Tag: hobart

  • چار ملکی ہاکی سیریز کےبعد پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی

    چار ملکی ہاکی سیریز کےبعد پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی

    لاہور : پاکستان ہاکی ٹیم چار ملکی سیریز کھیلنے کے بعد آج رات ہوبارٹ سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچ رہی ہے۔قومی ٹیم رات ایک بجے لاہور پہنچے گی۔

    پاکستان ہاکی ٹیم ہوبارٹ میں ہونے والی چار ملکی سیریز میں صرف دو میچز جیت سکی تھی۔کپتان اور کوچ کے مطابق یہ دورہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو جانچنے کیلئے اہمیت رکھتا تھا۔

    اصل مقصد اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانا ہے۔ وطن واپسی کے بعد قومی ہاکی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے پندرہ مئی کو کوریا روانہ ہوگی۔

    جس کے بعد اٹھائیس مئی سے کراچی کے ہاکی کلب آف پاکستان میں اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے تربیتی کیمپ لگایا جائیگا۔

  • آسٹریلیا نے اسکارٹ لینڈ کو با آسانی سات وکٹ سے ہرا دیا

    آسٹریلیا نے اسکارٹ لینڈ کو با آسانی سات وکٹ سے ہرا دیا

    ہوبارٹ :ورلڈ کپ کے پول اے کے میچ میں اسکاٹ لینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والا میچ  آسٹریلیا نے سات وکٹوں سے جیت لیاہے۔

    اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی اور آسٹریلیا کو 131 رنز کا ہدف دیا۔

    اسکاٹ لینڈ  کی ٹیم 25.4 اوورز میں 130 رنز بنار کر آؤٹ ہوگئی، اسکاٹ لینڈ کی جانب سے میکن نے 35 گیندوں میں 40رنز بنائے۔

    آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 15.2 اوورز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا،مائیکل کلارک سینتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے، اسکاٹ لینڈ کے روب ٹیلر نے پانچ اوورز میں انتیس رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

  • سری لنکا نے اسکاٹ لینڈ کو 148 رنز سے شکست دے دی

    سری لنکا نے اسکاٹ لینڈ کو 148 رنز سے شکست دے دی

    ہوبارٹ : ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ مسلسل پانچواں میچ بھی ہارگیا۔ سری لنکا نے باآسانی ایک سو اڑتالیس رنز سے ہرا کرپول اے میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    \تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ میں سری لنکن ٹائیگرز نےاسکاٹ لینڈ کا شکار کیا ۔دلشان اور سنگاکارا کی سنچریوں کی بدولت آئرلینڈرز نے اسکاٹش ٹیم کی بینڈ بجادی۔

    سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تھرمانے صرف چار رنز پر پویلین لوٹ گئے، دلشان اور سنگاکارا نے ناتجربہ کار بولنگ اٹیک پر خوب ہاتھ صاف کیے۔

    سنگاکارا نے کیرئیر کی پچسیویں اوردلشان نے کیرئیر کی بائیسویں سنچری بنائی۔ اننگز کے اختتامی لمحات میں انجیلو متیھوز نے بیس گیندوں پر ورلڈ کپ کی دوسری تیز ترین ففٹی جڑدی۔

    سری لنکا نے پچاس اوورز میں نو وکٹ پر تین سو ترسٹھ رنز بنائے۔ جوش ڈیوے نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  جواب میں اسکاٹش ٹیم لنکن فاسٹ بولرز کو جم کر نہ کھیل سکی۔

    کولاسیکرا اور چامیرا نے تین ، تین اور ملنگا نے دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ اسکاٹ لینڈ مقررہ اوورز کھیلے بغیر دو سو پندرہ رنز پر ڈھیر ہوگئی، سنگاکارا شاندار سنچری پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • آئر لینڈ کے ہاتھوں زمبابوے کو پانچ رنز سے شکست کا سامنا

    آئر لینڈ کے ہاتھوں زمبابوے کو پانچ رنز سے شکست کا سامنا

    ہوبارٹ: آئر لینڈ نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی کرکٹ ورلڈ کپ میں آئر لینڈ اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے پول بی کے میچ میں آئر لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔

    جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    زمبابوے کے برینڈن ٹیلر کے ایک سو اکیس رنز بھی ان کی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے،سین ولیم 96 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    آئر لینڈ کے ایلکس کوسیک نے بتیس رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ جان مونے اور کیون برائن نے دو دو وکٹیں لیں۔

    اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آئر لینڈ کی جانب سے سب سے بہترین اسکور ایڈ جوائس نے بنایا،جو ایک سو اکتالیس بالز پر 112 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    جبکہ اینڈی بیلبرین سینچری کے قریب پہنچ کر97 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔آئر لینڈ کے ٹینڈیا چتارا نے اکسٹھ رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور سین ولیمز نے بھی تین وکٹیں حاصل ک

  • انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا نے تین ملکی کرکٹ سیریز جیت لی

    انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا نے تین ملکی کرکٹ سیریز جیت لی

    پرتھ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایک سو بارہ رنز سے شکست دیکر تین ملکی کرکٹ سیریز جیت لی۔

    تین ملکی سیریز کے فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلین ٹیم شروعات میں مشکلات کا شکار رہی۔

    ساٹھ رنز پر چار کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوجانے کےبعد میکسویل اور مچل مارش نے ٹیم کو سہارا دیا، میکسویل پچانوے رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔

     جیمز فالکنر کی دھواں دھار نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے آٹھ وکٹ پر دو سو اناسی رنز بنائے۔

     ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم شروعات سے مشکلات میں پھنسی رہی، جونسن اور میکسویل کی عمدہ بیٹنگ نے انگلش ٹیم کو صرف ایک سو چھیاسٹھ رنز پر ڈھیر کردیا۔

     ایک سو بارہ رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا نے تین ملکی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

  • آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دیدی

    آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دیدی

    ہوبارٹ : سہ فریقی سیریز کے اہم میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

    ہوبارٹ میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کو معین علی اور ای این بیل نے ایک سو تیرہ رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

    ای این بیل کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر تین دو تین رنز بنائے۔ بیل ایک سو اکتالیس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

    ہدف کے تعاقب میں اوپنر نے چہتر رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کرکے جیت کی بنیاد رکھی۔ کپتان اسٹیوین اسمتھ نے ناقابل شکست سنچری نے مقررہ ہدف ایک گیند قبل حاصل کرکے سیریز کے فائنل میں جگہ بنائی۔

    میچ وننگ اننگز پر اسمتھ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