Tag: Hollywood

  • خونی گڈے کی فلم کُلٹ آف چکی کا سنسنی خیز ٹیزر ریلیز

    خونی گڈے کی فلم کُلٹ آف چکی کا سنسنی خیز ٹیزر ریلیز

    لاس اینجلس : ڈراؤنی فلم کُلٹ آف چکی کا سنسنی خیز ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے، جسے دیکھ کر شائقین کی کپکپی چھوٹ گئی، فلم رواں برس نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق جان لیوا خونی گڈا تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے، چائلڈز پلے سیریز کی نئی فلم کُلٹ آف چکی کا سنسنی خیز ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

    نئی فلم کُلٹ آف چکی کے سنسنی خیز ٹریلر نے شائقین پر خوف طاری کردیا، فلم چائلڈز پلے سیریز کی ساتویں اور دو ہزار تیرہ میں آئی کرس آف چکی کا سیکوئل ہے۔

    cult-post-01

    فلم کی کہانی ایک خونی گڈے کی ہے جو ایک بار پھر ایک گھرانے کو نشانہ بنانے کیلئے واپس آیا ہے۔ انیس سو اٹھاسی سے شروع ہونے والی دل دہلاتی کہانی رواں برس سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

    cult-post-02

    cult-post-03

  • پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    کراچی: اے آر وائی کے اشتراک سے بننے والی فلم جانان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم The Achilles Proposal ’’دی ایشی لیس پروپوزل‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس کا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتہائی مختصر عرصے میں پاکستانی ڈرامے اور فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے والی آرمینہ خان ہالی ووڈ کے سفر کا برطانوی فلم سے کرنے جارہی ہے، سائنس فکشن پر بننے والی فلم کے ہدایت کار عاطف ظفر نےاداکارہ کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکر انہیں اپنی فلم میں مرکزی کردار دے دیا ہے۔

    اس فلم میں آرمینہ خان ایک نئے روپ میں روبوٹ کا کرداد ادا کرتی نظر آئیں گی جس کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے، یہ فلم مصنوعی ذہانت، ذہانت، کمپیوٹر اصطلاح میں مصنوعی ذہانت کے نقصانات پر بنائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’’ربورٹ کی سوچنے سمجھنے کی طاقت انسانوں کے لیے کتنی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے‘‘۔

    armeena-poster

    فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے آرمینہ خان نے کہا کہ ’’کامیاب اداکار کی خواہش ہوتی ہے کہ اُسے ہر بار نیا کرداد ادا کرنے کا موقع ملے تاکے اداکاری کے فن کو زیاد ہ سے زیادہ سیکھنے کا موقع ملے تاہم اس فلم میں ربورٹ کا کردار ادا کرنے سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا‘‘۔

    پڑھیں:  فلم ’جانان‘ نے ریلیز کے پہلے روز شائقین کا دل جیت لیا

    انہوں نے کہا کہ ’’ابھی تک شائقین نے مجھے رومانوی اور افسردہ کرداروں میں دیکھا ہے تاہم اس فلم میں ملنے والے کردار کو دیکھ کر وہ میری صلاحیتوں سے نہ صرف متاثر ہوں گے بلکہ حیران بھی ہوجائیں گے‘‘۔

    علاوہ ازیں دیگر فنکاروں میں کرسٹو فیتھ، گریس ریلی اور مارک ہل شامل ہیں تاہم یہ موودی آئندہ سال ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لیے تیار کی جارہی ہے جسے آئندہ سال پیش کیا جائے گا جبکہ اسے بعد میں باقاعدہ ریلیز کیا جائے گا۔

  • گلوکارہ کومل رضوی، ہالی ووڈ‌ کی فلم سے اداکاری کا آغاز کرنے کو تیار

    گلوکارہ کومل رضوی، ہالی ووڈ‌ کی فلم سے اداکاری کا آغاز کرنے کو تیار

    کراچی: پاکستانی خاتون گلوکارہ کومل رضوی اب اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے بالکل تیار ہیں جس کے لیے انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا اور ہالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ’’آفرین‘‘ سے اپنے کرئیر کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی موسیقی کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اب اداکاری کی دنیا میں اپنی قسمت آزمانے پہنچ چکی ہیں، اداکاری کی دنیا میں صلاحتیوں کو منوانے کے لیے انہوں نے ہالی ووڈ کے تحت بننے والی فلم ’’آفرین‘‘ میں اپنا ڈیبیو دے دیا ہے۔

