Tag: Hockey

  • فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ہاکی کے کھلاڑیوں سے استعفیٰ مانگنے کا سخت نوٹس لے لیا

    فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ہاکی کے کھلاڑیوں سے استعفیٰ مانگنے کا سخت نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ہاکی کے کھلاڑیوں سے استعفیٰ مانگنے کا سخت نوٹس لے لیا اور آج صبح دس بجے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں یا کپتان سے استعفے مانگنے والوں کو گلے سے دبوچ لیں گے۔

    کمیٹی کا کہنا ہےکہ رانا مجاہد کون ہوتے ہیں قومی کھیل کے کپتان سے استعفیٰ طلب کرنیوالے؟ جوعہدیدار پلیئرز کو عزت نہیں دیں گے، وہ عہدے پر نہیں رہیں گے۔

    کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے اور انھیں برطرف کرنے پر غور شروع کردیا ہے،جس کیلئے کمیٹی کا مشاورتی اجلاس صبح دس بجے ہوگا۔

  • وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ کا آغاز

    وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ کا آغاز

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ کا آغاز کر دیا گیاہے۔

    وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں ہاکی فیڈریشن کے گزشتہ سات سال کے اکاؤنٹس کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پر آڈیٹر جنرل آفس پاکستان نے آڈٹ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ کے بعد خورد برد کی صورت میں ریفرنس نیب کو بھیجا جائے گا۔

  • کپتانی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، محمد عمران

    کپتانی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، محمد عمران

    اینٹورپ : پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں آٹھویں پوزیشن کے بعد کپتانی چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے محمد عمران کا کہنا تھا کہ انہیں شکست کے بعد قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    کپتانی سے دستبردار ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تو میڈیا کے سامنے اعلان کرتے ہوئے اصل وجوہات سے بھی آگاہ کروں گا۔

    پاکستان کی وجہ سے پہچان بنی ہے اور ملک کیلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔

  • اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ، پاکستان7ویں پوزیشن کا میچ بھی ہارگیا

    اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ، پاکستان7ویں پوزیشن کا میچ بھی ہارگیا

    اینٹورپ: اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کا سفر آٹھویں پوزیشن پر ختم ہوگیا، فرانس نے پاکستان کو دو ایک سے زیر کیا۔

    اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان ساتویں پوزیشن سے بھی محروم ہوگیا،فرانس کیخلاف کھلاڑی ایسے کھیل جیسے ہاکی سے زیادہ واقفیت نہ ہو، پہلے کوارٹر میں پاکستان کو ایک گول کا خسارہ اٹھانا پڑا۔

    حریف ٹیم کو پاکستان پرزرا بھی رحم نہ آیا ،فرانس نے دوسرے کوارٹر میں برتری کو ڈبل کردیا، آخری کوارٹر میں پاکستان کیجانب سے واحد گول محمد توثیق نے اسکور کیا لیکن اب دیر ہوچکی تھی۔

    اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس پہلے ہی ریواولمپکس سے باہر کراچکی ہے۔

  • قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کا رکردگی پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کا رکردگی پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کا رکردگی کا نوٹس لے لیا ہے۔

      وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری ائی پی سی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے کمیٹی تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

     قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کا رکردگی پر وزیراعظم نے ہاکی فیڈریشن اور وزارت ائی پی سی سے وضاحت طلب کی تھی۔

     وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم کی شکست اور تین مرتبہ کی گولڈ میڈل حاصل کر نے والی ٹیم کا اولمپکس سے باہر ہو نا شرمندگی کا سبب ہے۔

     وزیراعظم نے ہدایت کی قومی ہاکی کھیل کی ترقی کے لیئے سفارشات دی جائیں اور ہاکی ٹیم کی شکست کی وجوہات بتائی جائیں ۔

  • دورہ کوریا، پاکستان کو پہلے میچ میں 0-4 سے شکست

    دورہ کوریا، پاکستان کو پہلے میچ میں 0-4 سے شکست

    انچیوان: پاکستان کو ہاکی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی کوریا نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

    جنوبی کوریا کے شہر انچیوان میں کھیلی جارہی چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم کوریا کیخلاف پاکستان نے کوئی گول اسکور نہیں کیا اور چار صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

     قومی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ یہ دورہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کیلئے اہمیت رکھتا ہے، میچ کے دوران مختلف کمبینیشن کا تجربہ کیا گیا تاکہ سنیئر اور جونئیرز کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوسکے، چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بیس مئی کو ہوگا۔

