Tag: hollywood film

  • ہالی وڈ فلم ہوبٹ دی بیٹل آف فائیو آرمیز کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ فلم ہوبٹ دی بیٹل آف فائیو آرمیز کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ: باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی سپرہٹ سریز دی ہوبٹ کے تیسرے پارٹ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    ہالی وڈ کی سپرہٹ سریز ہوبٹ کی تیسری فلم بیٹل آف دی فائیو آرمیز آرہی ہے، سنیما گھروں میں تہلکا مچانے والی ایکشن اور سنسنی مناظر سے بھرپور فلم برطانوی مصنف جے آر ٹولکن کے ناول سے ماخوذ ہے، جس کی کہانی ایسے پانچ ساتھیوں کے گرد گھومتی ہے، جو چوری کے خزانے کی تلاش میں پہاڑی علاقے کی طرف نکلتے ہیں۔

    اس خطرناک اور دشوار سفر کے دوران ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ایکشن اور اسپیشل افیکٹس سے بھرپور فلم اگلے ماہ سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی ۔

  • ہالی وڈ میں ابھی تک کوئی دلچسپ اسکرپٹ نہیں ملا، ریتک روشن

    ہالی وڈ میں ابھی تک کوئی دلچسپ اسکرپٹ نہیں ملا، ریتک روشن

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار ریتک روشن جنہیں بے شمار ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوچکی ہے لیکن انکا کہنا ہے کہ ہالی وڈ میں ابھی تک کوئی دلچسپ اسکرپٹ ہی نہیں ملا جس پر وہ کام کرسکیں۔

    ریتک روشن کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ہالی وڈ پراجیکٹ ہمیشہ ان کے پاس رہتے ہیں، اور بہت سی فلموں میں انہیں کام کرنے کی آفر بھی ہوئی ہیں لیکن ابھی تک کوئی ایسا دلچسپ اسکرپٹ نہیں ملا جس پر وہ کام کریں۔

    اپنی نئی آنے والی بالی وڈ فلم ’بینگ بینگ‘ سے متعلق ریتک روشن کا کہنا تھا کہ وہ ان کی زندگی کی سب سے آسان فلم ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص زندگی میں نہایت مشکل اور کٹھن حالات سے گزرا ہوتو اسے زندگی آسان لگنے لگتی ہے اور وہ ہر چیلنج کا ڈٹ کر سامنا کرتا ہے۔

  • سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم اوئیجا آج ریلیزہوگی

    سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم اوئیجا آج ریلیزہوگی

    ہالی ووڈ: خوف اور سنسنی سے بھرپورہالی ووڈ فلم اوئیجا آج سینیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

    ہالی ووڈ باکس آفس پر خوف کے سائے منڈ لانے لگے، دوستوں کیساتھ تفریح موت کا سبب بن گئی، دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور فلم اوئیجا سینما گھروں میں دہشت پھیلانے کیلئے تیار ہے ۔

    فلم کی کہانی پانچ دوستوں کے گرد گھومتی ہے، جو ایک حادثے میں نوجوان دوست کی موت سے صدمے سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ بچھڑنے والے ساتھی سے بات کرنے کیلئے دوستوں کا گروپ خوفناک کھیل کھیلتا ہے لیکن یہ کھیل انہیں مہنگا پڑ جاتا ہے۔

    ہدایت کار اسٹائلز وائٹ کی فلم اوئیجا آج دنیا بھر کے سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

  • ہالی ووڈ فلم” ڈائنگ آف دی لائٹ“ کا پہلا ٹریلرجاری

    ہالی ووڈ فلم” ڈائنگ آف دی لائٹ“ کا پہلا ٹریلرجاری

    ہالی ووڈ: ڈرامہ تھرلر فلم ڈائنگ آف دی لائٹ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم پانچ دسمبر کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

