Tag: hollywood film

  • ہالی وڈ فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا دھماکے دار ٹریلر جاری

    ہالی وڈ فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا دھماکے دار ٹریلر جاری

    ہالی وڈ: ایکشن سے بھرپور سپرہٹ فلم میڈ میکس سیریز کی چوتھی فلم میڈ میکس فیوری روڈ کے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لیے۔

    ہالی وڈ کی ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپورفلم میڈ میکس سیریز کی چوتھی فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    فلم کی کہانی ایک ایسی دنیا کے گرد گھومتی ہے، جہاں لوگ زندگی کو بچانے کیلئے ہر مشکل کا سامنا کرتے ہیں۔

    ایسے میں میکس ٹیم کی ایک خاتون کی کوششیں رنگ لے آتی ہیں اور موت کے منہ میں جانے سے بچ جاتی ہے۔

    اسپیشل ایفکیٹس اور ماردھاڑ سے بھرپور ایکشن فلم پندرہ مئی کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

  • فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیون تاریخ ساز فلم ہوگی، اداکار ون ڈیزل کا دعویٰ

    فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیون تاریخ ساز فلم ہوگی، اداکار ون ڈیزل کا دعویٰ

    امریکہ:  ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو وِن ڈیزل نے دعوی کیا ہے کہ فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیون تاریخ کی بہترین فلموں میں شامل ہوگی۔

    بادلوں کے درمیان آسمان پر ڈرائیونگ، سڑکوں پر اُڑتی دوڑتی گاڑیاں اور اسکائی ڈرائیونگ کے حیران کر دینے و الے مناظر سے بھرپور، شاہکار فلم  فاسٹ اینڈ فیوریس سیون  سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔

    شائقین شدت سے فلم کی ریلیز کے منتظر ہیں کیونکہ فلم میں ان کے فیورٹ آنجہانی اداکار پال واکر کی آخری یادگار ایکشن شامل ہیں۔

    فلم میں اپنے ساتھی پال واکر کی یاد میں اداکار ون ڈیزل نے دوست کو خراج دیا اور اپنی نومولود بیٹی کا نام پال واکر کے نام سے ملا کر پائولین رکھا۔

    ون ڈیزل کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے فیورس سیون آسکرایورڈ ضرور جیتے گی، ایکشن سے بھرپور فلم تین اپریل کو امریکا میں ریلیز ہوگی۔

  • سائنس فکشن فلم انسرجنٹ نے 100ملین ڈالرز کمالیے

    سائنس فکشن فلم انسرجنٹ نے 100ملین ڈالرز کمالیے

    امریکہ: ہالی ووڈ فلم انسرجنٹ نے سو ملین ڈالر کا بزنس کرکے باکس آفس پرنمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

    غیر معمولی صلاحیتیں، منفرد انداز اور سائنس فکشن ایکشن فلم انسرجنٹ نے ریلیز کے پہلے ہی سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، فلم انسرجنٹ دوہزارچودہ کی سپر ہٹ مووی ڈائیورجنٹ کا سیکوئیل ہے۔

    فلم کی کہانی مستقبل کی دنیا پر بنائی گئی ہے، جس میں دنیا چند گروہوں میں تقسیم ہوجاتی ہے اور پھر اس گروپنگ میں ایک لڑکی شامل نہیں ہوپاتی کیونکہ اس کی صلاحیتیں ان سب سے الگ ہوتی ہیں۔

    اسی لئے اسے اپنی جان بچانے کیلئے خطروں کا سامنا کرناپڑتا ہے،خطروں سے کھیلنے والی لڑکی اب ایک نئے دور میں داخل ہوگئی ہے۔

    ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم انسرجنٹ نے پوری دنیا میں سو ملین ڈالر کا بزنس کرکے نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

  • خلائی مخلوق سینما گھروں میں27مارچ کو تہلکہ مچائے گی

    خلائی مخلوق سینما گھروں میں27مارچ کو تہلکہ مچائے گی

    ہالی ووڈ: خلاء سے دنیا میں آنے والی نٹ کھٹ مخلوقوں کے گرد گھومتی اینیمیٹڈ فلم ہوم کے رنگارنگ ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئے۔

    خلائی مخلوق بڑے پردے پر چھائیں گی،  ہالی وڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ہوم کے رنگارنگ ٹریلر نے شائقین کو خوش کردیا ہے، کامیڈی سے بھرپور فلم کی کہانی خلائی مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے، جو اپنے دشمنوں سے بچنے کے لئے زمین پر آکر چھپ جاتی ہے اور خوب تہلکہ مچاتی ہیں۔

    فلم میں انیمیٹڈ کرداروں کی آواز کا جادو جینیفر لوپیز اور معروف سنگر ریحانہ نے جگایا ہے، رنگوں اور شرارتوں سے بھرپور فلم ستائس مارچ سے سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

  • ہنگامہ تھرل اور کامیڈی سے بھرپور فلم اسپائی کا ٹریلر جاری

    ہنگامہ تھرل اور کامیڈی سے بھرپور فلم اسپائی کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم اسپائی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ہنگامہ ، تھرل اور کامیڈی سے بھر پور فلم اسپائی جلد ہی شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے آرہی ہے ، فلم کی کہانی سیکرٹ ایجنٹ کے مشن پر ہے، جو اسلحہ ڈیلرز کے گروہوں کے گرد گھومتی ہے۔

