Tag: Hollywood plans to build new TV and movie studios

  • 159 ارب روپے کی لاگت سے نئے اسٹوڈیوز کی تعمیر، 4 ہزار ملازمتیں نکلنے کا امکان

    159 ارب روپے کی لاگت سے نئے اسٹوڈیوز کی تعمیر، 4 ہزار ملازمتیں نکلنے کا امکان

    لندن : ہالی ووڈ اسٹوڈیو نے 159 ارب روپے سے زائد مالیت کے نئے ٹی وی و فلم اسٹوڈیوز بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں سن سیٹ اسٹوڈیوز کے مالکان کی جانب سے نئے اسٹوڈیوز بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے ساڑھے 4 ہزار افراد کو نئی ملازمتوں کے مواقع بھی ملیں گے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئے اسٹوڈیوز پر (70 کروڑ پاؤنڈ) 1 کھرب 59 ارب 21 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔

    ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ نئے اسٹوڈیوز کی تعمیر 91 ایکڑ زمین پر ہوگی جسے 12 کروڑ پاؤنڈ (27 ارب 29 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد) کی خطیر رقم میں خریدا گیا تھا۔

    برطانیہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے ڈیجیٹل، ثقافت، میڈیا اور کھیل اولیور ڈوڈن نے کہا ہے کہ ’ہارٹ فورڈ شائر میں یہ نیا اسٹوڈیو برطانیہ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں مزید اعتماد کی جانب ایک قدم ثابت ہوگا۔

    ہالی ووڈ کا یہ منصوبہ برطانوی انڈسٹری کی معیشت میں سالانہ 30 کروڑ کا حصہ ڈالنے سمیت 4،500 ملازمتیں بھی پیدا کرے گا۔