Tag: home remedies

  • سرد موسم میں نزلہ زکام کھانسی سے نمٹنا بہت آسان، لیکن کیسے؟

    سرد موسم میں نزلہ زکام کھانسی سے نمٹنا بہت آسان، لیکن کیسے؟

    موسم سرما آچکا ہے اور سرد موسم میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے جسم میں پیدا ہونے والی متعدد بیماریاں اپنی آمد کی اطلاع دینےکیلئے باری باری دستک دیتی رہتی ہیں لیکن اب اس میں پریشانی والی کوئی نہیں ہے۔

    آج ہم آپ کیلیے چند ایسے نایاب اور نہایت آسان ٹوٹکے بیان کرنے والے ہیں جن پر عمل کرکے آپ نزلہ زکام اور کھانسی گلے کی خراش جیسی علامات سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

    سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی عام بیماریاں بن کر سامنے آ تی ہیں جن سے ہر دوسرا فرد متاثر نظر آ تا ہے۔

    ان کے علاوہ سرد موسم میں ٹھنڈ کے سبب دیگر علامات جیسے سر میں درد، جسم میں درد، زیادہ ٹھنڈ لگنا اور ناک بہنا زندگی مشکل بنا دیتی ہیں۔

    اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نزلہ زکام میں آپ کو بھرپور غذائیت اور قوت مدافعت مظبوط رکھنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس کے وائرس سے لڑنے کے لیے درکار طاقت حاصل کی جا سکے۔

    پانچ میں سے ایک شخص کو سرد موسم میں کھانسی ہونا عام سی بات ہے جس کی علامات تین ہفتوں تک رہ سکتی ہیں لیکن بعض صورتوں میں آٹھ ہفتوں تک بھی رہ سکتی ہیں۔

    این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق سردی کے باعث یہ بیماریاں لاحق ہونے کی صورت میں آپ کو انتہائی تھکاوٹ محسوس ہو سکتی ہے اور روزمرہ کے کام مؤثر طریقے سے کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

    تاہم چند گھریلو ٹوٹکے ایسے ہیں جو سردی اور کھانسی کے علامات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

    وٹامنز کی ضرورت

    ویسے تو تمام وٹامنز ہمارے جسم کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں لیکن ان میں وٹامن سی کی اہمیت اور افادیت بہت زیادہ ہے۔ یہ وٹامن ہمیں بہت سے پھلوں اور سنزیوں سے حاصل ہوتا ہے۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے والا ایک بہترین وٹامن ہے، اور مضبوط مدافعتی نظام موسمی بیماریوں سے جسم کے لڑنے کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
    ترش پھلوں کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے مدافعتی افعال کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے جو وٹامن کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔

    شہد کی اہمیت

    شہد کا استعمال کھانسی کے لیے ایک مؤثر علاج ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی مائیکروبائل خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے۔

    شہد بالغ افراد اور بچے دونوں استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک چمچ شہد کو ادرک کے رس کے چند قطروں کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے کھانسی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

    اس کے علاوہ ایک پیالا گرم پانی کے ساتھ ایک لیموں کا رس اور ایک چائے کا چمچ شہد بھی کھانسی کیلیے اکسیر ہے۔

    ہلدی کی افادیت

    سرد موسم میں ہلدی کا استعمال بہت ضروری ہے۔ یہ آپ کے جسم کو گرم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ سردی اور کھانسی کے علامات کو کم کرتا ہے۔ ہلدی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہوتی ہیں اور یہ سوزش کو کم کرنے میں مددگار ہے۔

    ادرک کا استعمال

    ادرک میں سوزش کو کم کرنے والے مرکبات ہوتے ہیں۔ ادرک کا استعمال کھانسی کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

    تازہ ادرک کو شہد کے ساتھ ملا کر یا چائے میں ڈال کر استعمال کریں تاکہ مؤثر نتائج حاصل ہو سکیں۔

    سوپ پئیں

    آپ سوپ کے استعمال سے سردی کی شدت کو کم کرسکتے ہیں۔ سوپ جسم کو حرارت دیتا ہے اور ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے جو انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مظبوط بناتے ہیں۔

    بھاپ اور غرارے

    نمک والے پانی سے غرارے کرنا نظام تنفس کے انفیکشن کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ نزلہ اور گلے کی خراش کی شدت کو بھی کم کرتا ہے۔

    اسی طرح سے بھاپ لینا ناک کی بندش سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ ہوا کی نالیوں میں نمی فراہم کر کے کھانسی میں بھی آرام دیتا ہے۔

  • بچوں کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے نہایت کارآمد نسخے

    بچوں کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے نہایت کارآمد نسخے

    مائیں اپنے بچوں کی بہترین صحت کیلئے اچھی اور صحت مند غذاؤں کا انتخاب کرتی ہیں اور انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے مختلف ٹوٹکے بھی استعمال کرتی ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں نے اپنے وہ کامیاب تجربات شیئر کیے جس سے ان کے بچے صحت مند اور توانا رہے۔

    اس موقع پر اداکارہ کرن خان نے بتایا کہ جب میں چھوٹی تھی تو میری نانی مجھے قبض سے نجات کیلئے دو تین منقّہ اکثر کھلاتی تھیں، اس کے علاوہ میں کوئی دوا نہیں کھاتی تھی تو منقّہ کی گھٹلی نکال کر اس میں گولی رکھ کر کھلاتی تھیں۔

