Tag: Hollywood

  • ہالی ووڈ فلم فوکس باکس آفس پر پہلے نمبر پرآگئی

    ہالی ووڈ فلم فوکس باکس آفس پر پہلے نمبر پرآگئی

    امریکہ: ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ کی فلم فوکس نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر اجارہ داری قائم کرلی ہے۔

    مشہور ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی فلم فوکس ٹکٹوں کی فروخت سے انیس اعشاریہ ایک ملین امریکی ڈالر کما کر امریکی اور کنیڈین باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

    سن دو ہزار تیرہ میں ریلیز ہونے والی فلم آفٹر ارتھ کے بعد ول اسمتھ اس فلم میں مرکزی کرداد ادا کررہے ہیں۔

    فلم کی کہانی دو آرٹسٹوں کی محبت پر مبنی ہے۔

    سیمیول جیکسن اور کولن فرتھ کی شاندار اداکاری سے سجی فلم کنگز مین سیکرٹ سروس امریکی اور کنیڈین باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اینیمیٹڈ فلم اسپونچ آوٹ آف واٹر باکس آفس پر تیسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔

  • خوف و دہشت سے بھرپور فلم دی لازارس ایفکیٹ کا ٹریلر جاری

    خوف و دہشت سے بھرپور فلم دی لازارس ایفکیٹ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: خوف اوردہشت سے بھرپور فلموں کے شائقین تیار ہو جائیں،  ہالی وڈ کی نئی فلم دی لازارز ایفیکٹ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    فلم ساز ڈیوڈ گلب کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی نوجوان ڈاکٹروں کے گرد گھومتی ہے، جو موت کا علاج تو تلاش کر لیتے ہیں لیکن زندہ ہونے والے انسانوں میں کچھ بری طاقتیں بھی آ جاتی ہیں۔

    تمام ڈاکٹرز موت کو شکست دینا تو سیکھ لیتے ہیں لیکن ایک حادثے میں مر جانے والی ساتھی ڈاکٹر کو زندہ کر کے مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔

    ڈاکٹرز ایک ساتھی کو زندہ کرتے ہیں تاہم اس میں کچھ غیر فطری طاقتیں بھی آ جاتی ہیں، جو لوگوں کے لئے مشکل کا سبب بن جاتی ہیں۔

    دہشت انگیز مناظر سے بھرپور فلم یکم مارچ سے سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

  • نئی ہارر تھرل فلم "نائٹ لائٹ "کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا

    نئی ہارر تھرل فلم "نائٹ لائٹ "کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا

    نیویارک: ہارر موویز کے شوقین دل تھام لیں کیونکہ ہالی وڈ کی تھرل اور ایڈو نچر سے بھرپور فلم نائٹ لائٹ کا پہلا ٹریلر جاری ہو گیا ہے۔

    خوفناک اور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور فلم نائٹ لائٹ کی کہانی پانچ بہادر دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو خطروں سے کھیلنے کا شوق لئے ایسے جنگل میں پہنچ جاتے ہیں جہاں ان کا سامنا جنات سے ہوتا ہے۔

     جنات کا مقابلہ کرتے کرتے یہ پانچوں دوست مشکلات میں گھرجاتے ہیں۔ ہدایتکاراسکاٹ بیک اور برائن ووڈز کی مشترکہ ڈائریکشن میں بنے والی فلم آئندہ سال ستاتیئس مارچ میں سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔

  • ہالی وڈ ایکشن فلم ہٹ مین: ایجنٹ 47 کا پہلا آفیشل ٹریلر

    ہالی وڈ ایکشن فلم ہٹ مین: ایجنٹ 47 کا پہلا آفیشل ٹریلر

    ہالی ووڈ: ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون کے پہلے آفیشل ٹریلر نے دھوم مچا دی۔

    ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کیا ہوا کہ فلم بینوں میں دھوم مچ گئی، فلم ویڈیو گیمز سیریز ہٹ مین کے کردار ایجنٹ فورٹی سیون پر تخلیق کی گئی ہے۔

    فلم میں ایجنٹ فورٹی سیون کو یہ ٹاسک دیا جاتا ہے کہ جس نے دا ایجنٹ پروگرام کو ترتیب دیا ہے، اس کی بیٹی کے ذریعے اس شخص تک پہنچیں۔

