Tag: hong kong

  • دو ایشیائی ممالک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے

    دو ایشیائی ممالک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے

    دنیا بھر میں پانچ سال قبل کہرام برپا کرنے والی کورونا وبا نے ایک بار پھر سے سر اُٹھانا شروع کردیا ہے، دو ایشیائی ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کیسز سامنے آنے پر دونوں ممالک کی وزارت صحت الرٹ ہوگئی ہے، ہانگ کانگ اور سنگاپور میں اس وبا کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق وائرس کی شدت بڑھنے پر ہانگ کانگ اور سنگاپور میں مقامی حکام نے عوام کو چوکنا رہنے کا انتباہ دیا ہے۔ حالیہ نمونوں میں کئی کیسز مثبت آئے ہیں، 3 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 31 اموات رپورٹ ہوئیں جو کہ رواں سال کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

    اگرچہ دو سال قبل کی لہر کے مقابلے میں کیسز کی تعداد کم ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ نمونوں میں وائرل لوڈ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    سنگاپور بھی کووِڈ کیسز میں اضافے کی وجہ سے عوام کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے، تقریباً ایک سال بعد اس ماہ وزارت صحت نے کووِڈ کیسز پر رپورٹ جاری کی ہے۔

    3 مئی تک لگائے گئے اندازے کے مطابق مثبت کیسز کی تعداد 14,200 تک پہنچ چکی ہے، جو پچھلے اندازوں سے 28 فیصد زیادہ ہے۔ اسپتالوں میں آنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، تھائی لینڈ اور چین میں بھی کووِڈ کے بڑے پیمانے پر کیسز سامنے آرہے ہیں۔

    حکام کے مطابق آبادی میں مدافعتی نظام کی کمزوری کے باعث کیسس کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، کیسس میں اضافے کے پیش نظر مختلف ممالک کے حکام الرٹ ہیں اور عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

    فاسٹ فوڈ دماغ کو کیسے نقصان پہنچاتا ہے؟ سائنس دانوں کی دل دہلا دینے والی تحقیق

    رپورٹس کے مطابق عوام کو رش کے مقامات سے دور رہنے، ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

  • ہانگ کانگ سے آئے مسافر سے لاکھوں مالیت کے آئی فونز برآمد

    ہانگ کانگ سے آئے مسافر سے لاکھوں مالیت کے آئی فونز برآمد

    کراچی: ہانگ کانگ سے آئے مسافر سے لاکھوں مالیت کے آئی فونز برآمد ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 60 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی 62 موبائل فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    کسٹم حکام کے مطابق 4 مسافر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ٹی جی 341 سے کراچی پہنچے تھے، جنھیں آئی فونز کی اسمگلنگ پر حراست میں لیا گیا گیا ہے۔

    کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں سے 62 قیمتی آئی فون اور کٹ برآمد ہوئی ہیں، جن کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے، کلیکٹر کسٹم کے مطابق کسٹم نے قیمتی موبائل فون قبضے میں لے لیے ہیں۔

    امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم متعدد پاکستانی ڈی پورٹ

  • ہانگ کانگ نے 45 جمہورت پسندوں کو غدار قرار دے کر لمبی سزا پر جیل بھیج دیا

    ہانگ کانگ نے 45 جمہورت پسندوں کو غدار قرار دے کر لمبی سزا پر جیل بھیج دیا

    ہانگ کانگ: ہانگ کانگ کی عدالت نے 45 جمہورت پسندوں کو غدار قرار دے کر لمبی سزا پر جیل بھیج دیا۔

    روئٹرز کے مطابق ہانگ کانگ کی ہائی کورٹ نے منگل کو قومی سلامتی سے متعلق سب سے بڑے متنازع مقدمے میں پینتالیس جمہوریت نواز ایکٹوسٹس کو باغی قرار دے کر جیل بھیج دیا ہے۔

    اس مقدمے نے ہانگ کانگ میں جمہوریت کی تحریک کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اور امریکا اور دیگر ممالک کی جانب سے اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    2021 میں کل 47 حامئینِ جمہوریت کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر بیجنگ کے نافذ کردہ قومی سلامتی کے قانون کے تحت بغاوت کی سازش کا الزام لگایا گیا تھا، اور ان میں سے چند کو عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سابق قانونی اسکالر بینی تائی، جن کی شناخت کارکنوں کے ’منتظم‘ کے طور پر کی گئی ہے، کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، جو کہ 2020 کے قومی سلامتی کے قانون کے تحت اب تک کی سب سے طویل سزا ہے۔

