Tag: hollywood film

  • سنسنی سے بھر پورفلم گون گرل باکس آفس پر چھاگئی

    سنسنی سے بھر پورفلم گون گرل باکس آفس پر چھاگئی

    ہالی ووڈ: سنسنی سے بھر پور ہالی وڈ فلم گون گرل رواں ہفتے کی کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔

    ہالی ووڈ کے نامور اداکار بین ایفلک کی نئی فلم گون گرل نے اپنی منفرد کہانی کے باعث باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا، ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک باکس آفس پر پہلے نمبر پرہے۔

    رواں ہفتے کے اختتام تک فلم کا بائیس ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کرنے کا امکان ہے جبکہ اداکارہ جنیفر گارنر کی مزاح سے بھرپور فلم الیگزینڈر سترہ ملین ڈالرکے ساتھ دوسرے نمبر موجود ہے۔

  • ہالی وڈ کی نئی فلم کیمپ ایکسرے کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کی نئی فلم کیمپ ایکسرے کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ: دنیا کی سب سے بڑی جیل گونتانا موبے میں آئی نئی آفسر پر مبنی فلم کیمپ ایکسرے کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    ہالی وڈ کی نئی سنسنی سے بھرپور فلم کیمپ ایکسرے گونتانامو بے میں قیدی اور آرمی آفسر کے درمیان محبت کی داستان ہے، فلم کی کہانی ایک ایسی آفسر کے گرد گھومتی ہے، جو گونتاناموبے میں موجود خطرناک قیدی سے غیرمعمولی حد تک دوستی بڑھا لیتی ہے، جس کے بعد اسے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ کی صفِ اول کی ہیروئن کرسٹین اسٹیورٹ نبھا رہی ہیں، دس لاکھ ڈالر کے بجٹ سے بنائی گئی ڈرامہ سے بھرپور فلم کیمپ ایکسرے آئی سترہ اکتوبرکو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

  • سنسنی سے بھرپور فلم دی ایکیولائزر نے 35ملین ڈالر کا بزنس کرلیا

    سنسنی سے بھرپور فلم دی ایکیولائزر نے 35ملین ڈالر کا بزنس کرلیا

    ہالی ووڈ: آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ڈینزل واشنگٹن کی فلم دی ایکیولائزر نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا ہے۔ سنسنی سے بھرپور فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر پینتیس ملین ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔

    ہالی ووڈ باکس آفس پر ایکشن فلموں کا راج برقرار ہے، سنسنی خیز مناظر اور ایکشن سے بھرپور فلم دی ایکیولائزر نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔

    فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے، جو جرائم پیشہ افراد کے چنگل میں پھنسی ایک جواں سال لڑکی کو رہائی دلانے کیلئے خطرات کا سامنا کرتا ہے۔

    فلم دی ایکیولائزر پینتیس ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی، دوسری پوزیشن سائنس فکشن فلم دی میز رنر نے حاصل کی، جس نے اٹھارہ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

    اینیمیٹڈ فلم ”دی باکس ٹرولز” دوسرے ہفتے باکس آفس پر سترہ ملین ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

  • فلم کنگز مین دی سیکریٹ سروس کا ٹریلر ریلیز

    فلم کنگز مین دی سیکریٹ سروس کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ : ایکشن اور بھرپور ہالی ووڈ کی نئی فلم کنگز مین دی سیکریٹ سروس کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

    فلم کی کہانی میں ان دیکھی دنیا نے کئی راز کھولنے ہیں مگر ان کے لئے دوسراانداز اختیار کرنا ہوگا، ہر حکومت میں ایسے لڑکوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے، جنہیں ریاست کو سیکریٹ ایجنٹ بنانا ہوتا ہے۔

    اس بار بھی لاپروا لڑکوں کے ایک گروہ کا انتخاب ہوا ہے، جو ریاست کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھائیں گے، پھر سیکریٹ سروس کے لئے دی جانے والی ٹریننگ شروع ہوئی اور ان نوجوانوں کا امتحان کا آغاز ہوا۔

    ایکشن اور کچھ کامیڈی سے ملی جلی فلم کنگز مین دی سیکریٹ سروس اگلے سال فروری میں ریلیزہوگی۔

  • ہالی ووڈ باکس آفس پر فلم دی میز رنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    ہالی ووڈ باکس آفس پر فلم دی میز رنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    ہالی ووڈ: باکس آفس پر ایڈونچر سے بھرپور فلم دی میز رنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی، سائنس فکشن ایکشن فلم نے تین دن میں بتیس ملین ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    ہالی ووڈ باکس آفس پر سائنس ایکشن فکشن فلم دی میز رنر نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، فلم نے تین دنوں میں مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ کر بتیس ملین ڈالر کمالئے ہیں۔

    ایڈونچر سے بھرپور فلم تین معروف امریکی ناولوں سے ماخوذ ہے، فلم نے امریکی سینما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

