Tag: Home Remedy

  • چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کا آسان طریقہ

    چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کا آسان طریقہ

    چہرے پر داغ دھبے اور جھائیاں ہوجانا چہرے کی دلکشی اور رونق کو ختم کردیتا ہے، اس مسئلے کے حل کے لیے گھر میں کچھ اشیا سے نہایت کارآمد اسکرب بنایا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے پگمنٹیشن اور جھائیوں کو دور کرنے کے لیے نہایت کارآمد اسکرب بتایا۔

    انہوں نے بتایا کہ چاول کا آٹا، مونگ کی دال، ذرا سا سرکہ اور چٹکی بھر نمک ملائیں، اس میں دہی کا پانی شامل کریں اور اچھی طرح ملا لیں۔

    یہ اسکرب بن جائے گا، اس سے اچھی طرح مساج کریں اور خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں، خشک ہونے کے بعد دوبارہ مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

    اگر یہ اسکرب دن میں لگایا ہے تو منہ دھونے کے بعد سن اسکرین لگا لیں، رات میں لگایا ہے تو وٹامن سی یا ای چہرے پر لگا لیں۔ اس اسکرب کو ہفتے میں 3 دن استعمال کرنا ہے۔

  • بالوں کی خشکی دور کرنے کیلئے سب سے آسان گھریلو اور بہترین نسخہ

    بالوں کی خشکی دور کرنے کیلئے سب سے آسان گھریلو اور بہترین نسخہ

    سر میں خشکی مرد و خواتین دونوں میں عام ہے، یہ تکلیف کا باعث تب بنتی ہے جب اس کی وجہ سے سر میں بار بار خارش ہوتی ہے اور کسی محفل میں  یہ شرمندگی کا باعث بنتی ہے۔

    سر میں خُشکی کی سب سے بڑی وجہ شیمپو کا زیادہ استعمال ہے، شیمپو میں پائے جانے والے کیمیکلز ہماری جلد کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں، اِس کے علاوہ ہر وقت سر کو ڈھانپ کر رکھنے سے خُشکی ہوتی ہے۔

    خشکی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بازاروں میں کئی طرح کی مہنگی پروڈکٹس دستیاب ہیں جن کے بنانے والے سر سے خشکی کا مکمل خاتمہ کرنے کا دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں۔

    ان مہنگی اشیاء سے خشکی کا خاتمہ تو دور کی بات ان میں شامل کیمیکلز بالوں کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بالوں کے گرنے اور بے جان ہونے کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔

    البتہ خشکی سے متاثرہ لوگ کیمیکلز والی مہنگی پروڈکٹس استعمال کرنے کے بجائے یہ چند گھریلو اور سادہ نسخے استعمال کرکے دیکھیں تو ہمیں یقین ہے کہ یہ نسخے خشکی ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ فرح محمد نے بالوں میں خشکی سے نجات کیلئے بہت آسان اور سستا طریقہ بتایا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ پہلے دیگر کئی نسخوں سے الگ اور مؤثر ہے، اس کے اجزاء میں برگد کے پتوں کا پاؤڈر، میتھی دانے کا پاؤڈر، گندم کی بھوسی اور زیتون کا تیل شامل ہیں۔

    ان تمام اشیاء کو ایک ایک چمچ لے کر پیسٹ بنانا ہے لیکن یہ زیادہ گاڑھا نہ ہو، اور اسے اپنے بالوں میں لگانا ہے، ایک گھنٹے بعد بالوں کو سادہ پانی سے دھولیں۔

    ہربلسٹ فرح محمد نے بتایا کہ اس کے بعد آپ چاہیں تو اپنے پسندیدہ شیمپو سے بالوں کو دھولیں، میرا ماننا ہے کہ اس نسخے سے آپ کی 60سے 70فیصد تک خشکی ختم ہوجائے گی۔

  • چہرے کے داغ دھبے دور کرنا نہایت آسان

    چہرے کے داغ دھبے دور کرنا نہایت آسان

    چہرے پر داغ دھبے اور جھائیاں ہوجانا چہرے کی دلکشی اور رونق کو ختم کردیتا ہے، اس مسئلے کے حل کے لیے گھر میں کچھ اشیا سے نہایت کارآمد اسکرب بنایا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے پگمنٹیشن اور جھائیوں کو دور کرنے کے لیے نہایت کارآمد اسکرب بتایا۔

