Tag: holly wood

  • ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’ دی ڈارکسٹ مائنڈز ‘‘ آج سنیما گھروں کی زینت بنے گی

    ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’ دی ڈارکسٹ مائنڈز ‘‘ آج سنیما گھروں کی زینت بنے گی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ’’ دی ڈارکسٹ مائنڈز ‘‘  آج سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم ایک وبائی مرض پھیلنے کی کہانی پر مبنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداح تیار ہوجائیں کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم دی ڈارکسٹ مائنڈز آج ریلیز کی جارہی ہے۔

    جنیفر نیلسن کی ہدایت کاری میں بننے والی سنسنی خیز فلم ایک انتہائی خطرناک وبائی مرض پھیلنے کی کہانی پر مبنی ہے جس سے متعدد بچے اپنی جان کی بازی ہارجاتے ہیں جبکہ متاثرہ بچوں کو ایک بیگار کیمپ میں ڈال دیاجاتا ہے، اس دوران ایک سولہ سالہ لڑکی فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتی ہے، یہ فلم شان لیوی اور ڈین لیوین کی مشترکہ پیشکش ہے۔

    فلم ’’ دی ڈارکسٹ مائنڈز ‘‘کے دیگر ادا کاروں میں امینڈلا اسٹینبرگ، ہیرس ڈکنسن، اسکیلن بروکس، مینڈی مور، پیٹرک گبسن اور گولڈن بروکس سمیت دیگر شامل ہیں، یہ فلم آج سے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں سنسنی پھیلائے گی۔

  • ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’ ڈریگن ماؤنٹین ‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’ ڈریگن ماؤنٹین ‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

    لاس اینجلس : ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’ ڈریگن ماؤنٹین ‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر منظرعام پر آگیا، فلم 8اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایکشن اور خوفناک مناظر سے بھرپور نئی ایڈونچر فلم ڈریگن ماؤنٹین کی کہانی چار ایسے بونوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو خطرناک ڈریگن کے قبضے میں موجود دیوہیکل پہاڑ کی کھدائی کا ذمہ لیتے ہیں۔

    ان چار بونوں کو مہم جوئی مہنگی پڑگئی، خوفناک جانور کے قبضے میں موجود پہاڑ سے ان کا زندہ نکلنا امتحان بن گیا، کھدائی کے دوران بھوک کی شدت اورآکسیجن کی کمی کے باعث ان کا زندہ رہنا بھی محال ہوجاتا ہے۔

    اس دوران قدیم سرنگ کی دریافت ہوتی ہے، فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار رابرٹ مورگن ،برینٹ بیٹ مین،جان ہٹن ، گائیس ڈی ویلیئر اورسارا ہینیسی سمیت کئی فنکارشامل ہیں۔

    پہاڑ کی تہہ سے بچ نکلنے کی جدوجہد کیا رنگ لاتی ہے؟ اس کے لئے شائقین کو تھوڑا سا انتظار کرنا ہوگا۔مذکورہ فلم 8اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • فلسطین میں مظالم، یہودی اداکارہ نے اسرائیل میں منعقدہ تقریب کا بائیکاٹ کردیا

    فلسطین میں مظالم، یہودی اداکارہ نے اسرائیل میں منعقدہ تقریب کا بائیکاٹ کردیا

    یروشلم : عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ نے اسرائیل میں منعقد ہونے والی جینیس پرائز ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریب میں شامل ہونا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حمایت کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نتالی پورٹیمین نے اسرائیل میں منعقد ہونے والی جینیس پرائز ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے، جس میں ایک  اداکارہ کو 10 لاکھ ڈالر کی بھاری رقم بطور انعام دی گئی تھی۔

    بیک وقت امریکا اور اسرائیل کی شہریت رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نتالی پوٹیمین کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنا، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حمایت کرنا ہے، اس لیے میں اس تقریب کا بائیکاٹ کرتی ہوں۔

    جینیس پرائز ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کرنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر احتجاج کرنے والے پر امن فلسطینی مظاہرین کے قتل عام پر شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ اس وجہ سے وہ کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

    ہالی ووڈ کی 37 سالہ اداکارہ نتالی کا مؤقف سامنے آنے کے بعد منتظمین نے بھی تقریب کا انعقاد کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون اداکارہ کی جانب سے اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اٹھایا گیا قدم قابل تحسین ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر ثقافت میری ریگیو کا کہنا تھا کہ نتالی پورٹمین ایسی تحریکوں کی حمایت کر رہی ہیں جس کا مقصد اسرائیل کو اقتصادی میدان میں تنہا کرنا ہے۔ اداکارہ کا اقدام انتہائی قابل افسوس ہے کہ وہ  اسرائیلی گھرانے میں پیدا ہونے والی یہودی خاتون ہونے کے باوجود ایسے افراد میں شامل ہونا جو اسرائیل کی فتح اور گریٹر اسرائیل کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