    ایجنٹ فورٹی سیون کے روپ میں روبرٹ فرینڈ دکھائی دیں گے، جواپنے ٹارگٹ تک پہنچنے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے۔

    فلم رواں سال اٹھائیس اگست کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • کنگزمین دی سیکریٹ سروس کا شاندار پریمئیر

    کنگزمین دی سیکریٹ سروس کا شاندار پریمئیر

    جرمنی:ہالی وڈ فلم کنگزمین کی کاسٹ فلم کی رونمائی کیلئے جرمنی پہنچ گئی، جہاں فلم کا رنگا رنگ پرئمیر سجایا گیا۔

    برلن میں ہالی وڈ فلم کنگزمین دی سیکریٹ سروس کا جادوچھاگیا، سسپنس اور تھرل سے بھرپور فلم کا ہوا شاندار پرئمیر جہاں فلم کے برطانوی بینڈ کی پرفارمنس نے تقریب میں چار چاند لگا دئیے۔

    رنگا رنگ تقریب میں پسندیدہ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں مداح موجود تھے۔کنگز مین کی کہانی نوجوان کے گرد گھومتی ہے، جسے خفيہ ايجنسی کے لئے منتخب کيا جاتا ہے۔

     ايکشن اور ايڈونچر سے بھرپور فلم تيرہ فروری سے سينما گھروں ميں دھوم مچائے گی۔

  • امریکن اسنائپر کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار

    امریکن اسنائپر کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار

    امریکہ: سسپنس اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم امریکن اسنائپر کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار رہا۔

    ہالی ووڈ فلم امریکن اسنائپر کی باکس آفس پر کامیابیاں جاری ہیں، آسکر ایوارڈز کی نامزدگی اور دیگر کئی ایوارڈز حاصل کرنے والی فلم امریکن اسنائپر تین ہفتوں سے نارتھ امریکن باکس آفس پر تہلکا مچا رہی ہے۔

    امریکی نیوی سیل کے شارپ شوٹر کرِس کائل کی سوانح عمری پر مبنی شاہکار فلم رواں ہفتے سب سے زیادہ بزنس کرکے سرفہرست رہی ، فلم نے مزید اکتالیس ملین ڈالرسمیٹ لئے ہیں ۔

    ریلیز کے بعد سے امریکن اسنائپر دنیا بھر میں دو سو اکسٹھ ملین ڈالر سے زائدکا بزنس کرچکی ہے۔

    فلم کی کہانی امریکی نیوی سیل کے شارپ شوٹر کرس کائل کی سوانح عمری پر مبنی ہے، جس کا مرکزی کردار بریڈلی کوپر نبھا رہے ہیں۔ ”امریکن اسنائپر“ اب تک بہترین فلم اور بہترین ایکشن ہیرو کے کرنکس چوائس ایوارڈز سمیت پانچ دیگر ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے جبکہ اکیڈمی ایوارڈ کے لئے چھ نامزدگیاں بھی حاصل کر چکی ہے۔

    معروف امریکی ادکارہ و گلوکار جینیفر لوپیز کے مرکزی کردار سے سجی فلم دا بوئے نیکسٹ ڈور ریلیز کے تین دن میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے، سنسنی سے بھر پور اس فلم کی کہانی ایک طلاق یافتہ خاتون اور اسکے پڑوسی کے گرد گھوم رہی ہے ۔

    تیسرے نمبر پر اس ہفتے بھی انسانوں کی طرح بولتے بھالو کی کہانی پر مبنی فلم موجود ہے، فلم نے اس ہفتے ایک کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

  • نامور اداکارہ سلمیٰ ہائیک بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار

    نامور اداکارہ سلمیٰ ہائیک بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار

    ہالی وڈ : نامور اداکارہ سلمیٰ ہائیک کی ایکشن سے بھرپور نئی تھرل ڈرامہ فلم “ایورلی”کا ٹریلر ریلیز کر دیا ہے۔

    ہالی وڈ کی نامور اداکارہ سلمیٰ ہائیک بڑے پردے پر ایک بار پھر تہلکا مچانے کیلئے تیار ہیں، ایکشن سے بھرپور فلم ایورلی کے ٹریلر نے دھوم مچادی ۔

