Tag: hollywood film

  • ہالی وڈ ایکشن فلم ’فلائٹ رسک‘ ریلیز کیلیے تیار، ٹریلر دیکھیں

    ہالی وڈ ایکشن فلم ’فلائٹ رسک‘ ریلیز کیلیے تیار، ٹریلر دیکھیں

    لاس اینجلس : ہالی وڈ کی کرائم اور ایکشن سے بھرپور فلم ’فلائٹ رسک‘ ریلیز کیلیے تیار ہے، مذکورہ فلم کل 24 جنوری بروز جمعرات نمائش کیلیے پیش کردی جائے گی۔

    پہلی بار سال 2016 میں آسکر جیتنے والی فلم ’ہاکس ریج‘ کے بعد اداکار اور فلم ساز میل گبسن ایک بار پھر ہدایت کاری کی دنیا میں واپس آگئے۔

    اس بار میل گبسن شائقین کیلیے ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم ’فلائٹ رسک‘ لے کر آئے ہیں، جو آسمان کی بلندیوں پر فلمائی جانے والی کہانی ہے۔

    فلم کی کہانی ایک مفرور مجرم کے گرد گھومتی ہے، فلم میں مارک واہلبرگ ایک پائلٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک ایئر مارشل (میشل ڈاکری) کے ساتھ سفر کر رہا ہے۔

    وہ ایک ہوائی جہاز میں (ٹوفر گریس) نامی قیدی کو مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں لے کر جا رہے ہیں، یہ ہوائی جہاز جب وہ الاسکا کے جنگل کی فضاؤں سے گزرتا ہے تو حالات کشیدہ ہوجاتے ہیں اور بھروسہ آزمائش میں پڑ جاتا ہے، کیونکہ طیارے میں موجود ہر شخص وہ نہیں جو وہ بظاہر دکھائی دیتا ہے۔

    مذکورہ فلم کل 24 جنوری بروز جمعرات امریکا کے سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کردی جائے گی۔

    فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں اس ماہ جنوری میں کچھ بہتر ہونے جارہا ہے کیونکہ معروف فلم سازوں کی جانب سے کئی دلچسپ فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں۔ ان فلموں میں فلائٹ رسک ایک بہتر فلم دکھائی دے رہی ہے۔

  • پریانکا چوپڑاکی واپسی : کس فلم میں جلوہ گر ہوں گی؟

    پریانکا چوپڑاکی واپسی : کس فلم میں جلوہ گر ہوں گی؟

    ممبئی : بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا طویل عرصے بعد پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی، وہ ایک نہیں بلکہ دو ہالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

    بھارتی فملوں میں اپنی خوبصورت مسکراہٹ اور جاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں کو جیتنے والی پریانکا چوپڑا اپنی نئی آنے والی فلم کے ساتھ ایک مرتبہ پھر سینما گھروں کی زینت بننے والی ہیں۔

    وہ گزشتہ طویل عرصے سے مداحوں کو سلور اسکرین پر نظر نہیں آئیں لیکن اب انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو واپسی کی خوشخبری سنادی تاہم اس مرتبہ وہ بالی وڈ نہیں بلکہ ہالی ووڈ کی فلموں کے ساتھ سینما اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

    پریانکا چوپڑا

    اداکارہ پریانکا چوپڑہ اس وقت آسٹریلیا میں ہیں اور اپنی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم ’دی بلف‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فرینک ای فلاورز کی فلم ‘دی بلف’ میں وہ ایک انوکھا کردار ادا کریں گی۔

    اداکار نے سوشل میڈیا پر فلم کے اسکرپٹ کی ایک تصویر کے ساتھ مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ ان کے مداح اس اعلان پر بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کی نئی فلم سے متعلق باتوں کو ظاہر نہیں کیا جارہا ہے، مزید یہ کہ اس فلم کی ریلیز کی تاریخ اور دیگر تفصیلات ابھی تک خفیہ رکھی گئی ہیں۔

  • سپر اسٹار ریسلر ’رومن رینز‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خبر

    سپر اسٹار ریسلر ’رومن رینز‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خبر