    واضح رہے کہ نتالی پورٹمین 9 جون 1981 کو بیت المقدس میں پیدا ہوئیں اور بعد میں اپنے والدین کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتوں اسرائیلی سرحد پر اہنے حق کے لیے پر امن مظاہرہ کرنے والی فلسطینی عوام پر صیہونی افواج نے بے دریغ گولیاں چلا کر 33 سے زائد فلسطینوں کو شہید جبکہ 3000 زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کروڑوں ڈالرکی چوریاں، اداکارائیں بھی ملوث نکلیں

    کروڑوں ڈالرکی چوریاں، اداکارائیں بھی ملوث نکلیں

    نیویارک : دنیا کے نامی گرامی ریٹیل اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز پر سالانہ لاکھوں ڈالرز کی چوری کی جاتی ہے، ہالی ووڈ کے مشہور ستارے بھی شاپ لفٹنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ ستاروں کی سب سے ہائی پروفائل چوری اداکارہ ونونا رائڈر نے کی، اداکارہ میگن فوکس نے امریکی اسٹور وال مارٹ سے 7 ڈالر کی لپ گلوس چرائی۔

    ماہرین کے مطابق یہ افراد نفسیاتی مرض کلیپٹو مینا کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ ہالی ووڈ ستاروں کی سب سے ہائی پروفائل چوری اداکارہ ونونا رائڈر نے کی، جو بیورلی ہلز کے لگڑری اسٹور ساکس ففتھ ایونیو سے 5 ہزار ڈالرمالیت کی اشیاء چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں جس کے عوض انہیں نہ صرف جرمانہ ادا کرنا پڑا بلکہ نفسیاتی مشاورت کے لیے بھی بھیج دیا گیا۔

    اداکارہ لونڈ سے لوہن وینس میں اٹلی کے نا موراسٹور سے اڑھائی ہزار ڈالر مالیت کا ہار پہن کر باہر نکلنے لگیں تو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے دھر لی گئیں۔

    لونڈ سے لوہان پر اس کے بعد بھی 11ہزار ڈالر کا کوٹ اور 35ہزار ڈالر کی رولیکس گھڑی چرانے کے الزامات لگے۔ اداکارہ میگن فوکس نے امریکی اسٹور وال مارٹ سے 7ڈالر کی لپ گلوس چرائی۔

    اسی طرح اداکارہ برٹنی اسپیئرز نے ہالی ووڈ کے ایک اسٹور سے بالوں کی وگ اور گیس اسٹیشن سے ایک لائٹر چرایا تھا۔

  • فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس کی نمائش 8جولائی سے کی جائے گی

    فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس کی نمائش 8جولائی سے کی جائے گی

    لاس اینجلس : اینیمٹیڈ فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس کی نمائش 8جولائی سے کی جائے گی۔

    maxresdefault (2)

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی اینیمٹیڈ فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس آٹھ جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ فلم کی کہانی گھریلو پالتو جانوروں کے گرد گھومتی ہے۔

    maxresdefault

    کتے، بلی، خرگوش اور بہت سے پالتوں جانوروں کی چلبلی حرکتوں اور شرارتوں سے بھرپور فلم ، دی سیکریٹ لائف آف پیٹس دھوم مچانے آرہی ہے۔

    SurprisedThumb_600x324-1-600x324

    فلم آٹھ جولائی کو سینما گھروں کو سینما گھروں پر لگائی جائے گی، فلم میں گھریلو پالتوجانوروں کے مسائل کی بھر پور عکاسی کی گئی ہے اور انسانوں کو بتایا گیا ہے کہ جانوروں سے اچھا سلوک کریں۔

    TheSecretLifeofPets_article_story_large

    فلم کی کہانی میں ایک شخص میکس اس وقت اپنے پالتو جانور کو نظر انداز کرنے لگتا ہے جب اس کے پاس دوسرا پالتو جانور آجاتا ہے۔

    The-Secret-Life-of-Pets-trailer

    اس بات پر دونوں جانوروں کی ایک دلچسپ  جنگ شروع ہو جاتی ہے۔ جانوروں کی شرارتی لڑائی کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی اینیمٹیڈ فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس آٹھ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    maxresdefault (1)

  • فلم ’’انڈیپینڈنس ڈے ریسرجنس‘‘کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    فلم ’’انڈیپینڈنس ڈے ریسرجنس‘‘کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’’انڈیپینڈنس ڈے ریسرجنس‘‘ کے نئے ٹریلرنے دھوم مچادی۔

