Tag: holy family hospital

  • ہولی فیملی اسپتال کو بند کرنے کا فیصلہ

    ہولی فیملی اسپتال کو بند کرنے کا فیصلہ

    راولپنڈی : حکومت پنجاب نے لاہور کے اسپتال ہولی فیملی کو ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد اس کی تزئین و آرائش کرنا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہولی فیملی اسپتال لاہور کو تزئین و آرائش کے لیے رواں ماہ بند کر دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ایمرجنسی وارڈز، سرجری، میڈیسن، او پی ڈی سمیت تمام وارڈز بند کیے جائیں گے، پنجاب حکومت نے ہولی فیملی اسپتال کی تزئین کیلئے 1 ارب 80 کروڑ جاری کر رکھے ہیں۔

    یاد رہے کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ہولی فیملی اسپتال کی عمارت کو خستہ حال قرار دے رکھا ہے، جو کسی بھی وقت کسی حادثے سے دوچار ہوسکتی ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہولی فیملی اسپتال آئندہ 3 ماہ کے لیے مکمل طور پر بند رکھا جائے گا، ہولی فیملی اسپتال میں روزانہ 10 سے 15 ہزار مریضوں کو چیک کیا جاتا ہے۔

  • راولپنڈی : وزیراعظم عمران خان نے ہولی فیملی اسپتال اور "پناہ گاہ” کا دورہ کیا

    راولپنڈی : وزیراعظم عمران خان نے ہولی فیملی اسپتال اور "پناہ گاہ” کا دورہ کیا

    راولپنڈی : وزیراعظم عمران خان نے ہولی فیملی اسپتال اور "پناہ گاہ” کا ہنگامی دورہ کیا اور اسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے کر وزیر صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابقوزیراعظم عمران خان راولپنڈی میں اچانک ہولی فیملی اسپتال پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا، وفاقی وزیر صحت، افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    اس موقع پر وزیراعظم کو اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم نےاسپتال میں علاج معالجے کے معیار، صفائی کی مجموعی صورتحال اور ادویات کی فراہمی کے نظام کا بھی جائزہ لیا۔

    وزیراعظم ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں بھی گئے اور مریضوں کی خیریت اور سہولیات سے متعلق دریافت کیا ۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ امراض کی تشخیص ،علاج ،انتہائی نگہداشت کے شعبے کو مزید سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔

    انہوں نے وفاقی وزیر صحت سے ہولی فیملی اسپتال سے متعلق مفصل رپورٹ طلب کرلی، عامرکیانی کل شام تک اسپتال سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں گے۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی میں قائم "پناہ گاہ” کا بھی دورہ کیا، وزیراعظم نے بےگھر افراد کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا، انہوں نے پناہ گاہ کے بہترین انتظام وانصرام پر وزیر صحت عامر کیانی اور انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سخت سردی کے موسم میں خلق خدا کیلئے گرم بستر اور خوراک کی فراہمی عظیم خدمت ہے، چھت سےمحروم افرادکیلئےسہولتوں کا بندوبست لائق تحسین ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پسے ہوئے محروم انسانوں کی نگہداشت معاشرے کی ذمہ داری ہے، شہریوں کاانسانیت کی خدمت کیلئےآگےبڑھنا نہایت حوصلہ افزا ہے۔

  • پولیس کی فائرنگ، دوبھائی جاں بحق

    پولیس کی فائرنگ، دوبھائی جاں بحق

    راولپنڈی: ناکےپرنہ رکنے والے دوموٹرسائیکل سواربھائیوں پر پولیس نے فائرنگ کردی، دونوں بھائی ہولی فیملی اسپتال میں دم توڑگئے، ورثا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔

    راولپنڈی میں دو بھائی پولیس گردی کا شکارہوگئے، کمرشل مارکیٹ ناکے پرپولیس نے موٹرسائیکل سواردوبھائیوں کو رکنے کااشارہ کیا،موٹرسائیکل نہ رکنے پرپولیس نے تعاقب کرنے کے بجائے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے سبب دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے اورہولی فیملی اسپتال میں دوران علاج دم توڑگئے۔

    مقتول بھائیوں کے لواحقین نے پولیس گردی کے خلاف شدید احتجاج اورہنگامہ آرائی کی جس پر آرپی او نے ردِ عمل ظاہرکرتے ہوئے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرلیا۔

    وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا، انصاف کے حصول کے لئے لواحقین میتوں کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے۔