    اداکارہ فضیلہ قیصر نے بتایا کہ بچوں کے ریشز یا نزلہ زکام کے علاج کیلئے دیسی گھی بہترین ہے، دیسی گھی ہلکا سا گرم کرکے دو قطرے بچے کی ناک میں ڈال دیں اس سے ناک کھل جاتی ہے، اس کے علاوہ پیمپر پہننے کی وجہ سے بچوں کی جلد پر خراشیں پڑ جاتی ہیں تو اس کیلئے بجائے کوئی کریم لگانے کے ہلکا سا دیسی گھی لگا کر اوپر سے پیمپر پہنا دیں ریشز ختم ہوجائیں گے اور جلد بھی نرم رہے گی۔

    اداکارہ غزل صدیق نے بتایا کہ موسم سرما میں بچوں میں نزلہ زکام جیسی بہت سی بیماریاں پیدا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور اینٹی بائیوٹک ادویات سے نقصان کا بھی خطرہ ہے، اس کیلئے بہترین نسخہ ہے جو میں اپنے بچوں کیلئے بھی استعمال کرتی ہوں کہ ایک چوتھائی چمچ ادرک کا پاؤڈر ایک چمچ خالص شہد کے ساتھ مکس کرکے معجون کی طرح چٹائیں، یہ بہت فائدہ مند ہے۔

  • معدے کا السر : علاج کیلئے 9 آسان گھریلو نسخے

    معدے کا السر : علاج کیلئے 9 آسان گھریلو نسخے

    معدے کا السر معدے کی اندرونی جھلّی نما دیوار کے زخم کا دوسرا نام ہے، یہ زخم ہونے کی وجہ اس موٹی رطوبتی تہہ کی موٹائی میں کمی آجانا ہوتی ہے۔

    یہ رطوبتی تہہ معدے میں موجود تیزاب سے معدے کی دیوار کو محفوط رکھتی ہے لیکن جب یہ تہہ پتلی ہو تو تیزاب معدے کی دیوار کو گلانے لگتا ہے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو جاتی ہے۔

    یاد رہے کہ معدے کے السر کا علاج مشکل نہیں ہے لیکن اس میں غفلت مزید پیچیدگیوں کو جنم دے سکتی ہے جو کہ شدید تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔

    السر کے علاج کے لیے زیادہ تر اینٹی بائیو ٹکس ادویات استعمال کی جاتی ہیں تاکہ معدے میں بننے والے ایسڈ کی مقدار کو کم کیا جا سکے مگر وہ صرف اور صرف عارضی علاج ہوتا نہ کہ مستقل۔ اس کے علاوہ السر کے لیے کچھ گھریلو علاج بھی نہایت مفید ثابت ہوئے ہیں۔

    ulcer

    جیسے کہ بند گوبھی کا جوس، شہد، رنگ دار پھل، لہسن، ہلدی، کرین بیری، گھیگوار (ایلو ویرا ) اور کالی مرچ کا استعمال۔ یہ تمام اشیاء معدے کے السر کے علاج کیلئے انتہائی مفید ہیں۔

    بند گوبھی کا جوس :

    بند گوبھی کو السر کی شدت کو کم کرنے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے، بند گوبھی میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے، اس لیے اسے ایچ پلوری (ہیلیکو بیکٹر پائلوری بیکٹیریا) کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔

    کچھ طبی تحقیقات کے مطابق بند گوبھی کے جوس میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہاضمہ کے مختلف السر کے خطرات کو کم کرتی ہیں اور بند گوبھی کا جوس السر کی ادویات کے نسبت زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرتا ہے۔

    شہد :

    شہد کے استعمال سے دل کی بیماریوں، اسٹروکس، اور کینسر کی کئی اقسام کے خطرات میں کمی آتی ہے۔
    اس کے ساتھ ساتھ شہد میں معدے کے السر سے لاحق ہونے والے زخم کو مندمل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    لہسن :

    لہسن کو اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ جانوروں پر ہونے والی ایک تحقیق میں یہ دریافت کیا گیا ہے کہ لہسن کے ایکسٹریکٹس معدے کے زخموں کو جلدی مندمل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، جب کہ انسانوں پر ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر روز لہسن کے دو ٹکڑے استعمال کرنے سے معدے کی جھلی کو ایچ پلوری کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان میں کمی آئی۔

    ہلدی :

    ہلدی کو زیادہ تر بھارت اور جنوبی ایشیائی ممالک میں روایتی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، کالی مرچ کی طرح ہلدی میں ایک جز پایا جاتا ہے جسے کرکومین کہتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق کرکومین میں اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو معدے کے السر کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔

    کروندہ :

    کروندہ دسے انگریزی میں کرین بیری کہا جاتا ہے، کو پیشاب کی نالی کے انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ان ہی خصوصیات کی بنا پر کروندے کو ایچ پلوری کی افزائش روکنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو کہ معدے کے السر کی وجہ بنتا ہے۔

    السر کی شدت میں کمی لانے کے لیے کروندے کا جوس استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس سے بنے ہوئے سپلیمنٹس بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ کروندے کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے معدے کی تکلیف کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    گھیگوار (ایلو ویرا) :

