہنچے تو مسجد کا ایک بڑا حصہ جل چکا تھا اس کے علاوہ شدت پسندوں نے مسجد کی دیواروں پر اشتعال انگیز نعرے بھی لکھ دیے۔

    داعش نے موصل کی 800سال قدیم تاریخی النوری مسجد کو شہید کردیا

    حملے سے متعلق مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، مسلم مخالف کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں تو مستقبل میں مزید نقصانات ہوسکتے ہیں، اور مسجد پر یہ حملہ ’الشمن‘ نامی ایک یہودی شرپسند گروپ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

    مقامی سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ مسجد کے قریب لگے کیمروں کی مدد سے دیکھا جاسکتا ہےکہ ملزمان نے اپنے چہروں کو کپڑے سے ڈھانپ رکھا تھا، مسجد کو آگ لگانے کے بعد شرپسندوں کی جانب سے مسلم مخالف نعرے بھی دیوار پر لکھے گئے۔

    حلب میں مسجد پرطیاروں کی بمباری ‘42افراد شہید

    خیال رہے کہ شرپسند گروپ ’الشمن‘ نے 2011 میں الجلیل شہر میں واقع مسجد طوبیٰ اور 2015 میں طبریا میں ایک چرچ کو بھی آگ لگایا تھا، علاوہ ازیں اب تک غرب اردن میں شرپسند یہودی تنظیموں کی جانب سے 50 سے زائد مساجد اور چرچوں پر حملے کیے جاچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی شہر بوسٹن میں ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، 10افراد زخمی

    امریکی شہر بوسٹن میں ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، 10افراد زخمی

    بوسٹن : یورپ کے بعد امریکہ میں بھی ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر بوسٹن میں ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی، واقعے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ادارے نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

    واقعہ بوسٹن ایئرپورٹ کے باہر پیش آیا، پولیس نے 56 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ یورپ میں آئے دن لوگوں پر گاڑیاں چڑھانے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔


    مزید پڑھیں : لندن، خاتون نےعید گاہ کے باہرنمازیوں پرگاڑی چڑھا دی


    اس سے قبل برطانیہ کے علاقے نیو کاسل میں خاتون نے عیدا لفطر کے موقع پر عید گاہ کے باہر نمازیوں پر گاڑی چڑھا دی تھی، جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے خاتون ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ا تاہم ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ حادثہ دہشت گردی یا نفرت پر مبنی نہیں تھا بلکہ اتفاقیہ طور پر پیش آیا۔

    اس سے قبل پیرس کے مضافاتی علاقے کریٹیل میں مسجد کے قریب ہجوم پرگاڑی چڑھانے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لائیو نشریات کے دوران رپورٹر پر آسمانی بجلی گر پڑی

    لائیو نشریات کے دوران رپورٹر پر آسمانی بجلی گر پڑی

    بیجنگ : صحافیوں کا کام ہوتا ہے دنیا کے واقعات اور حالات کی تازہ ترین صورتحال سے عوام کو واقف کروانا لیکن بعض دفعہ یہ کام انجام دیتے ہوئے خبر دینے والا خود بھی خبر بن جاتا ہے، ایسا ہی واقعہ چین میں پیش آیا جب رپورٹر پر لائیو ٹی وی شو کے دوران آسمانی بجلی گر پڑی۔

    چینی ٹی وی چینل کا رپورٹرلیو زیاؤڈونگ براہ راست نشریات کے دوران طوفانی بارشوں اور موسم کی خراب صورتحال بتانے میں مصروف تھا اور علاقے میں شدید موسلا دھار بارش جاری تھی کہ  اچانک اُس پر آسمانی بجلی آگری۔

    بجلی  اس قدر زور سے گرجی کہ رپورٹر بھی ڈر گیا اور اس کے ہاتھ سے چھتری گر گئی۔

    واقعہ کے بعد کچھ لمحوں کے لئے ٹی وی چینل کو اپنی نشریات بھی روکنا پڑ گئیں تاہم اس واقعے میں رپورٹر اور کیمرہ مین دونوں محفوظ رہے۔

    لیو کی بجلی گرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بھی ہلچل مچا دی اور اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

    چینی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے ریلیز کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے  ٹی وی کے رپورٹر لیو زیاؤڈونگ اس وقت دلچسپ صورت حال کا شکار ہوگیا، جب لائیو ٹی وی شو کے دوران موسم کا حال بتاتے ہوئے لیو پر آسمانی بجلی گر پڑی۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