Tag: Hockey

  • پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان کا حکومت سے شکوہ

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان کا حکومت سے شکوہ

    پاکستان کے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت جس طرح کرکٹ کو سپورٹ کرتی ہے ہاکی کو بھی کرے۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے یومیہ الاؤنس نہ ملنے پر ایک بیان میں کہا کہ ایسا کوئی ہے جو پاکستان ہاکی ٹیم کا دکھ درد سمجھ سکے، پاکستان میں کرکٹ زیادہ مقبولیت کا حامل لیکن قومی کھیل کو پوچھنے والے بہت کم ہیں۔

    ہاکی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ قومی کھیل ہاکی اصل مقام حاصل کرنے کیلئے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، کیا ہمارے ملک کے سیاستدانوں کو قومی کھیل کی فکر ہے، اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے کھیل پر ہمارے وزرا زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کرکٹ لیگز پر بزنس مین خرچ کردیتے ہیں مگر ہاکی کیلئے بجٹ نہیں ہوتا ہے، ہم کھلاڑی ہیں اور ہمارا دکھ درد کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے۔

    عماد بٹ نے مزید کہا کہ جائز حقوق نہ ملنے کے باوجود ہم ٹائٹل جیتنے کیلئے میدان میں اترتے رہے ہیں، ب وقت آگیا ہے کہ سب کو ملکر پاکستان ہاکی کیلئے ہم آواز بننا پڑے گا، اگر ایسا ممکن نہ ہوسکا تو پاکستان ہاکی کا وجود مٹ سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ملائیشیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی یومیہ الاؤنس کے منتظر ہیں، ذرائع کےمطابق ملائشیا کے دورے کو دس دن ہوگئے، کھلاڑیوں کو پیسے نہیں ملے۔

  • قومی کھیل ہاکی مسائل کا شکار

    قومی کھیل ہاکی مسائل کا شکار

    قومی کھیل ہاکی مسائل کا شکار ہوگئی، پاکستان ہاکی فیڈریشن دوحصوں میں بٹی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کھیل ہاکی کئی سال سے زبوں حالی کا شکار ہے، اب انتظامیہ دو فرقوں میں بٹ گئی ہے، دو فیڈریشین، ان کے دو صدور، دو سکریٹری حتی کہ قومی ٹیم کے دو کیمپ لگ گئے۔

    قومی ٹیم کا ایک کیمپ اسلام آباد اور ایک کراچی میں لگا ہے، ایک فیڈریشن کی صدر شہلا رضا کا دعویٰ ہے کہ ان کی فیڈریشن مستند ہے۔

    دوسری فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور ان کے سکریٹری رانا مجاہد ڈٹے ہیں جبکہ ان دونوں کے درمیان کھلاڑی پریشان ہیں۔

    قومی ٹیم کو مئی میں اذلان شاہ ٹورنامنٹ کھیلنے ملائیشیا جاناہے، خطرہ ہے یہ ٹیمیں کہیں اور نہ پہنچ جائیں، اولمپئن وسیم فیروز کہتے ہیں تحقیقات ضروری ہیں۔

    بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کو معاملے سے مطلع کردیا ہے، رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جلد ایکشن لینے کی ضرورت ہے، اگر نہ ہوا تو عالمی سطح پر پابندی لگ سکتی ہے۔

  • کامن ویلتھ گیمز میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے والی قومی ہاکی ٹیم کے گول کی ویڈیو

    کامن ویلتھ گیمز میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے والی قومی ہاکی ٹیم کے گول کی ویڈیو

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

    پاکستان کی جانب سے 22 ویں منٹ میں افراز حسین نے اور 23 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے، جب کہ کھیل کے آخری لمحات میں رومان نے فیلڈ گول اسکور کر کے ٹیم کو فتح سے ہم کنار کیا۔

    ’گولڈ میڈل اپنے والد کے نام کرتا ہوں‘

    اسکاٹ لینڈ کی جانب سے 9 ویں منٹ میں کیمرون نے اور 38 ویں منٹ میں اسٹروان نے گول اسکور کیا تھا۔

    پاکستان اپنا چوتھا میچ آج 4 اگست کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا، پاکستان ہاکی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار ہے۔

    خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل بھی حاصل کر لیا ہے، یہ تاریخ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے رقم کی، نوج بٹ نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ وزن اٹھا کر میڈل اپنے نام کیا۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد 2 ہے۔ اس سے قبل شاہ حسین شاہ نے 90 کلو گرام کیٹیگری کے جوڈو مقابلوں میں جنوبی افریقی حریف کو ہرا کر برانز میڈل حاصل کیا۔

  • وزیر اعظم کا پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین تبدیل کرنے کا فیصلہ

    وزیر اعظم کا پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین تبدیل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے ہاکی کی بہتری کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل محمد آصف باجوہ نے خصوصی ملاقات کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایچ ایف کا آئین تبدیل کیا جائے گا۔

    ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرز پر بنایا جائے گا، قبل ازیں، سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے وزیر اعظم کو فیڈریشن کے امور پر بریفنگ دی، وزیر اعظم عمران خان نے فیڈریشن انتظامیہ پر مکمل اظہار اطمینان کیا۔

    https://www.facebook.com/PHFOfficial/posts/3315195908556901

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ فیڈریشن کا انتظامی ڈھانچا فوری طور پر پی سی بی کی طرز پر بنایا جائے، اور پی ایچ ایف حکام پی ایس ایل طرز کی ہاکی لیگ بھی کرائے۔

    وزیر اعظم نے چاروں صوبوں میں ایلیٹ ہاکی اکیڈیمز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی، انھوں نے کہا صوبائی حکومتیں پی ایچ ایف کے ساتھ مل کر اکیڈیمز کا قیام عمل میں لائیں، ہم ہاکی کے کھیل کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ اب قومی کھیل ہاکی کو بحال کر کے ماضی کا عروج واپس لایا جائے گا۔

  • ہاکی کے کھلاڑیوں کو پینڈیمک الاؤنس دینے کا فیصلہ

    ہاکی کے کھلاڑیوں کو پینڈیمک الاؤنس دینے کا فیصلہ

    لاہور: ملک بھر میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر کھول دیے گئے، فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو پینڈیمک الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کے دفاتر کھل گئے ہیں، پرو لیگ میں جرمنی اور بلیجئیم کے میچز سے ہاکی کی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔

    آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کو بھی ایف آئی ایچ و دیگر فیڈریشنز سے لیٹر ملے ہیں، کوشش ہے جہاں ممکن ہو ایس او پیز کے ساتھ عالمی ہاکی بحال ہو۔

    انہوں نے کہا کہ اگست کے آخر میں فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا پروگرام بنا رہے ہیں، ایف آئی ایچ سنہ 2023 میں فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کروا رہی ہے۔ ستمبر اکتوبر میں ایس او پیز کے ساتھ نیشنل ٹرے اور ہاکی چیمپیئن شپ کرائیں گے۔

    آصف باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ 30 کھلاڑیوں کو فی کس 30 ہزار روپے پینڈیمک الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے، رقم براہ راست کھلاڑیوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی۔

  • ہاکی گول کیپر اولمپیئن منصور احمد کو ہم سے بچھڑے دوسال بیت گئے

    ہاکی گول کیپر اولمپیئن منصور احمد کو ہم سے بچھڑے دوسال بیت گئے

    کراچی : پاکستان کے مایہ ناز ہاکی گول کیپر اولمپیئن منصور احمد کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے، انیس سو چورانوے کے ورلڈ کپ اور چیمپیئنز ٹرافی کا منصور احمد کو ہیرو مانا جاتا ہے۔

    منصور احمد12مئی 2018کو خالق حقیقی سے جاملے تھے، اس سے قبل منصور احمد کا جون 2016 میں آپریشن ہوا تھا، ان کے دل میں پیس میکر لگا یا گیا تھا، وہ عارضی طور پر صحت یاب ہوگئے تھے۔ البتہ 2018 میں ان کی صحت تیزی سے بگڑ گئی، اپریل کے اوائل میں یہ رپورٹ آئی کہ ان کے دل میں خون پمپ کرنے کی صلاحیت محض 20 فیصد رہ گئی ہے۔

    انہوں نے 1986 سے 2000 تک قومی ہاکی ٹیم میں بحیثیت گول کیپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا. اپنے کیریر میں منصوراحمد نے 338 عالمی میچز کھیلے۔ وہ ماضی میں ایشیا کے نمبر ون گول کیپر بھی رہے، اولمپکس کھیلتے ہوئے انہوں نے متعدد سلور اور گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔

    واضح رہے کہ گول کیپر منصور احمد نے آسٹریلیا میں 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہالینڈ کے خلاف پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر قومی ٹیم کو چوتھی بار عالمی چمپیئن بنایا تھا۔

    دنیائے ہاکی کے نامور کھلاڑی بھی گول کیپر منصور احمد کا سامنا کرتے ہوئے گھبرا جاتے تھے، اس عظیم اولمپیئن کو ہم سے بچھڑے دوسرے سال بیت گئے ہیں۔

    منصوراحمد کی شاندار گول کیپنگ کے فن نے پاکستان کو انیس سو چورانوے کے ہاکی ورلڈ کپ اور چیمپیئنز ٹرافی کا چیمپیئن بنایا تھا، آخری دم تک وہ ہاکی کی بہتری کیلئے کوشاں دکھائی دیئے۔

    مزید پڑھیں : ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منصور احمد انتقال کر گئے

    اولمپیئن منصور احمد نے تین سو اڑتیس انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ تین اولمپکس اور کئی ہائی پروفائل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا، صدارتی ایوارڈ یافتہ کھلاڑی کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا ہے۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج ہوں گے

    پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج ہوں گے

    لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج ہوں گے، قومی ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے لیے جائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ہاکی ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کا پلان بھجوا دیا ہے، یہ ٹیسٹ آج ہوں گے، ٹیسٹ میں لینجز، موڈیفائیڈ پلنک اور پش اپس شامل ہوں گے۔