    ہالی ووڈ کے معروف ادکار و ہدائتکار کی نئی تھرلر سے بھرپور فلم ڈائنگ آف دی لائٹ کی کہانی سی آئی اے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے، جو سرکاری نوکری سے ریٹائر ہونے کے بعد اپنے پرانے دشمنوں سے نمٹنے کیلئے تیاری کرتے ہیں۔

    تھرل سے بھرپور فلم میں نیکولس کیج کےعلاوہ انٹن ایلچن ، ایلکسنڈر کریم اور آئرن جیکب شامل ہیں، ہالی ووڈ تھرلر فلم ڈائنگ آف دی لائٹ پانچ دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

  • ہالی ووڈ کی فلم دی ہنگر گیمزموکنگ جے پارٹ ون کا نیا ٹریلر

    ہالی ووڈ کی فلم دی ہنگر گیمزموکنگ جے پارٹ ون کا نیا ٹریلر

    ہالی ووڈ: سائنس فکشن فلم دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون میں جنیفرلارنس ایک بار پھر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں، فلم کے نئے ٹریلر نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

    ہالی ووڈ سائنس فکشن ایڈوانچر فلم دی ہنگر گیمز سیریز کا تیسرا پارٹ فلم باکس آفس پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے، جسمیں جنیفر لارنس ایک بار پھر دشمنوں پر وار کریں گی۔

    ایڈوینچرسے بھرپور فلم کی کہانی چوہترویں سالانہ ہنگر گیمزجیتنے والی کیٹ نس ایورڈین کے گرد گھومتی ہے۔

    جو دنیا میں امن وامان قائم کرنے کے لیے خطرناک لوگوں سے بھڑ جاتی ہے، فلم میں جنیفر لارنس سمیت جوش ہچر سن ،اور لائم ہیمزو رتھ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

    ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم اکیس نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

  • ہالی وڈ کی نئی فلم جان وک سنیما میں دھوم مچانے کیلئے تیار

    ہالی وڈ کی نئی فلم جان وک سنیما میں دھوم مچانے کیلئے تیار

    ہالی ووڈ: بدلے کی آگ اور نتقام پر مبنی ہالی وڈ کی ایکشن فلم جان وک سنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلے تیار ہے، فلم چوبیس اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

    ہالی وڈ باکس آفس پر ایکشن سے بھر پور فلموں کا راج جاری ہے، انتقام پر مبنی ہالی وڈ کی ایکشن فلم جان وک کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، کینڈین ایکٹر کیانو ریوز ایک بار پھر بڑے پردے پر اپنے ایکشن کا جادو چلا ئیں گے ۔

    مار دھاڑ سے بھرپور فلم کی کہانی ایک شارپ شوٹر کی ہے، جو اپنے پیشے سے علیحدگی اختیار کرتا ہے تو اس کے مخالفین جرائم اسے مارنے کی ٹھان لیتے ہیں۔

    ایکشن فلم چوبیس اکتوبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • سپر اسٹار بریڈ پٹ کی نئی فلم فیوری کا سجا رنگارنگ پریمیئر

    سپر اسٹار بریڈ پٹ کی نئی فلم فیوری کا سجا رنگارنگ پریمیئر

    لاس انجلس: ہالی وڈ کے سپر اسٹار بریڈ پٹ کی ایکشن سے بھرپور فلم فیوری کا رنگارنگ پرئمیر لاس اینجلس میں ہوا، جسمیں فلم کی کاسٹ سمیت بریڈ پٹ کی شرکت نے چار چاند لگا دئیے۔

    ہالی وڈ کے سپر اسٹار ایک بار پھر بڑے پردے پر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں، اپنی لاجواب پرفارمنس سے سب کو نہال کرینگے، لاکھوں دلوں کی دھڑکن بریڈ پٹ کی ایکشن سے بھرپور فلم فیوری کا رنگارنگ پرئمیر سجا۔

    جہاں اپنے پسندیدہ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پر ستاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    دوسری جنگ عظیم پر مبنی فلم میں بریڈ پٹ فوجی کے کردار میں جنگ لڑتے نظر آئیں گے، فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی ہے، جہاں پانچ امریکی فوجیوں پر مشتمل عملہ فیوری نامی ٹینک پر دشمن کا تعاقب کرتا دکھائی دیتا ہے۔

