Tag: Hollywood

  • ہالی وڈ کی نئی رومنٹک فلم ایکسیڈینٹل لو کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کی نئی رومنٹک فلم ایکسیڈینٹل لو کا ٹریلر ریلیز

    آئندہ ماہ ہالی وود کی نئی رومانٹک فلم ایکسیڈ ینٹل لو کیساتھ رومانس کا تڑکا لگے گا،جس کے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئیے۔

    فروری میں محبت کا جادو  پھیلے گا، جو سب کو بے قابو کردے گا، جب اپنی قاتل اداؤں سے جسیکا بیل لوٹینگی ایک سنیٹر کا دل جیت لیں گی، ہالی ووڈ کی کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم ایکسیڈنٹل لو کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم کی کہانی ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ایک ویٹریس کے گرد گھومتی ہے جو ایک نوجوان سینیٹر کی محبت کے سحر میں گرفتار ہوجاتی ہے۔فلم میں مرکزی کردار میں جسیکا بیل اور جیک گلینہال نظر آئینگے،کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم بیس فروری کو سنیماگھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

  • سائنس فکشن فلم آنٹ مین کا ٹریلر جاری

    سائنس فکشن فلم آنٹ مین کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ :سائنس فکشن فلم آنٹ مین کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ذہین سائنسدان کے غیر معمولی کارنامے لیے ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلم آنٹ مین کا پہلا ٹریلر جاری ہوگیا ہے، ہدایت کار پیٹون ریڈ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک نہایت ذہین سائنسدان کے گِرد گھوم رہی ہے۔ جوایسا مادہ تیار کرتا ہے، جس کے استعمال کے بعد نہایت آسانی سے جسمانی حجم میں تبدیلی ممکن ہو جاتی ہے۔

    اسی مادے کی بدولت غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک آنٹ مین دشمنوں سے مقابلے کیلئے میدان میں آتا ہے اور ایک ایک کرتے ہوئے اپنے تمام دشمنوں کو کچل ڈالتا ہے۔

    فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکارپال روڈ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایوینجلین لِلی، مائیکل ڈوگلس، جورڈی مولا، مائیکل پینا، وڈ ہیرس، ہیلے ایٹ ویل اورجوڈی گریئر شامل ہیں۔

    امید کی جا رہی ہے کہ نت نئے کارنامے انجام دینے والے کرداروں کے ساتھ بنی یہ فلم سائنس فکشن کے شوقین شائقین کی بھر پور توجہ کا مرکز ہوگی ، یہ فلم سترہ جولائی کو ریلیز کر دی جائے گی۔

  • رواں سال شائقین کو پہلے سے بہتر فلیمں دیکھنے کو ملیں گی

    رواں سال شائقین کو پہلے سے بہتر فلیمں دیکھنے کو ملیں گی

    ہالی ووڈ: گزشتہ سال ہالی ووڈ کی فلمی صنعت کے لئے بہت حوصلہ افزا نہیں رہا اور بڑی بڑی فلمیں امید کے مطابق کمائی نہیں کر سکیں۔

    فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ رواں سال شائقین کو پہلے سے بہتر فلیمں دیکھنے کو ملیں گی ، اپریل میں اوینجرز، ایج آف الٹرون آ رہی ہے، اکتوبر میں ڈینیئل کریگ جمیز بانڈ کی چوبیس ویں فلم اسپیکٹر کے ساتھ آنے والے ہیں۔

    جارج لوکس کی خلائی مہمات پر مبنی فلم اسٹار وارز کا ایک نیا سیکوئل آ رہا ہے اور اس فلم کا نام اسٹار وارز، دا فورس اویکنز ہے، یہ فلم اس سال کرسمس سے ایک ہفتے پہلے ریلیز ہوگی۔

    امید کی جاتی ہے کہ یہ سال کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دے گي۔

  • ہالی ووڈ فلم نائٹ ایٹ دی میوزیم کا رنگارنگ پریمیئر

    ہالی ووڈ فلم نائٹ ایٹ دی میوزیم کا رنگارنگ پریمیئر

    لندن:  میوزیم میں ہونے والی ہل چل پر مبنی فلم ” نائٹ ایٹ دی میوزیم ” سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں، تشہیر کیلئے فلم کی کاسٹ لندن پہنچ گئی ہیں۔

    سسپنس سے بھرپور فلم ’’نائٹ ایٹ دی میوزیم نے ریلیز سے قبل ہی دھوم مچادی ہے،  اس فلم کی تشہیری مہم لندن میں ہوئی، جہاں ستاروں کی چمک دھمک نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔

    فلم کی کہانی لندن کے ایک میوزیم میں غلطی سے بند ہوجانے والے شخص کے گرد گھومتی ہے، جہاں اس شخص کے ساتھ عجیب اور پر اسرار واقعات پیش آتے ہیں، دلچسپ مناظر سے بھرپور فلم انیس دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

  • ہدایتکار پیٹر جیکسن کو ہالی ووڈ واک آف فیم اسٹارکا اعزاز مل گیا

    ہدایتکار پیٹر جیکسن کو ہالی ووڈ واک آف فیم اسٹارکا اعزاز مل گیا

    نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہالی ووڈ کے صفِ اول کے ہدایتکار پیٹر جیکسن کو ہالی ووڈ واک آف فیم اسٹار کا اعزاز مل گیا۔

    نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے آسکر ایوارڈ یافتہ 53 سالہ ہدایتکار پیٹر جیکسن کو ہدایتکاری کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہالی ووڈ واک آف فیم اسٹار سے نوازا گیا ۔ ہالی ووڈ کو آسکر ایوارڈ وننگ فلموں "دی ہوبٹ فرنچائز” اور”کنگ کانگ” سمیت کئی کامیاب فلمیں دینے والے پیٹر جیکسن کو ہالی ووڈ واک آف فیم میں دو ہزار پانچ سو اڑتیسویں ستارے کا حقدار ٹھہرایا گیا،تقریب میں پیٹر جیکسن کےعلاوہ اداکاروں آرلنڈو بلوم، الیجا ووڈ، ایونجلین للی، اینڈی سرکس، رچرڈ آرمیٹج اور لی پیس نے بھی شرکت کی۔

  • ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: سائنس فکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    تخیلاتی سیارے پر دو قبیلے بقاء کی جنگ لڑیں گے، میڈ میکس سیریز کی فلم فیوری روڈ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایسی دنیا پر ہے، جہاں لاقانیونت کا راج ہے، انسان زندہ ہیں لیکن انسانیت مرچکی ہے، دو قبیلے سیارے پر حکومت کرنے کی جنگ لڑرہے ہیں۔

      فلم میں چارلیز تھیرون، ٹام ہارڈی، اور نکولس ہولٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، بقاء کی جنگ پر مبنی سائنس فکشن فلم آئندہ سال پندرہ مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ : ایڈونچر سے بھرپور فلم ڈریگن ہارٹ تھری کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ : ایڈونچر سے بھرپور فلم ڈریگن ہارٹ تھری کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ: دیوہیکل ڈریگن اور بہادر نوجوان کے گرد گھومتی ایڈونچر سے بھرپور فلم ڈریگن ہارٹ تھری کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔.

    دہشت پھیلانے والا دیو ہیکل ڈریگن اب دوست بنے گا، آگ اگلتے ڈریگن اور بہادر نوجوان کی انوکھی دوستی پر مبنی سنسنی سے بھرپور فلم ڈریگن ہارٹ تھری دی کے ٹریلر نے دھوم مچا دی ہے، فلم کی کہانی ایک خوفناک اور جان لیوا ڈریگن کے گرد گھومتی ہے، جو غیر فطری طور پر ایک نوجوان کا دوست بن جاتا ہے اور پھر دونوں مل کر دشمنوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہیں۔

    ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم آئندہ سال فروری میں سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی ۔

  • ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور فلم ٹاپ فائیو کا رنگا رنگ پرئمیر

    ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور فلم ٹاپ فائیو کا رنگا رنگ پرئمیر

    ہالی ووڈ کے معروف کامیڈین کرس براؤن بڑے پردے پر، ہنسی کا طوفان لئے آرہے ہیں، فلم کی کاسٹ تشہیر کیلئے نیویارک پہنچی جہاں سجا فلم کا رنگا رنگ پریمیئر۔

    مستی سے بھر پور پانچ دوستوں کے گرد گھومتی فلم ٹاپ فائیو سنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں، فلم کا رنگا رنگ پرئمیر سجا نیویارک میں جہاں فلم کے ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    فلم کی کہانی زندگی سے بھرپور ایسے پانچ دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کی خوشی کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوتے ہیں، ہالی ووڈ کے معروف کامیڈین کرس راک نے فلم میں اداکاری سمیت ہدایتکاری کے بھی فرائض انجام دئیے ہیں،کامیڈی اور تفریح سے بھرپور فلم بارہ دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی ۔

  • ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فلم جراسک ورلڈ کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فلم جراسک ورلڈ کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ :شہرۂ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم”جراسک ورلڈ "کا پہلا ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    دیوہیکل خطرناک ڈائناسار ایک بار پھر بڑے پردے پر تہلکا مچانے آرہے ہیں، ہالی وڈ باکس آفس پر ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم جراسک پارک کی چوتھی سریز جراسک ورلڈ ایک بار پھر قبضہ کرنے آرہی ہے، جس کے پہلے ٹریلر نے ہی شائقین کو خوفزدہ کردیا۔

    فلم کی کہانی خطرناک ڈائنا سارز کے گرد گھومتی ہے، جو جراسک تھیم پارک کے عملے کی غفلت کے سبب آپے سے باہر ہوجاتے ہیں اور تباہی کا سبب بنتے ہیں، دہشت اور خوف سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ آئندہ سال جون میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون باکس آفس پر چھا گئی

    ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون باکس آفس پر چھا گئی

    ہالی ووڈ : بلاک بسٹر سیریز ہنگر گیمز کی نئی فلم موکنگ جے پارٹ ون نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔

    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جنیفر لارنس کی فلم ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون باکس آفس پر آتے ہی چھا گئی، بلاک بسٹر سائنس فکشن سیریز ہنگر گیمز کی نئی فلم نے ایک سو باون ملین ڈالر کا ریکارڈ توڑ بزنس کر کے تہلکہ مچا دیا۔

    فلم ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی، والٹ ڈزنی کی انیمیٹڈ فلم بگ ہیرو سکس ایک سو پینتیس ملین ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی، ایک سو بیس ملین ڈالر کما کر ایکشن سے بھرپور فلم انٹر اسٹیلر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