    مشہور ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار ریسلر رومن رینز تقریباً ساڑھے تین سال بعد دوبارہ جلوہ گر ہورہے ہیں لیکن اس بار وہ رِنگ میں نہیں بلکہ ہالی وڈ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 1300 سے زائد دنوں تک ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن رہنے والے نامور ریسلر رومن رینز کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں حکمرانی ختم ہوگئی

    رومن رینز کو ایک اور مقبول ریسلر کوڈی روڈز نے ریسل مینیا 40 کے اہم مقابلے میں شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    اور اب وہ ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ایک اہم پیش رفت کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس حوالے سے ہالی ووڈ فلموں کی ایک اداکارہ اور گلوکارہ لارین کیکے پامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’دی ٹرائبل چیف‘ آئندہ پروڈکشن کا حصہ ہوں گے۔

    Roman Reigns

    مذکورہ تصویر میں رومن رینز لڑکیوں کے ساتھ لیے گئے ایک گروپ فوٹو میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ایک لڑکی چیمپیئن شپ ٹائٹل ہاتھ میں لیے رینز کے پیچھے کھڑی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ تصویر کس فلم کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رومن رینز، ایڈی مرفی، کیکے پامر اور پیٹ ڈیوڈسن کے ساتھ ایک کامیڈی فلم کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ رومن رینز سال 2020 میں ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن بنے تھے اور 1316دن تک یہ اعزاز ان کے پاس رہا۔ مجموعی طور پر وہ چوتھے سب سے زیادہ لمبے عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہے ہیں۔

    ان کے مدمقابل کوڈی روڈز نے جنوری میں مسلسل دوسرے سال رائل رمبل مقابلہ جیت کر رومن رینز کو ریسل مینیا 40 میں چیمپئن شپ مقابلے کا چیلنج دیا تھا۔

  • ایکشن اورایڈونچر سے بھرپور فلم ’’ٹومب ریڈر‘‘ کا ٹریلرریلیز

    ایکشن اورایڈونچر سے بھرپور فلم ’’ٹومب ریڈر‘‘ کا ٹریلرریلیز

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن اورایڈونچر سے بھرپور فلم ’’ ٹومب ریڈر‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، ہالی ووڈ فلم رواں برس سولہ مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سال دوہزارتیرہ میں آنے والے ویڈیو گیم ’’ ٹومب ریڈر‘‘ کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ یہ کھیل اب فلم کی صورت میں بڑے پردے پر سامنے آرہا ہے۔

    اس فلم کی کہانی ایک ایسی مہم جو خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے لاپتہ والد کی تلاش میں خطرات سے گزرتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

    بالآخر کئی پوشیدہ رزاوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے والد کے پاس پہنچ جاتی ہے، مہم جو لڑکی کو اپنے والد کے مشن کو پورا کرنا ہے اور قدیم تہذیب کے راز کو بھی فاش کرنا ہے۔

    فلم میں لارا کروفٹ کا کردار آسکرایوارڈ یافتہ ادکارہ ایلیسا وکانڈا نبھا رہی ہیں، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم رواں سال سولہ مارچ کو سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ٹومب ریڈر سیریز کی فلموں میں اداکارہ انجلینا جولی لارا کرافٹ کا کردار نبھا چکی ہیں جبکہ اس بار یہ کردار ایلیسا وکانڈا ادا کریں گی۔


    مزید پڑھیں: ہالی ووڈ فلم ’’ریڈی پلیئر ون‘‘ کا دوسرا ٹریلرریلیز


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • خوفناک طوفان اور بارشیں دنیا میں زبردست تباہی مچا دیں گی

    خوفناک طوفان اور بارشیں دنیا میں زبردست تباہی مچا دیں گی

    نیویارک : خوفناک طوفان اور بارشیں دنیا میں زبردست تباہی مچادیں گی، دل دہلا دینے والے واقعات سے بھرپور سنسنی خیز فلم جیواسٹورم ریلیز ہونے جارہی ہے۔