      فلم ”اے واک امنگ دی ٹومب اسٹون” اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی، جس نے تیرہ ملین ڈالر کا بزنس کیا، فلم کی کہانی ایک پرائیویٹ جاسوس کے گرد گھومتی ہے، جسے ایک منشیات فروش اپنی بیوی کے قاتلوں کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

    باکس آفس پر گیارہ ملین ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر آنے والی کامیڈی سے بھرپور فلم ”دس از دی ویئر آئی لیویو” ہے، فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے والد کی موت کے بعد اپنے آبائی گھر آتے ہیں۔

  • ہالی وڈ کی نئی فلم “دی پیرامڈ” کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کی نئی فلم “دی پیرامڈ” کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ:  نئی فلم “دی پیرامڈ” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

    خوف اور سنسنی سے بھرپور فلم دی پائیرامڈ کی کہانی امریکی آثار قدیمہ کے ماہرین کی ہے، جو اہرام  مصر سے متعلق پرسرار معاملات کی تحقیق کر رہے ہیں، اس کھوج میں ماہرین ایک مختلف اہرام دریافت کرتے ہیں اور اس میں پھنس کر آسیب کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    خوفناک مناظر لیے یہ فلم پانچ دسمبر سے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • معروف باکسر محمد علی کی بیٹی لیلیٰ علی نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

    معروف باکسر محمد علی کی بیٹی لیلیٰ علی نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

    ہالی ووڈ : معروف امریکی باکسر محمد علی کی بیٹی لیلی علی نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے، جو فلم فیلکن رائزنگ میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

    لیجنڈ باکسر محمد علی کی بیٹی لیلی علی نے اب باکسنگ کے رنگ سے ہالی ووڈ کی فلم نگری میں قدم رکھ دیا ہے، شہرت کی دیوی جس نے ہر قدم پر لیلی کے قدم چومے ، پہلے باکسنگ کے رنگ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے اور والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باکسنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد ماڈلنگ میں نام کمایا ۔

    اب فلمی نگری میں قسمت آزمانے کو تیار ہیں، لیلی علی ہالی ووڈ کی فلم فیلکن رائزنگ میں جلوہ گر ہورہی ہیں ، فلم کی کہانی ڈرگ مافیا کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے، ایکشن اور تھرل سے بھر پور فلم پانچ ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

  • فلم گارڈیئنز آف دی گیلیکسی کا ایک کھرب روپے کا ریکارڈ بزنس

    فلم گارڈیئنز آف دی گیلیکسی کا ایک کھرب روپے کا ریکارڈ بزنس

    ہالی ووڈ: باکس آفس پر خلائی مخلوقوں کا قبضہ ہوگیا ہے، فلم گارڈیئنز آف دی گیلیکسی نے ایک کھرب روپے کا شاندار بزنس کرکے نیا ریکارڈ بنالیا۔

    طاقتور خلائی مخلوقوں کا دنیا پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تھا، انہیں بس ایک موقع کی تلاش تھی، کیپٹن پیٹرکا جہاز غلطی سے غیر انسانی مخلوق کی سرزمین پر تباہ ہوگیا، خلائی مخلوقوں کو  زمین پر حکمرانی کرنی ہے مگر پیٹر انہیں من مانی نہیں کرنے دے رہا۔

    یہ سائنس فکشن اینی میٹد فلم گارڈیئنز آف دی گیلیکسی کی کہانی ہے، عجیب و غریب خلقت نے دنیا پرتو قبضہ نہ جمایا مگر باکس آفس پر حکمرانی ضرور کرلی۔

    فلم نے ایک کھرب روپے کا کھڑکی توڑ بزنس کرکے موسم گرما کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑدیا، جس کے بعد گارڈینز آف دی گیلیکسی  امریکا میں اگست کی نمبر ون فلم قرار پائی۔

  • ہالی ووڈ فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا ٹریلر جاری

    ہالی وڈ : رمانوی فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    محبت کے نازک احساسات پر مبنی فلم ففٹی شیڈز آف گرے میں بزنس ٹائیکون اور کالج کی اسٹوڈنٹ کی محبت کی داستان پیش کی گئی ہے، فلم کی کہانی معروف برطانوی مصنف ایل جیمز کے ناول سے ماخوذ ہے۔

    سیم ٹیلر ووڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ڈکوٹا جونسن اورجیمی ڈارنن اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، رومانوی فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ ایکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگارنگ پرئمیر

    ہالی ووڈ ایکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگارنگ پرئمیر

    لاس انجلس : ہالی ووڈ کے معروف ادکار بڑے پردے پر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں، ہالی ووڈ ایکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگارنگ پرئمیر لاس انجلس میں ہوا۔

    ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگا رنگ پرئمیر ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے چار چاند لگا دیئے، پرئمیر میں اپنے ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

    فلم کی کہانی سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے، جو کائنات کو دشمنوں سے لاحق خطرے کیخلاف جنگ کا اعلان کردیتے ہیں، سنسنی خیز مناظر سے بھر پور فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی یکم اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائیگی۔