    ایلو ویرا کو اس کی افادیت کی وجہ سے مختلف بیوٹی اور فوڈ پروڈکٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔ طبی تحقیقات کے مطابق ایلو ویرا معدے کے لیے السر کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور ایک طبی تحقیق کے مطابق ایلو ویرا ویسے ہی السر کے خلاف کام کرتا ہے جیسے اینٹی السر ادویات کام کرتی ہیں۔

    کالی مرچ :

    عام طور پر یہ خیال کیا جاتا تھا کہ معدے کا السر لاحق ہونے کی صورت میں کالی مرچ کا استعمال ترک کر دینا چاہیے لیکن طبی تحقیقات نے یہ بات ثابت کی ہے کہ کالی مرچ کے استعمال سے السر کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے، کیوں کہ کالی مرچ میں ایسا جز پایا جاتا ہے جو معدے میں بننے والے ایسڈ کی مقدار کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کالی مرچ میں پایا جانے والا کیپساسین بلغم کی پیداوار کو بڑھانے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

    پروبائیوٹکس :

    پروبائیوٹکس صحت مند بیکٹیریاز ہیں جو معدے کی تکلیف سے نجات میں مدد کرتے ہیں اور ہاضمہ کی تکلیف اور دیگر متعلقہ پیچیدگیوں کو دور کرتے ہیں، انسانی جسم میں تقریباً ایک کلوگرام اچھے اور برے دونوں بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں۔ پروبائیوٹکس خراب بیکٹیریا سے لڑنے کے لئے ایک مضبوط مدافعتی نظام تیار کرنے میں اچھے بیکٹیریا کی مدد کرتے ہیں۔ بشمول السر کو روکنے اور ان سے لڑنے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں۔

    پھلوں کا استعمال :

    بہت سارے پھلوں میں فلیوو نائڈذ نامی جز پایا جاتا ہے جسے پولی فینولز بھی کہا جاتا ہے، اس جز کی وجہ سے پھل زیادہ رنگ دار ہوتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق پولی فینولز معدے کے السر کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ اسہال اور ہاضمہ کے دیگر مسائل کے لیے بھی مفید سمجھے جاتے ہیں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • نزلہ زکام کے لیے ڈاکٹر کے پاس نہ جائیں، گھر میں ہی علاج کریں

    موسم سرما میں کھانسی، اور نزلہ زکام بہت عام ہوجاتا ہے جس کا صحیح علاج نہ کیا جائے تو یہ زیادہ وقت تک تکلیف میں مبتلا کیے رکھتا ہے۔

    لوگوں کی اکثریت نزلہ زکام کے علاج کے لیے معالج سے رابطہ کرنے بجائے گھریلو علاج کو ترجیح دیتی جو سادہ اور سان ہونے کے ساتھ کارآمد بھی ہوتے ہیں۔

    اس کہ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ادویات ایک وقت تک فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں جبکہ دائمی الرجی یا سائنو سائٹس میں ان کے مسلسل استعمال سے افادیت کم ہونے لگتی ہے۔

    یہاں پر نزلہ زکام کے لیے چند منفرد گریلو علاج پیش کیے جارہے جو آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

    گرم پانی سے غسل

    گرم شاور لینے سے ناک میں جمے ہوئے بلغم کو خارج ہونے میں مدد ملتی ہے، یہ ناک کے حصوں میں موجود بلغم کو باہر نکال دیتا ہے اس کے نتیجے میں بہتی ناک سے سکون ملتا ہے۔

    پانی کا زیادہ استعمال

    نزلہ و زکام ہو یا نہ ہو پانی کا زیادہ استعمال آپ کو صحت مند رکھتا ہے، یہ جسم میں نمی کو برقرار رکھنے مدد فراہم کرتا ہے، گرم پانی پینا گلے کی خراش میں بھی آرام پہنچاتا ہے۔

    پودینے کی چائے

    پودینے کی چائے پینا بھی بہتی ہوئی ناک میں آرام کا باعث بنتی ہے، اس میں مینتھول ہوتا ہے جو ناک کے راستوں کو صاف کرتا ہے، اس طرح آپ کو بہتر سانس لینے میں مدد ملتی ہے۔

    لہسن

    اگر آپ کی ناک کسی بیکٹیریل یا وائرل انفیکشن کی وجہ سے بھری ہوئی ہے ہو تو لہسن کو اس کے لیے بہترین علاج کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    لہسن کے 2 سے 3 جوے ایک کپ پانی میں ابالیں اور تھوڑی دیر ٹھنڈا ہونے کے بعد پی لیں، لہسن کے جوے کھائے بھی جاسکتے ہیں کیونکہ ان میں طاقتور اینٹی مائکرو بیل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔

  • موسم سرما میں ہلدی سے بنے مشروبات بے حد مفید

    موسم سرما میں ہلدی سے بنے مشروبات بے حد مفید

    ہرسال موسم سرما کے آغاز پر مختلف بیماریوں کا زور پکڑنا عام سی بات ہے، سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی اور ہلکے بخار جیسی موسمی بیماریاں بھی حملہ آور ہوتی ہیں۔

    اس لیے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس قسم کی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے موسمی پھل اور دیگر گھریلو علاج ایک نہایت آسان طریقہ ہے۔

    اس کے لئے آپ کو ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا ہوگا جو آپ کو ان نزلہ زکام، بخار اور کھانسی جیسے مسائل سے دور رکھ سکیں۔