    امریکا میں آنے والاخوفناک طوفان زبردست تباہی مچا گیا کہ فلم بینوں کو اس موضوع پر بھی فلم بنانے کی سوجھی، محکمہ موسمیات نے ماحولیاتی تبدیلیوں کو دیکھ کر نیا سسٹم بنانے کی کوشش کی، جس سے وہ موسم کو اپنی مرضی سے کنٹرول کرتے ہیں، دوسال بعدسسٹم میں خرابی ہوگئی اور دنیا میں خطرناک طوفان بارش شروع ہوگئی۔

    سسٹم کی خرابی سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے خوفناک بگولے اور آسمان سے اولوں کے بجائے برف کے گولوں کی بوچھاڑ بھی شروع ہو جاتی ہے، جس سے کسی بھی انسان کا بچ پانا نا ممکن ہو جاتا ہے ۔

    موسمیاتی تباہ کاریاں ممالک کو نیست و نابود کر دیتی ہیں، جب ہی ایک سائنسدان ٹائم مشین کی بدولت مستقبل میں پہنچ کر اس طوفان کو روکنے کی کوشش کرتا ہے جس میں وہ کامیاب ہو پائے گا۔

    ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم جیواسٹورم موسمیاتی تبدیلیوں پربنائی گئی ہے۔

    https://youtu.be/RgrETyTs9kI

    فلم میں نامور اداکارجیرالڈ بٹلر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ان کے علاوہ ایبی کورنش،ایڈ ہیرس، اینڈی گارشیا اورڈریو پاول اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دیوارِ چین کی پُر اسراریت کے پیچھے چھپا راز

    دیوارِ چین کی پُر اسراریت کے پیچھے چھپا راز

    لاس اینجلس : دیوار چین کی پُراسراریت پر مبنی ہالی ووڈ ایکشن تھرلر فلم "دی گریٹ وال” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم فروری میں ریلیز کی جائے گی۔

    دیوار چین کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھانے کیلئے جنگ چھڑے گی، جو سب کو دنگ کردے گی، سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم "دی گریٹ وال” کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    فلم کی کہانی عظیم دیوارِ چین کی پُر اسراریت کے گِرد گھومتی ہے، جس کے مطابق خوفناک مخلوق سے بچنے کیلئے محنت کشوں نے 17سو سال کے طویل ترین عرصے میں55سو میل لمبی اس عظیم الشان دیوار کو تعمیر کیا ۔

    china-2

    جہاں خوفناک مخلوق سے بچنے کیلئے ہزاروں سپاہی مورچہ بند ہوتے ہیں اور حملہ آور مونسٹرز کا خاتمہ کرنے کے لیے جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔

    تھامس ٹُل ، چارلس روون اورجان جاشنی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہالی ووڈ اداکار میٹ ڈیمن مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں اینڈی لیو،پیڈرو پاسکل، ولیئم ڈیفوئے اورٹیانگ جینگ شامل ہیں۔

    "دی گریٹ وال” سترہ فروری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • ہیریسن فورڈ کے زخمی ہونے کا مقدمہ، پروڈکشن کمپنی پر باقاعدہ فرد جرم عائد

    ہیریسن فورڈ کے زخمی ہونے کا مقدمہ، پروڈکشن کمپنی پر باقاعدہ فرد جرم عائد

    لندن : دو ہزار چودہ میں فلم اسٹار وار کے ساتویں سیکوئل میں ہیریسن فورڈ شوٹنگ کے دوران فریکچر کا شکار ہوگئے تھے، اب دو سال بعد برطانوی عدالت میں اس واقعے کے حوالے سے پروڈکشن کمپنی پر باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔

    جون دو ہزار چودہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ہیریسن فورڈ پر ایک ہائیڈرالک دروازہ آ گرا تھا، جس سے ان کی ٹانگ دو جگہ سے فریکچر ہوگئی تھی، اس حادثے کے بعد ان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔

    برطانوی قوانین کے تحت کام انجام دینے کی کسی بھی جگہ پر ملازمین کو تحافظ فراہم کرنا کمپنی کی ذمہ داری ہوتی ہے، اسی شق کے تحت اب دو سال بعد پروسیکوٹر انڈریو مارشل نے پروڈکشن کمپنی کے خلاف مقدمے کی درخواست کی، جسے سنے کے بعد فرد جرم عائد کی گئی۔

