Tag: Hollywood actor

  • ثناء نواز کو کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے؟

    ثناء نواز کو کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے؟

    پاکستانی فلموں کی کامیاب اداکارہ ثناء نواز کا کہنا ہے کہ انہیں ہالی ووڈ کے ایک نامور اداکار کے ساتھ کام کرنے کی شدید خواہش ہے۔

    پاکستانی لیجنڈ اداکار شان شاہد اور ریشم کے ساتھ اردو فیچر فلم ‘سنگم’ سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ثنا نواز نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے جب ان کے پسندیدہ اداکار کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ مجھے ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے تاہم ابھی تک ایسی کوئی آفر نہیں اگر ہوئی تو ضرور کروں گی۔

    فلم ’یہ دل آپ کا ہوا‘ ’ریشماں‘ ’گھر کب آؤ گے‘ اور ’رانگ نمبر ٹو‘ میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ ثناء نواز کا کہنا تھا کہ انہیں ہیوی بائیک چلانے کا بے حد شوق ہے، ان کے پاس ’فیٹ بوائے‘ ہیوی بائیک ہے جو تقریباً 50 لاکھ کی ہے، ہیوی بائیک چلانے کے دوران وہ کئی مرتبہ گِر بھی چکی ہیں۔

  • ہالی ووڈ اداکار نے خاتون کیمرہ مین پر فائرنگ کردی

    ہالی ووڈ اداکار نے خاتون کیمرہ مین پر فائرنگ کردی

    لاس اینجلس : مشہور امریکی اداکار ایلیک بالڈون نے فلم "رسٹ” کی شوٹنگ کے دوران ایک خاتون کیمرہ مین کو غلطی سے گولی مار دی۔

    سانٹا فے پولیس اسٹیشن نے یہ اطلاع میڈیا کو دی جس کے مطابق گولی لگنے سے خاتون کیمرہ مین نے موقع پر جان دے دی، اس واقعے میں ایک فلم ڈائریکٹر بھی زخمی ہوا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے اور متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ جمعرات کی رات فلم "رسٹ” کے سیٹ پر ایک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون  ہلاک اور ایک دیگر شخص زخمی ہوگیا۔

    شیرف آفس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیرف آفس نے تصدیق کی ہے کہ "رسٹ” کے سیٹ پر دو افراد، 42سالہ فوٹو گرافی ڈائریکٹر ہیلینا ہنچِس اور 48سالہ ڈائریکٹر جوئل سوزا کو اداکار اور پروڈیوسر 68 سالہ ایلیک بالڈون کی غلطی سے گولی لگ گئی۔

    پولیس حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، شیرف آفس کے بیان کے مطابق حادثے کی بابت اب تک کوئی باقاعدہ مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

  • ہالی ووڈ فلم "بلیک پینتھر” کے ہیرو چاڈ وِک بوس مین چل بسے

    ہالی ووڈ فلم "بلیک پینتھر” کے ہیرو چاڈ وِک بوس مین چل بسے

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی مشہور فلم بلیک پینتھر کےاداکار چیڈوک بوسمین 43 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، جس کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کردی گئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ بوس مین کا لاس اینجلس میں اپنے گھر پر انتقال ہوا جہاں ان کی اہلیہ اور دیگر خاندان والے ان کے ساتھ موجود تھے،

    مارول اسٹوڈیو کی فلم ’بلیک پینتھر‘میں مرکزی کردار ادا کرنے والے 43سالہ اداکار چاڈ وک بوس مین بڑی آنت (کولون ) کے کینسر میں مبتلا تھے، میڈیا رپورٹ کے مطابق بوس مین نے کبھی بھی عوامی طور پر اپنی بیماری کے بارے میں بات نہیں کی تھی۔

    اہل خانہ کی جانب سے ٹوئٹر پر دیے جانے والے پیغام میں کہا گیا کہ بے حد دکھ کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ چاڈ وک بوسمین اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

