Tag: ho man jahan

  • بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ پاکستان فلم ‘ہو من جہاں‌’ کی مداح ہوگئیں

    بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ پاکستان فلم ‘ہو من جہاں‌’ کی مداح ہوگئیں

    کراچی : بھارتی ڈائریکٹر پوجا بھٹ اے آر وائی فلمز ‘ہو مان جہاں کے پریمیئر میں شرکت کی اور فلم کے معیار پر حیران رہ گئیں تھی۔

    پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ فلم ہو من جہاں ہر لحاظ سے ایک بہترین فلم ہے۔پوجا کا کہنا تھا فلم ہو من جہاں کی پروڈکشن، اداکاری اور ہدایت کاری کو دیکھ کر وہ بے حد متاثر ہوئی ہیں، اور انہوں نے فلم کے ہدایت کار کو فلم کی کامیابی کی مبارکباد بھی دی۔

    بھارتی ڈائریکٹر پوجا بھٹ نے اس موقع پر ایک ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایسا مانا جاتا ہے کہ بالی وڈ تکنیکی کاموں میں زیادہ آگے ہے میرے خیال سے وہ افراد فلم ہو من جہاں دیکھیں جس کے بعد ان کی سوچ یقیناً تبدیل ہو جائے گی۔

    Pooja Bhatt Comments after watching Ho Mann JahaanPooja Bhatt comments on #homannjahaanSheheryar Munawar Siddiqui Mahira KhanIn Cinemas Now  
    پوجا بھٹ نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں اپنے کیرئر کا آغاز پاکستان میں ہی کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ہو من جہاں کے ڈائریکٹر عاصم رضا کی طرح میں بھی اپنی ڈائریکشن کا پہلا قدم اسی شہر اسی ملک میں رکھا ہے ۔ اے آر وائی فلمز اور وژن فیکٹری فلم کی پیشکش فلم ہو من جہاں کے پرئمیر کے موقع پر معروف گلوکار بلال اشرف کی گفتگو ۔
    The talented Bilal Ashraf!Video credit goes to @movieshoovy#homannjahaan #premiere #Karachi #Pakistan Posted by Ho Mann Jahaan on Thursday, December 31, 2015
    اے آر وائی فلمز اور وژن فیکٹری فلم کی پیشکش فلم ہو من جہاں کے پرئمیر کے موقع پر اداکارہ عائشہ عمر کی گفتگو
    Ayesha Omar sharing her reviews about Ho Mann Jahaan!Video credit goes to @movieshoovy#homannjahaan #premiere #Karachi #Pakistan Posted by Ho Mann Jahaan on Thursday, December 31, 2015

  • فلم’’ہومن جہاں‘‘کی ریلیز کے پہلے روز دنیا بھر میں دھوم

    فلم’’ہومن جہاں‘‘کی ریلیز کے پہلے روز دنیا بھر میں دھوم

    کراچی : اے آروائی فلمز کی پیش کش ’’ہومن جہاں‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز دنیا بھر میں دھوم مچا دی، برطانوی دارالحکومت میں فلم بینوں نے فلم کو بہترین قرار دیدیا۔

    اے آروائی فلمز کی پیشکش ’’ہومن جہاں‘‘ لندن میں بھی سینماگھروں کی رونق بڑھانے پہنچ گئی، ریلیزکےپہلے دن فلم بین فلم کے عشق میں مبتلا نظر آئے۔

    اے آروائی فلمز کا نیا شاہکار فلم ہومن نے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کے پہلے ہی روز کامیابیوں کے جھنڈے گھاڑ دیئے کوئی فلم کے میوزک کا دیوانہ ہوا تو کوئی ایکٹنگ کے سحر میں گرفتار ہوگیا ، دا ویژن فیکٹری کے اشتراک سے بننے والی فلم ہومن جہان کو فلمی اور فلم بین حلقوں میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور فلم نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرلی ہے، ایڈوانس بکنگ کے باعث بہت سے فلم بینوں کو مزید انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

    اے آروائی نیوز سے گفتگو میں فلم بینوں نے ہو من جہاں کو بہترین فیملی انٹرٹینمنٹ قرار دیدیا، فلم بینوں کا کہناتھاکہ فلم شروع سے آخر تک اپنے سحر میں جکڑے رکھتی ہے۔

    فلم کی کہانی جانداراور موسیقی شاندارہے، لندن میں فلم دیکھنے والوں نے مشورہ دیا کہ سب کو اے آر وائی کی پیش کش فلم ہو من جہاں کو اپنے گھروالوں کےساتھ دیکھنے کیلئے ضرورجاناچاہیے۔

  • فلم ہومن جہاں کا میوزک ویڈیو ’’بارش‘‘ ریلیز کردیاگیا

    فلم ہومن جہاں کا میوزک ویڈیو ’’بارش‘‘ ریلیز کردیاگیا

    کراچی : اے آروائی فلمز اور دی وژن فیکٹری کی پیش کش فلم ہومن جہاں کا میوزک ویڈیو ’’بارش‘‘ ریلیز کردیا گیا۔

    دل کرے، شکر ونڈاں اور سڑک سڑک کے بعد یہ فلم ہو من جہاں کا ریلیز ہونے والا چوتھا گانا ہے، جس میں جمی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔


    اس گانے کا میوزک ویڈیو اے آر وائی ڈیجیٹل پر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    فلم ہو من جہاں کو عاصم رضا نے ڈائیریکٹ کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں شہریار منور،ماہرہ خان،عدیل حسین اور سونیا جہاں شامل ہیں ۔

    فلم یکم جنوری دو ہزار سولہ کو ملک بھر کے سینیما گھروں میں دھوم مچائے گی.

