Tag: Hollywood

  • ہالی ووڈ کے ہردل عزیز اداکار اب اس دنیا میں‌ نہیں رہے

    ہالی ووڈ کے ہردل عزیز اداکار اب اس دنیا میں‌ نہیں رہے

    واشنگٹن : عالمی شہرت یافتہ اداکار اور آسٹن پاور کی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ورنی ٹرویر 49 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ فلم ہیری پورٹر میں گریپ ہوک کے نام سے شہرت پانے والے امریکی اداکار ورنی ٹرویر رواں کے آغاز سے ہی بہت زیادہ شراب پینے کی وجہ سے لاس انجیلس کے اسپتال میں داخل تھے۔

    اہل خانہ اور دوستوں نے امریکی اداکار کی موت کی تصدیق کردی ہے، اداکار کے فیس بک پیج پر لکھا کہ ’بہت ہی افسوس اور بھاری دل کے ساتھ مداحوں کو مطلع کررہے ہیں کہ ورنی ٹرویر اب ہمارے درمیان نہیں رہے‘۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورنی ٹرویر بے تحاشہ شراب نوشی کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

    ورنی ٹرویر دنیا کے پست قامت ترین انسان تھے جن کا قد صرف 2 فٹ 8 انچ تھا، انہوں نے ہیری پورٹر کی پہلی فلم میں گریپ ہوک کا کردار ادا کیا تھا۔

    ورنی ٹرویر سنہ 2009 میں برطانیہ کے ریلیٹی شو میں بگ برادر کے ہمراہ اسکرین پر نظر آئے۔ بعد ازاں سلیبریٹی جوس میں نظر آئے اور کیتھ لیمن کی لینتھ فلم میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

    ہالی ووڈ اداکار ورنی نے پہلا کردار سنہ 1994 میں بننے والی فلم بےبی ڈے آؤٹ میں نو ماہ کے شیر خوار بچے کا دوہرہ کردار ادا کیا تھا۔

    ورنی ٹرویر نے اوسٹن پاور کے بینر تلے بننے والی دو فلمیں ڈی کلون اور سائیڈ کک میں مائیک میئر کے ہمراہ مینی می کا کردار نبھایا ہے۔

    معروف ہالی ووڈ اداکار مائیک میئر اپنے بیان میں کہتے ہیں کہ’ ورنی ایک پر عزم، باصلاحیت اور پیشہ ور اداکار تھے، ورنی ٹرویر کے ساتھ کام کرنا میرے لیے فخر کی بات تھی، یہ دن بہت افسوس ناک ہے لیکن مجھے امید ہے کہ اب وہ بہت اچھی جگہ ہے‘۔

    سنہ 2012 میں شمالی آئرلینڈ میں معذور بچوں کے خیراتی ادارے میں چوری کے بعد ورنی ٹرویر نے خیراتی ادارے میں بھاری رقم عطیہ کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہالی ووڈ کی نئی فلم’’بلیک پینتھر‘‘ نمائش کیلئے پیش کردی گئی

    ہالی ووڈ کی نئی فلم’’بلیک پینتھر‘‘ نمائش کیلئے پیش کردی گئی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی فلم  ’’بلیک پینتھر‘‘ سنیما کے پردے پر سج گئی، فلمی جوتشیوں نے پیش گوئی کردی ہے کہ بلیک پینتھر باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم’’بلیک پینتھر‘‘ سینماؤں پر نمائش کیلئے پیش کردی گئی، سیاہ فام سپر ہیرو کے دیوانوں کا انتظار ختم ہوگیا، مارولز کا سیاہ فام سپر ہیرو تہلکہ مچانے آگیا۔

    فلم کی کہانی افریقی ریاست واکانڈا کے بادشاہ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی سلطنت بچانے کے لئے ’کنگ ٹی چالا‘ بلیک پینتھر کا روپ دھارتا ہے۔

