Tag: Holi

  • ہولی کی خوشی میں رقص کرتے نوجوان نے خود کو خنجر سے مار ڈالا

    ہولی کی خوشی میں رقص کرتے نوجوان نے خود کو خنجر سے مار ڈالا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک نوجوان نے رقص کرتے کرتے خود کو خنجر مار کر شدید زخمی کرلیا، بعد ازاں اس کی موت واقع ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اندور میں پیش آیا جب ایک نوجوان نے ہولی کے تہوار کی خوشی میں ڈانس کرتے ہوئے اپنے ہی سینے میں خنجر مار کر خود کو ہلاک کرلیا۔

    38 سالہ نوجوان گوپال سولنکی نے اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے غلطی سے خود کو زخمی کر لیا۔

    پولیس کے مطابق نوجوان نشے کی حالت میں تھا، ڈانس کرتے ہوئے خنجر اس کے ہاتھ میں تھا اور ایک اسٹنٹ کرنے کی کوشش میں اس نے خنجر خود کو مارا۔

    اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں یہ سارا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں ایک گانے کی دھن پر گوپال کو اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جہاں ایک موقع پر وہ اپنے ہی سینے پر خنجر سے چار مرتبہ وار کرتا نظر آتا ہے۔

    پولیس کے مطابق نوجوان کے دوست اور رشتہ دار اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے گئے، لیکن ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

  • سندھ حکومت کا 18 اور 19 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت کا 18 اور 19 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر ہندو برادری کیلئے 18 اور 19 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھرمیں ہندو برادری کے مذہبی تہوار’ہولی‘ کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ ہندو برادری کیلئے 18 اور 19 مارچ کو ہولی کے سلسلے میں عام تعطیل ہوگی۔

    خیال رہے قومی اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں ہولی، دیوالی اورایسٹر کے موقع پراقلیتوں کو چھٹی دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے ہندو برادری کا مشہور تہوار ہولی آج منایا جارہا ہے، اس روز لوگ سفید لباس پہن کر سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر محظوظ ہوتے ہیں۔

  • ہولی: ’پاکستان میں مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے‘

    ہولی: ’پاکستان میں مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے‘

    سکھر: غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے طالب علموں نے ہولی منائی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔ ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ پاکستان وہ ملک ہے جہاں مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آج ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والوں نے ہولی کا مذہبی تہوار عقیدت و احترام سے منایا۔ پاکستان میں بسنے والے ہندوؤں نے بھی اپنی خصوصی عبادات اور ایک دوسرے پر رنگ پھینکے کر مسرت کا اظہار کیا۔

    سکھر کے غلام مہر میڈیکل کالج میں طالب علموں نے ہولی کی تقریب کا خصوصی اہتمام کیا جس میں طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والا شخص اپنی فیسٹیول کو منا سکتا ہے، جیسے مسلمان عید جوش و خروش سے مناتے ہیں اُسی طرح ہم ہولی بھی آزادی اور جوش و خروش سے مناسکتے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد

    ایک اور طالب علم کا کہنا تھا کہ ’فیسٹیول میں مسلمان، ہندو، عیسائی تمام مذاہب کے لوگ شامل ہیں اور سب ہی مل کر ہولی منار رہے ہیں‘۔

    وزیر اعظم سمیت معروف شخصیات کی مبارک باد

    وزیر اعظم نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’ہولی امن و مسرت سے مزین رنگوں کا تہوار ہے‘۔

    ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے ہندو برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’قائد اعظم کے پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے‘۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ہولی کا تہوار بھائی چار اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی حاصل ہے‘۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بھی ہولی کی مبارکباد دی گئی۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری نے ہولی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’آئین ہولی کے موقع پر امن اور خوشی کا پیغام عام کریں، ہمارا دین مذہبی آزادی کا درس دیتا ہے‘۔

  • سینیٹ آف پاکستان کا نام تبدیل کردیا گیا

    سینیٹ آف پاکستان کا نام تبدیل کردیا گیا

    اسلام آباد: سیینٹ آف پاکستان کا نام تبدیل کر کے ہاؤس آف فیڈریشن کردیا گیا، ایوان بالا میں امریکا میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

    قومی اسمبلی کے اپر ہاؤس سینیٹ کا نام تبدیل کردیا گیا، سینیٹ اب ہاؤس آف فیڈریشن کہلائی جائیگی۔

    سینٹ کے نام کے ساتھ ساتھ لوگو بھی تبدیل کیا جائے گا، ایوان بالا نے لوگو تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔

    سینیٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی صدارت میں ہوا، جس میں امریکا میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف قرارداد منظور کی گئی۔

    قرارداد مشاہد حسین سید نے پیش کی، قرارداد کے مطابق توہین آمیز خاکوں سے مسلم دنیا کی دل آزاری کی جارہی ہے، توہین آمیز خاکوں کی روک تھام کیلئے اعلیٰ سطح پر اقدامات کئے جائیں۔

  • سینٹ کےالیکشن کےدوران ڈاکٹررمیش نےہولی کھیل کرسب کوحیران کردیا

    سینٹ کےالیکشن کےدوران ڈاکٹررمیش نےہولی کھیل کرسب کوحیران کردیا

    لاہور: قیام پاکستان کے بعد پنجاب اسمبلی کے احاطے میں پہلی بار ہندوں کے تہوار ہولی منائی گئی، مسلم اراکین اسمبلی بھی ہندو اراکین کے ساتھ ہولی کے رنگ میں رنگ گئے۔

    ملک کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب اسمبلی احاطے میں ہولی منائی گئی اور ہولی کے منتظم حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے اقلتیی ارکان نے پنجاب اسمبلی ممبران کو رنگین کردیا۔

    سینیٹ کے الیکشن کے لیے آئے مشاہد اللہ خان اور نہال ہاشمی نے ہولی کا کیک کاٹا تو وہیں صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز بھی ہولی کے رنگ میں رنگ گئیں۔

    اقلیتی ارکان مسلمانوں کی طرف سے اظہار یکجہتی پر انتہاءخوشی کا اظہار کیا۔

    میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر رامیش کا کہنا تھا کہ ہولی جبر کے خلاف جیت کا دن ہے، سینیٹ انتخابات اور ہولی کا دن ان کے لئے یکساں اہمیت رکھتا ہے، اس موقع ڈاکٹر رامیش نے صحافیوں کو رنگ لگا یااور مٹھائی بھی تقسیم کی۔