    ان بیماریوں کے علاج کے لئے گھر میں موجود بہترین غذاؤں میں سے ایک چیز ہلدی ہے، ہلدی اپنی شفا بخش خصوصیات کی وجہ سے روایتی گھریلو علاج اور ادویات کا اہم حصہ ہے، یہ ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور اس میں اینٹی سوزش خصوصیات بھی موجود ہیں۔

    ہلدی میں موجود قدرتی اجزاء نزلہ زکام، سردی میں ہڈیوں کا درد، درد ناک جوڑوں کا مسئلہ اور بدہضمی کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتے ہیں، یہ گلے کی خراش اور بیکٹیریل انفیکشن سے بھی راحت فراہم کرتے ہیں جو سردیوں میں عام ہوتے ہیں۔

    ہلدی جسم کے مدافعتی نظام کو بہت سی بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد کرتی ہے۔ ہلدی کے فوائد حاصل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اسے اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں۔

    یہ ہی نہیں موسم سرما میں ہلدی سے بھرپور مشروبات کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے تو پھر ذیل میں بتائی گئی ہلدی والی ڈرنکس بنائیں اور اپنی قوت مدافعت کو بڑھائیں۔

    ہلدی اجوائن کا شربت :
    ہلدی اجوائن کا پانی اس مشروب کو بنانے کے لئے آپ اجوائن کو رات بھر پانی میں بھگو دیں، اگلے دن اس پانی کو کچی ہلدی کے ساتھ اُبالیں اور پھر چھان کر گرما گرم پی لیں، یہ مشروب آپ کی صحت کے لئے بےحد مفید ثابت ہوگا اور آپ کو سردی کی مختلف بیماریوں سے بچائے گا۔

    کینو اور ہلدی کا شربت :
    کینو اور ہلدی والا ڈرنک ایک عدد کینو چھیل کر اس کا رس نکال لیں، اب ایک عدد گاجر کا بھی رس نکال کر اس میں ملا لیں، اب ان دونوں کو مکس کریں اور اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی شامل کریں پھر لیموں کا رس اور اوپر سے ادرک کا رس ڈال کر مکس کریں اور ٹھنڈا کر کے پی لیں، یہ ایک ایسا جادوئی ڈرنک ہے جو نہ صرف ذائقے میں مزیدار بلکہ آپ کی قوتِ مدافعت کو بڑھانے کے لئے بہترین ثابت ہوگا۔

    دودھ اور ہلدی کا شربت :
    ہلدی اور دودھ کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں لیکن اگر سردی میں اس ہلدی دودھ میں جلد غذائیت سے بھرپور اجزاء اور شامل کر لیے جائیں تو کیا ہی بات ہے، دودھ میں ہلدی شامل کرکے اسے پکائیں، اب اس میں ایک چٹکی دارچینی پاؤڈر مٹھاس کے لئے شہد اور گُڑ شامل کریں اور رات کے وقت گرما گرم یہ ہلدی مصالحہ دودھ پی کر سو جائیں، نہ ہی سردی لگے گی اور نہ ہی کوئی سردی کا انفیکشن آپ کا کچھ بگاڑ سکے گا۔

    ہلدی وینیلا دہی اسموتھی :
    ہلدی کو دہی میں شامل کرکے دہی کی بہترین اسموتھی بھی بنا سکتے ہیں اس کے لئے بس ایک کپ دہی لیں، اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی شامل کریں، 2 عدد کیلے شامل کریں ایک چٹکی دارچینی ملائیں اور مٹھاس کے لئے ایک سے 2 کھانے کے چمچ شہد ملا لیں اسے بلینڈ کریں اور پی لیں۔

  • دانتوں کا درد ختم کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

    دانتوں کا درد ختم کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

    دانتوں کا درد انسان کو اذیت میں مبتلا کردیتا ہے لیکن ان گھریلو آسان ٹوٹکوں سے گھر میں اس کا علاج ممکن ہے۔

    انسان کو کبھی نہ کبھی دانت یا داڑھ میں تکلیف کی اذیت برداشت کرنا پڑتی ہے اور اس میں عمر اور جنس کی کوئی تفریق نہیں بعض اوقات یہ درد قابل برداشت ہوتے ہیں لیکن درد حد سے بڑھ جائے تو لوگوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہوجاتے ہیں۔

    ویسے تو دانتوں یا داڑھوں کی کسی تکلیف کے ظاہر ہوتے ہی کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تاہم کچھ ایسے آسان گھریلو ٹوٹکے بھی ہیں جن کو آزما کر آپ اس اذیت سے نجات یا تکیلف میں کمی پاسکتے ہیں۔

    تولیہ اور استری

    سننے میں آپ کو عجیب تو لگے گا لیکن تولیہ اور استری کے ذریعے آپ اپنے دانت کے درد میں کمی لاسکتی ہیں اس کیلیے آپ کو کرنا یہ ہوگا کہ تولیے یا کسی بھی کپڑے کو استری کی مدد سے گرم کر لیں، پھر گرم کپڑے سے اپنے گالوں پہ آہستہ آہستہ سینکائی کریں، درد میں کمی آئے گی۔

    کالی مرچ اور نمک

    کالی مرچ اور نمک صرف کھانوں کو ذائقے دار ہی نہیں بناتے بلکہ دانتوں کے درد میں بھی اکسیر ہیں۔ دانت کے درد میں ثابت کالی مرچ منہ میں رکھنے سے بھی کافی فرق محسوس ہوتا ہے، اس کے علاوہ نمک اور کالی مرچ کو پیس کے منہ میں ڈال لیں، اس سے بھی فائدہ ہوگا۔