    سلطنت کو ٹکڑے ہونے سے بچانے کیلئے ’کنگ ٹی چالا‘ بلیک پینتھر کا روپ دھار کر سی آئی اے ایجنٹ اور ریاست واکانڈا کی سلطنت کی سیکیورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اعلانِ جنگ کر دیتا ہے۔

    غیر مرئی طاقتوں سے بھرپور بادشاہ ٹی چالار ریلیز سے ہی پہلے ہی باکس آفس پر اپنی دھاک بٹھا چکاہے، فلم میں مرکزی کردار اداکار چیڈوِک بوسمین نبھارہے ہیں۔

    دیگر اداکاروں میں مائیکل جارڈن، لیوپیٹا یانگ، مارٹن فری مین، ڈینئیل کالویا، وِنسینٹ ڈوک، فاریسٹ وائیٹیکر، ایجلا بیسٹ اور اینڈی سرکس شامل ہیں۔ فلمی جوتشیوں نے پیش گوئی کردی’’بلیک پینتھر‘‘ پہلے ہفتے میں ہی کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرےگی۔

  • ہالی ووڈ فلم ’’ وینم ‘‘ کا ایکشن اورسنسنی سے بھرپور ٹریلرریلیز

    ہالی ووڈ فلم ’’ وینم ‘‘ کا ایکشن اورسنسنی سے بھرپور ٹریلرریلیز

    لاس اینجلس : مارولز کی نئی ہالی ووڈ فلم ۔۔ وینم ۔۔ کا ایکشن اور سنسنی سے بھرپورٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ غیر مرئی طاقتوں پر مبنی فلم اکتوبر میں بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایکشن ایڈونچر اورتھرل فلموں کے شوقین افراد کیلئے فلم ’’ وینم ‘‘ کا نیا ٹریلرریلیزکردیا گیا، جس نے شائقین کے دل جیت لئے۔

    ہالی ووڈ کی نئی آنے والی مارولز کی نئی فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جس کی پوری زندگی ایک خلائی مخلوق سے ملنے کے بعد تبدیل ہوجاتی ہے، یہ مخلوق اس شخص کو بے پناہ طاقت سے نواز دیتی ہے۔

    اسپائیڈر مین ٹو میں مختصر کردارکرنے والا ولن زیادہ طاقتور ہوگیا، پوری فلم ہی اسی پر بن گئی، فلم کاکردار مارولز کے ہم نام کامک کیریکٹر سے لیا گیا ہے جو دوہزار چودہ کی فلم امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو میں سامنے آیا تھا۔

    فلم کے اداکاروں میں ٹام ہارڈی، مچل ولیمز، رز احمد، جینی سلیٹ، اسکاٹ ہیز، ریڈ اسکاٹ، سام میدینا اور میک برینڈ سمیت دیگر شامل ہیں، فلم ’’ وینم ‘‘ پانچ اکتوبر کو دنیا بھر کے مختلف سنیماؤں کی زینت بنے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نئی تھرلر فلم ’’دی ہری کین ہیسٹ‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلرجاری

    نئی تھرلر فلم ’’دی ہری کین ہیسٹ‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلرجاری

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی فلم’’دی ہری کین ہیسٹ‘‘کا سنسنی خیز اور ایکشن سے بھرپور پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم نو مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، شائقین کیلئے ہالی ووڈ کی نئی تھرلر اور ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’دی ہری کین ہیسٹ ‘‘ کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔

    فلم کے اداکاروں میں میگی گریس، ٹوبے کیبل، ریان وانٹن، میلیسا بلونا، بین کروس، مارک اسمتھ، جیمی اینڈریو اور دیگر شامل ہیں، فلم کی کہانی خطرناک سمندری طوفان میں چوری کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کے گرد گھومتی ہے۔

    خطرناک سمندری طوفان میں دل دہلا دینے والے واقعات سے بھرپور سنسنی خیز فلم دی ہری کین ہیسٹ رواں سال نو مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    فلم کی کہانی ٹیک ہیکرز کی چھ سو ملین ڈالر کی چوری کی ہے مگراسی وقت طاقتور ترین سمندری طوفان ساحل سے ٹکراتا ہے، فلم میں خوفناک طوفان کے باوجود حاضر سروس میرینز کے ساتھ ساتھ سابق میرینز اور میٹرولوجسٹ بھی چوری کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئےمشن پر نکلتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • ہالی ووڈ کی ہارر فلم ’’دی اسٹرینجرز، پرے ایٹ نائٹ‘‘ کا ٹریلرجاری

    ہالی ووڈ کی ہارر فلم ’’دی اسٹرینجرز، پرے ایٹ نائٹ‘‘ کا ٹریلرجاری

    لاس اینجلس : خوف سنسنی اور دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ کی ہارر فلم ’’ دی اسٹرینجرز، پرے ایٹ نائٹ‘‘ کا دوسرا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    پکنک منانے کی غرض سے ویران جگہ پر رات گزارنے کا پروگرام ایک خاندان کو مہنگا پڑگیا، پارک میں تین اجنبی ان کی جان لینے کے درپے ہوگئے۔

    آخر انہیں کس چیز کی تلاش ہے؟ یہ دیکھنے کیلئے فلم ’’ دی اسٹرینجرز، پرے ایٹ نائٹ‘‘ کا سنسنی سے بھرپور نیا ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے۔

    ٹریلر دیکھئے

    جوہانز رابرٹس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ دی اسٹرینجرز، پرے ایٹ نائٹ‘‘ سال دوہزارآٹھ میں ریلیز ہونے والی فلم دی اسٹرینجرز کا سیکوئل ہے، پہلی فلم کو عوام میں بے حد پذیرائی ملی تھی۔

    فلم کے اداکاروں میں کرسٹینا ہینڈرکس، مارٹن ہینڈرسن، بیلے میڈیسن، لیوس پل مین، ڈیمیان مافے اور ایما بیلومی سمیت دیگر شامل ہیں، خوف اور دہشت کی کہانی نو مارچ کو سنیما کےپردے پر چھائے گی۔


    مزید پڑھیں: ہالی ووڈ فلم ’’ریڈی پلیئر ون‘‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • فواد خان کی ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاری

    فواد خان کی ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاری

    کراچی : بالی ووڈ اور شوبز انڈسٹری میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اداکار فواد خان اب ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاری کر رہے ہیں۔

    فواد خان کی خوبصورت اور پرکشش شخصیت کے پاکستان اور بھارت میں چرچے ہے ، پاکستانی فلم انڈسٹری اور بالی وڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اداکار فواد خان کی ہالی ووڈ میں انٹری کی خبریں زیر گردش ہیں، فواد خان اب ہالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    بھارت کے مشہور شوبز صحافی راجیو مسند نے اپنے ایک کالم میں لکھا کہ اب فواد خان اب ہالی وڈ میں قدم رکھنے کیلئے سرگرم ہیں ، جس کے لئے انھوں نے تیاری بھی شروع کردی ہے۔

    راجیو مسند کا کہنا ہے کہ ممبئی میں فواد خان کے دوست اور سابق ساتھیوں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ میں کام کیلئے مواقع تلاش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ہالی وود میں موجود اپنے ایجنٹ کے ذریعے معلومات حاصل کیں ہیں اور ایک اسکرپٹ پڑھنے میں مصروف ہیں۔

    بھارتی صحافی ے مزید لکھا کہ فواد خان کے دوستوں کے مطابق انہیں پاکستانی ڈرامہ سیریل کرنا پسند ہے لیکن فی الحال وہ اپنے نئے پروجیکٹ کے لئے لاس اینجلس جارہے ہیں۔

    فواد خان نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز اداکارہ سونم کپور کے ساتھ ’خوبصورت‘ فلم سے کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے متنازعہ ترین فلم ’اے دل ہے مشکل‘ اور کپور اینڈ سنز میں بھی کام کیا، جس میں ان کے ساتھ ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور رنبیر کپور جلوہ گر تھے۔

    فواد خان کی اداکاری کو تمام ہی فلموں میں سراہا اور انہیں فلم فیئرایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔

    خیال رہے فواد خان  ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’مولا جٹ 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل پاکستان کے باصلاحیت اداکار فواد خان کو دنیا کی 100 پرکشش شخصیات میں بھی شامل کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • معصوم سے پنک پینتھر کے بعد سپر ہیرو بلیک پینتھر

    معصوم سے پنک پینتھر کے بعد سپر ہیرو بلیک پینتھر

    آپ نے اپنے بچپن میں معصوم اور سادہ لوح سے پنک پینتھر کی کارٹون سیریز ضرور دیکھی ہوگی اور کچھ بچوں کا تو یہ اتنا پسندیدہ ہوگا کہ وہ اس کا اسٹف ٹوائے بھی اپنے ساتھ لے کر سوتے ہوں گے۔

    تاہم اب اس پنک پینتھر کے بعد بلیک پینتھر بھی منظر عام پر آگیا ہے جو کوئی کارٹون سیریز نہیں بلکہ مارول کامک کی نئی پیشکش ایک سپر ہیرو ہے جس کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ سیاہ فام ہے۔

    بلیک پینتھر نامی سپر ہیرو کا ناول امریکا میں سنہ 60 سے 70 کی دہائی میں خاصا مقبول تھا اور اب مارول اسٹوڈیوز کے تحت بننے والی اس فلم کی کہانی بھی اسی ناول سے ماخوذ ہے۔

    سپر ہیروز کی دنیا میں اس سے قبل تمام سپر ہیروز کو سفید فام دکھایا جا چکا ہے تاہم امید ہے کہ اس سیاہ فام سپر ہیرو کو بھی بے حد پسند کیا جائے گا جس کا ثبوت فلم کا ٹریلر ہے جسے ریلیز ہوتے ہی چند گھنٹوں کے اندر لاکھوں افراد نے دیکھ لیا۔

    فلم میں موجود تمام ہی کردار افریقی ہیں جو جدید ٹیکنالوجی اور شاندار سینماٹو گرافی کے ساتھ پیش کیے جارہے ہیں۔

    ٹریلر میں اس سپر ہیرو کو طاقتور دشمنوں کے خلاف معرکہ آرا دیکھا جاسکتا ہے۔ فلم بلیک پینتھر کو فروری 2018 میں ریلیز کے لیے پیش کردیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹام کروز کے پسندیدہ کام جو وہ ہر فلم میں کرتے ہیں

    ٹام کروز کے پسندیدہ کام جو وہ ہر فلم میں کرتے ہیں

    معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دی ممی کچھ خاص کامیابی تو نہ حاصل نہ کرسکی البتہ پاکستان میں یہ بہت ذوق و شوق سے دیکھی گئی جس کی وجہ اس کے ہیرو ٹام کروز کا ہر دلعزیز ہونا ہے۔

    پاکستان میں ٹام کروز کے مداحوں کی کمی نہیں اور ان کی ریلیز ہونے والی ہر فلم پاکستان میں نہایت شوق سے دیکھی جاتی ہے۔ بطور ایکشن ہیرو بھی ٹام کروز کو یہاں خاصا پسند کیا جاتا ہے۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں ٹام کروز اپنی ہر فلم میں کچھ مخصوص کام ضرور انجام دیتے ہیں۔ ان کے کیرئیر کے آغاز سے لے کر اب تک آپ ان کی ہر فلم میں انہیں یہ کام کرتے ضرور دیکھیں گے۔

    آئیں دیکھتے ہیں وہ کون سے کام ہیں۔

    شرٹ اتارنا

    ویسے تو اس کام کے لیے بالی ووڈ اداکار سلمان خان خاصے مشہور ہیں اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ چاہے سین کی ڈیمانڈ ہو یا نہ ہو، وہ شرٹ اتار کر اپنی باڈی دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

    تاہم اس ضمن میں ٹام کروز بھی پیچھے نہیں۔ آپ ان کی اکثر فلموں میں انہیں شرٹ اتار کر لڑتا ہوا یا مختلف کام سر انجام دیتا ہوا پائیں گے۔

