Tag: hockey-legend

  • ہاکی لیجنڈ منصوراحمد کا پاکستان میں دل کا آپریشن کرانے سے انکار

    ہاکی لیجنڈ منصوراحمد کا پاکستان میں دل کا آپریشن کرانے سے انکار

    کراچی : سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد نے پاکستان میں منصوعی دل لگوانے سے انکار کرتے ہوئے اپنا آپریشن بھارت میں کروانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جس کیلئے انہیں حکومت کا تعاون درکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ہاکی کا ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے49 سالہ سابق گول کیپر منصور احمد زندگی کیلئے موت سے جنگ لڑ رہے ہیں، اپنے دل کی پیوند کاری کے معاملے پر وہ کسی معجزے کے منتظر ہیں۔

    سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد نے پاکستان میں دل کا آپریشن کرانے سے انکار کردیا ہے، ان کی خواہش ہے کہ دل کی پیوند کاری کا آپریشن بھارت کے کسی اسپتال میں کیا جائے۔

    ڈاکٹروں کے مطابق ان کا دل صرف20 فیصد کام کر رہا ہے، ان کے دل میں اب تک 7 اسٹنٹس ڈالے جا چکے ہیں جبکہ گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ (دل کی پیوندکاری) کا مشورہ دے رکھا ہے۔

    گول پوسٹ میں چٹان کی طرح کھڑے ہونے والے گول کیپر نے سال 1994میں پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے قومی ہیرو نے لاکھوں لوگوں کے دل جیتے اور پھر بیماری میں اپنا ہی دل ہار دیا۔

    پہلے انہیں پیس میکر لگا اس کے بعد اب تک سات اسٹینٹس لگ چکے ہیں لیکن ناتواں دل نہ تاحال نہیں سنبھل سکا، منصور احمد کی بھارت سے اپیل پر چنائی اور ممبئی کے اسپتالوں نے انہیں دل دینے کی پیشکش کر دی ہے۔

    پاکستانی ہیرو منصور احمد زندگی کا میچ جیتنے کے لئے ایکسٹرا ٹائم مانگ رہا ہے لیکن حکومتی حلقوں کی جانب سے سیٹی نہیں بجائی جا رہی۔

    مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے اولمپئن منصور احمد کے علاج کا خرچہ اٹھانے کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ معروف آل راؤنڈر اور کراچی کنگز کے صدر شاہد خان آفریدی زیر علاج سابق اولمپیئن کی مدد کے لیے سامنے آگئے ہیں. بوم بوم نے اعلان کیا ہے کہ وہ منصوراحمد کے علاج کا تمام خرچہ اٹھائیں گے۔

    جس پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے شاہد آفریدی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے سی ای او رضوان احمد اس کیس کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

  • بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد شاہد انتقال کرگئے

    بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد شاہد انتقال کرگئے

    ممبئی: بھارت کے نامور ہاکی کھلاڑی اور سابق کپتان محمد شاہد چھپن سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    بھارتی ہاکی کی پہچان محمد شاہد اب اس دنیا میں نہیں رہے، سن اسی کی دہائی میں ماسکو اولمپکس میں بھارت کو گولڈ میڈل جتوانے میں محمد شاہد کا اہم کردار رہا۔

    ہاکی کا ہر متوالامحمد شاہد کا دیوانہ تھا، ان کا کھیل سب سے منفرد تھا، شاہد نے بہترین ہاکی سے سب کے دل جیتے، کھلاڑیوں کو ڈاج دینے میں وہ بھرپور مہارت رکھتے تھے، ایشین گیمز میں لیجنڈ کھلاڑی نے کانسی اور چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔

    انیس سو اکیاسی میں محمد شاہد کو ارجونا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، شاہد جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کئی دنوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    بھارتی کرکٹ میں جس طرح سنیل گواسکر اور کپیل دیو کو لیجنڈ مانا جاتا ہے اسی طرح بھارت میں محمد شاہد کو عظیم کھلاڑی قرار دیا جاتا ہے۔