Tag: hollywood animated film

  • ہالی ووڈ کی اینیمیٹیڈ فلم ’’ انسائیڈ آؤٹ‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی

    ہالی ووڈ کی اینیمیٹیڈ کامیڈین فلم’’ انسائیڈ آؤٹ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے۔

    والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت بنے والی تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم انسائیڈ آؤٹ نے باکس آفس پر سرفہرست آگئی ہے، جونس ریویرا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مختلف اینیمٹڈ کرداروں کے کیلئے ڈائیلاگ ایمی پوئیلر، لیوس بلیک، منڈی کیلنگ اور فلاسمتھ کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

    اینیمیٹڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کی کہانی ایسے خاندان کی ہے، جو گاؤں کی زندگی کے بعد شہری زندگی میں ڈھلنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس دوران ان کی بیٹی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں پینتالیس اعشاریہ تین ملین جبکہ تیسرے ہفتے ابتک دوسو چھیالیس ملین کا کامیاب بزنس کرچکی ہے۔

  • اینیمیٹڈ فلم دی لٹل پرنس کا نیا ٹریلرجاری

    اینیمیٹڈ فلم دی لٹل پرنس کا نیا ٹریلرجاری

    ہالی ووڈ: اینیمیٹڈ فلموں کے شائقین کے لئے فرانسیسی اینی میٹڈ فلم دی لٹل پرنسس کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا ہے۔

    ہالی ووڈ فلم دی اسپونج باب اور کنگ فو پانڈا جیسی بلا ک بسٹر فلموں کے ہدایتکارمارک اوسبورن کی یہ فلم انیس سو تنتالیس کے مشہورناول دی لٹل پرنس سے ماخوز ہے۔

    فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آئے بچے پر مبنی ہے، جو زمین پر کئی ایڈونچر کرتا ہے، فلم میں پس پردہ آواز کا جادو جگایا ہے۔

    روسبورن، راشل میک، جیمزفرینکو، میریون اور دیگر نے، ایڈونچر سے بھرپور فلم انتیس جولائی کو فرانسیسی سینما گھروں میں اور رواں برس دنیا بھرکے سینماوں میں پیش کر دی جائےگی۔

  • ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فلم ہوم کا ٹائٹل ٹریک اور ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فلم ہوم کا ٹائٹل ٹریک اور ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ:  نئی اینی میٹڈ فلم ہوم کا ٹائٹل ٹریک اور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    بہت جلد آنے والی اینی میٹڈ فلم ہوم، جس کا ٹائٹل ٹریک جینیفر لوپیز نے گایا ہے، اب اس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے، ہدایتکار ٹم جانسن کی یہ فلم 2007ء میں معروف مصنف ایڈم ریکس کی جانب سے پیش کی گئی چلڈرن بک دی ٹریو میننگ آف اسمیک ڈے سے ماخوذ ہے۔

    کرس جینکنز اور سوزین بورجی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی خلائی مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے دشمنوں سے بچنے کیلئے زمین پر آ کر چھپ جانا چاہتے ہیں۔

    اس فلم میں مختلف کرداروں کیلئے ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں اور گلوکاروں اسٹیو مارٹن، جنیفر لوپیز، ریحانہ اور جم پارسنز کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    ڈریم ورکس اینیمیشن کے اشتراک سے بننے والی یہ اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ہوم آلموسٹ ہوم ٹوئنٹیتھ سنچری فاکس کے تحت اگلے سال 27 مارچ کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    ۔

  • ہالی وڈ کی انیمیٹڈ فلم دی پینٹس اس سال دھوم مچائے گی

    ہالی وڈ کی انیمیٹڈ فلم دی پینٹس اس سال دھوم مچائے گی

    ہالی ووڈ: نٹ کھٹ کارٹون کریکٹر اسنوپی کی شرارتوں سے بھری ہالی ووڈ کی نئی انیمیٹڈ فلم ’دی پینٹس‘ ایک بار پھر سب کے دل جیتنے آرہی ہے۔
    رنگوں کی دنیا میں تہلکا مچانے والے کارٹون کریکٹرز بڑے پردے پر دھوم مچانے آرہے ہیں، پینتیس سال قبل چارلس شولز کی کامیاب فلم کا سیکوئل سب کے دل جیتنے آ رہا ہے ۔

    فلم کے نئے رنگا رنگ ٹریلر نے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں، فلم کا مرکزی کردار مشہور کارٹونسٹ چارلس سولز کے مزاحیہ کارٹون پینٹ سے منسوب ہے جبکہ فلم کے پروڈیوسرچارلس شولز کے بیٹے’کریگ‘ اوران کے بیٹے’برائن‘ ہیں فلم میں کام کررہے ہیں

    فلم کی کہانی اور پروڈکیشن کررہے ہیں، رنگوں سے سجی فلم دی پینٹس رواں سال چھ نومبر کو ریلیز کی جائیگی۔