Tag: Holiday announced

  • طلبا کے لیے بڑی خبر، ایک اور چھٹی کا اعلان

    طلبا کے لیے بڑی خبر، ایک اور چھٹی کا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت نے 27 رمضان کو شب قدر کی مناسبت سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

    سندھ حکومت نے 27 رمضان 28 مارچ کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 27 رمضان بروز جمعہ کو شب قدر کی مناسبت سے بند رہیں گے۔

    پاکستان میں عیدالفطر کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹی کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ  سے 2 اپریل تک چھٹی کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب حکومت کی جانب سے بھی ان ہی تاریخوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک 29 روز اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے، ملک میں 30 مارچ کی شام عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

    غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے، 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل بروز منگل کو ہوگی۔

  • ایران میں ہیٹ ویو، آج دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان

    ایران میں ہیٹ ویو، آج دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان

    ایران میں جاری گرمی کی لہر کے باعث آج سرکاری اداروں اور بینکوں میں چھٹی ہوگی۔

    ایران میں کئی روز سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے، کئی صوبوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا ہے، گزشتہ دو روز میں گرمی کی شدت سے متاثر ہو 225 افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے۔

    ایران میڈیا کے مطابق ملک میں جاری ہیٹ ویو کے باعث آج اتوار کو سرکاری دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، شدید گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں کو صبح سے شام 5 بجے تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایران میں گرمی کی لہر اگلے چار دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

  • اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان

    اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں مختلف اسکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، 29 مارچ 12 اپریل تک اسکول بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم نے ملک بھر کے مخصوص  اسکولوں کے لئے موسم بہار کی چھٹیوں کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت نے کہا کہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں تعطیلات کا آغاز   29 مارچ سے ہوگا اور12 اپریل  2020 کو اسکول کھلیں گے جبکہ  اساتذہ اور انتظامی عملے کی چھٹیاں 5 اپریل کو ختم ہوجائیں گی۔

    یاد رہے اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں 4 ہفتوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا ،  چھٹیوں کا آغاز 15 دسمبر سے اور اختتام 9 جنوری 2020 ہوا۔