Tag: Homemade

  • چہرے کے فاضل بالوں کا خاتمہ اب نہایت آسان، فیس ماسک کیسے بنائیں؟

    چہرے کے فاضل بالوں کا خاتمہ اب نہایت آسان، فیس ماسک کیسے بنائیں؟

    عام طور پر خواتین خصوصاً چھوٹی عمر کی لڑکیوں کو چہرے پر فاضل بالوں کی شکایت عام ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں بے حد پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔

    ان مسائل سے چھٹکارے کیلئے وہ اس کے علاج کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں چاہے اس کیلئے انہیں بازاروں میں ملنے والے مہنگے داموں ملنے والے فیس ماسک ہی کیوں نہ خریدنے پڑیں۔

    لیکن اب ان کی یہ مشکل ڈاکٹر کاشف نے آسان کردی ہے، انہوں نے ایک نہایت سستا اور آسان نسخہ بتایا ہے جس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں کیونکہ یہ خالصتاً قدرتی اجزاء سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی کیمیکل شامل نہیں۔

    ڈاکٹر کاشف نے اس فیس ماسک کا نام "او ایم جی” رکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ ہوگا بلکہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلﷺے بھی اس سے دور ہوجائیں گے۔

    فیس ماسک بنانے کا طریقہ :

    گھر میں فیس ماسک بنانے کیلئے جو اشیاء درکار ان میں جامن کے پتوں کا پاؤڈر ایک چمچ۔ ایک چمچ دودھ اور ایک چمچ کھیرے کا پیسٹ۔ ان سب چیزوں کا ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں اور رات کو سونے پہلے اس پیسٹ کو اپنے پورے چہرے پر لگانا اور تقریباً دس سے 15منٹ بعد اسے سادہ پانی سے دھو کر سوجائیں۔

  • دھوپ سے کملائے ہوئے چہرے کی شادابی لوٹانے کے لیے آسان فیس ماسک

    دھوپ سے کملائے ہوئے چہرے کی شادابی لوٹانے کے لیے آسان فیس ماسک

    موسم گرما میں جلد کی رونق کم ہوجانا اور رنگ کا گہرا ہوجانا عام بات ہے تاہم اس مسئلے کو گھر میں نہایت آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول نے جلد کی چمک اور صفائی کے لیے شاندار ٹپ بتائی۔

    ڈاکٹر بتول کے مطابق پودینے کے 10 عدد پتے لیں اور اس میں ادرک کا ذرا سا ٹکڑا ڈال دیں۔ اس میں پانی ڈالیں اور اسے رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔

    صبح اس پانی میں 1 چمچ کارن فلور شامل کریں اور اس ماسک کو چہرے پر لگا لیں، 10 منٹ لگانے کے بعد دھونا شروع کریں اور دھوتے ہوئے ہلکا سا مساج کریں۔

    یہ اشیا چہرے سے داغ دھبے، بلیک اور وائٹ ہیڈز ختم کر کے چہرے کو شادابی بخشتی ہیں جبکہ اس سے رنگ بھی صاف ہوتا ہے۔

  • کیا آپ کراچی کے یہ منفرد ذائقہ دار سینڈوچز کھانا چاہیں گے؟

    کیا آپ کراچی کے یہ منفرد ذائقہ دار سینڈوچز کھانا چاہیں گے؟

    کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی میں ملنے والا کھانا پورے ملک میں مشہور ہے اور کراچی جیسا کھانا پورے ملک میں کہیں نہیں ملتا، حال ہی میں ایک نئی اور منفرد چیز نے اس کھانے کی ورائٹی مزید بڑھا دی ہے۔

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے اسٹریٹ فوڈ میں ایک نئی چیز شامل ہوئی ہے، یہ نئی چیز نہایت منفرد قسم کے سینڈوچز ہیں اور ان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ گھر کے تیار کردہ ہیں۔

    گلستان جوہر میں یہ سینڈوچز ایک خاتون کے ہاتھ کے تیار کردہ ہیں جو نہ صرف انہیں تیار کرتی ہیں بلکہ اسٹال پر انہیں فروخت بھی کرتی ہیں۔

    سینڈوچز میں شامل تمام لوازمات اور ساسز وہ گھر میں تیار کرتی ہیں، ان کے سینڈوچز میں ایک سویٹ فروٹی کریمی سینڈوچ بھی شامل ہے جس کا منفرد ذائقہ بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں ان سینڈوچز کا بہت زبردست ردعمل مل رہا ہے، نہ صرف ان کے سینڈوچز کو پسند کیا جارہا ہے بلکہ وہاں آنے والے لوگ ان کی بہت عزت اور ان کے کام کی حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں۔