    خلائی مخلوق اور انسانوں کے درمیان چھڑنے والی جنگ جو سب کو دنگ کردے گی، سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’’انڈیپینڈنس ڈے،ریسرجنس‘‘ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    سنسنی خیز فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آنے والی خطرناک خلائی مخلوق کی ہے جو دنیا پر قبضہ کرنے کیلئے حملہ آور ہوتی ہے لیکن اسپیشل ٹاسک فورس اس کے مدمقابل آجاتی ہے۔

    دو سو ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی فلم میں اسپیشل افیکٹس اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، انیس سو چھیانوے میں بننے والی فلم انڈیپنڈنس ڈے کا یہ سیکوئل چوبیس جون کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گا۔

  • مشہور کارٹون ’’جانی کوئیسٹ‘‘ پرفلم کی تیاری شروع

    مشہور کارٹون ’’جانی کوئیسٹ‘‘ پرفلم کی تیاری شروع

    بربینک: ہالی وڈ کی مشہور فلم سازکمپنی وارنر برادرز نے مشہور کارٹون کردار جانی کوئیسٹ پرفلم بنانےکی تیاری شروع کردی ہے۔

    ماضی کا یہ مشہورکارٹون کردار ہانا باربرا نامی کمپنی نے 1970 کی دہائی کے اوائل میں تخلیق کیا تھا جو آئندہ 3 دہائیوں تک دنیا بھرکے بچوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کئے رہا۔

    جانی کوئیسٹ ایک سائنس فکشن کارٹون تھا جسے ہردورکے بچوں نے بے حد پسند کیا ہے۔

    حالانکہ اس کا صرف ایک ہی سیزن بن سکاتھا کمپنی نے اس سیریز کوآگے چلانے سے معذوری کااظہار کردیا تھا جس کی وجہ ریٹنگ نہیں بلکہ کارٹون کی اینیمیشن پر آنے والی لاگت تھی جو کہ اس دور میں بے حد زیادہ تھی۔

  • طاہر شاہ ہالی وڈ فلموں میں جلوہ گرہوں گے

    طاہر شاہ ہالی وڈ فلموں میں جلوہ گرہوں گے

    پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد ہالی وڈ میں انٹری مارنے والے ہیں۔

    ٹویٹر پر شیئر کئے گئے پیغام کے مطابق طاہر شاہ جلد ہی ہالی وڈ کی فلم ’’آئی ٹو آئی‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

    طاہر شاہ کا گان 2013 میں بے پناہ وائرل ہوا تھا اور اسے غیر معمولی شہرت ملی تھی۔ گانے کو اس کے کمزور گرامر والے انگریزی جملوں کے سبب بے پناہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

    دو روزقبل طاہرشاہ نے ٹویٹر پراپنے فالوورز سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی ایک بڑا اعلان کریں گے۔

  • آرنلڈ شوارزنیگر کی فلم میگی کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا

    آرنلڈ شوارزنیگر کی فلم میگی کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا

    لاس اینجلس : خوف اوردہشت انگیزمناظرسےبھرپورہالی ووڈ فلم میگی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے ۔ ہارر فلموں کے شائقین کے لئے خوفنا ک مناظرسے بھرپورفلم میگی کا نیا ٹریلرمنظرعام پرآگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کےمشہورایکشن ہیروآرنلڈ شوارزنیگراپنی نئی آنتے والی فلم میگی میں ایک نئےروپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

    فلم کی کہانی میگی نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ایک موذی مرض میں مبتلا ہو کرایک خوفنا ک بلا کا روپ دھار لیتی ہے،اس پورے سفرمیں میگی کے والد بیٹی کا سہارا بنتے ہیں۔

    فلم کی دیگر کاسٹ میں ایبی گیل بریسلن، جوئیلی رچرڈسن، ایڈن فلاورزاوردیگرشامل ہیں،ہالی ووڈ فلم میگی آٹھ مئی کو سینما گھروں میں خوف اور دہشت کے سائے پھیلائے گی۔

  • رواں ہفتے فلم انسرجنٹ امریکی باکس آفس پر چھاگئی

    رواں ہفتے فلم انسرجنٹ امریکی باکس آفس پر چھاگئی

    لاس انجلس: ہالی ووڈ فلم انسرجنٹ چون کروڈ ڈالر کا بزنس کر کےامریکی باکس آفس پر چھاگئی۔

    ایکشن سے بھرپورہالی ووڈ فلم انسرجنٹ امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی، فلم نے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں چھپن کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کر دیا۔

     منفرد صلاحیتوں کی حامل لڑکی کی کہانی پر مبنی سائنس فکشن فلم انسرجنٹ بیس مارچ کو ریلیز کے بعد تین دن میں چون کروڈ ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

    جبکہ محبت کی خاطر جرائم کی دنیا کو خیر آباد کہنے والے شخص پر مبنی فلم دی گن مین نے شائقین کو مایوس کیا اور صرف پانچ ملین ڈالر کا بزنس ہی حاصل کر سکی۔