  • ہومن جہاں کے گانے ’سڑک سڑک‘ کی میوزک ویڈیو جاری

    ہومن جہاں کے گانے ’سڑک سڑک‘ کی میوزک ویڈیو جاری

    کراچی: اے آروائی فلمز اوردی ویژن فیکٹری کی پیش کش فلم ہومن جہاں کا میوزک ویڈیو ’’سڑک سڑک‘‘ ریلیز کردیاگیا ہے۔

    فلم ہو من جہاں کے ریلیزہونے والے گانے ’سڑک سڑک‘ میں مائی ڈھائی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    The video of the song 'Sarak Sarak' from Ho Mann JahaanReleasing on 01st Jan 2016 in Cinemas by ARY Films Posted by Ho Mann Jahaan on Friday, December 4, 2015
      فلم کی موسیقی فاخرنے ای ٹی اسٹوڈیو کے ہمراہ ترتیب دی ہے جبکہ گانے کی شاعری افضل ساحرکی ہے۔ فلم ہو من جہاں کو عاصم رضا نے ڈائیریکٹ کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں شہریار منور،ماہرہ خان،عدیل حسین اور سونیا جہاں شامل ہیں ۔ فل یکم جنوری دو ہزار سولہ کو ملک بھر کے سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

  • اے آروائی کی فلم ’ہومن جہاں‘ کا میوزک البم ریلیز کردیا گیا

    اے آروائی کی فلم ’ہومن جہاں‘ کا میوزک البم ریلیز کردیا گیا

    کراچی: اے آر وائی فلمز اور وژن فیکٹری کی نئی پیشکش’ ہو مَن جہاں‘ کےگانے ریلیز کردیےگئے، فلم اگلےسال سینماگھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

    اےآروائی کی فلمز اور وژن فیکٹری کی نئی پیشکش فلم ’ہومن جہاں ‘ کے پوسٹر کی زبردست پذیرائی کےبعد فلم بین ہومن جہاں کے گانے ریلیزہونے کےدن گِن رہے تھے اوراب ان کا انتظارختم ہوگیا۔

    اےآروائی فلمز نے ہومن جہاں کے گانے ریلیزکردیے ہیں، فلم کے لیے گانے معروف گلوکارعاطف اسلم، ٹیناثانی، زوہیب حسن،مائی ڈھائی اوردیگر گلوکاروں نے گائے ہیں۔

    فلم ’ہومن جہاں‘ کی لیڈنگ کاسٹ میں تین جانے پہچانے چہرے شامل ہیں۔ مائرہ خان، شہریار منور اور عدیل حسین جبکہ ساتھی اداکاروں میں منور صدیقی، سونیا جہاں، ارشد جمال ،جمال شاہ، نمرہ بچہ اور بشرا انصاری شامل ہیں۔

    فلم کی کہانی یاسر حسین کی تحریر کردہ ہے جبکہ اسکرین پلے یاسر حسین اور عاصم رضا نے قلم زد کیا ہے۔

    گزشتہ ماہ میڈ اِن پاکستان کے بینر تلے اے آر وائی کی نئی فلم ہومَن جہاں کا پوسٹر بعد ازاں ٹریلر جاری کیا گیا تھا، فلم کےہدایتکارعاصم رضا کاکہنا ہےفلم کی کہانی نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے، عاصم رضا نے بتایا کہ فلم اگلے سال یکم جنوری کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔

    Official Trailer for Ho Mann Jahaan - releasing 1st Jan 2016#SheheryarMunawar #MahiraKhan #Adeelhusain #homannjahaan  

  • اے آروائی کی فلم ’’ہومن جہاں‘‘ کا میوزک پہلی نومبرکو لانچ کیا جارہاہے

    اے آروائی کی فلم ’’ہومن جہاں‘‘ کا میوزک پہلی نومبرکو لانچ کیا جارہاہے

    کراچی: اے آر وائی فلمزاورویژن فیکٹری فلمزکی مشترکہ پیشکش ’’ہو من جہاں‘‘ کا میوزک پہلی نومبر کو فلم بینوں کی خدمت میں پیش کیا جارہاہے۔

    فلم ’’ہومن جہاں‘‘ کا ساوٗنڈ ٹریک کل نو گانوں پر مشتمل ہوگا جس کے گلوکاروں میں پاکستان کے نامور گلوکار بشمول زوہیب حسن، عاطف اسلم، زیب النساء بنگشم جمی خان ، ٹینا ثانی، ابو محمد، فرید ایاز، اسرار اور مائی دھائی شامل ہیں، فلم کی موسیقی فاخر محمود اوراحتشام ملک نے پروڈیوس کی ہے۔

    فلم ’’ہو من جہاں‘‘ پہلی جنوری 2016 کو نمائش کے لئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ فلم کے ستاروں میں ماہرہ خان، شہریار منور، عدیل حسین، سونیا جہاں، بشریٰ انصاری، ارشد محمود، جمال شاہ اور منور صدیقی شامل ہیں۔

    The official Theatrical Trailer of Ho Mann Jahaan Posted by ARY Films on Tuesday, October 13, 2015
    فلم کی کہانی یاسر حسین کی تحریر کردہ ہے جبکہ اسکرین پلے یاسر حسین اور عاصم رضا نے قلم زد کیا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹرعاصم رضا کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی کی کئی تہیں ہیں اورنوجوان اورعمررسیدہ الغرض ہرقسم کے لوگ اسے پسند کریں گے۔