    Komal-3

    کینیڈین پروڈکشن ہاؤس کے تحت بننے والی فلم کو اگلے سال ریلیز کیا جائے گا، جس میں کومل رضوی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ ہالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’’آفرین‘‘ مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس کے خلاف بنائی گئی ہے، جس میں مسلمانوں کو دہشت گردی سے دور دکھایا گیا ہے۔

    Komal-1

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کار نے کہا کہ ’’کومل بہت محنت اور لگن کے ساتھ اپنے کردار کو دیکھ رہی ہیں اور وہ فلم میں اپنے رول بخوبی نبھا سکیں گی‘‘۔

     

  • ایکشن کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ کا نیا ٹریلرریلیز

    ایکشن کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ کا نیا ٹریلرریلیز

    لا س اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز“کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم ماہ جولائی میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اب خواتین نیویار ک کو بھوتوں سے آزاد کرائیں گی ، ایکشن‘ کامیڈی فلم گھوسٹ بسٹرز کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، میگا بجٹ فلم پندرہ جولائی کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    فلم کی کہانی بھوتوں کے گرد گھومتی ہے جو نیویارک میں بسیرا کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔

    چار خواتین سائنسدانوں کی ٹیم ان بھوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان میں اترتی ہے اور نیویارک کو ان بھوتوں کے چنگل سے آزاد کراتی ہیں۔

    15کروڑچالیس لاکھ ڈالر بجٹ سے بننے والی ہالی وڈ فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ پندرہ جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

     

  • ہالی ووڈ کی سنسنی خیز فلم "دی ہیٹ فل ایٹ ” کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ کی سنسنی خیز فلم "دی ہیٹ فل ایٹ ” کا نیا ٹریلر ریلیز

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی سنسنی خیز فلم "دی ہیٹ فل ایٹ ” کا نیا ٹریلر ریلیزکردیا گیا۔فلم کرسمس پر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں خانہ جنگی کے دوران برفیلے پہاڑوں کے بیچ پھنسے آٹھ افراد کے گرد گھومتی فلم ہیٹ فل ایٹ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    سنسنی خیز فلم کی کہانی امریکی ریاست ویومنگ میں خانہ جنگی کے دوران برف کے پہاڑوں کے درمیان پناہ لینے والے آٹھ افراد کے گرد گھومتی ہے، جو ایک دوسرے سے بے انتہا نفرت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو مارنے کیلئے نئی نئی چالیں چلتے ہیں۔

    فلم اس سال کرسمس کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • مشن امپاسبل 5 ریکارڈ توڑ بزنس کررہی ہے

    مشن امپاسبل 5 ریکارڈ توڑ بزنس کررہی ہے

    ہالی وڈ کے نامور اداکار ٹام کروز کی مشہورزمانہ فلم مشن امپاسبل – روگ نیشن امریکی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کررہی ہے، اس ویک اینڈ پر فلم کا بزنس 56 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔

    فلم نے جمعے کے روز 20.3 ملین ڈالر کمائے جبکہ ہفتے کے دن کا کاروبار 19.7 ملین ڈالررہا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹام کروز کے مداحوں میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

    مشن امپاسبل – روگ نیشن نے ریلیز کے پہلے ہی ویک اینڈپر 40 ملین ڈالر کمالئے جوکہ ٹام کروز کی تیساری بڑی اوپننگ ہے اس سے قبل 2004 میں ’وار آف دی ورلڈ ‘نے 64.9 ملین ڈالر اور 2000 میں مشن امپاسبل 2 نے57.8 ملین ڈالر کی اوپننگ دی تھی۔

    مشن امپاسبل سیریز کی یہ پانچویں فلم ہے اورجسے مصنف اور ہدایت کار ہیں کرس میک کیوری جبکہ ٹام کروز اس میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کے علاوہ فلم میں سائمن پیگ، جیرمی رینر اور ربیکا فرگوسن بھی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔

  • بیٹ مین ورسزسپرمین ڈان آف جسٹس کا ٹریلرجاری

    بیٹ مین ورسزسپرمین ڈان آف جسٹس کا ٹریلرجاری

    گزشتہ کئی سال سے سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم بیٹ مین ورسزسپرمین ڈان آف جسٹس کا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

    بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس کا ٹریلر کومک کون نامی کامک میلے میں جاری کیا گیا۔

    یہ فلم کامک دنیا کے تین مشہور سپر ہیروز بیٹ مین ، سپرمین اور ونڈرویمن کے گرد گھومتی ہے اور اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ مارول کامکس کے دونون سب سے بڑے ہیرو یعنی بیٹ مین اور سپرمین آپس میں دست و گریباں نظر آئیں گے۔

    ٹریلر میں پہلی بار آشکار کیا کہ آخربیٹ مین اورسپرمین کے درمیان تنازعے کا سبب کیا ہے؟۔

    اس فلم کا اعلان 2013 میں کیا گیا تھا، اس کی مرکزی کاسٹ میں بین ایفلک ( بیٹ مین)، ہنری کیول ( سپرمین)،اورڈائنا پرنس (ونڈر ویمن کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کے ہدایت کار زیک سنائڈر ہیں۔

    بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس آئندہ سال 2016 میںریلیز ہوگی اسے اس دہائی کی سب سے زیادہ انتظارکی جانے والے فلم کہا اور سمجھا جارہا ہے۔

    ٹریلر کے ریلیز ہوتےہی مداحوں کا ہجوم ٹویٹر پر امڈ آیاہے جس نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

  • ہالی ووڈ اداکار عمر شریف تراسی برس کی عمر میں چل بسے

    ہالی ووڈ اداکار عمر شریف تراسی برس کی عمر میں چل بسے

    کیریو: ہالی ووڈ کے مشہور اداکار عمر شریف تراسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم اداکاری میں اپنی مثال آپ تھے۔

    ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، عمر شریف نے کئی ایواڈز بھی اپنے نام کئے۔

    ساٹھ کی دہائی میں ہالی ووڈ کی فلموں سے شہرت پانے والے مصری نژاد اداکار عمر شریف تراسی برس کی عمر میں چل بسے۔

    عمر شریف نے مشہور فلم لارنس آف عربیہ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور عالمی سطح پر شہرت پائی۔

    عمر شریف نے گولڈن گلوب سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کئے، انھیں آسکر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

  • ہالی وڈ انیمیٹڈ فلم انسائیڈ آوٹ کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ انیمیٹڈ فلم انسائیڈ آوٹ کا ٹریلر ریلیز

    لاس انجلس، ہالی وڈ کی نئی انیمیٹڈ فلم انسائیڈ آوٹ کا رنگا رنگ ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    انسانی جذبوں کے اتارچڑھاؤ سے سجی ہالی وڈکی نئی فلم انسائڈ آوٹ کے ٹریلر نے شائقین کو خوش کردیا۔

    فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو سان فرانسیسکو میں رہنے آتی ہے، نئے لوگ، نیا ماحول اور نیا اسکول اسے کردیتا ہے خوف زدہ جس کے بعد اس کے دماغ میں جنگ شروع ہوجاتی ہے۔

    مختلف انیمیٹڈ کرداراسے زندگی گزارنے کے نئے نئے گر سکھاتے ہیں، رنگوں سے سجی فلم انیس جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • ایڈونچرفلم جراسک ورلڈ کےنئےٹریلرنےتہلکہ مچادیا

    ایڈونچرفلم جراسک ورلڈ کےنئےٹریلرنےتہلکہ مچادیا

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور خوف سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی ۔ بڑے پردے پر  تہلکہ مچے گا جب دیوہیکل ڈائنا سارز ایک بار پھر حملہ کرینگے۔

    ڈائناسارزسے بھرے جراسک پارک میں جنگ چھڑے گی ، جب انسانوں کا سامنا خطرناک ڈائناسارز سے ہوگا۔ ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ کے نئے ٹریلر نے سنسنی پھیلادی۔

    جراسک ورلڈ ہالی ووڈ کی تہلکہ خیز اور خوف سے بھرپور فلم جراسک پارک سیریز کا چوتھا پارٹ ہے۔ فلم میں اسپیشل افیکٹس کے ساتھ ساتھ دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

    فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہی کو بائیس سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے، تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔

    تہلکہ خیز مناطر سے بھرپور فلم بارہ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