Tag: Home quarantine

  • متحدہ عرب امارات: گھروں پر قرنطینہ کرنے والے افراد کے لیے نئی ہدایات

    متحدہ عرب امارات: گھروں پر قرنطینہ کرنے والے افراد کے لیے نئی ہدایات

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں گھروں پر قرنطینہ کرنے والے کووڈ 19 کے مصدقہ یا مشتبہ مریضوں کے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔

    اماراتی ویب سائٹ کے مطابق ابو ظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے محکمہ صحت ابو ظہبی اور ابو ظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر کے اشتراک سے کووڈ 19 کے مثبت کیسز سے رابطے میں رہنے والے افراد کے لیے ہدایات کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

    اتوار 15 اگست 2021 سے نافذ العمل ہدایات کے تحت ایسے افراد جنہوں نے ویکسین لگوائی ہے، 7 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے اور چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے۔

    پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں وہ کلائی کے بینڈ کو اتار کر ساتویں روز قرنطینہ ختم کریں گے۔

    ایسے افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 10 دن قرنطینہ میں رہیں گے اور نویں روز پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے۔ پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں وہ کلائی کے بینڈ کو اتار کر دسویں روز قرنطینہ ختم کریں گے۔

    ہوم قرنطینہ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد مفت واک ان پی سی آر ٹیسٹ کروا سکتے ہیں اور زاید پورٹ (ابوظہبی سٹی)، العین کنونشن سینٹر اور الظفرۃ میں مدینہ زاید کے ایس ای ایچ اے پرائم اسسمنٹ سینٹرز سمیت الظفرہ میں ایس ای ایچ اے کے تمام اسپتالوں سے کلائی کا بینڈ نکلوا سکتے ہیں۔

  • لاک ڈاؤن : گھر میں اکیلے کرکٹ کھیلنے صحیح طریقہ

    لاک ڈاؤن : گھر میں اکیلے کرکٹ کھیلنے صحیح طریقہ

    کراچی : کورونا وائرس کے پیش نظر کیے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں مگر ایسے میں وقت گزارنے کیلئے گھر کے کاموں کے ساتھ ساتھ ذہنی آسودگی کیلئے کھیلنا بھی ضروری ہے۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف لوگ اپنی گھریلو مصروفیات دوسروں سے شیئر کررہے ہیں لیکن جب بات کھیلنے کی آتی ہے تو زیادہ تر لوگوں کا پسندیدہ کھیل کرکٹ ہے لیکن یہ اکیلے نہیں کھیلا جاتا۔

    اس سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ ویڈیوز دیکھنے کو مل رہی ہیں جن میں لوگ قرنطینہ میں وقت گزارنے کے لیے گھروں میں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

    ایسے میں کچھ لوگ تو گھروں کے صحن میں اپنے گھر  والوں کے ساتھ مل کر چوکے چھکے مارتے نظر آرہے ہیں مگر کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی پرفارمنس بہتر کرنے کے لیے قرنطینہ کو بہترین وقت سمجھ لیا ہے۔

    کرکٹ کھیلنے کے شوقین بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں، ٹوئٹر پر اس وقت ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے اپنی پریکٹس کے لیے منفرد طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

    ٹوئٹر پر سینیٹر مرتضیٰ وہاب کے بھانجے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بچے نے اپنی ٹوپی میں لاسٹک کے ساتھ بال کو باندھ رکھا ہے، لچک کی وجہ سے جب بال واپس آتی ہے تو وہ اپنے بلے کی مدد سے اسے ہٹ کررہے ہیں۔ یہ ویڈیو سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے نے اپنی ٹوپی میں لاسٹک کے ساتھ بال کو باندھ رکھا ہے۔ لچک کی وجہ سے جب بال واپس آتی ہے تو وہ اپنے بلے کی مدد سے اسے ہٹ کررہے ہیں، اس ویڈیو پر ٹوئٹر صارفین نے اپنے کمنٹس میں پسندیدگی کا اظہار کیا اور کرکٹ کے حوالے سے مفید مشورے بھی دیے۔

  • بھارتی اداکارہ دیونکا ترپاٹھی کا خاندان بھی کورونا وائرس سے متاثر

    بھارتی اداکارہ دیونکا ترپاٹھی کا خاندان بھی کورونا وائرس سے متاثر

    بھوپال : بھارتی ٹی وی اداکارہ دیونکا ترپاٹھی کے بھائی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، انہوں نے اپنے گھر کے باہر کووڈ 19 ڈو ناٹ وزٹ کا نوٹس چسپاں کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ دیونکا ترپاٹھی کے بھائی ایشوریہ ترپاٹھی کو کورونا وائرس کے باعث ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے، ایشوریہ ترپاٹھی انڈیگو ائیرلائنز میں پائلٹ ہیں جو کچھ روز قبل ہی بھوپال پہنچے تھے۔ ایشوریہ کئی ملکوں کا سفر کرچکے ہیں۔

    بھارت پہنچنے پر کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اس سلسلے میں دیونکا ترپاٹھی کے گھر کے باہر "کووڈ 19 ڈو ناٹ وزٹ”کا نوٹس چسپاں کردیا گیا ہے۔ دیویانکا کاکنبہ چونا بھٹی علاقہ میں رہتا ہے۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس حوالے سے بھارت میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، کورونا وائرس کا اثر نہ صرف عام شہریوں پر پڑ رہا ہے بلکہ ٹی وی ستارے اور ان کے خاندان پر بھی پڑ رہا ہے۔

    یاد رہے کہ مدھیہ پردیش میں مجموعی طور پر کورونا وائرس مریضوں کی تعدا 29 ہوگئی ہے جن میں سے دو کی اندور میں موت ہوچکی ہے۔

    جبل پور میں آج دو اور دیگر مریض ملے ہیں، مریضوں کی تعداد گزشتہ ایک ہفتہ میں سات گنا بڑھ گئی ہے ۔ گزشتہ ہفتہ کو چار مریض میں کورونا وائرس ملا تھا۔

    اس کے علاوہ بھوپال میں ایک اور نئے مریض میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب تک بھوپال میں کورونا کے تین مریض سامنے آچکے ہیں، ان میں سے دو مریض باپ بیٹی ہیں۔ یہ تیسرا مریض ریلوے گارڈ کا ریٹائرڈ ملازم ہے۔