    2016میں ان کے آنت کے کینسر کی تشخیص کی گئی تھی اور اس وقت وہ اس کے تیسرے مراحل میں تھے، تبھی سے ان کا علاج چل رہا تھا اس کے باوجود وہ کینسر کے چوتھے مراحل میں داخل ہو گئے۔‘‘انہوں نے پچھلے چار برسوں میں اپنی سرجری اور کیمیوتھراپی کے درمیان کئی فلموں کی شوٹنگ بھی کی۔

    الی ووڈ اداکار چیڈوک بوسمین کی شہرت کو دوام 2016 میں بلیک پینتھر میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر حاصل ہوا۔ انہوں نے ایوینجرز انفینٹیٹی وار اور ایونجرز: اینڈگیم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کی حال ہی میں بننے والی فلم ڈا 5 بلڈز تھی، جو رواں سال کے شروع میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی۔ٓ

    واضح رہے کہ چاڈوک بوس مین نے شرعات میں حقیقی کرداروں کی کہانیوں پر مبنی فلموں سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے 2013 کی فلم 42 میں بیس بال کے معروف کھلاڑی جیکی رابنسن کا کردار ادا کیا اور اس کے بعد 2014 کی فلم ‘گین آن اپ’ میں موسیقار جیمز براؤن کا کردار نبھایا۔ لیکن ان کی فلموں میں سب سے یادگار فلم بلیک پینتھر تھی جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

    بی بی سی اردو کے مطابق یہ پہلی سپر ہیرو فلم تھی جسے بہترین فلم کے آسکر اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور اسی تقریب میں اسے چھ اور اعزازت کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

  • رابن ولیم کی اچانک موت پر ہالی وڈ کی فضا سوگوار

    رابن ولیم کی اچانک موت پر ہالی وڈ کی فضا سوگوار

    آسکرایوارڈ یافتہ امریکی اداکار رابن ولیم کی ناگہانی اور اچانک موت پر ہالی وڈ کی فضا سوگوار ہے ان کے بیشتر ساتھی اداکارسوشل میڈیا پر انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

    مشہورہالی وڈ اداکار بین ایفلک نے فیس بک پر لکھا کہ رابن ولیمز نےدنیا کو جو دیا اسکے لئےان کے شکرگزار رہیں گے، ہالی وڈ کےایک اور مشہور اداکار بین اسٹلر نےٹوئیٹ کیا ہے کہ ان کی چھوٹی سی ٹوئیٹ رابن ولیمز کی عظیم شخصیت اور بے مثال اداکاری کا احاطہ نہیں کرسکتی۔

  • مشہورکامیڈین رابن ولیم انتقال کرگئے

    مشہورکامیڈین رابن ولیم انتقال کرگئے

    ہالی ووڈ کےمشہورکامیڈین رابن ولیم تریسٹھ برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

    امریکی اداکاررابن ولیم گزشتہ روزاپنےگھرمیں مردہ حالت میں پائےگئےہیں پولیس کے مطابق ان کی موت دم گھٹنےسے ہوئی ہے جبکہ پولیس کو خودکشی کا بھی شبہ ہے۔

    ان کے خاندانی ذرائع کےمطابق وہ کچھ دنوں سے شدید ذہنی ڈپریشن کا شکار تھے،رابن ولیم اکیس جولائی انیس اکیاون میں امریکی شہر شکاگو میں پیدا ہوئے انہوں نے تھیٹر اورٹی وی کےعلاوہ بچوں کی کئی مشہورامریکی فلموں میں بھی کام کیا جن میں ان کی شہرہ آفاق فلم جمان جی شامل ہے جبکہ دیگرفلموں میں نائٹ ایٹ دا میوزیم،پوپائے، ہک، جیک، فلابر اورٹوائزشامل ہیں انہوں کئی کارٹون فلموں میں بھی اپنی آواز کے جادو جگائے۔