    انہوں نے اپنے مینیو میں ڈائٹ پلان پر عمل پیرا افراد کے لیے بھی خاص سینڈوچز رکھے ہیں جو براؤن بریڈ اور زیتون کے تیل سے بنتے ہیں اور ان میں اولیوز اور گرلڈ چکن شامل ہے۔

    وہاں آنے والے افراد کا کہنا ہے کہ گھر کے بنے ہوئے یہ صاف ستھرے سینڈوچز نہایت لذیذ ہیں اور شہر میں کھانے کی ورائٹی میں جدت کا سبب بن رہے ہیں۔

  • مزیدار حلیم گھر میں بنانے کی آسان ترکیب

    مزیدار حلیم گھر میں بنانے کی آسان ترکیب

    حلیم محرم الحرام کی خاص سوغات ہے جسے محرم الحرام کی 9 اور 10 تاریخ کو مذہبی عقیدت و احترام کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں خصوصی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔

    غذائی اجزا سے بھرپور حلیم دراصل ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی صدیوں پرانی مقبول ڈش ہے، اسے عربی میں ہریس یا ہریسہ اور دیگر زبانوں میں کھچڑا اور دلیم بھی کہا جاتا ہے۔

    آج ہم آپ کو لذیذ اور چٹ پٹی حلیم انتہائی آسان طریقے سے گھر پر تیار کرنے کی ترکیب بتائیں گے۔

    اجزا

    گائے کا گوشت بون لیس: 1 کلو

    گیہوں: 250 گرام

    جو: 125 گرام

    گندم: 125 گرام

    چنے کی دال: 1 کپ

    مونگ کی دال: 1 چوتھائی کپ

    مسور کی دال: 1 چوتھائی کپ

    ماش کی دال: 1 چوتھائی کپ

    گھی: 2 کھانے کے چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    پیاز تلی ہوئی: آدھا کپ

    نمک: 2 کھانے کے چمچ

    لال مرچ پسی ہوئی: 3 کھانے کے چمچ

    ہلدی: 1 ایک کھانے کا چمچ

    دھنیہ پسا ہوا: 1 ایک کھانے کا چمچ

    دہی: 1 کپ

    تیل: 2 کھانے کے چمچ

    گرم مصالحہ پسا ہوا: کھانے کا چمچ

    سرو کرنے کے لیے

    پیاز تلی ہوئی: حسب ضرورت

    ہرا دھنیہ: حسب ضرورت

    ہری مرچ: حسب ضرورت

    ادرک: حسب ضرورت

    لیموں کے سلائس: حسب ضرورت

    ترکیب

    سب سے پہلے گیہوں اور جو کو رات بھر کے لیے کسی کھلے برتن میں پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح ابال لیں، پھر اسے بلینڈ کرلیں۔

    اب چنے کی دال، مونگ کی دال، مسور کی دال اور ارہر کی دال کو چار سے پانچ گلاس پانی کے ساتھ پکائیں، یہاں تک کہ دالیں گل جائیں۔ انہیں بھی ٹھنڈا کر کے بلینڈ کر لیں۔

    دیگچی میں ایک کپ تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر کچا پکا کرلیں پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر دو منٹ پکائیں اور گوشت ڈال کر بھونیں۔

    اب نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیہ اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے آٹھ سے دس گلاس پانی ڈالیں اور ڈھک کر پکائیں، یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔

    جب گوشت گل جائے تو ہاون دستہ میں گوشت اچھی طرح کچل لیں اور اس میں بلینڈ کی ہوئی دالوں کو ڈال کر مکس کریں اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔

    چمچ چلاتے رہیں تاکہ گوشت اور دالیں ایک ساتھ اچھی طرح مکس ہو، جب حلیم گاڑھی ہوجائے تو چولہا بند کردیں۔

    آخر میں اس میں پسا گرم مصالحہ شامل کر کے چمچ چلائیں، مزیدار حلیم تیار ہے۔

    اسے تلی پیاز، ہرا دھنیہ، پودینہ، ہری مرچ، ادرک، لیموں کے سلائس اور دو کھانے کے چمچ گھی کے ساتھ سرو کریں۔