Tag: hollywood film

  • میڈ میکس فیوری روڈ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    میڈ میکس فیوری روڈ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ہالی ووڈ: ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپورفلم میڈ میکس سیریز کی چوتھی فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    ایسی زمین جہاں لاقانونیت کا راج ہے، انسان زندہ ہیں لیکن انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں، دو قبیلے آمنے سامنے ہونگے، ایکشن کے شوقین شائقین کیلئے میڈمیکس فیوری روڈ کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    فلم کی کہانی ایک ایسی دنیا کے گرد گھومتی ہے، جہاں لوگ زندگی بچانے کیلئے ہر مشکل کا سامنا کرتے ہیں، ایسے میں میکس ٹیم کی ایک خاتون کی کوششیں رنگ لے آتی ہیں اور موت کے منہ میں جانے سے بچ جاتی ہے۔

    بقا کی جنگ لڑنے والے دو قبیلوں پر مبنی سائنس فکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ پندرہ مئی کو سینما گھروں میں تہلکا مچائےگی۔

  • ہارر فلم پولٹر گِیسٹ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی

    ہارر فلم پولٹر گِیسٹ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی ووڈ : ہارر فلم”پولٹر گِیسٹ "کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، جس نے دھوم مچادی ہے۔

    ہالی ووڈ کی خوف، دہشت اور تھرل سے بھر پور فلم حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی، ڈائریکٹر گِل کینن کی فلم کی کہانی ایک ویران گھر کے گرد گھومتی ہے جہاں ایک بچی کو شیطانی روح اپنے قبضے میں کر لیتی ہے ۔

    غیر مّرئی قوتوں کے جادو اور خطرناک حربوں سے پورے خاندان کی جان کے لالے پڑ جاتے ہیں ۔

    دِل دہلا دینے والے واقعات کی فلم کی کاسٹ میں سیم روک ویل،جیرڈ ہیرس، روز میری ڈیویٹ اورجین ایڈم شامل ہیں۔

    فلم اس سال چوبیس جولائی کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ فلم بیلک ماس کا پہلا ٹریلرریلیز کر دیا گیا

    ہالی ووڈ فلم بیلک ماس کا پہلا ٹریلرریلیز کر دیا گیا

    ہالی ووڈ: نئی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم بلیک ماس کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ہالی ووڈ ایکشن ہیرو جونی ڈیپ اب گینگسٹر کے روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، جونی ڈیپ کی نئی فلم بلیک ماس کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

    فلم بلیک ماس میں جونی ڈیپ ایک غنڈے کا روپ دھارے ہوئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    فلم کی کہانی میں سینیٹر کا بھائی اپنے خلاف اٹھنے والی مافیا کو تباہ کر نے کے لئے ایف بی آئی کا مخبر بن جاتا ہے۔

    ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم اٹھارہ ستمبر کو سینماگھروں میں ریلیز کر دی جائے گی۔

  • ہالی وڈ فلم فنٹاسٹک فور کےٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی وڈ فلم فنٹاسٹک فور کےٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی ووڈ: ایکشن سے بھرپور فلم فینٹاسٹک فور کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    چار دوست دنیا کو بچانے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں، ایکشن کے شائقین کیلئے ہالی ووڈ کی نئی فلم فینٹاسٹک فور کا شاندار ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    فنٹاسٹک فور کی کہانی چار دوستوں کی ہے، جو زمین کو بچانے کا عہد کرتے ہیں اور اس مشن پر نکلتے ہیں، جہاں انہیں اپنے ہی پرانے دوست کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو اب ان کا مخالف ہے۔

    پھر ایک نہ ختم ہونے والی جنگ شروع ہوتی ہے، زمین کو بچانے کیلئے نکلنے والے چاروں دوست زمین کو بچا پائیں گے، یہ دیکھنے کے لئے آپ کو سترہ اگست تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

  • فاسٹ اینڈ فیورس سیون کا باکس آفس پر قبضہ، ایک ارب ڈالر کا ریکارڈ بزنس

    فاسٹ اینڈ فیورس سیون کا باکس آفس پر قبضہ، ایک ارب ڈالر کا ریکارڈ بزنس

    نارتھ امریکہ:  ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیون نے نارتھ امریکن باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔

    نارتھ امریکہ کے باکس آفس پر تیسرے ہفتے براجمان ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم نے کامیابی کے جھنڈے گارڈ دیئے ہیں، فاسٹ اینڈ فیوریس سیون نے ہالی وڈ کی تاریخ میں سب سے کم مدت میں ایک ارب ڈالرز کا بزنس کرنے کا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

    رواں ہفتے دوسرے نمبر پر آنے والی فلم پال برالٹ مال کوپ ٹو ہے، جس نے چوبیس ملین ڈالر کا بزنس حاصل کیا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی فلم ان فرینڈڈ نے سولہ ملین ڈالر کا بزنس حاصل کیا ہے۔

  • فاسٹ فیورس سیون کی تیز رفتاری نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھو ڑدیا

    فاسٹ فیورس سیون کی تیز رفتاری نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھو ڑدیا

    امریکہ : ہالی ووڈ باکس آفس پر فاسٹ اینڈ فیورس سیون کا راج برقرار ہے، فلم نے باکس آفس پر تہلکا مچادیا۔

