Tag: Hollywood box office

  • سنسنی سے بھرپور فلم دی ایکیولائزر نے 35ملین ڈالر کا بزنس کرلیا

    سنسنی سے بھرپور فلم دی ایکیولائزر نے 35ملین ڈالر کا بزنس کرلیا

    ہالی ووڈ: آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ڈینزل واشنگٹن کی فلم دی ایکیولائزر نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا ہے۔ سنسنی سے بھرپور فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر پینتیس ملین ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔

    ہالی ووڈ باکس آفس پر ایکشن فلموں کا راج برقرار ہے، سنسنی خیز مناظر اور ایکشن سے بھرپور فلم دی ایکیولائزر نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔

    فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے، جو جرائم پیشہ افراد کے چنگل میں پھنسی ایک جواں سال لڑکی کو رہائی دلانے کیلئے خطرات کا سامنا کرتا ہے۔

    فلم دی ایکیولائزر پینتیس ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی، دوسری پوزیشن سائنس فکشن فلم دی میز رنر نے حاصل کی، جس نے اٹھارہ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

    اینیمیٹڈ فلم ”دی باکس ٹرولز” دوسرے ہفتے باکس آفس پر سترہ ملین ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

  • ہالی وڈ باکس آفس پرگارجین اف دی گلیکسی اور ننجا ٹرٹل کا راج

    ہالی وڈ باکس آفس پرگارجین اف دی گلیکسی اور ننجا ٹرٹل کا راج

    ہالی وڈ: نئی فلم دی آئیڈینٹیکل امریکی سنیما گھروں میں پیش کردی گئی جبکہ باکس آفس پرگارجین اف دی گلیکسی اور ننجا ٹرٹل سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں۔

    امریکی سنیما گھروں میں پیش ہونے والی نئی فلم دی آئیڈینٹیکل باکس آفس کی دوڑ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی، فلم کی کہانی دوجڑواں بھائیوں پر مبنی ہے۔

    نئی فلموں کی نمائش کے باوجود گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلمیں گارجین آف دی گلیکسی اور ننجا ٹرٹل باکس آفس پر اپنی دھاک بٹھائے ہوئے ہیں۔گارجین آف دی گلیکسی پچاس کروڑ ڈالرسے زائد کا بزنس کرتے ہوئے سر فہرست ہے۔

    انیمیٹڈ فلم ننجا ٹرٹل دنیا بھر کے سنیماؤں سے بیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر سے زائد کا بزنس کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر ہے۔

  • ہالی وڈ باکس پر فلم ننجا ٹرٹل سر فہرست ،ایکس پنڈبل دوسرے نمبر پر

    ہالی وڈ باکس پر فلم ننجا ٹرٹل سر فہرست ،ایکس پنڈبل دوسرے نمبر پر

    ہالی وڈ باکس پر انیمیٹڈ فلم ننجا ٹرٹل نے سب سے زیادہ بزنس کرتے ہوئے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

    ہالی وڈ کی ایکشن، تھرل اور گرافکس سے بھرپور فلم ننجا ٹرٹل نئی آنے والی فلم ایکس پینڈبل تھری کو پیچھے دھکیلتے ہوئے سر فہرست ہے۔ فلم میں ننجا ٹرٹل کے مشہور کردار شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیے ہوئے ہیں جبکہ فلم کو امریکی میڈیا میں تنقید کا سامنا بھی رہا۔

    ایکس پینڈ بل تھری میں سلوسٹر سٹالون سمیت ہالی وڈ کے نامور ستاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے تاہم ننجا ٹرٹل کو پیچھے دھکیلنے میں ناکام ہے۔

    گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم گارجین آف دی گلیکسی باکس آفس پر تیسری پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہے۔