    برپیز، باڈی اسکواٹس اور جمپنگ اسکواٹس بھی اس فٹنس ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پہلے روز 15 کھلاڑیوں کے ویڈیو ٹیسٹ لیے جائیں گے، مجموعی طور پر 48 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

    قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایک ایک منٹ کی ویڈیو بنا کر بھجوانے کا کہا گیا ہے، فٹنس ٹیسٹ مکمل ہونے پر کھلاڑیوں کو رمضان کا ٹریننگ پلان دیں گے۔

    کرونا وائرس : سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کرونا وائرس وبا کی وجہ سے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا تھا، 11 اپریل سے 18 اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپو میں یہ ٹورنامنٹ کھیلا جانا تھا، جس میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی شرکت کرنا تھی۔ منتظمین نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر اس ایونٹ کو ملتوی کر دیا ہے اور اب یہ ایونٹ 24 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    رواں سال کا مینز ہاکی جونیئر ایشیا کپ بھی کرونا وبا کی وجہ سے منسوخ کیا جا چکا ہے، ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق یہ کپ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں 4 جون سے 12 جون تک 10 ٹیموں کے درمیان شیڈول تھا۔

  • ’’نئے سال کا سورج پاکستان ہاکی کیلئے نوید کی کرن ہوگا‘‘

    ’’نئے سال کا سورج پاکستان ہاکی کیلئے نوید کی کرن ہوگا‘‘

    لاہور: سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے کہا ہے کہ نئے سال کا سورج پاکستان ہاکی کے لیے نوید کی کرن ہوگا، رواں سال ہاکی کے لیے اہم اقدامات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جون میں جونیئر ایشیا کپ ڈھاکا میں ہوگا، 12 جنوری سے 54 کھلاڑیوں کا کیمپ لاہور میں لگے گا۔

    انہوں نے کہا کہ دانش کلیم ہیڈ کوچ، محمد عمران، مدثر خان اور رانا ظہیر معاون کوچز ہوں گے۔

    ہالینڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپکس سے باہر کردیا

    آصف باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ عابد امین ٹیم کے فزیو اور نیوٹریشنسٹ ہوں گے، جونیئر ایشیا کپ جونیئر ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہوگا، نئے سال پاکستان ہاکی کے لیے مثبت ثابت ہوگا، اہم اقدمات کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان ہاکی کے لیے مایوس کن ثابت ہوا، قومی ٹیم جہاں دیگر میچز ہاری وہیں ہالینڈ نے بھی پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپکس میں جانے کا خواب چکنا چور کردیا تھا۔

    تین بار گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم مسلسل دوسری بار اولمپکس سے باہر ہوئی۔

  • 36 ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ 2019 کا آغاز

    36 ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ 2019 کا آغاز

    لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 36 ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ 2019 لاہور میں شروع ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق 11 روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 19 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی تھے، جن سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قومی کھیل کی ترقی کے لیے ان کی خدمات ہر وقت حاضر ہیں، صوبائی حکومت اگلے مالی سال میں کھیل کے لیے خصوصی بجٹ رکھے گی۔ پی ایچ ایف انتظامیہ کو مارکباد پیش کرتا ہوں کہ تین سال کے بعد جونیئر چیمپیئن شپ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی گیم بھی پیسے کے بغیر نہیں ہوتی، آنے والا وقت پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کی نوید سنائے گا، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کو جہاں بھی ہماری سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے ہمیشہ ان کے ساتھ ہوتے ہیں، وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات میں انہیں ہاکی کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اگلے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں تبدیل کر دی جائے گی۔

  • شرمناک شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    شرمناک شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    لاہور: اولمپک کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شکست کھانے والی قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

    تصصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے البتہ چار کھلاڑی پاکستان نہیں آئے، اولمپک میں جگہ نہ بنا پانے پر شائقین کی طرف سے ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    ہالینڈ میں کھیلے جانے والے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہلا میچ چار چار گول سے برابر رہا جبکہ دوسرے اور فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم کو چھ ایک سے شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔

    پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ اولمپک میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی، قومی ہاکی ٹیم کے چار کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے۔

    سابق کپتان محمد عرفان اپنی فیملی کے پاس انگلینڈ چلے گئے ہیں جبکہ کپتان رضوان سینئر اور اشد محمود لیگ کھیلنے کے لئے ہالینڈ میں ہی قیام کریں گے جبکہ رضوان جونیئر ہاکی لیگ کھیلنے انگلینڈ چلے گئے ہیں۔

    ہالینڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپکس سے باہر کردیا

    تین بار گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم مسلسل دوسری بار اولمپکس سے باہر ہوئی ہے، ہالینڈ کے ہاتھوں گرین شرٹس کو شکست کے بعد ٹوکیو نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو کھیلے جانے والے میچ میں ہالینڈ کی ٹیم میچ پر پوری طرح‌ حاوی رہی اور 6 گول اسکور کیے تھے، قومی ٹیم صرف ایک گول اسکور کرسکی تھی۔