    فلم کی کہانی ایک ایسی بہادر خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے، جو اپنے سابق دوست کی جانب سے بھیجے جانیوالے جرائم پیشہ افراد کا تن تنہا مقابلہ کرتی ہے اور خوفزدہ ہوئے بغیرانتہائی بہادری سے ان کا خاتمہ کردیتی ہے تاہم سلسلہ یہی نہیں تھمتا بلکہ اس کے نتیجے میں اُسے کئی خطرات کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔

    ماردھاڑ سے بھرپوراس تھرل ڈرامہ فلم ستائیس فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

  • ہالی ووڈ فلم کنگزمین، دی سیکریٹ سروس کا رنگا رنگ پریمئیر

    ہالی ووڈ فلم کنگزمین، دی سیکریٹ سروس کا رنگا رنگ پریمئیر

    لاس انجیلس: ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور اور ایڈونچر سے بھرپور فلم کنگزمین، دی سیکریٹ سروس کی کاسٹ نے پریمئیرمیں رنگ بکھیردئیے۔

    بالی ووڈ کی فلم کنگزمین ، دی سیکریٹ سروس کا رنگا رنگ پریمئیرلندن میں سجاجہاں اپنے پسندیدہ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

     فلم کی کہانی ایک ایسے لاوارث نوجوان کے گرد گھومتی ہے، جسے جاسوسی کرنے والی ایک ایجنسی ماہر جاسوس بنانے کیلئے ٹریننگ دیتی ہے۔

    ایکشن سے بھرپور فلم میں ایک طرف نوجوان کی تربیت کا آغاز ہوتا ہے تو دوسری جانب ان کا امتحان بھی شروع ہوجاتا ہے۔

    سیکرٹ سروس کیلئے منتخب ہونے والا نوجوان اپنے ہی استاد کیلئے وبال جان بن جاتاہے،ہالی ووڈ کی ایڈونچراورایکشن فلم تیرہ فروری کو سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

  • فلم "دی ایوینجرز: ایج آف الٹرون” کا مکمل ٹریلر سامنے آگیا

    فلم "دی ایوینجرز: ایج آف الٹرون” کا مکمل ٹریلر سامنے آگیا

    ہالی ووڈ: رواں سال کی متوقع سب سے بڑی فلم "دی ایوینجرز ایج آف الٹرون” کا مکمل ٹریلر سامنے آگیا ہے۔

    سپرہیروز کا گروپ ایک بار پھر اکھٹا ہوگیا ہے، دی ایوینجرز ایج آف الٹرون کو سال دو ہزار پندرہ کی سب سے بڑی فلم قرار دیا جارہا ہے، فلم کے پرستار دوہزار گیارہ میں ریلیز ہونے والی "دی ایوینجرز” کے بعد سے اس کے سیکوئل کے منتظر تھے۔

    فلم دو ہزار بارہ کی ہٹ سیریز دی ایونجرز کا سیکوئیل ہے، فلم میں زبردست ایکشن اور اسپیشل ایفکٹس ڈالے گئے ہیں، فلم کی کہانی میں سپر ہیروز الٹرون نامی ولن کو شکست دینگے، جو دنیا میں تباہی مچانے کیلئے سر توڑ کوشیشیں کرتا ہے، پر اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوتا۔

    دی ایوینجر ناصرف ہالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں سے ایک ہے بلکہ اس کے قبضے میں ریلیز کے پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ دوسو سات اعشاریہ چار ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کیا ہے۔

  • سپر ہیرو ایکشن فلم ’ایونجرز ایج آف الٹرون‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

    سپر ہیرو ایکشن فلم ’ایونجرز ایج آف الٹرون‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ کے سپر ہیروز دنیا کو بچانے کیلئے ایک بار پھر میدان میں اترینگے،ایکشن سے بھرپور فلم ایونجرز:ایج آف الٹرون‘کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    ہالی ووڈ فلم ایونجرز ایج آف الٹرون کا نیا ٹریلر مداحوں کے دلوں پرراج کرنے آگیا،،فلم دوہزاربارہ کی ہٹ سیریزدی ایونجرز کا سیکوئیل ہے، فلم میں زبردست ایکشن اور اسپیشل ایفکٹس ڈالے گئے ہیں، فلم کی کہانی میں سپر ہیروز شکست دینگے الٹرون نامی ولن کو، جو دنیا میں تباہی مچانے کیلئے سر توڑ کوشیشیں کرتا ہے پر اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوتا،فلم دی ایونجرز ایج یکم مئی کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