    فاسٹ فیورس سیون کی تیز رفتاری نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑدیا، آنجہانی پال واکر کی آخری فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے۔

    ایکشن سے بھرپور فلم نے پچھلے ہفتے باکس آفس پر چھ کروڑ چھ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا، دو ہفتوں کے دوران فلم اب تک پچیس کروڑ پچیس لاکھ ڈالر کماکر فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلم بن چکی ہے۔

    باکس آفس پر دوسری پوزیشن حاصل کی اینیمیٹڈ فلم ہوم نے جس نے ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر کمائے، تیسرے نمبر پر تھرل سے بحرپور فلم دی لونگسٹ رائڈ رہی، جس نے ایک کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ۔

  • ہالی ووڈ فلم دی ایونجرزایج آف الٹرون کا نیا ٹریلرریلیزکردیا گیا

    ہالی ووڈ فلم دی ایونجرزایج آف الٹرون کا نیا ٹریلرریلیزکردیا گیا

    امریکہ: ہالی ووڈ ایکشن فلم دی ایونجرزایج آف الٹرون کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔

    ایکشن فلموں کے شائقین کے لئے ایکشن اور تھرلر سے بھرپور سپر ہیرو فلم ایونجرز ایج آف الٹرون کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا، فلم میں الٹرون نامی فکشن کیرکٹرولن کے روپ میں جلوہ گر ہوگا۔

    جو انسانوں کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے کوشش کرتا نظر آئے گا۔

    فلم دی ایونجرزایج آف الٹرون دوہزاربارہ کی سپرہٹ فلم دی ایونجرزکا سیکوئل ہے، جس نے باکس آفس پر راج کیا تھا، فلم کی کاسٹ میں رابرٹ ڈائونی جونیئر، کرس ایوانز، کرس ہومز ورتھ اورمارک روفالو شامل ہیں۔

    فلم آئندہ ماہ سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردی جائے گی۔

  • فلم بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی

    فلم بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی

    امریکہ: ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    جب سپرمین اور بیٹ مین آپس میں ٹکرائیں گے تو بڑے پردے پر تہلکہ مچے گا، ہالی وڈ کے سپر ہیروز ایکشن سے سب کا دل جیتیں گے، سپر ہٹ فلم ٴٴ مین آف سٹیل ٴٴ کا سیکوئیل ہے۔

    بیٹ مین ورسز سپر مین، ڈان آف جسٹس ٴ کے ٹریلر نے شائقین کو خوش کردیا۔

    فلم میں ڈان آف جسٹس ٴٴ میں اداکار ہنری کیویل سپر مین اور اداکار بن افلیک بیٹ مین کے کرداروں میں دھوم مچائیں گے۔

    فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ایمی ایڈمز اور جیسی ایزنبرگ بھی شامل ہیں، ایکشن تھرل اور اسپیشل ایفیکٹس سے بھرپور فلم چھ مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

  • فلم فاسٹ اینڈ فیورس7 پہلےہفتے میں کامیاب ہونے والی تاریخ کی نویں فلم بن گئی

    فلم فاسٹ اینڈ فیورس7 پہلےہفتے میں کامیاب ہونے والی تاریخ کی نویں فلم بن گئی

    امریکہ:  ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیون پہلے ہفتے میں کامیاب ہونے والی تاریخ کی نویں فلم بن گئی ہیں۔

    دشمن کا مقابلہ کرتے دوستوں کی کہانی فاسٹ اینڈ فیورس سیون جس نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر ایک سوتینتالیس ملین ڈالرز کا کھڑکی توڑ بزنس کیا۔

    فلم میں مداحوں کو سب سے زیادہ آنجہانی ایکٹر پال واکر کا انتظار تھا، پال کی آخری جھلک نے فلم کو تاریخ کی نویں کامیاب ترین فلم بنادیا، جس نے باکس آفس پر پہلے ہی ہفتے شانداربزنس کیا۔

    پال واکر کے دوست وین ڈیزل نے دوست کی یاد میں ایک گانا بھی فیس بک پر جاری کیا۔

  • ماضی کا جیمر بانڈ اب قاتل کے روپ میں

    ماضی کا جیمر بانڈ اب قاتل کے روپ میں

    ہالی ووڈ:  ماضی کا جیمز بانڈ پیئرز بروسنن اب ایک قاتل کے روپ میں نظر آئیں گے، ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم سروائیور کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ماضی میں جیمز بانڈ کا شہرہ آفاق کردار ادا کرنے والا اداکار اس بار نئے روپ میں جلوہ گر ہو رہا ہے ، ہالی ووڈ کی نئی فلم سروائیور میں پیئرز بروسنن قاتل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    جو گھڑی کو بم کا ریموٹ بنانے کا ماہر ہے۔

    فلم میں اداکارہ میلا جوو وچ نے فلم میں فارن سروس آفیسر کا کردار ادا کیا ہے، جو لندن میں تعیناتی کے فوری بعد ایک بم حملے میں بچ جاتی ہے لیکن اس پر ہی حملے کا الزام لگ جاتا ہے، اسے دہشتگردوں اور کرائے کے قاتل سے بچ کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہے۔

    ایکشن، تھرل اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم پانچ جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