    بغیر سانس لیے بھاگنا

    ٹام کروز کے ایکشن والے مناظر میں اگر کہیں کسی موقع پر انہیں بھاگنا پڑجائے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ سانس روک کر بھاگ رہے ہیں۔

    اس موقع پر ان کے چہرے پر ناقابل بیان تاثرات ہوتے ہیں اور وہ دیوانگی کے عالم میں بغیر پیچھے مڑے بھاگتے دکھائی دیتے ہیں۔

    چھلانگ لگانا

    ٹام کروز اپنی ہر فلم میں چھلانگیں لگاتے بھی دکھائی دیتے ہیں، اور لگتا ہے کہ یہ ان کا خاصا پسندیدہ کام ہے، تب ہی ایک بار معروف ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے کے شو میں بھی وہ چھلانگیں لگانا نہیں بھولے۔

    فضا میں لٹکنا

    خطرناک ایکشن مناظر میں مجرم کا پیچھا کرتے ہوئے یا ہیروئن کو بچانے کے لیے فضا میں لٹک جانا بھی ٹام کروز کا محبوب مشغلہ ہے۔ یقین نہیں آتا تو یہ مناظر دیکھ لیں۔

    ٹام کروز کے چشمے

    ہر فلم میں ٹام کروز دھوپ کے مہنگے چشمے استعمال کرنا بھی نہیں بھولتے جس سے بلاشبہ ان کی کشش اور ان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔


    آپ کو ٹام کروز کا کون سا انداز سب سے زیادہ پسند آیا؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چارلی چپلن کے 600 ہم شکل

    چارلی چپلن کے 600 ہم شکل

    جنیوا: اداکاری کے شعبے میں نئے معیار ترتیب دینے والے خاموش فلموں کے معروف اداکار چارلی چپلن کو ان کے 600 ہم شکل افراد نے جمع ہو کر خراج عقیدت پیش کیا۔

    یہ افراد اس معروف اداکار کی 128 ویں سالگرہ کے موقع پر سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں واقع ان کے گھر کے باہر جمع ہوئے۔

    اس گھر میں چارلی چپلن کا خاندان 25 برس تک مقیم رہا۔ اب اس گھر کو میوزیم میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

    چارلی چپلن سے مشابہت رکھنے والے افراد میں صرف مرد ہی نہیں بلکہ خواتین، بچے اور بچیاں بھی شامل تھے جنہوں نے اداکار کی طرح مونچھیں لگا کر، ٹوپی پہن کر اور چھڑی تھام کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    جینیوا میں ان 662 افراد نے جمع ہو کر چارلی چپلن کے سب سے زیادہ مشابہہ افراد ہونے کا عالمی ریکارڈ بھی بنا لیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نئی تھرلر فلم اسپلٹ کی باکس آفس پر پہلی پوزیشن

    نئی تھرلر فلم اسپلٹ کی باکس آفس پر پہلی پوزیشن

    لاس اینجلس : ہالی وڈ باکس آفس پر تھرلر فلم نے ایکشن فلم کی چھٹی کردی۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم اسپلٹ ریلیز ہوتے ہی شائقین کے ذہنوں پر چھا گئی، فلم نے باکس آٖفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ باکس آفس پر سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم اسپلٹ کا جادو چھا گیا۔ فلم اسپلٹ نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کے دل جیت لئے۔

    فلم نے تین دن میں چالیس ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، فلم کی کہانی ایک پر اسرار مرض میں مبتلا شخص کے گرد گھومتی ہے جو لڑکیوں کواغواء کرنے کی کوششیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔

    split-post-01

    وین ڈیزل کی ایکشن سے بھرپور فلم ٹرپل ایکس دی ریٹرن آف زینڈر کیج بیس ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔

    split-post-02

    باکس آفس پر تیسری پوزیشن فلم ہڈن فگر نےحاصل کی جس نے ریلیز کے پانچویں ہفتے سولہ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