Tag: Hockey world cup

  • ہاکی ورلڈ کپ 2018: نیدرلینڈز اور بیلجیئم کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

    ہاکی ورلڈ کپ 2018: نیدرلینڈز اور بیلجیئم کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

    بھونیشور: ہاکی ورلڈ کپ اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گیا، دفاعی چیمپئین آسٹریلیا دوڑ سے باہر ہوگیا، فائنل میں بیلجیم اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق بیلجیئم اور نیدرلینڈز  نے انڈیا میں منعقدہ ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا، دونوں یورپی ٹیموں کے درمیان فائنل 16 دسمبر کا ٹاکرا ہوگا۔

    پہلے سیمی فائنل میں بیلجئیم نے انگلینڈ کو چھ گول سے آوٹ کلاس کیا، بیلجئیم کے کھلاڑی پورے میچ پر چھائے رہے۔ انگلینڈ کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

    دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ دو دو گول سے برابر رہنے کے بعد نیدرلینڈز نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آوٹس پر چار تین سے شکست دے دی۔


    مزید پڑھیں: ہاکی ٹیم کے 8 بہترین کھلاڑیوں کو سندھ رینجرز میں ملازمت مل گئی


    یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2018 میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، پاکستانی ٹیم کوئی ایک میچ بھی نہیں جیت سکی۔

    وطن لوٹنے کے بعد پاکستان ٹیم میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز ہیڈ  کوچ توقیر ڈار نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ سابق اولمپین کی جانب سے بھی ٹیم اور فیڈریشن پر کڑی تنقید کی جاری ہے۔

  • مالی معاملات حل نہ ہوئے، تو شاید قومی ٹیم ورلڈ کپ نہ کھیل سکے: ہیڈ کوچ حسن سردار

    مالی معاملات حل نہ ہوئے، تو شاید قومی ٹیم ورلڈ کپ نہ کھیل سکے: ہیڈ کوچ حسن سردار

    کراچی:  فنڈز کی کمی کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن شدید مشکلات کا شکار ہے، مالی معاملات حل نہ ہوئے، تو شاید قومی ٹیم ورلڈ کپ نہ کھیل سکے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے لگنے والا پاکستان ہاکی ٹیم کا کیمپ ملتوی کردیا گیا ہے، ٹیم کے ہیڈ کوچ حسن سردار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فنڈز کا معاملہ حل نہ ہوا، تو شاید پاکستان ورلڈ کپ میں شامل نہ ہوسکے۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہونا تھا، لیکن فنڈز کی کمی کے سبب کیمپ عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا، یوں ورلڈ کپ کی تیاریاں کھٹائی میں پڑ گئیں۔


    مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: بارش کے باعث پاک بھارت ٹیمیں مشترکہ چیمپیئن قرار


    کیمپ کے لئے پچیس کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے، جنھیں کیمپ کمانڈنٹ کو رپورٹ کرنا ہے، ورلڈ کپ اٹھائیس نومبر سے بھارتی شہر بھوبن یشور میں شروع ہورہا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے ڈیلی الاؤنس سے بھی تاحال محروم ہیں، ایونٹ کے پندرہ ہزار روپے اور کیمپ کے لئے ایک ہزار روپے کا الاؤنس دیا جانا تھا، جو اب تک ادا نہیں ہو سکا۔