Tag: hollywood film

  • روبوٹ کی کہانی ہالی ووڈ فلم چیپی کی زبانی

    روبوٹ کی کہانی ہالی ووڈ فلم چیپی کی زبانی

    ہالی ووڈ: نئی فلم چیپی کے پہلے ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچادی ہے۔ فلم رواں برس چھ مارچ کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

    ایکشن سے بھرپور فلم کی کہانی ایک روبوٹ "چیپی ” کے گرد گھومتی ہے، جو عام انسانوں کی طرح سوچتا اور محسوس کرتا ہے، اس روبوٹ کی اپنی زندگی ہے جسے وہ اپنے طریقے سے گذارنا چاہتا ہے۔

    فلم کے ہدایتکار نیل بلام کیمپ ہیں، روبوٹ کے ساتھ شارلٹو کوپلے ، دیو پاٹیل ، ننجا اور ہیوگ جیک مین بھی ایکشن دکھاتے نظر آرہے ہیں۔

    ایکشن ،ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم چیپی چھ مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

  • ہالی ووڈ فلم ٹیکن تھری رواں ماہ ریلیزکر دی جائے گی

    ہالی ووڈ فلم ٹیکن تھری رواں ماہ ریلیزکر دی جائے گی

    ہالی ووڈ: بڑے بجٹ کی ہالی ووڈ فلم رواں ماہ تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

    رواں سال سپر ہٹ فلموں کے سیکیول ریلیز کئے جائیں گے، جن میں فلم ٹیکن کا سیکیول ٹیکن تھری بھی شامل ہے ، ٹیکن تھری کی کہانی برائن نامی ایک سابق افسر کے گرد گھومتی ہے، جسے ایک سازش کے تحت قتل کی واردات میں پھنسا دیاجاتا ہے۔

    فلم میں ایان نیسن، فاریسٹ ویٹیگر، میگی گریس اور دیگر نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    ایکشن سے بھرپور فلمیں اسی ماہ ریلیز کر دی جائیں گی۔

  • ہالی ووڈ فلم اینجل آف دیتھ آج ریلیز

    ہالی ووڈ فلم اینجل آف دیتھ آج ریلیز

    ہالی ووڈ: وومن ان بلیک ہالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم سنیما گھروں میں آرہی ہے، وومن ان بلیک کا پارٹ ٹو اینجل آف دیتھ آج ریلیز ہوگئی ہے۔

    خو ف کے سائے، بم دھماکوں سے گونجتے اسکول، دوسری جنگ عظیم میں نرسری کلاس کے بچوں کو ڈر کا ساتھ۔ سہنا پڑا، بمباری کی وجہ سے بہادر اسکول ٹیچر نے بچوں کو ایک ویران حویلی میں منتقل کیا، جہاں کسی کے آنے کا شبہ بھی نہ تھا مگر وہاں بھی جنگ کے اثرات ہر جگہ پھیلے ہوئے تھے۔

    ننھے ذہنوں پر دوسری جنگ عظیم کے خوفناک حادثات کو کھرچ کر ان کی حفاظت کرنے والی ٹیچر نئے حالات کا سامنا کیسےکر پائے گی۔

    یہی فلم اینجل آف دیتھ کی کہانی ہے، اس سے پہلے دوہزار بارہ میں ریلیز ہونے والی فلم کے پارٹ ون نے برطانیہ میں باکس آفس کی تاریخ کا بیس سالہ ریکارڈ توڑا تھا۔

  • فلم دی انٹرویو نے تہلکہ مچاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    فلم دی انٹرویو نے تہلکہ مچاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    نیویارک: آن لائن متنازع فلم دی انٹرویو نے بزنس میں بڑی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    آن لائن مووی ریلیز کی دوڑ میں ہالی ووڈ کی متنازع فلم دی انٹرویو سب کو پیچھے چھوڑ چکی ہے، فلم پہلے چار دنوں میں ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر اپنے نام کرچکی ہے۔

    فلم دی انٹرویو کو دھمکیوں کےبعد سینماوں میں ریلیز نہیں کیا جا سکا، دھمکیوں کے بعد سونی کمپنی نے فلم کو چوبیس دسمبر کو آن لائن ریلیز کیا تھا۔

    فلم دی انٹرویو ایک تصوراتی کہانی ہے، جس میں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کو قتل کرنے کی امریکی سازش کو دکھایا گیا ہے۔

  • ہالی ووڈ فلم بگ آئیز کی ریلیز ہونے قبل کامیابیاں جاری

    ہالی ووڈ فلم بگ آئیز کی ریلیز ہونے قبل کامیابیاں جاری

    ہالی ووڈ : فلم بگ آئیز نے ریلیز ہونے سے قبل ہی کامیابیاں سمیٹنا شروع کر دیں ہیں۔

    ہالی ووڈ فلم بگ آئیز کی ریلیز ہونے سے پہلے کامیابیاں جاری ہیں ، فلم کو گولڈن گلوب ایوارڈ کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے، امریکی مصور مارگریٹ کیین کی زندگی پر بنائے جانے والی اس فلم نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی تہلکہ مچادیا ہے۔

    فلم کی کہانی میں مصورہ کی بنائی گئی پینٹنگز اسکے شوہر کے نام سے فروخت کی جاتی ہیں اور مارگریٹ کی بجائے اسکا شوہر مقبول ہوجاتا ہے ، فلم پچیس دسمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

  • ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ،امریکن اسنائپر کا نیا ٹریلر جاری

    ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ،امریکن اسنائپر کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: ایکشن اور سنسی خیز منا ظر سے بھر پور ہالی ووڈ فلم ،امریکن اسنائپر کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ہالی ووڈ کے نامور اداکار بریڈلے کوپر کی ایکشن سے بھر پور فلم امریکن اسنائپر کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم کی کہانی امریکی نیوی سیل کرس گیل کے گرد گھومتی ہے، جو جنگی محاذوں پر درجنوں دہشت گردوں کا خاتمہ کر چکا ہے۔

    یہ شخص نشانہ بازی میں اپنا ثانی نہیں رکھتا، سنسنی خیز اور حیرت انگیز واقعات سے بھر پور فلم کرسمس کے موقع پر پچیس دسمبر کو امریکہ جبکہ سولہ جنوری کو دنیا بھر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • فلم دی ہوبٹ تھری کی باکس آفس پر دھوم ، 56  ملین ڈالر کا بزنس

    فلم دی ہوبٹ تھری کی باکس آفس پر دھوم ، 56 ملین ڈالر کا بزنس

    امریکہ: ہالی وڈ فلم ہابٹ تھری نے امریکا اور کینیڈین باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ہالی ووڈ کی فلمی دنیا پر چھوٹے چھوٹے بونوں کا راج برقرار ہے، جادوئی بونوں کے گرد گھومتی فلم نے چھپن ملین ڈالرز کما کر باکس آفس پر اپنی اجاداری قائم کر لی ہے، خطرناک پہاڑی علاقے میں خزانے کی تلاش میں نکلتے چھوٹے سے قد کے بونے دیوہیکل آگ برساتے ڈریگن سے مقابلہ کرتے ہیں۔

    لندن میوزئم پر مبنی سنسنی سے بھرپور فلم نائٹ ایٹ دی میوزئم باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی، جس نے سترہ ملین ڈالر کما کر شائقین کے دل جیت لئے۔

    ہالی ووڈ باکس آفس پر ول اسمتھ کی پروڈیوس کردہ میوزیکل فلم عینی تیسرے نمبر پر رہی، جس نے سولہ ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔

  • سیکرٹ آف دی ٹامب سینما گھروں کی زینت بن گئی

    سیکرٹ آف دی ٹامب سینما گھروں کی زینت بن گئی

    لندن :ہالی ووڈ فلم نائٹ ایٹ دی میوزیم کا تیسرا حصہ سیکرٹ آف دی ٹامب سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔

    لندن میں رنگینیاں بکھیرنے ہالی ووڈ کی مشہور کامیڈی اور ایڈونچر سے بھر پور فلم سیکرٹ آف دی ٹامب جو فلم نائیٹ ایٹ دی میوزیم سیریز کی تیسری فلم ہے جاری کر دی گئی ہے.

    فلم میں جہاں شرارتوں اور حماقتوں کا تڑکہ شامل ہے، وہاں خونخوار مناظر اور ڈائناسارز کی دہشت بھی شامل ہے، فلم کی کہانی میں عجائب گھر میں ایک رات گزارنے کا تجربہ ہے۔

    ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور فلم کی نمائش امریکی سنیما گھروں میں جاری ہے۔

  • ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم دی گن مین کا ٹریلر جاری

    ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم دی گن مین کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: مشہور فرانسیسی ناول نگار جین پیٹرک کے شہرۂ آفاق بیسٹ سیلر ناول پر مبنی ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈفلم دی گن مین کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    پیرے موریل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دی پرون گن مین نامی ناول پر مبنی ہے، جو ایک ایسے جاسوس کے گرد گھومتی ہے، جو جرائم کی دنیا کو خیرباد کہہ دیتا ہے لیکن بعد میں اسے اس دلدل میں دوبارہ دھکیل دیا جاتا ہے۔

    فلم میں مرکزی کردار دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار سین پین نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ایڈریس ایلبا، پیٹر فرانزین، مارک شارڈین، جیویئر بارڈیم اور جیسمین ٹرینکا شامل ہیں۔

    یہ فلم آئندہ برس بیس مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • لاس انجلس: ہالی ووڈ کی ہوبٹ تھری کا شاندار پریمئیر

    لاس انجلس: ہالی ووڈ کی ہوبٹ تھری کا شاندار پریمئیر

    لاس انجلس :ہالی ووڈ کی سپرہٹ سریز ہوبٹ کی تیسری فلم دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز کی کاسٹ فلم کی تشہیر کیلئے لندن کے بعد لاس اینجلس پہنچ گئی ہے۔

    ہوبٹ کے لونلی ماؤنٹین پر جنگ چھڑے گی، جب پانچ دوستوں کا آگ اگلتے ڈریگن سے آمنا سامنا ہوگا، ہالی ووڈ کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم ہوبٹ تھری کی کاسٹ لاس انجلس پہنچی، جہاں فلم کا  رنگارنگ پرئمیر سجا۔

    ریڈکارپٹ پر فلم کی کاسٹ نے جلوے دکھائے اور مداحوں کے ساتھ تصویریں بنوائی، فلم کی کہانی ایسے پانچ ساتھیوں کے گرد گھومتی ہے، جو چوری کے خزانے کی تلاش میں پہاڑی علاقے کی طرف نکلتے ہیں۔

    اس خطرناک اور دشوارگزار سفر کے دوران ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ایکشن اور اسپیشل افیکٹس سے بھرپور فلم برطانیہ میں بارہ دسمبر اور امریکا میں سترہ دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