Tag: Hollywood

  • ہالی ووڈ فلم ارریشنل مین کا پہلا ٹریلرجاری

    ہالی ووڈ فلم ارریشنل مین کا پہلا ٹریلرجاری

    لاس انجلس: طنزو منزاح اورکامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ارریشنل مین کا پہلا ٹریلرجاری کر دیا گیا۔

    ہالی ووڈ اداکارہ ایمی اسٹون کی کامیڈی سے بھرپور فلم ار ریشنل مین کا پہلا ٹریلر کامیڈی کے مداحوں کو محظوظ کرنے کے لئے تیار ہے۔

     فلم کی کہانی فلسفےکی ایک ایسے پروفیسر کے گرد گھومتی ہے جو زندگی کے بارے میں اپنی انوکھی منطق کی وجہ سے ہر کام الجھا دیتا ہے تاہم نئے سے نئے راستے بھی ڈھونڈ نکالتا ہے۔

    اپنے طنز و مزاح سے لوگوں کو ہنساتے اس پروفیسر کا کردارادا کیا ہے جواکوئن فوئنکس نے جبکہ معروف ہالی ووڈ اداکارہ ایمی اسٹون فلم میں مرکزی کردار نبھارہی ہیں، ہدایتکاراوررائٹرووڈلی ایلن کی کامیڈی فلم سترہ جولائی سے مسکراہٹیں بکھیرنے سینما گھروں کی زینت بنادی جا ئے گی۔

  • ہالی ووڈ کی فلم پولٹر گائسٹ 22 مئی کو ریلیز ہوگی

    ہالی ووڈ کی فلم پولٹر گائسٹ 22 مئی کو ریلیز ہوگی

    لاس اینجلس : خوف  دہشت اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ کی فلم ۔پولٹر گائسٹ ۔ مئی میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    شائقین کو خوفزدہ کرنے کی ایک اور کامیاب کوشش۔ مذکورہ فلم میں ایک ایسے خاندان کو دکھایا گیا ہےجسے پراسرار قوتیں پریشان کرتی ہیں۔

    کھر کے مکینوں کی خوش باش ہنستی کھیلتی زندگی اچانک ہی خوف میں بدل جاتی ہے۔ گھر میں اچانک کچھ تبدیلیاں آنے لگتیں ہیںاور پھر دیکھتے ہی دیکھتے خوف کے سائے چھا نے لگتے ہیں۔

    ہالی ووڈ کی سنسنی سے بھرپورفلم۔۔پولٹر گائسٹ۔۔کو دیکھ کرشائقین کو ایول ڈیتھ۔ اور دی گرج کی  یاد آئے گی۔

    مذکورہ فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جسے غیر مرئی طاقتیں تنگ کرتی ہیں۔سنسنی سے بھرپور ہارر فلم۔۔بائیس مئی کو ریلیزہوگی۔

  • دل ہلادینے والی فلم انسیڈیئس چیپٹر تھری کا نیا ٹریلر جاری

    دل ہلادینے والی فلم انسیڈیئس چیپٹر تھری کا نیا ٹریلر جاری

    لاس اینجلس : ہالی وڈ بلاک بسٹرفلم انسیڈیئس چیپٹرتھری کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ہاررفلم کے شائقین تیار ہوجا ئیں ہالی ووڈ کی خوف اوردہشت سے بھرپورلرفلم انسیڈیئس چیپٹرکا نیا پارٹ تہلکہ مچانے آرہا ہے۔

    رونگٹے کھڑے کر دینے والے مناظر سے بھرپورفلم کی کہانی ہے اس بارایسے خاندان کی جہاں گھرپر موجود پراسرارمخلوق گھروالوں کے لئےوبالِ جان بن جاتی ہے۔

    پراسرارقوتیں اس خاندان کی لڑکی کومسلسل تنگ کرتی ہیں اورپھرخوف ودہشت کے واقعات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ، ناقابل یقین مناظرسے بھرپور فلم پانچ جون کو نمائش کے لئے پیش کی جا ئے گی۔

  • فاسٹ اینڈ فیوریس سیون پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

    فاسٹ اینڈ فیوریس سیون پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

    لاس اینجلس : ہالی وُڈ کی مشہور سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کی ساتویں فلم نے پہلے ہی ہفتے میں ایک سو تینتالیس ملین ڈالر کا بزنس کر کےباکس آفس پر تہلکہ مچادیا۔

    ہالی وُڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون نے امریکہ بھر کے سینما کےگھروں میں تہلکہ مچادیا۔

    اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں ایک سو تینتالیس ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کر کے اپنی ہی سیریز کی تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    فلم نے اوپننگ ویک اینڈ پر ریکارڈ بزنس کر کے کیپٹن امریکہ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فلم آنے والے دنوں میں باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔

  • ہالی ووڈ فلم سسٹرز کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

    ہالی ووڈ فلم سسٹرز کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

    لاس انجلس: کامیڈی سے بھرپورہالی ووڈ فلم سسٹرز کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

    مزاح سے بھر پور فلم کی کہانی ہے دو بہنوں کی جو شرارتو ں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کےلئے ہروقت تیار ہیں، خوب ہلہ گلہ کرنے کےلئےکرتی پلان ہیں، ایک پارٹی جس میں بلاتی ہیں سب دوستوں کو مہمان،اور کردیتی ہیں۔

     اپنی حرکتوں سے سب کو حیران، پاولا اپیل کی جاندارہدایتکاری پرمبنی فلم جلد ہی شائقین کو اپنے سحر میں جکڑنے آرہی ہے۔