    ایکشن سے بھرپور یہ فلم چودہ نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

  • آنجہانی اداکارروبن ولیمز کی آخری فلم 7نومبر کو ریلیز ہوگی

    آنجہانی اداکارروبن ولیمز کی آخری فلم 7نومبر کو ریلیز ہوگی

    ہالی ووڈ: نجہانی اداکار رابن ولیم جاتے جاتے اپنے مداحوں کو ایک بار پھر ہنسی کا تحفہ دے گئے، ہلکی پھلکی کامیڈی سے بھری فلم اے میری فریگنگ کرسمس کے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئے ہیں۔

    ہالی وڈ کے آنجہانی اداکار روبن ولیمز کی آخری فلم، اے میری فریگن کرسمس ایک بار پھر بڑے پردے پر ہنسی کا طوفان لارہی ہے، فلم کی کہانی ایک ایسے ہنستے کھیلتے گھرانے کے گرد گھومتی ہے، جو کرسمس منانے اپنے آباو اجداد کے گھر پہنچتے ہیں۔

    رابن ولیم اس پر مسرت موقع پر اپنے بیٹے کا تحفہ گھر ہی بھول جاتے ہیں، بس اسی کو لینے کیلئے واپس جاتے ہیں اور پھر یہیں سے شرارتوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

    ہنسی کی پھلجڑیاں چھوڑتی یہ فلم سات نومبر کو ریلیز ہوگی۔

  • ہالی وڈ کی نئی انیمیٹڈ فلم دی پینگوئنز آف مڈغاسکر کا نیا ٹریلر

    ہالی وڈ کی نئی انیمیٹڈ فلم دی پینگوئنز آف مڈغاسکر کا نیا ٹریلر

    ہالی ووڈ: نٹ کھٹ پینگوئنز کی مستی اور شرارتوں سے بھرپور فلم دی پینگوئنز آف مڈغاسکر کے نئے ٹریلر نے شائقین کے دل موہ لیے ہیں۔

    پینگوئنز کی زندگی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرنے والی ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم ” دی پینگوئنز آف مڈغاسکر کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی ہے ۔

    ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپورفلم کی کہانی چارنٹ کھٹ پیاری پینگوئنز کے گرد گھومتی ہے، جو دنیا کوشیطان صفت آکٹوپس سے بچانا چاہتی ہیں، پیاری پینگوئنز خطرناک آکٹوپس کا مقابلہ کرتی ہیں اور اس کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناتی ہیں۔

    کیا یہ چاروں پینگوئنز اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکیں گی یہ جاننے کے لئے چھبیس نومبر کا انتظار کرنا پڑے گا۔

  • ہالی وڈ کی نئی فلم ’ٹومارولینڈ‘ کے ٹریلر نے سب کو حیران کردیا

    ہالی وڈ کی نئی فلم ’ٹومارولینڈ‘ کے ٹریلر نے سب کو حیران کردیا

    ہالی ووڈ:  دنیا کے حیرات انگیز رازوں کو فاش کرتی ہالی وڈ کی نئی فلم ’’ٹومارولینڈ‘‘ کے ٹریلر نے سب کو حیران کردیا ہے۔

    حالی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہالی وڈ کی معروف اداکار جارج کلونی کی نئی فلم ایک بار پھر شائقین کا دل جیتنے آرہی ہے، دنیا کے رازوں پر سے پردہ اٹھاتی فلم ٹومارو لینڈ کے ایڈونچر سے بھرپور ٹریلر نے سب کو حیران کردیا ہے۔

    فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے، جو دنیا کے رازوں کو فاش کرنے کی دھن میں ایک خطرناک مشن پر روانہ ہوجاتے ہیں۔

    ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار بریڈ برڈ کی فلم آئندہ برس بائیس مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