    برف

    برف سے بھی آپ کے دانتوں کی تکلیف کا علاج ممکن ہے۔ ایک عدد برف کا ٹکڑا لیں اور اُسے کسی چھوٹے سے کپڑے میں رکھ کے تھوڑا موٹا موٹا کُوٹ لیں اور پھر اس پوٹلی کو اپنے گالوں پہ رکھ کے ٹکور کریں، کچھ ہی دیر میں آپ اپنے درد میں افاقہ محسوس کرینگے۔

    ٹی بیگ

    بہت سے لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ٹی بیگ دانتوں کے درد کو دور کرنے میں خاصا کارآمد ہے۔ ایک عدد گرم ٹی بیگ کو منہ میں کچھ دیر رکھیں، یہ طریقہ بھی آپ کی تکلیف کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا

    لونگ

    لونگ میں دانتوں کے درد کا قدرتی علاج موجود ہے۔ دو سے تین عدد ثابت لونگ کو اپنے دانتوں کے درد والی جگہ پر رکھیں اور تب تک رکھا رہنے دیں، جب تک تکلیف دور نہ ہو جائے۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل بھی دانت کے درد سے آرام دیتا ہے۔

    بیکنگ سوڈا

    اس کے بعد روئی کا ایک چھوٹا ٹکڑا گرم پانی میں بھگونے کے بعد بیکنگ سوڈے میں ڈبوئیں۔ اس کے بعد اس روئی کے پھوئے کو دانتوں میں درد والی جگہ پہ لگائیں۔ یہ آپ کے درد کو دور کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ ایک گلاس گرم پانی میں دو چمچے بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح سے کلی کریں، اس سے بھی آپ کے دانت کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔

  • سر کی خشکی ختم کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

    سر کی خشکی ختم کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

    موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی ہرکسی کو سر میں بہت زیادہ خشکی کی شکایت ہوجاتی ہے جس کے لیے کچھ لوگ تو مہنگے شیمپو بھی استعمال کرتے ہیں مگر انہیں کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں موسمِ سرما کی آمد آمد ہے، لوگ سردی سے بچنے کے لیے جہاں گرم کپڑے نکال رہے ہیں وہیں جلد کا خیال رکھنے کے لیے بھی انتظامات کررہے ہیں۔

    سردیوں میں جلد اور خصوصاً سر میں خشکی بہت زیادہ حد تک بڑھ جاتی ہے، لمبے بال رکھنے والے شوقین افراد موسم سرما میں خشکی سے بچاؤ کے لیے مہنگی احتیاطی تدابیر بھی استعمال کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سر میں خشکی اور اس کا علاج

    کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسے گھریلو ٹوٹکے موجود ہیں جن پر عمل کر کے اپنے سر کی خشکی سے چھٹکارا اور بالوں کی خوبصورتی کو سردیوں میں بھی برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

    ناریل کا تیل اور لیموں

    ناریل (کھوپرے) کا تیل بالوں کے لیے ویسے بھی بہت مفید ہے تاہم اگر آپ کو سر میں ہونے والی خشکی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو ایک ٹیبل اسپون تیل لے کر اسے گرم کریں اور پھر ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں لیموں کا رس شامل کر کے بالوں کا مساج کریں۔

    ایسا کرنے سے بالوں کی چمک برقرار  اور خشکی سے چھٹکارا  مل جاتا ہے۔

    نیم کے پتے

    نیم کے پتوں میں موجود اینٹی بیکٹیریا خشکی سے لڑنے میں سب سے زیادہ معاون ثابت ہوتا ہے، نیم کے چند پتے لے کر اس کا پیسٹ بنائیں اور بالوں کو کسی بھی شیمپو سے دھو کر اسے سر پر پانچ منٹ کے لیے لگائیں۔

    بعد ازاں  سر  کو  پانی سے سر دھولیں، ایسا کرنے سے نہ صرف آپ کے سر کی خشکی ختم ہوگی بلکہ بال مزید گھنے، سیاہ اور تیزی سے لمبے ہوں گے۔

    کھانے کا سوڈا

    کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والا سوڈا سر اور جلد کی خشکی کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر آپ بالوں کی خشکی کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو ایک برتن میں پانی لے کر اس میں سوڈا محلول کرلیں پھراس پانی کو اپنے بالوں پر وقفے وقفے سے ڈالیں۔

    یہ بھی پڑھیں: جلد کو خشکی سے بچانے والی غذائیں

    نوٹ: جلد یا سر کی بیماریوں میں مبتلا افراد ٹوٹکے استعمال کرنے سے قبل اپنے طبیب سے ضرور مشورہ کریں

  • جلد کے 5 مسائل، گھریلو ٹوٹکوں سے حل

    جلد کے 5 مسائل، گھریلو ٹوٹکوں سے حل

    جلد کی حفاظت اور نکھار کو برقرار رکھنا ایک قدرتی مسئلہ ہے جس کے لیے آج کے مرد و خواتین سب ہی پریشان ہیں ، اکثر مہنگی پراڈکٹس بھی کام نہیں کرپاتیں ، لہذا ہم لائیں ہیں آپ کےلیے ایسے گھریلو نسخے جو بغیر کسی سائیڈ افیکٹ جلد کے پانچ مسائل حل کریں گے۔