     اداکاروں میں ایمی پوہلر، نینافے، مایا روڈلف نے اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائےہیں، فلم سسٹرز اٹھارہ دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنےگی۔

  • ایکشن اورکامیڈی سے بھرپورفلم پکسل کا پہلا ٹریلرریلیز

    ایکشن اورکامیڈی سے بھرپورفلم پکسل کا پہلا ٹریلرریلیز

    لاس انجلس: ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم پکسل کا پہلا ٹریلا جار ی کر دیا گیا ہے۔

    کامیڈی فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار،مزاح اورایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم پکسل کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    فلم میں شائقین کوکامیڈی اور ایکشن کے بے شمار رنگ دیکھنےکو ملیں گے، کرس کولمبس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی انیس سو بیاسی میں جاری ہو نے والےویڈیو گیمزکےایسےخطرناک کرداروں پرمبنی ہےجونیویارک میں بڑے پیمانے پرتباہی پھیلاتےہیں۔

     فلم چوبیس جولائی سے امریکی سینماگھرورں میں ریلیز کر دی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ فلم بیرلی لیتھل کا پہلا ٹریلر منظرعام پرآگیا

    ہالی ووڈ فلم بیرلی لیتھل کا پہلا ٹریلر منظرعام پرآگیا

    نیویارک: سولہ سالہ حسینہ کے گرد گھومتی ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم بیرلی لیتھل کے پہلے ٹریلر نے شائقین کی بھرپورپسندیدگی حاصل کرلی۔

    ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم بیرلی لیتھل کے ٹریلر نے شائقین کا دل جیت لیا، فلم کی کہانی ایک سولہ سالہ قاتل حسینہ کے گرد گھومتی ہے جو جرم کی دنیا سے بچنے کیلئے روپوش ہوجاتی ہے اور ہائی اسکول میں داخلہ لے لیتی ہے ۔

    جہاں وہ عام لوگوں کی طرح زندگی گزارنے کی کوشش کرتی ہے جو اسے مہنگی پڑجاتی ہے، ایکشن اور کامیڈی کے تڑکے سے بھرپور فلم اپریل میں سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

  • فلم دی ایونجرز ایج آف الٹرون کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی

    فلم دی ایونجرز ایج آف الٹرون کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی ووڈ: ایکشن سے بھرپور فلم دی ایونجرز ایج آف الٹرون کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    ایک بار پھر بڑے پردے پر تہلکہ مچے گا، جب سپر ہیروز منفی طاقتوں سے مقابلہ کرینگے، ایکشن سے بھرپور فلم ‘دی ایونجرز ایج آف الٹرون’ دو ہزار بارہ کی سپرہٹ فلم ایونجرز کا سیکوئل ہے۔

    جو مارول کامک بک کے سپر ہیروز پر بنائی گئی ہے۔

    فلم کی کہانی سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے ،جو دنیا کو تباہی سے بچانے کیلئے دشمنو ں کی سازشوں کو ناکام بنا دیتے ہیں ۔

    ایکشن سائنس فکشن فلم میں کرس ہیمس ورتھ ، رابرٹ ڈاؤنی جونئیر اور اسکارلٹ جانسن سمیت دیگر معروف اداکار جلوہ گر ہیں، سپر ہیروز کی یہ فلم یکم مئی کو تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

  • ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم ’’انسائڈ آوٹ‘‘ کا رنگارنگ ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم ’’انسائڈ آوٹ‘‘ کا رنگارنگ ٹریلر جاری

    لاس انجلس: ہالی ووڈ کی نئی اینی میٹڈ فلم انسائیڈ آوٹ کا رنگا رنگ ٹریلرریلیز کردیا گیا۔

    ہالی ووڈ کی نئی اینی میٹڈ فلم ان سائیڈ آوٹ کے رنگا رنگ ٹریلر نے دھوم مچادی ہے۔

    فلم کی کہانی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو سخت محنت کے باوجود اپنے مقصد میں نا کام ہو جاتی ہے،ناکامی اس کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیتی ہے۔

    مایوسی کا شکار لڑکی اپنے ننھے دوستوں کی میٹھی یادوں میں کھو جاتی اور خوب مستی کرتی ہے، رنگوں سے سجی فلم انیس جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی ۔

  • ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم چیپی چھ مارچ کو ریلیزہوگی

    ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم چیپی چھ مارچ کو ریلیزہوگی

    نیویارک : جذبات سے بھرپور روبوٹ کی کہانی پر مبنی فلم چیپی کا رنگا رنگ پریمیئر نیویارک میں سجا، جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے دھوم مچادی۔

    انسانی جذبات سے بھرپور روبوٹ بڑے پردے پر سب کا دل جیتنے آرہا ہے، ایکشن اور جزبات سے بھرپور فلم چیپی کا ورلڈ پرئمیر نیویارک میں ہوا، جہاں فلمی ستاروں کو دیکھنے کیلئے پرستاروں کا میلہ لگ گیا۔

    فلم کی کہانی ایک ربوٹ کے گرد گھوم رہی ہے، جو عام انسانوں کی طرح سوچتا اور محسوس کرتا ہے۔

    فلم کی ہدایتکاری نیل بلام کیمپ نے کی ہے، کولمبیا پکچرز کی نئی ایکشن ،ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم چیپی چھ مارچ کو سینما گھروں میں شائقین کو تفریح فراہم کرنے آرہی ہے۔