    فلم کی مرکزی کردار میلیسیا مک کارتھے نے نبھایا ہے، جو اپنے مشن کو پایہ تکمیل کو پہنچانے کے لئے اسلحہ گروہوں میں شامل ہو جاتی ہیں تاکہ انکے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرتے ہوئے دنیا کو بڑی تباہی سے بچائے۔ اس دوران حماقتوں اور ہنسی کا نہ رکنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

    مزاح سے بھرپور فلم پانچ جون کو سینماگھروں کی زینت بن جا ئے گی۔

  • ایکشن سے بھرپور فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا نیا ٹریلر جاری

    ایکشن سے بھرپور فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ کی نئی فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

    ہالی ووڈ کی نئی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا نیا ٹریلر شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز بن گیا ہے، فلم کی کہانی ایک ایسی دنیا کے گرد گھومتی ہے۔

    جہاں راج ہے لاقانونیت کا، انسان زندہ ہیں لیکن انسانیت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، دو قبیلے سیارے پر بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

    ہدایتکار جان ملر کی فلم میڈ میکس فیوری روڈ میں چارلیز تھیرون، ٹام ہارڈی اور نکولس ہولٹ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم پندرہ مئی کو ریلیز کر دی جائے گی۔

  • انیمیٹڈ فلم سندریلا کی باکس آفس پر کامیابی

    انیمیٹڈ فلم سندریلا کی باکس آفس پر کامیابی

    ہالی وڈ: فلم سندریلا شائقین کی بھرپور داد وصول کرتے ہوئے باکس آفس پرسر فہرست ہے۔

    والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کی جانب سے پیش کی جانے والی انیمیٹڈ فلم سندریلا نے امریکی سنیماؤں میں رواں ہفتے سات کروڑ ڈالر کا بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پرکامیابی حاصل کرلی جکہ فلم سندریلا دنیا بھر میں تیرہ کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

    سنرریلا کو اس فلم میں منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے جسے شائقین نے بے پناہ سراہا ہے۔

    ہالی وڈ کی ایکشن فلم رن آل نائٹ باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ہے، ایکشن ہیرو لیام نیسن اس فلم میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

    رن آل نائٹ اب تک ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کا بزنس کر پائی ہے۔

  • ہالی ووڈ فلم وومن ان گولڈ کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم وومن ان گولڈ کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: فلم وومن ان گولڈ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ہیلن مرن اور ریان رنالڈز کی فلم وومن ان گولڈ کا نیا ٹریلر شائقین کے دلوں پر راج کرنے آگیا ہے، ڈیوڈ ایم تھامپسن کی پروڈیوس کردہ فلم وومن ان گولڈ کی کہانی لاس اینجلس میں مقیم جنگِ عظیم دوئم میں بچ جانے والی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے۔

    فلم میں خاتون ویانا سے لوٹی گئی تاریخی پینٹنگز کا مقدمہ نوجوان وکیل سے لڑتی دکھائی دیتی ہے۔

    ہدایتکار سائمن کرٹس کی اس فلم میں ہیلن مرن اور ریان رینلڈز کیساتھ کیٹی ہومز، چارلس ڈانس، میکس آئرن، ڈینیل برول، الزبتھ میک گورن اور جوناتھن پرائس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

     فلم تین اپریل کو نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

  • فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7  تین اپریل کو ریلیز ہوگی

    فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7 تین اپریل کو ریلیز ہوگی

    ہالی ووڈ: تھرل سے بھر پور فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون تین اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    فلم فاسٹ اینڈفیوریس سیون کے لئے بادلوں کے درمیان آسمان پر ڈرائیونگ ، فضا میں اڑتی دوڑتی گاڑیاں اور اسکائی ڈرائیونگ کے حیران کر دینے و الا منظر عکس بند کئے گئے ہیں۔

    فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی اس سے قبل 6 فلمیں آ چکی ہیں جو نہایت کامیاب رہی ہیں اور ان تمام نے شائقین میں پذیرائی حاصل کی۔

      یہ دوہزار تیرہ کی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سکس کا سیکیوئل ہے، جو فلم کے مرکزی کردار پال واکر کی موت کے سبب فلم تاخیر کا شکار ہوئی۔

    فیوریس سیون کار حادثے میں ہلاک ہونے والے اداکار پال واکر کی آخری فلم ہے۔ جو اداکار کے مرنے کے بعد ان کے بھائی نے مکمل کرائی ہے ۔ جیمز وان کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن فلم آئندہ ماہ تین اپریل کو ریلیز ہوگی۔

  • سائنس فکشن فلم انسرجنٹ کا نیا ٹریلر جاری

    سائنس فکشن فلم انسرجنٹ کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: سا ئنس فکشن فلم انسرجنٹ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ہالی ووڈ میں سیکوئل فلموں کا دور جاری ہے، مشہور زمانہ فلم ڈائی ورجنٹ کا سیکوئل انسر جنٹ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جو ایکشن کے شوقین شائقین میں مقبول ہو رہا ہے۔

    فلم انسرجنٹ امریکی ناول نگار ویرونکاروتھ کے ناول ڈائی ورجنٹ ٹرائی لوجی سے ماخوذ ہے۔

    فلم کی کاسٹ میں کیٹ ونسلیٹ، شیلن ووڈلے، تھو جیمس ، مائلس ٹیلر بھی شامل ہیں ، فلم بیس مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