    انہوں نے بتایا دلیے کا آٹا 1 سے ڈیڑھ گھنٹے کے لیے بھگو کر رکھ دیں، اسے 1 چمچ کسی پیالے میں نکالیں، اس میں 1 چمچ دہی، 1 چمچ سرسوں اور آدھے ٹماٹر کا جوس شامل کریں۔

    اسے اچھی طرح سے مکس کریں، یہ اسکرب بن جائے گا۔ اسے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔ جب یہ ہلکا سا خشک ہوجائے تب اس سے مساج کریں۔

    اچھی طرح مساج کرنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں، اگر دن میں لگایا ہے تو منہ دھونے کے بعد سن اسکرین لگا لیں، رات میں لگایا ہے تو وٹامن سی یا ای چہرے پر لگا لیں۔

    ڈاکٹر ام راحیل کے مطابق باقاعدگی سے چہرے پر سن اسکرین یا سن بلاک لگانے سے چہرے کی ناہموار رنگت ختم ہوجاتی ہے۔ مذکورہ بالا اسکرب کو ہفتے میں 3 بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • 7 دن میں وزن گھٹانے کا آسان نسخہ

    7 دن میں وزن گھٹانے کا آسان نسخہ

    آج کل غیر معیاری، جنک فوڈ کھانے اور غیر فعال زندگی گزارنے کی وجہ سے موٹاپا عام ہوتا جارہا ہے جو بہت سی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق وزن کو کنٹرول میں رکھا بے حد ضروری ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے وزن کم کرنے کا نہایت مؤثر نسخہ بتایا۔

    انہوں نے بتایا کہ ادرک کا ایک ٹکڑا، 4 سے 5 لیموں چھلکوں سمیت (بیج نکال دیں)، 20 سے 25 پودینے کے پتے، سفید زیرہ 1 چمچ اور رائی دانہ 1 چمچ گرائنڈر میں ڈالیں اور اچھی بلینڈ کرلیں۔

    بلینڈ کر کے اس کا پیسٹ بنا لیں۔ صبح اٹھ کر نہار منہ ایک گلاس پانی پئیں اور اس کے بعد یہ آمیزہ ایک چمچ آدھے گلاس پانی میں ڈالیں اور پی لیں۔

    ڈاکٹر بلقیس کے مطابق یہ اشیا گردوں اور جگر کے افعال کو بہتر کریں گی جبکہ جسم کی چربی کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ 7 دن کے اندر اس کا اثر نظر آنا شروع ہوجائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ اسے پینے کے آدھے گھنٹے بعد چائے، کافی یا ناشتہ کریں۔ شوگر کے مریض ناشتے کے 2 گھنٹوں بعد اس کا استعمال کریں۔

  • جھلسی ہوئی جلد کو بحال کرنے کا حیران کن نسخہ

    جھلسی ہوئی جلد کو بحال کرنے کا حیران کن نسخہ

    کھلی فضا اور گرد و غبار میں زیادہ وقت گزارنے یا تیز دھوپ اور پسینے کے سبب ہماری جلد کی رنگت متاثر ہوتی ہے، اس پر میل کچیل اور کثافت کی تہہ جم جاتی ہے جس کا ہماری جلد پر واضح اثر نظر آتا ہے اور اس کی رنگت دہری معلوم ہوتی ہے۔

    ہمالیائی خطے میں پائی جانے والی ایک بوٹی کا تیل اور کلونجی نہ صرف جلد کی رنگت کو یکساں بنا سکتے ہیں بلکہ یہ جھلسی ہوئی جلد کا بھی علاج کرسکتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے جلی ہوئی، دہری رنگت کی حامل اور سرخ و سیاہ دھبوں والی جلد کے لیے کلونجی کا بہترین نسخہ بتایا۔

    اس کے لیے 1 چائے کا چمچ کلونجی اور 1 چائے کا چمچ کالا زیرہ ملائیں، اب اس میں 1 چائے کا چمچ سی بک تھورن آئل ملا دیں۔

    سی بک تھورن ہنزہ، گلگت اور چترال جیسے ہمالیائی علاقوں میں پائی جانے والی ایک جڑی بوٹی ہے، اس کا تیل جادوئی اثرات رکھتا ہے۔