    اکہتر سالہ اداکار کے مطابق ان پر گرنے والے دروازے کا ہائیڈرالک سسٹم فیل ہو گیا تھا اور حادثے سے بچنے کی کوشش کے باوجود وہ محض ایک لمحے میں ہی ان کی ٹانگ پر آگرا، فریکچر ٹھیک ہونے کے بعد ہریسن فورڈ نے اپنا کردار مکمل کیا‌‌۔

    فلم اسٹار وار کے ساتویں سیکوئل نے دنیا بھر سے دو بلین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

  • اسٹاروارز 100کروڑ ڈالر کا نشان عبور کرنے والی تیز ترین فلم بن گئی

    اسٹاروارز 100کروڑ ڈالر کا نشان عبور کرنے والی تیز ترین فلم بن گئی

    نیویارک : اسٹار وارز دی فورس اویکنز کی حکمرانی برقرار ہے، دنیا بھر میں سوکروڑ ڈالر کا نشان عبور کرنے والی تیز ترین فلم بن گئی۔

    سائنس فکشن فلم سیریزاسٹار وارز کے نئے ایڈیشن نے مداحوں کو سحر زدہ کردیا ہے، امریکہ سمیت دنیا بھر میں اسٹار وارز دا فورس اویکنز کی حکمرانی برقرارہے۔

    اسٹار وارز نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے، ریلیز کے پہلے ویک اینڈ پر پانچ سو انتیس ملین ڈالرکا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کرنے والی اسٹار وارز دا فورس اویکنز نے اب تاریخ میں کسی بھی فلم سے زیادہ تیزی سے سو کروڑ ڈالر کا نشان عبورکرنے کا نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

    دنیا بھر میں اسٹاروارز دا فورس اویکنز لگاتار دوسرے ہفتے بھی پہلی پوزیشن پر ہے۔

  • ہالی وڈ فلم اسٹار وار دی فورس اویکنز کا باکس آفس پر راج

    ہالی وڈ فلم اسٹار وار دی فورس اویکنز کا باکس آفس پر راج

    لاس انجلاس: ہالی وڈ فلم اسٹار وار دی فورس اویکنز نے ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

    مشہور ہالی وڈ فلم سیریز اسٹاروارزنے امریکا اور کنیڈا میں ریلیز کے ساتھ ہی دو سو آرتیس ملین کا بزنس کیا جبکہ دنیا بھر میں پانچ سو سترہ ملین کا بزنس کرچکی ہے۔

    دی فورس اویکنزمیں فلم کے مرکزی کردار ایک نئے خلائی مشن پر چل نکلتے ہیں۔ فلم میں بڑی بڑی اڑن طشتریاں، عجیب و غریب جہاز اور روبوٹس ایک بار پھر بڑی سکرین پر نمودار ہیں۔

    فلم کی کاسٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ لو پیٹا نیون گو، ہیریسن فورڈ، سائمن پیگ، اینڈی سرکیز، ایڈم ڈرائیور اور آسکر آئزک شامل ہیں۔

  • ہالی ووڈ فلم’’ بائی دا سی‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم’’ بائی دا سی‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

    نیویارک : ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بائی دا سی کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    ستر کی دہائی کے پس منظر میں بنائی گئی اس فلم میں انجلینا جولی نے وینیسا نامی سابقہ رقاصہ کا کردار نبھایا ہے جبکہ براٹ پٹ رولینڈ نامی مصنف ہیں۔ دونوں ہی اپنے لازوال اور پرکشش ماضی کی یادوں میں کھوئے رہتے ہیں اور ایک دوسرے میں دلچسپی کھو چکے ہیں، اپنے آپس کے رشتے کو بچانے کیلئے وہ کن مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں، یہی اس فلم کی اصل کہانی ہے۔

    انجلینا اس فلم کی مصفنہ، ہدایت کارہ اور مرکزی اداکارہ ہیں، ان کی یہ فلم نومبر میں ریلیز ہوگی۔

    یہ جوڑی سب سے پہلے مسٹر اینڈ مسز سمتھ میں ایک ساتھ دکھائی دی تھی۔