    جیسے جیسے ماحولیاتی آلودگی دنیا میں بڑھ رہی ہے جلد سے متعلق مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، دوسری جانب مسابقت میں مبتلا کاروباری دنیا صارفین کے مسائل کے حقیقی حل کے بجائے ،کیمیکلز پر مبنی پراڈکٹس بیچنے میں مصروف ہیں جس کے سبب متعدد جلدی امراض میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    جلد کے متعدد امراض کے پیچھے آلودگی ، آلودہ یا کھارا پانی ، سورج کی بنفشی شعاعیں اور اس جیسے دیگر کئی عوامل کارفرما ہیں ۔ قدرت کے نظام میں خلل کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کی درستی قدرتی طریقے سے کرنا ہی سب سے بہتر ہے ۔

    آئیے دیکھتے ہیں آپ کے گھر میں موجود وہ کونسی اشیا ہیں جن کی مدد سے آپ جلد کے پانچ بنیادی مسائل بنا کسی ماہر کے پاس گئے با آسانی حل کرسکتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ گھریلو ٹوٹکے اپنانے کے بعد آپ کو کسی جلد کے ماہر کے پاس نہیں جانا پڑے گا۔

    داغ اورجھائیاں

    کسی بھی انسان کے لیے چہرےپر داغ اور جھائیاں سب سے بڑا مسئلہ ہیں ، ان کا حل آسان نہیں ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ایک سادہ سی شے یعنی دہی اس مسئلے کو باآسانی حل کرسکتی ہے، چہرے پر دہی لگائیں اور 20 منٹ کے لیے آپ آرام سے لیٹ جائیں ، اسکے چہرے پر ہلکا مساج کریں اورسادہ پانی سے منہ دھولیں ۔ بغیر کسی مہنگی کریم ، انجکشن یا دوا کے اکچھ ہی دنوں میں فرق نظر آنا شروع ہوجائے گا۔

    مرجھائی ہوئی جلد

    اگر آپ کی جلد مرجھا گئی ہے تو اس میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ایک ایسی چیز جسے آپ فضول سمجھ کر پھینک دیتے ہیں ، اسی میں آپ کے مسئلے کا حل موجود ہے۔ اخروٹ کا چھلکا لے کر اس کا سفوف یعنی پاؤڈر بنالیں، اس میں پپیتے کا گودا اور لیموں کا عرق شامل کریں اور اس سے چہرے پر مساج کریں ۔ بازار کے مہنگی مساج کریموں کی نسبت گھر میں تیار کردہ یہ مساج کریم نہ صرف تیز ترین اثرات دکھائے گی بلکہ آپ کو کیمیکل کے مضر اثرات سے بھی بچائے گی۔

    جھلسی ہوئی جلد

    ہمارے ملک میں سورج سال کا زیادہ تر وقت آگ برساتا ہے ، اوپر سے شہری علاقوں میں گاڑیوں سے پیدا ہونے والی حدت اور دھواں جلد کو جھلسا کررکھ دیتے ہیں، اکثر اوقات سن بلا ک کا باقاعدہ استعمال بھی کام نہیں آتا بلکہ کچھ ماہرین اسے نقصان دہ قرار دیتے ہیں ۔ ایک چمچہ کھیرے کا رس ، ایک چمچہ لیموں کا عرق اور اس میں شامل کریں خالص عرقِ گلاب اور روزانہ اپنی جلد پر لگائیں ، چند دنوں میں جھلسی ہوئی جلد بہتر ہونا شروع ہوجائے گی۔

    خشک جلد

    خشک جلد کے لیے ناریل کے تیل سے بہتر کوئی بھی شے دنیا میں نہیں ہے ، اگر آپ کی جلد خشک ہوتی ہے تو ناریل کا تیل نیم گرم کرکے اس سے اپنے چہرے اور گردن پر مساج کریں ، باقاعدہ مساج سے آپ کی خشک جلدکچھ ہی دنوں میں ملائم ہونا شروع ہوجائے گی۔ اگر آپ ایک ہی وقت میں دو کام کرنا چاہتے ہیں تو ناریل کے تیل میں چینی ملا لیں جو ہ چہرے پر اسکرب کا کام انجام دیے گا۔

    چکنی ( آئلی ) جلد کا علاج

    اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں کہ اس کا علاج انتہائی آسان ہے ۔ ایک چمچہ لیموں کے عرق میں دو چمچ پانی ملائیں اور اس سے اپنے چہرے کا مساج کرکے دس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں ، اس کے بعد چہرے کو گرم پانی سے دھو لیں ، لیموں کی چکناہٹ ختم کرنے کی صلاحیت سے کون واقف نہیں ہے ، کچھ ہی دنوں میں جلد کی چکناہٹ ختم ہوجائے گی۔

  • آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کیلئے گھریلو ٹوٹکے

    آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کیلئے گھریلو ٹوٹکے

    کراچی : آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے خواتین کی خوبصورتی کو ماند کردیتے ہیں لیکن چند گھریلو ٹوٹکوں سے ان حلقوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

    بادام کا تیل

    Almond-Oil

    بادام کا تیل سیاہ حلقوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    رات کو سونے سے پہلے بادام کے تیل سے آنکھوں کے نیچے ہلکا ہلکا مساج کریں اور سو جائیں، بادام روغن سیاہی دور کرتا ہے۔ ملائمت اور نرمی لاتا ہے۔

