Tag: home minister sindh take notice

  • محکمہ داخلہ سندھ کا لائسنس مہم کے نام پر شہریوں کو بلاجواز تنگ کرنے کا نوٹس

    محکمہ داخلہ سندھ کا لائسنس مہم کے نام پر شہریوں کو بلاجواز تنگ کرنے کا نوٹس

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نےلائیسنس مہم کے نام پر شہریوں کو بلاجواز تنگ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے قانون کے نفاذ میں شہریوں کو ہراساں کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا.

    ٹریفک لائسنس مہم کے آغاز کے ساتھ ہی ٹریفک اہلکار کچھ زیادہ ہی متحرک ہوگئے، ذاتی کنوینس پر دفاتر جانے والے عام ورکر ہوں یافیملی کے ساتھ سفرکرنے والے افراد ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے لائسنس کے نام پرسب کو پریشان کردیا ہے۔

    ٹریفک پولیس کی من مانیوں پر محکمہ داخلہ سندھ کو بھی شہریوں کا خیال آہی گیا اور ایڈشنل چیف سیکریٹری محمد وسیم نے آئی جی سندھ کو خط لکھ کر شہریوں کے تحفظات سے آگاہ کیا، آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط کے مطابق لائنسس مہم کے باعث شہریوں میں افراتفری پھیلی ہے.

    نوٹس کے مطابق ٹریفک ڈپارٹمنٹ کوباقاعدہ پالیسیز اور منصوبہ بندی کے تحت اس قسم کی کارروائیاں کرنی چاہیے تھیں تاکہ شہریوں کی طرف سے کوئی تنقید نہ ہو سکے۔

    اعلی حکام کا کہنا تھا کہ قانون کا نفاذ حکومت کی ترجیح ہے لیکن شہریوں کو ہراساں کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی.