Tag: hollywood film

  • نیویارک: ہالی وڈ فلم فینٹاسٹک فور کا رنگارنگ پریمئیر

    نیویارک: ہالی وڈ فلم فینٹاسٹک فور کا رنگارنگ پریمئیر

    نیویارک: ہالی وڈ فلم فینٹاسٹک فور کی کاسٹ فلم کی تشہیری کیلئے نیویارک پہنچ گئی، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا۔

    چار دوست دنیا کو بچانے کیلئے میدان میں اتر آئے۔۔۔۔ایکشن کے شائقین کیلئے ہالی ووڈ کی نئی فلم فینٹاسٹک فور کا شاندار پریمیئر نیویارک میں سجایا گیا، جسمیں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے چار چاند لگادئیے۔

    فینٹاسٹک فور کی کہانی چار دوستوں کی ہے ، جو زمین کو بچانے کا عہد کرتے ہیں اور اس مشن پر نکلتے ہیں ، جہاں انہیں اپنے ہی پرانے دوست کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو اب ان کا مخالف ہے پھر ایک نہ ختم ہونے والی جنگ شروع ہوتی ہے۔

    ایکشن سے بھر پور فلم دنیا بھر میں سات اگست کو ریلیز کی جائیگی۔

  • ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی فلم سیکاریو کا ٹریلر ریلیز

    ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی فلم سیکاریو کا ٹریلر ریلیز

    ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی فلم سیکاریو کے نئے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئے۔

    ایکشن فلموں کے شوقین افراد کیلئے فلم سیکاریو کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، بڑے پردے پر جرائم کیخلاف جنگ چھڑے گی جو سب کو دنگ کردے گی،  فلم کی کہانی ایری زونا سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈرگ مافیاکے تعاقب میں میکسکو جا پہنچتا ہے۔

    مار دھاڑ سے بھرپور فلم میں ایمیلی بلنٹ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں، جن کا ہالی وڈ کے دیگر اداکار ساتھ دینگے جو اپنے ایکشن سے سب کو حیران  کردیگے ۔

    ایکشن سے بھرپور فلم اٹھارہ ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائیگی۔

  • جراسک ورلڈ تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر سرفہرست

    جراسک ورلڈ تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر سرفہرست

    دیو ہیکل ڈائنا سارز پر مبنی فلم جراسک ورلڈ تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر سرفہرست ہے۔

    دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرتے ہوئے جراسک ورلڈ نے ہالی ووڈ کی دوسری بڑی کمانے والی فلم کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

    دیوہیکل ڈائناسارز امریکی باکس آفس پر چھا گئے، ہالی ووڈ کی سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک ورلڈ نے تیسرے ہفتے پانچ کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

    دیوہیکل ڈائناسار ز اور انسانوں کے درمیان جنگ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا، ہالی وڈ فلم جراسک ورلڈ کی تیسرے ہفتے بھی آمریکی باکس آفس پر اجاداری قائم ہے، جراسک ورلڈ کے ڈائنا سارز نے امریکی سینما گھروں میں پچاس کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرتے ہوئے دھاک بٹھا دی۔

    انسائیڈ آؤٹ پانچ کروڑ اکیس لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔

  • فلم جراسک ورلڈ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    فلم جراسک ورلڈ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی ووڈ: ایڈونچر سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ بارہ جون کو ریلیز ہوگی، اس سے پہلے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    دیوہیکل ڈائناسارز سے بھرا جراسک ورلڈ ایک بار پھر آباد ہوگا، جہاں ذرا سی غفلت قسمت بدل دے گی، جو ڈائناسارز کو بے قابو کردے گی، رونگٹے کھڑے کردینے والے مناظر سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ کے ٹریلر نے تہلکا مچادیا۔

    فلم کی کہانی بائیس سال پہلے تباہ ہوئے جراسک پارک کے گرد گھومتی ہے، دیوہیکل ڈائنو سارز سے بھرے اس جراسک تھیم پارک میں معمولی سی غلطی وبال جان بن گئی، جس نے سب کو پریشان کردیا۔

    ایک سو پچاس ملین ڈالر کی لاگت سے بنی فلم بارہ جون کو سنیما گھروں میں تہلکا مچائے گی۔

  • تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم وینڈیٹا کا ٹریلر جاری

    تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم وینڈیٹا کا ٹریلر جاری

    امریکہ : ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور ہالی ووڈ فلم وینڈیٹا کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

    تھرل اور ایکشن کے شائقین کے لئے ہالی ووڈ فلم وینڈیٹا کا ٹریلر دھوم مچارہا ہے، فلم میں معروف ریسلرپال وائٹ جنھیں بگ شو بھی کہا جاتا ہے، فلم میں جلوہ گر ہیں۔

    فلم کی کہانی ایک ایسے جاسوس کردار کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران خطرناک جرائم پیشہ افراد کواپنا دشمن بنا لیتا ہے۔

    جین سوسکا اورسیلویا سوسکا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ڈین کین ادا کررہے ہیں جبکہ بگ شوکے ساتھ بین ہولنگزورتھ اور زیگورسکی بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

    ہالی ووڈ فلم وینڈیٹا بارہ جون کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

  • ہالی ووڈ فلم نائٹ میئر کا ٹریلرجاری

    ہالی ووڈ فلم نائٹ میئر کا ٹریلرجاری

    لاس انجلس: خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم نائٹ میئر کا ٹریلرجاری کر دیا گیا۔

