Tag: Hockey ground

  • عطا تارڑ نے ہاکی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست دائر کر دی

    عطا تارڑ نے ہاکی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست دائر کر دی

    لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست دائر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عطا تارڑ نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک پٹیشن دائر کی ہے کہ عدالت ہاکی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کرے۔

    درخواست میں چیف سیکریٹری، ڈپٹی کمشنر اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ تحریک انصاف نے 13 اگست کو ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے، لیکن کھیلوں کے گراؤنڈز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

    عطا تارڑ نے درخواست میں کہا جلسے کے لیے آسٹروٹرف کو اکھاڑا جا رہا ہے، جب کہ آسٹروٹرف کو اکھاڑنے اور بچھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے، اس لیے جلسہ روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔


    واضح رہے کہ لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹروٹرف اپنی مدت پوری کر چکا ہے اور اب اسے لگانے والی کمپنی ہی ہٹا رہی ہے۔

  • ساہیوال : ن لیگی ایم پی اے نے ہاکی گراؤنڈ کو شادی لان بنا دیا

    ساہیوال : ن لیگی ایم پی اے نے ہاکی گراؤنڈ کو شادی لان بنا دیا

    ساہیوال : نون لیگی کے ایم پی اے ملک ارشد نے اپنے بھائی کی شادی کے لئے ہاکی گراؤنڈ کو شادی لان بنا دیا۔
    ہاکی گراؤنڈ میں بینڈ باجے بجیں گے تو قومی کھیل کا بھی بینڈ بجے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں نواز لیگ کے ایم پی اے نے ہاکی گراؤنڈ میں پنڈال سجا لیا۔ بھائی کی شادی کیلئے گراؤنڈ میں ٹینٹ لگوادیئے، کیٹرنگ کا سامان اور پراٹھے پکانے کا انتظام بھی کیا گیا۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی ہاکی اسٹیڈیم کی بحالی کا کام ہوا تھا۔ شاید اسی لیے کہ ایم پی اے کے بھائی کی شادی کرائی جائے، دھوم دھام سے شادی کی تیاری ہوتی رہی اور انتظامیہ یہ سارا منظر خاموش تماشائی بن کر دیکھتی رہی۔