Tag: Homeowner

  • گھر سے خوفناک کنگ کوبرا برآمد، گھر کا مالک خوف سے ساکت

    گھر سے خوفناک کنگ کوبرا برآمد، گھر کا مالک خوف سے ساکت

    تھائی لینڈ میں ایک شخص اس وقت خوف سے گنگ ہوگیا جب اس نے اپنے گھر کے پچھلے حصے میں ایک طویل خوفناک کنگ کوبرا سانپ دیکھا۔

    یہ واقعہ تھائی لینڈ کے چھوٹے سے علاقے کربی میں پیش آیا، جہاں ایک مقامی شخص نے گھر کے کچے حصے میں کوبرا کو دیکھا۔

    کوبرا سانپ 5 میٹر طویل اور نہایت خوفزدہ کردینے والا تھا۔

    جنگلی حیات کی ٹیم نے جلد ہی کوبرا کو قابو میں کرلیا

    مذکورہ شخص نے جنگلی حیات کے ادارے کو اطلاع دی جنہوں نے فوری وہاں پہنچ کر صرف 4 منٹ کے اندر سانپ کو پکڑ لیا، اور اسے بحفاظت واپس جنگل میں چھوڑ دیا۔

    کربی کا علاقہ جنگلات کے کنارے واقعہ ہے جس کی وجہ سے وہاں کے رہائشی اکثر و بیشتر سانپ، چھپکلیاں یا دیگر حشرات کے اپنے گھر میں آجانے سے پریشان رہتے ہیں۔

  • لاک ڈاؤن کے دوران ڈکیتی کی کوشش، گھر کے مالک نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی

    لاک ڈاؤن کے دوران ڈکیتی کی کوشش، گھر کے مالک نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی

    امریکا میں ایک شخص نے اپنے گھر میں داخل ہونے والے 3 مسلح ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے دفاع میں کی جانے والی فائرنگ پر گھر کے مالک کو کسی قسم کی قانونی کارروائی کا سامنا نہیں ہوگا۔

    یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا جہاں 3 مسلح ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں ڈاکو زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور پھر چند ہی سیکنڈ بعد بھاگتے ہوئے گھر سے نکلتے دکھائی دیے۔

    پولیس کے مطابق گھر کے مالک نے ڈاکوؤں پر 5 گن شاٹ فائر کیے، فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو کر نیچے گر پڑا۔ گولی اس کے سینے پر لگی بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے اسپتال منتقل کیا۔

    بقیہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، پولیس زخمی ڈاکو کی حالت بہتر ہونے پر اس سے تفتیش کرے گی اور اس کے ذریعے اس کے ساتھیوں تک پہنچنے کی کوشش کرے گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں پر فائرنگ کرنے پر گھر کے مالک کو کسی قسم کی قانونی کارروائی کا سامنا نہیں ہوگا، مالک نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی، دوسری صورت میں اسے اور اس کے اہلخانہ کی جان کو خطرہ ہوسکتا تھا۔