Tag: Hollyday

  • عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

    عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

    کراچی : اس بار ملازمین کو عید الفطر پر کتنی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پر 4 سے 5 دن کی تعطیلات ہوسکتی ہیں، حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریںگے۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ملک بھر میں عیدالفطر پر چھٹیوں سے متعلق کام کا آغاز کردیا ہے، وزیراعظم ہاؤس کو 4 سے5چھٹیاں دینے کی تجویز ارسال کی جائے گی، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عید جمعہ المبارک کو ہوئی تو20 سے 23اپریل تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے جب کہ ہفتہ22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان متوقع ہے۔ اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

    دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پاکستان میں عید کا چاند نظر آنے کی تاریخ بتا دی، رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا۔

    تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہٰذا عید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی۔

    رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش جمعرات 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 13 منٹ پر ہوگی۔

    یوں اس روز یعنی 29 رمضان المبارک کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت کے لئے 19گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 10 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی,

    چنانچہ پاکستان کے تمام علاقوں میں مطلع انتہائی صاف ہوا تو بھی 20 اپریل کی شام ٹیلی اسکوپ پر بھی چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

  • سعودی عرب : ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    سعودی عرب : ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    ریاض : سعودی حکومت نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، مذکورہ تعطیل نیشنل ڈے کے موقع پر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے سعودی عرب کے یوم الوطنی کی تعطیل کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

    وزارت افرادی قوت نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ سرکاری اداروں میں بدھ اور جمعرات 23 اور 24 ستمبر کو تعطیل ہوگی جبکہ نجی اداروں اور کمپنیوں کے ملازمین بدھ 23 ستمبر کو نیشنل ڈے کی تعطیل پر ہوں گے۔

    یاد رہے کہ سرکاری اداروں میں چھٹی کے قانون کے مطابق یوم الوطنی پر ایک دن کی تعطیل ہوتی ہے اس میں سرکاری اور نجی اداروں میں کوئی امتیاز نہیں برتا جاتا۔

    تاہم ایک قانون یہ ہے کہ اگر دو چھٹیوں کے درمیان ورکنگ ڈے آجائے تو ایسی صورت میں اسے بھی سرکاری ملازمین کی چھٹی میں شامل کردیا جاتا ہے۔

    اس سال یوم الوطنی بدھ 23 ستمبر کو ہے، سرکاری اداروں میں جمعہ اور ہفتے کو ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے اس وجہ سے جمعرات 24ستمبر دو چھٹیوں کے درمیان پڑنے کی وجہ سے چھٹی میں شامل کردیا گیا ہے ۔

  • یوم اقبال پر چھٹی ہوگی یا نہیں، طلبہ اور والدین کشمکش کا شکار

    یوم اقبال پر چھٹی ہوگی یا نہیں، طلبہ اور والدین کشمکش کا شکار

    کراچی : یوم اقبال پر چھٹی ہوگی یا نہیں محکمہ تعلیم سندھ اور پرائیویٹ اسکول مالکان میں ٹھن گئی جس کے باعث والدین کنفیوژن کا شکار اور طلباء وطالبات بھی پریشان ہیں ۔۔

    خیبر پختونخوا میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وفاق ، پنجاب اور بلوچستان میں اسکول کھلے رہیں گے۔

    پرائیویٹ اسکولز انتظامیہ نے ہفتہ کے روز والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس اور فون آگاہ کیا کہ پیر نو نومبر کو یوم اقبال پر اسکول بند رہیں گے۔

    لیکن بچوں کی خوشی اور والدین کا اطمینان زیادہ دیر قائم نہ رہا اور سندھ حکومت نے یوم اقبال پر اسکولز کھلے رکھنے کا اعلان کیا۔

    چیئرمین پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن سید خالد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کا فیصلہ قبول نہیں۔ چیئرمین پسما شرف الزمان نے بھی حکومتی اعلان کو مسترد کردیا۔

    حکومت اپنی رٹ قائم کریگی یا پرائیویٹ اسکول مالکان کی چلے گی ؟ لیکن اس سے اہم سوال یہ ہے کہ بچوں اور والدین کو اس کنفیوژن سے کیسے نجات ملے گی ۔

    ادھر خیبرپختونخوا کی حکومت نے تو یوم اقبال پر چھٹی کا اعلان کردیا۔ تاہم وفاق پنجاب اور بلوچستان میں اسکول۔کھلے رہیں گے۔