    کھیرا

    Kheera
    کھیرے کے سلائس کرکے فریج یا فریزر میں رکھ دیں اور پھر انکو آنکھوں پر اچھی طرح جما کر رکھ لیں۔ کھیرے سے آنکھوں کو ٹھنڈک ملے گی اور اس سے نکلنے والا رس آنکھوں کی جلد کو سکون فراہم کرے گا۔ ہفتے میں دو تین بار یہ عمل کرنے سے بہت جلد سیاہ حلقے نہ صرف صاف ہونا شروع ہو جائیں گے۔

    آلو

    AAloo

    آلوؤں کو چھیل کر ان کا جوس نکال لیں۔ پھر اس جوس میں روئی کے ٹکڑے کو بھگو کر آنکھوں کے نیچے رکھ دیں اور اس بات کو یقینی بنالیں کہ تمام سیاہ حصہ روئی سے ڈھکا ہوا ہو۔ بعد میں ٹھنڈے پانی سے اسے صاف کرلیں۔

    عرقِ گلاب

    Phool

    عرق گلاب جلد اور انکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو دور کرنے میں اہم ہے۔

    روئی کے ٹکڑوں کو کچھ دیر کیلئے عرقِ گلاب میں بھگودیں پھر انکو انکھوں پر رکھ کر 15 سے 20 منٹ کیلئے چھوڑ دیں،اچھے نتائج حاصل کرنے کیلئے دن میں 2 بار اس عمل کو دہرائیں۔

    ٹماٹراور لیموں

    neemo
    ٹماٹراور لیموں میں بلیچنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ، یہ نہ صرف حلقوں کو ختم کرتا ہے بلکہ آپ کی جلد کو ملائم اور چکمدار بھی بناتا ہے۔

    ایک چمچہ ٹماٹر جوس کو ایک چمچہ لیموں کے جوس میں ملاکر آنکھوں کے نیچے لگالیں اور اسے 10 منٹ تک لگے رہنے دیں۔ بعد میں اسے پانی سے صاف کرلیں۔

  • سینے کی جلن اور تیزابیت سے بچنے کے 15 گھریلو نسخے

    سینے کی جلن اور تیزابیت سے بچنے کے 15 گھریلو نسخے

    تیزابیت کے سبب سینے میں پیدا ہونے والی کی جلن ایک ایسی پریشانی ہے جو کہ عموماً ہرشخص کے کبھی نا کبھی اور بعض کو عموماً درپیش رہتی ہے۔ سینے کی جلن کی بنیادی وجہ تیزابیت ہی ہے جب آپ کا پیٹ خوراک کو ہضم کرنے سے انکارکردیتا ہے تو خوراک کو ہضم کرنے والا تیزازب آپ کے کھانے کی نالی میں آجاتا ہے جس سے آپ کو سینے میں اور بعض اوقات حلق میں بھی جلن محسوس ہوتی رہتی ہے۔ یہ توممکن ہے کہ آپ کو جلن نا ہو لیکن تیزابیت کی شکایت ہو لیکن ایسا ممکن نہیں کہ جلن بغیر تیزابیت کے ہوجائے۔ وہ افراد جنہیں کبھی کبھار یہ مسئلہ درپیش آتا ہے اور وہ ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا چاہتے ان کے لیے پیشِ خدمت ہیں 15 ایسے طریقے جن کے ذریعے آپ تیزابیت اور سینے کی جلن پر فوری قابو پاسکتے ہیں۔

    کھانے کا سوڈا


    آدھا چمچ کھانے کا سوڈا آپ کی مشکل آسان کرسکتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہاضمے کے لئے پیدا ہونے والے تیزاب میں شامل ہوکر اسکی تیزابیت ختم کردیتا ہے۔ آدھا چمچ کھاانے کا سوڈا ایک گلاس پانی میں اچھی طرح سے حل کیجئے اور اسے پی لیجئے کچھ ہی دیر میں آپ کے سینے میں جلن کا تاثرجاتا رہے گا۔ یاد رہے کہ یہ نسخہ ایک ہفتے سے زیادہ استعمال نا کیجئے۔

    ایلو ویرا کا جوس


    گوارکندل یا ایلویرا کا پودا جلن کے علاج کے لئے ایک بہترین قدرتی شے ہے یہ ناصرف سورج سے جھلسنے میں کارآمد ہوتا ہے بلکہ سینے کی جلن میں بھی بہترین دوا ہے۔ آدھا کپ ایلو ویرا کاوجوس کھانے سے پہلے استعمال کیجئے اور سینے کی جلن سے نجات پائیے۔ ایلویرا ایک قدرتی دست آور ہے لہذا ایلویرا کا جوس خریدتے وقت ایسا برانڈ منتخب کیجئے جس میں س لیکزیٹو یعنی دست آور مادہ ختم کیا جاچکا ہو۔

    چیونگم


    جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کھانے کے بعد آدھا گھنٹا چیونگم کا استعمال خوراک کے انضہام کے لئے پیدا ہونے والے تیزاب کو ختم کرتا ہے ۔ اس مقصد کے لئے شوگر فری چیونگم استعمال کرنی چاہیئے

