Tag: home inside

  • حمیرا اصغر کے گھر سے کچھ مشکوک اور اہم ثبوت مل گئے

    حمیرا اصغر کے گھر سے کچھ مشکوک اور اہم ثبوت مل گئے

    کراچی : اپنے گھر میں مردہ پائی جانے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے پولیس کو کچھ نئے ثبوت مل گئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کے فلیٹ میں 3 سے 4 جگہ پر مٹی کے برتن میں مشکوک سا سفید پاؤڈر رکھا ہوا ملا ہے۔

    پولیس کے مطابق سفید پاؤڈر کو کیمیکل تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا، بظاہر اتنی جگہوں پر سفید پاؤڈر رکھنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

    تحقیقاتی افسر کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ اس سفید پاؤڈر کی وجہ سے اداکارہ کی لاش کی بدبو نہ پھیلی ہو، کیمیکل تجزیے کی رپورٹ میں ہی معلوم ہوسکے گا کہ سفید پاؤڈر کیا ہے؟

    پولیس حکام اب تک اس بات کی کھوج میں ہیں کہ اتنے دن پرانی لاش کی بدبو آس پاس کے گھروں تک کیوں نہیں پھیلی؟

    حمیرا اصغر کیس سے متعلق تمام خبریں

    اس کے علاوہ فلیٹ سے اداکارہ کے کپڑے لے کر بھی کیمیکل تجزیے کیلئےبھیجے جائیں گے، اب تک اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی وجہ سامنے نہیں آس کی ہے۔

    پس منظر

    اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر، جن کی عمر بیالیس برس تھی، کی لاش 8 جولائی 2025ء کو کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز سکس میں ان کے کرائے کے اپارٹمنٹ سے ملی۔ یہ دریافت بقایا کرایہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے عدالتی حکم پر بے دخلی کے دوران ہوئی۔

    لاش انتہائی گل سڑی حالت میں تھی جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کی وفات ممکنہ طور پر اکتوبر 2024ء میں ہوئی۔

    پولیس نے ابتدائی طور پر قتل کا امکان مسترد کر دیا ہے کیونکہ اپارٹمنٹ اندر سے بند تھا اور کوئی زبردستی داخلے کے آثار نہیں ملے، فورنزک رپورٹس کا انتظار ہے تاکہ موت کی وجہ معلوم ہو سکے۔