Tag: HOLLYWOOD MOVIES

  • نیا جیمز بانڈ کون ہوگا ؟ جانیے!!

    نیا جیمز بانڈ کون ہوگا ؟ جانیے!!

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی فلموں میں جیمز بانڈ ایک ایسا کردار  ہے جس کے پاس مرنے کے لیے تو وقت نہیں لیکن اسے دوبارہ زندہ ہونے کا تجربہ بہت ہے۔

    اس کے کردار کو بڑی اسکرین پر پہلی بار سال 1962 میں فلم ڈاکٹر نو میں دیکھا گیا، اب تک سات اداکاروں نے اس کردار کا مشہور لباس 007 ٹکس پہنا ہے اور اب اس میں ایک اور اداکار کا جلد اضافہ ہونے جا رہا ہے۔

    فلمی دنیا میں سب سے بڑے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے ڈینیئل کریگ ریٹائرڈ ہوگئے، جس کے بعد نئے جیمز بانڈ کی تلاش شروع ہوچکی ہے۔

    ڈینیل کریگ کی بطور جیمز بانڈ آخری فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے’ تو ابھی ریلیز نہیں ہوئی تاہم ان کے جانشین کی تلاش ابھی سے شروع کردی گئی ہے۔

    ہالی ووڈ اداکار ڈینیل کریگ 2006 سے جیمز بانڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں، ڈینیئل کریگ نے نو ٹائم ٹو ڈائے کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے معاوضہ لیا ہے۔

    ڈینیئل کریگ اپنی آخری جیمز بانڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے کردار کو الوداع بھی کہہ چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

    یہ فلم 30 ستمبر کو ریلیز ہوگی اس کے بعد اگلی جیمز بانڈ میں کون سپر جاسوس کا کردار نبھائے گا، جیمز بانڈ کے مداحوں نے اندازے لگانا شروع کر دیئے۔

    رچرڈ میڈن، ٹام ہارڈی اور برجٹن کے اسٹار ریگی جین پیج کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ان میں سے کسی ایک کو ایم آئی سکس سروس کے لیے چنا جائے گا۔

    تاہم فی الحال بڑا سوال یہ نہیں ہے کہ جیمز بانڈ کا یہ کردار کون ادا کرے گا، بلکہ سوال یہ ہے کہ انہیں بانڈ کا کس قسم کا کردار کرنے کو ملے گا؟

    ڈینیل کریگ کے بعد فلمی دنیا کو پہلا سیاہ فام جیمز بونڈ ریگی جین پیج کے روپ میں ملنے کا امکان بھی بہت زیادہ ہے۔ ڈینیل کریگ کے بعد نہ صرف جیمز بونڈ کے کردار کا چہرہ بدلے گا بلکہ اس کہانی کا نیا موڑ بھی شروع ہو گا۔

    ڈاکٹر جاپ ویرہیول جو خفیہ ایجنٹ پر مقالوں کے ایک مجموعے کے مدیر ہیں کہتے ہیں کہ ‘ہر دفعہ جب بانڈ کے کردار کو ایک نیا اداکار نبھاتا ہے تو سیریز اپنے آپ کو ناظرین کی خواہشات کے اعتبار سے ڈھال لیتی ہے۔

    کریگ کا دور سنہ 2006 میں شروع ہوا جب انھوں نے کیسینو رویال میں اداکاری کی۔ یہ فلم 9/11 کے بعد بنائی گئی تھی اور اس پر اس کے بعد کے واقعات کا خاصا اثر تھا۔

    جیمز بونڈ ایک جاسوس کا کردار ہے جسے آئن فلمینگ نے 1953 میں لکھا تھا جس پراب تک 24 فلمیں بنائی جاچکی ہیں۔ جیمز بونڈ سیریز اب تک آٹھ کھرب کا بزنس کرچکی ہے۔

    ڈینیئل کریگ نےاب تک جن بونڈ سیریز کی فلموں میں کام کیا ان میں 2006 میں بونڈ سیریز کی فلم ’کسینو رائل‘، 2008میں "کوانٹم آف سولیس”، 2012 میں "اسکائی فال” اور 2015 میں "اسپیکٹر” شامل ہیں۔53سالہ ڈینیئل کریگ نے جیمز بونڈ کی پانچویں فلم کے لیے پانچ کروڑ ڈالرکا معاہدہ کیا ہے۔

  • امریکی پہلوان جان سینا ریٹائرمنٹ لینے پرمجبور

    امریکی پہلوان جان سینا ریٹائرمنٹ لینے پرمجبور

    ریلسنگ کےشائقین کی اولین پسندجان سیناکو کُشتی کےمقابلوں میں لگنےوالے زخموں نے ریٹائرمنٹ پرمجبورکردیا،ا ب وہ سنیمائوں کے پردے پرجلوہ گرہوں گے۔

    امریکی ریسلر جان سینا کشتی کےمقابلوں میں لگنے والے زخموں سے ہارگئے،جان سینا کو مختلف مقابلوں کےدوران کندھےاورگردن پرلگنےوالی چوٹوں کی تکلیف کاسامنا ہےجبکہ گزشتہ سال ان کے ہاتھ کی سرجری بھی کی گئی تھی،جان سینا کی ریلسنگ سے ریٹارمنٹ کےبعد ڈبلیو ڈبلیو ای انہیں سنیما کے پردےلانےکی منصوبہ بندی کررہا ہے، اس سے قبل بھی جان سینامتعددہالی ووڈفلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں مشہوردی میرین، 12رائونڈز،لیجنڈری ودیگرشامل ہیں۔

    جان سینا کی دو مشہور فلمیں،دی میرین اور 12رائونڈز
    جان سینا کی دو مشہور فلمیں،دی میرین اور 12رائونڈز