    اپنی تھوڑی اوپررکھئے


    سینے کی جلن رات میں عموماً شدید ہوجاتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ لیٹتے ہیں تو کششِ ثقل کے سبب آپ کے پیٹ میں موجود تیزاب آپ کے کھانے کی نالی میں آجاتا ہے۔ اس کا آسان علاج یہ ہے کہ اپنے بسترکے سرہانے کے پائے کسی لکڑی کے ٹکڑے کے ذریعے 6 انچ اوپرکردیں۔ ایک اور اہم بات وہ یہ کہ کبھی بھی رات کےکھانے کے تین سے چار گھنٹے بعد تک سونے کا قصد نا کریں۔

    کیا کیسے اورکب


    کھانے کھاتے ہوئے ککبھی بھی بڑے نوالے نا لیں بلکہ ہمیشہ چھوٹے نوالے بنائیں اور انہیں آہستگی سے چباکر حلق سےاتاریں ، یاد رکھئے معدے کے دانت نہیں ہوتے

    اپنی خوراک کا معائنہ کیجئے کہ کس شے کے سبب آپ کو تیزابیت ہورہی ہے اکثر اوقات ٹماٹر، ترش پھلوں اور چٹ پٹی اشیا تیزابیت کا سبب بنتی ہیں، ان سے پرہیز کرکے بھی آپ تیزابیت ےس محفوظ رہ سکتے ہیں۔

    کھانے کے فوراً بعد کبھی بھی سونے کے لئے نہیں لیٹنا چاہئیے بلکہ معدے کو اپنا کام کرنے کے لئے کچھ وقت دینا چاہئے۔

    سیب اورکیلا


    سیب اور کیلے کا استعمال تیزابیت کے خلاف انتہائی موثر اور آسان طریقہ ہے دن میں چند کیلوں کا استعمال یا سونے سے چند گھنٹوں قبل ایک سیب کا استعمال آپ کو تیزاب کی شکایت سے نجات دلا سکتا ہے۔

    ادرک کی چائے


    کھانے سے 20 منٹ قبل ایک کپ ادرک کی چائے آپ کو تیزابیت سے مھحفوظ رکھ سکتی ہے اوراس کا طریقہ کار انتہائی آسان ہے ادرک کے تین چھوٹے ٹکڑے دو کپ پانی میں آدھا گھنٹہ ابال کراسے ٹھنڈا کیجئے اورکھانے سے 20منٹ پہلے استعمال کیجئے۔

    ڈھیلے کپڑوں کا استعمال کیجئے


    تنگ کپڑوں کے استعمال سے گریز کیجئے اگر آپ کے پیٹ کے گرد بیلٹ کس کر بندھی یا آپ کی قمیض یا جینز بہت چست ہے تو تو آپ کو تیزابیت کی شکایت ہوگی لہذا تنگ کپڑوں کو ترک کرکے نارمل کپڑے استعمال کیجئے۔

    سگریٹ نوشی اورشراب


    سگریٹ اور شراب کا استعمال آپ کے نظامِ انہضام کو کمزور کرتا ہے لہذا اسے ترک کردینا ہی بہترہے۔ ان دونوں اشیا میں شامل الکحل اور نیکوٹین آپ کے جسم کے تمام امور کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے اگرآپ شراب نوشی یا سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہیں تو اسے ترک کیجئے اور دیکھئے کس طرح آپ کا ہاضمہ درست ہوگا۔

    اپنا وزن کم کیجئے


    اگر آپ کا وزن آپ کی عمراورجسامت سے مناسبت نہیں رکھتا تو پھرآپ کو تیزابیت کی شکایت ہوگی اورساتھ ہی دیگربیماریاں بھی لاحق ہوں گی لہذا اپنے وزن پرخصوصی توجہ دیتے ہوئے اسے کنٹرول میں لائیے تاکہ تیزابیت کے ساتھ ساتھ آپ امراض قلب، بلڈ پریشر، اور دیگر بیماریوں سے بھی محفوط رہیں۔

    سرسوں کا استعمال


    سرسوں کا استعمال انسانی صحت کے لئے بے پناہ مفید ہے اور اس کا استعمال تیزابیت میں بھی بے پناہ مفید ہے۔ ایک چمچہ اعلیٰ کوالٹی کا پیلا سرسوں آپ کو تیزابیت سے فوری نجات دلا سکتا ہے بس ہمت کیجئے اور ایک چائے کا چمطہ پی جائیے اوراس کا کمال دیکھئے۔

    بادام کا استعمال


    بادام ایک بے پناہ مقوی غذا ہے اور کھانے کے بعد چند باداموں کا استعمال آپ کے نظامِ انہضام کو قوت بخشتاہے اور تیزابیت سے نجات دلا کر سینے کی جلن میں آرام دلاتا ہے۔

    بابونہ یا کیمومائل


    کیمومائل یا بابونہ کی چائے کا استعمال بھی آپ کی صحت پر بے حد مفید اثرات مرتب کرتا ہے اس کے استعمال سے آپ کے اعصاب پر سے دباؤ ختم ہوتا ہے اور انظام انہضام بھی درست طریقےسے اپنے افعال انجام دینے لگتا ہے۔ جب بھی آپ سونے کا ارادہ کریں تو ایک کپ کیمومائل کی چائے آدھا گنٹا قبل ضرور استعمال کیجئے۔ ایک چمچ کیمومائل کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈالئے اور ساتھ میں ذائقے لے لئے نیبو یا شہد شامل کیجئے اور جوش دے کر نوش کیجئے۔