Tag: hockey champion trophy

  • ہاکی چیمپئینز ٹرافی: پاکستان نے ہالینڈ کو شکست دے دی

    ہاکی چیمپئینز ٹرافی: پاکستان نے ہالینڈ کو شکست دے دی

    بھوبنیشور :پاکستان نے گروپ کی ٹاپ ٹیم ہالینڈ کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    بھوبنیشور میں پاکستان کی ایک جیت نے ساری ناکامیوں کا ازالہ کردیا، گروپ بی کی ٹاپ ٹیم ہالینڈ کو پاکستان نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، ہالینڈ نے کھیل کا آغاز تو جارحانہ کیا لیکن وہ اختتام جیت پر نہ کرسکے۔ چھٹے منٹ میں ہالینڈ نے برتری حاصل کی جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔

    دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے اٹیکنگ کھیل پیش کیا، سولہویں منٹ میں عمر بھٹہ نے ساتھی کھلاڑی کے پاس پر گول داغ کر مقابلہ برابر کردیا، انتیسویں منٹ میں کپتان محمد عمران نے پاکستان کے لئے دوسرا گول بنایا۔

    تیسرے کوارٹر میں ہالینڈ نے کم بیک کیا اور مقابلہ دو دو سے برابر کردیا، فیصلہ کن کوارٹر میں گرین شرٹس چھا گئے، محمد عرفان نے پینالٹی پر دو گول کرکے پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچادیا۔

  • چیمپیئنز ٹرافی ہاکی، انگلینڈ نے پاکستان کو 2-8 سے مات دی

    چیمپیئنز ٹرافی ہاکی، انگلینڈ نے پاکستان کو 2-8 سے مات دی

    اُڑیسہ : چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، انگلینڈ نے پاکستان کو آٹھ  دو سے شکست دی ہے۔

    بھارتی ریاست اڑیسہ میں کھیلے جارہے چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں شامل پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، ابتدائی میچ میں بیلجیئم نے پاکستان کو دو ایک سے مات دی اور اب انگلینڈ نے دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی۔

    کھیل کے پہلے ہاف میں انگلینڈ کو سات صفر کی سبقت حاصل تھی، دوسرے ہاف میں میں انگلش کھلاڑیوں نے اسکور آٹھ صفر کردیا تھا، اختتامی لمحات میں گرین شرٹس صرف دو گول کرسکی۔

    قومی ٹیم آخری گروپ میچ منگل کو آسٹریلیا سے کھیلے گی۔