    سی بک تھورن

    اس تیل میں لیموں سے زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور اسے اسکن سرجن کہا جاتا ہے، یہ جلی ہوئی جلد کی بحالی اور علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

    تینوں اشیا کو رات بھر کے لیے چھوڑ دیں تاکہ یہ اچھی طرح جذب ہوجائیں، اس کے بعد اگلی رات اسے دہری رنگت یا جلی ہوئی جلد پر لگائیں اور صبح صاف پانی سے دھو لیں۔

    اس کے باقاعدہ استعمال سے بہت جلد واضح فرق نظر آئے گا۔

  • بیماریوں سے کس طرح محفوظ رہا جائے؟

    بیماریوں سے کس طرح محفوظ رہا جائے؟

    کراچی: کرونا وائرس نے رواں برس کے موسم سرما کو پہلے کی نسبت سخت بنا دیا ہے اور یہ موسم بے حد احتیاط کا متقاضی ہے، ایسے میں ایک آسان سا نسخہ تمام بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ماہر غذائیات نے تمام بیماریوں سے بچنے کا آسان نسخہ بتایا، انہوں نے کہا بچے کو ایک سال کی عمر سے یہ کھلانا شروع کردیں اور ہر عمر کے افراد اسے کھائیں۔

    ان کے مطابق مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور قوت مدافعت میں اضافے کے لیے یہ نسخہ بہترین ہے۔

    سب سے پہلے ایک کھانے کا چمچ مکھن لیں، اس میں ہلدی، انار کے چھلکے کا پاؤڈر، اور کینو کے چھلکے کا پاوڈر 1، 1 چائے کا چمچ ملائیں اور معجون کی طرح سے بنا کر رکھ لیں۔

    چھوٹے بچوں کو ذرا سا چٹکی بھر یہ معجون روزانہ گرم دودھ میں ملا کر دیں جبکہ بالغ افراد آدھا چائے کا چمچ ایک کپ گرم دودھ میں ملا کر سونے سے پہلے پئیں۔

    ماہر غذائیات کے مطابق کسی بھی بیماری سے حال ہی میں صحت یاب افراد یا کمزور قوت مدافعت کے افراد اسے باقاعدگی سے استعمال کریں البتہ کسی بھی بیماری کا شکار افراد اسے استعمال کرنے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

  • موسم سرما میں جسم کی سوجن اور موٹاپے سے نجات کے لیے اکسیر قہوہ

    موسم سرما میں جسم کی سوجن اور موٹاپے سے نجات کے لیے اکسیر قہوہ

    موسم سرما میں ہم چکنائی اور توانائی سے بھرپور غذائیں کھانے لگتے ہیں جبکہ ہماری حرکت بھی کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ہم موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں، اس موٹاپے میں کمی کے لیے نہایت آزمودہ مشروب پیش خدمت ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ماہر صحت نے موٹاپے سے نجات کے لیے نہایت آسان مشروب کی تیاری کا طریقہ بتایا۔

    انہوں نے بتایا کہ موسم سرما میں پانی کم پیا جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم پر سوجن آجاتی ہے جو موٹاپا لگتا ہے، اس کو ختم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اشیا سے قہوہ تیار کریں۔

    1 عدد بھٹے کے بال، سفید زیرہ 1 چائے کا چمچ، سونٹھ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، دار چینی 1 ٹکڑا، دیسی گلاب کی پتیاں اور پودینہ 25 سے 30 پتے لے کر 1 لیٹر پانی میں پکائیں۔

    اسے اتنا پکائیں کہ یہ آدھا لیٹر رہ جائے۔ اس کے بعد اسے ہر کھانے کے بعد دن میں 4 دفعہ استعمال کریں۔

    ماہر صحت کے مطابق پانی کم پینے کی وجہ سے یہ گردوں کی تکلیف کے لیے بھی مؤثر ہے جبکہ جگر کی بھی صفائی کرے گا، علاوہ ازیں جسم کی سوجن سے بھی نجات دلائے گا۔

    یہ قہوہ نہ صرف موٹاپے سے حفاظت کرے گا بلکہ موٹاپے میں بتدریج کمی بھی کرے گا۔