    دہشت اورخوف کے سائے پھیلانےکے لئے ہالی ووڈ کی فلم نائٹ میئرکا ٹریلر شائقین کے دل کی دھڑکن تیز کرنے آگیا ہے۔

     فلم کی کہانی آٹھ افراد کے گرد گھومتی ہے جو دوران خواب عجیب و غریب کیفیت کا شکار ہو کر کچھ دیر کے لئے معذور ہو جاتے ہیں۔

     فلم کی کاسٹ میں سیگفر یڈ پیٹرز، اسٹیون ویٹ اور ایج ولسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں، خوف اور دہشت سے بھرپور فلم نائٹ میئر پانچ جون کو سینما گھروں میں دہشت پھیلائے گی۔

  • ایکشن اورکامیڈی سےبھر پورفلم اسپائی کےنئےٹریلر نے دھوم مچادی

    ایکشن اورکامیڈی سےبھر پورفلم اسپائی کےنئےٹریلر نے دھوم مچادی

    لاس انجلس: ہالی ووڈکی ایکشن اورکامیڈی سےبھر پورفلم اسپائی کےنئےٹریلرنے شائقین کوخو ش کردیا۔

    اب جاسوسی دلچسپ انداز میں ہوگی، ہالی ووڈ کی نئی فلم اسپائی میں ایکشن اور کامیڈی کا ایک ساتھ تڑکا  لگے گا، جس میں جاسوس انوکھے انداز میں نظر آئینگے ۔

    فلم کی کہانی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو حادثاتی طور پر ایجنٹ بن جاتی ہے اور جرائم کی دنیا کو کھوجنے نکل پڑتی ہے۔

    فلم میں جاسوس خاتون کا مرکزی کردار میلیسا میک کارتھی نبھارہی ہیں، ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم بائیس مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی، فلم 22مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • ہالی ووڈ ایکشن فلم دی لاسٹ وچ ہنٹر کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

    ہالی ووڈ ایکشن فلم دی لاسٹ وچ ہنٹر کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

    امریکہ: ہالی ووڈ ایکشن فلم دی لاسٹ وچ ہنٹر کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

    خوفناک مناظر پر مشتمل سپرنیچرل ایکشن فلم دی لاسٹ وچ ہنٹر کا پہلا ٹریلرخوف کے سائے پھیلانے آگیا ہے، چڑیلوں کے شکار کی کہانی پر مشتمل فلم کا ہیرو ہالی ووڈ کا معروف اداکار ون ڈیزل بخوبی اپنے کردار سے انصاف کرتا ہے۔

    فلم کے دیگر کرداروں میں روز لیسلی، ایلیجا ووڈ اور مائیکل کین شامل ہیں۔

    خوف اوردہشت کے سائے تلے فلم دی لاسٹ وچ ہنٹر تئیس اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بن جائے گی۔

  • فرحان طاہر کی ہالی ووڈ فلم فلائٹ ورلڈ وار  2کا پہلا ٹریلرریلیز

    فرحان طاہر کی ہالی ووڈ فلم فلائٹ ورلڈ وار 2کا پہلا ٹریلرریلیز

    امریکہ: ہالی ووڈ کی نئی فلم  فلائٹ ورلڈ وار ٹوکا ٹریلر ریلیز ہوگیا، فلم میں پاکستانی نژاد اداکار فاران طاہر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    فلم کی کہانی میں واشنگٹن سے ایک طیارہ اڑان بھرتا ہے اور پھر اسے موسم کی خرابی کا سامنا ہوتا ہے، جس کے بعد بادلوں کے بھنور میں پھنس کر طیارہ دوسری جنگ عظیم کے زمانے میں پہنچ  جاتا ہے۔

    ہالی ووڈ کی نئی فلم فلائیٹ ورلڈوارٹو جس میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار فرحان طاہر کمرشل پائلٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    فرحان نے اس سے پہلے بھی آئرن مین دی جنگل بک، پکچر پرفیکٹ اسٹار ٹریک جیسی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    فرحا ن طاہر کی یہ فلم رواں سال دو جون کو امریکا میں ریلیز کی جائے گی۔

  • فلم اوینجرز ایج آف الٹرون دنیا بھر کے سنیما گھروں میں دھوم مچا رہی ہے

    فلم اوینجرز ایج آف الٹرون دنیا بھر کے سنیما گھروں میں دھوم مچا رہی ہے

    امریکہ:  اسپیشل ایفیکٹس اور دل دہلادینے والے ایکشن سے بھرپور فلم اوینجرز ایج ا ٓف الٹرون دنیا بھر کے سنیما گھروں میں دھوم مچا رہی ہے۔

    دنیا کو بچانے کیلئے چھڑی جنگ جو سب کو دنگ کردے گی، ہالی ووڈ فلم ایونجرز ایج آف الٹرون میں سپر ہیروز مداحوں کے دلوں پرراج کرنے آرہے ہیں۔

    فلم دوہزاربارہ کی ہٹ سیریزدی ایونجرز کا سیکوئیل ہے، فلم مارول کامک بک کے سپر ہیرو پر بنائی گئی ہے، فلم میں ایکشن کے بھرپور رنگ شامل ہیں جبکہ ٹیکنالوجی کا جادو بھی دکھایا گیا ہے۔

    فلم کی کہانی میں الٹرون نامی فکشن کریکٹر ولن کے روپ میں جلوہ گر ہوگا، جو انسانی دنیا میں تباہی مچائے گا ۔

    سپر ہیرو پر مبنی فلم آج سنیما گھروں میں تہلکہ مچائی گی۔