Tag: Hollywood movie ‘Superman’

  • فلم ’سُپرمین‘ کے ہیرو بننے کا اعزاز کسے ملے گا؟

    فلم ’سُپرمین‘ کے ہیرو بننے کا اعزاز کسے ملے گا؟

    انسان کے اڑنے کے خواب کو تعبیر دینے والا ہیرو یعنی ’سپرمین‘آج بھی بچوں اور بڑوں میں یکساں پسند کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہالی وڈ میں اس نام سے بننے والی فلمیں کامیابی کے مقام تک باآسانی پہنچ جاتی ہیں۔

    پہلی بار 1978 میں سُپرمین کے نام سے بنائی جانے والی بنائی جانے والی فلم کی تیاری میں پانچ سال کا عرصہ لگ گیا تھا یہ فلم اپنے دور میں کامیابی کے نت نئے ریکارڈز بنانے میں کامیاب رہی جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

    ڈائریکٹر رچرڈ ڈونرز کی اس فلم میں کرسٹوفر یرو نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جنہیں 200سے زائد افراد کے انٹرویوز اور آڈیشن کے بعد منتخب کیا گیا تھا، اب اس فلم کے ہیرو کی تلاش پھر سے کی جارہی ہے۔

    فلم سازوں کو آج بھی یہی مسئلہ درپیش ہے کہ فلم میں’سُپر مین‘کا کردار کون ادا کرے گا؟ جس کی تلاش جاری ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت امریکی اداکار ڈیوڈ کورنسویٹ سُپرمین کا کردار ادا کرنے والے امیدواروں میں سرِفہرست ہیں۔

    اداکار ڈیوڈ کورنسویٹ اسکرین ٹیسٹ کے مرحلے سے گزر کر آگے بڑھ چکے ہیں، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دو دیگر امیدوار بھی بہتر ثابت ہوسکتے ہیں لیکن ابھی ان کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سُپرمین کے کردار کے لیے بہتر اداکار کا انتخاب ڈی سی اسٹوڈیوز کی اس مشہور فلم کے سیکوئل بنانے کے لیے سب سے اہم مرحلہ ہے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وارنر بروز کی جانب سے ابھی تک ’سُپرمین‘ کے کردار کے لیے کاسٹنگ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا تاہم ایک اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ساز اور اسٹوڈیو ابھی کوئی حتمی فیصلہ کرنے کے قریب نہیں پہنچے۔