  • چار ملکی ہاکی سیریز کےبعد پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی

    چار ملکی ہاکی سیریز کےبعد پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی

    لاہور : پاکستان ہاکی ٹیم چار ملکی سیریز کھیلنے کے بعد آج رات ہوبارٹ سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچ رہی ہے۔قومی ٹیم رات ایک بجے لاہور پہنچے گی۔

    پاکستان ہاکی ٹیم ہوبارٹ میں ہونے والی چار ملکی سیریز میں صرف دو میچز جیت سکی تھی۔کپتان اور کوچ کے مطابق یہ دورہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو جانچنے کیلئے اہمیت رکھتا تھا۔

    اصل مقصد اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانا ہے۔ وطن واپسی کے بعد قومی ہاکی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے پندرہ مئی کو کوریا روانہ ہوگی۔

    جس کے بعد اٹھائیس مئی سے کراچی کے ہاکی کلب آف پاکستان میں اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے تربیتی کیمپ لگایا جائیگا۔

  • ہوبارٹ: چار ملکی ہاکی سیریز میں پاکستان کی پہلی کامیابی

    ہوبارٹ: چار ملکی ہاکی سیریز میں پاکستان کی پہلی کامیابی

    ہوبارٹ: آسٹریلیا میں کھیلی جارہی چار ملکی ہاکی سیریز میں پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    ہوبارٹ میں جاری چار ملکی ہاکی سیریز میں پاکستان نے اپنا تیسرا میچ کوریا کیخلاف کھیلا، ابتدائی مرحلے میں دونوں ٹیموں کیجانب سے کوئی گول اسکور نہ ہوسکا۔

     دوسرے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل تین گول کیے ، پہلے ہاف کے اختتام تک پاکستان نے تین صفر کی سبقت قائم کرلی تھی۔

     دوسرے ہاف میں کوریا کی جانب سے جینگ نے واحد گول اسکور کیا، کھیل کے اختتام سے قبل پاکستان نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ چار ایک سے اپنے نام کرلیا۔

     محمد دلبر نے دو،عمر بھٹہ اور محمد عرفان نے ایک ایک گول اسکور کیا، پاکستان اب سات مئی کو نیوزی لینڈ سےمدمقابل ہوگا۔

  • چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-6 سے ہرادیا

    چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-6 سے ہرادیا

    ہوبارٹ : چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی چھ صفر سے شکست دے دی۔

    کرکٹ کے بعد ہاکی کے میدان سے بھی اچھی خبر نہ آسکی, ہوبارٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا مایوس کن آغاز آسٹریلیا نے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں گرین شرٹس کو چاروں شانے چت کردیا۔

    کینگروز نے کھیل کے آغاز سے ہی پاکستان پر تابڑ توڑ حملے کئے، ابتدائی تین کوارٹر تک آسٹریلیا کو تین صفر کی برتری حاصل تھی۔

    آخری کوارٹر میں بھی پاکستانی کھلاڑی کم بیک نہ کرسکے، آسٹریلیا نے مزید تین گول داغ کر میچ چھ صفر سے اپنے نام کرلیا۔

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھارت کی جانب سے امداد کی پیشکش

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھارت کی جانب سے امداد کی پیشکش

    لاہور : بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی امداد کرنے کی پیشکش کردی۔ حکومت نے ہاتھ نہ بڑھایا تو کیا، پڑوسی ملک بھارت نےپاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے ہاتھ بڑھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فنڈز نہیں تو ہم سے لےلو،بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کو مالی امداد کی پیشکش کردی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کئی گئی ای میل میں بھارتی فیڈریشن نے مؤقف کا اظہار کیا کہ ہاکی کی ترقی کیلئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    پاکستان کواولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈلازمی کھیلناچاہیئے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مالی حالات اس قدر خراب ہوگئے ہیں کہ مدد کی اپیل کرنا پڑگئی ۔

    پچھلےدو سال سے پی ایچ ایف کو فنڈ کیوں نہیں مل سکے۔ پی ایچ ایف نے فنڈرز کی عدم دستیابی کے باعث قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ وقت سے پہلے ختم کردیا تھا۔

    ہاکی فیڈریشن نے حکومت سےپچاس کروڑروپےفنڈزکی درخواست کی تھی۔ اور جب سے اب تک پاکستان ہاکی فیڈریشن  تاحال ان فنڈز کی فراہمی کی منتظر ہے۔