Tag: Home raid

  • مسرت جمشید چیمہ کے گھر ایک بار پھر پولیس کا چھاپہ

    مسرت جمشید چیمہ کے گھر ایک بار پھر پولیس کا چھاپہ

    لاہور : پی ٹی آئی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کے گھر پر ایک بار پھر پولیس نے چھاپہ مارا  ہے۔

    اس سلسلے میں مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پولیس کارروائی  کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ آج پھر 60 کے قریب پولیس وردی اور سادہ لباس میں موجود اہلکاروں نے ہمارے گھر پر دھاوا بولا، ہمارے گارڈ کو گرفتار کیا اور ہماری ویگو اور لینڈ کروزر بھی ساتھ لے گئے, انہوں نے واقعے کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہمارے گھر کے کمروں کی بھی تلاشی لی گئی اور اہل خانہ سے نہایت بدتمیزی کی گئی، گھر میں موجود ملازمین کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی زمین محب وطن شہریوں پر تنگ کی جارہی ہے، بچوں پر نفسیاتی ٹارچر کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پولیس اہلکار آتے ہیں لیکن آج تو لوٹ مار والی روایت دہرائی گئی ہے، میں نے انہیں اسلحہ کی نمائش سے بچوں کو ہراساں کرنے سے منع کیا۔

    مسرت جمشید چیمہ نے دعویٰ کیا کہ چھاپے کے بعد پولیس اہلکار جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جس کا کام شہریوں کو تحفظ دینا ہے وہ باقاعدہ ڈاکہ زنی اور چوری پر اتر آئی ہے۔

  • پرویز الہٰی کے گھر چھاپہ : پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا اہم بیان سامنے آگیا

    پرویز الہٰی کے گھر چھاپہ : پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا اہم بیان سامنے آگیا

    لاہور : پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خلیق الزمان نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس اور اینٹی کرپشن کا چھاپہ خلاف قانون ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی کی کرپشن کیس میں ضمانت ہوچکی ہے، اس باوجود عدالت کےحکم کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

    خلیق الزمان نے کہا کہ عدالتی حکم کو ہوا میں اڑایا جارہا ہے، انہیں کوئی احساس ہی نہیں ہے کہ عدالت ضمانت دے چکی ہے، میرا عملہ پرویزالٰہی کے گھر پر موجود تھا، پولیس کو بتایا بھی کہ ضمانت ہوچکی ہے۔

    پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے سرٹیفائیڈ کاپی مانگی گئی جس کا طریقہ کار ہوتا ہے، ضمانت کا سرٹیفکیٹ پولیس کو دیا گیا اس کے باوجود اہلکار گھر میں داخل ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس جس طرح گھر میں داخل ہوئی خلاف قانون ہے، سرچ وارنٹ کے بغیر پولیس کیسے کسی کے گھر میں داخل ہوسکتی ہے؟ پرویزالٰہی سابق وزیراعلیٰ پنجاب ہیں گھر میں کس طرح داخل ہوئے۔