    چینی اور ہانگ کانگ حکومتوں کا کہنا ہے کہ 2019 میں بڑے پیمانے پر جمہوریت نواز مظاہروں کے بعد امن بحال کرنے کے لیے قومی سلامتی کے قوانین ضروری تھے، ان جمہوریت پسندوں کے ساتھ مقامی قوانین کے مطابق سلوک کیا گیا ہے۔

    ان جمہوریت پسندوں پر الزام لگایا گیا تھا کہ انھوں نے 2020 میں غیر سرکاری ’پرائمری الیکشن‘ منعقد کرنے کی سازش کی تاکہ آئندہ قانون ساز انتخابات کے لیے بہترین امیدواروں کا انتخاب کیا جا سکے، اور اس طرح انتشار انگیز سرگرمیوں میں ملوث کروا کر حکومت کو مفلوج کیا جائے۔

    118 دن کے مقدمے کے بعد 14 ڈیموکریٹس کو قصوروار پایا گیا، جن میں آسٹریلوی شہری گورڈن نگ اور ایکٹوسٹ اوون چاؤ بھی شامل تھے، جب کہ دو کو بری کر دیا گیا، جب کہ دیگر 31 نے اعتراف جرم کر لیا۔

    ہانگ کانگ کے ممتاز ایکٹوسٹ جوشوا وونگ کو 4 سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، جب کہ چاؤ کو 7 سال اور 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، سابق صحافی کم ایکٹوسٹ گائینتھ ہو کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    برطانیہ، جس نے ہانگ کانگ کو 1997 میں چین کے حوالے کیا تھا، نے کہا ہے کہ سیکیورٹی قانون کو اختلاف رائے اور آزادی کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

  • سپر 4 تک رسائی کے لیے پاکستان آج ہانگ کانگ سے ٹکرائے گا

    سپر 4 تک رسائی کے لیے پاکستان آج ہانگ کانگ سے ٹکرائے گا

    شارجہ: ایشیا کپ 2022 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں آج مدِ مقابل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے ٹائٹل کے حصول کی جنگ میں پاکستان آج ہانگ کانگ سے ٹکرائے گا، سپر فور میں کوالیفائی کرنے کے لیے قومی ٹیم کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے، مقابلہ شام 7 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

    شاہینوں کا ایشیا کپ میں آغاز شکست سے ہوا ہے تاہم ہانگ کانگ کے خلاف فتح ٹیم کو اگلے راؤنڈ میں پہنچا دے گی، دونوں ٹیمیں پہلی بار ٹی 20 میں ٹکرائیں گی۔ تاہم ایشیا کپ میں پاکستان ہانگ کانگ کے خلاف ناقابل شکست رہا ہے، 3 میچ کھیلے تینوں میں فتح سمیٹی۔

    آسان حریف کے خلاف ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، حارث رؤف کی جگہ حسنین کھیل سکتے ہیں، نسیم شاہ بھی میچ کے لیے فٹ قرار دے دیے گئے ہیں۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز بھارت کے بعد ہانگ کانگ کے بیٹرز اڑانے کے لیے تیار ہیں، تاہم بڑے مقابلوں سے قبل بیٹرز کو فارم میں آنا ہوگا، اور جیت کے ساتھ ٹیم کا حوصلہ بڑھانا ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی لینڈرز نے بنگال ٹائیگرز کی لنکا ڈھا دی تھی، میزبان سری لنکا نے بنگلا دیش کو ہرا کر ایشیا کپ سے باہر کر دیا ہے۔

  • ایشیا کپ 2022: ہانگ کانگ کی بڑی کامیابی

    ایشیا کپ 2022: ہانگ کانگ کی بڑی کامیابی

    عمان: ہانگ کانگ نے ایشیا کپ 2022 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ نے کوالیفائر کے آخری میچ میں یو اے ای کو 8 وکٹ سے شکست دے دی، کوالیفائر کے تینوں میچز جیت کر ہانگ کانگ نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    ہانگ کانگ نے 148 رنز کا ہدف ایک اوور قبل حاصل کیا، یاسم مرتضیٰ 58، نزاکت 39، بابر 38 بنا کر نمایاں رہے۔

    یو اے ای کی ٹیم پہلے کھیل کر 147 رنز پر آؤٹ ہوئی، کپتان رضوان 49 اورز اور فرید 41 رنز بنا سکے، احسان خان نے 4، آیوش شکلا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    ہانگ کانگ کی ٹیم اب ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ شامل ہو گئی ہے، جب کہ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں ہیں۔

    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے۔ ایشیا کپ شروع ہونے میں 2 دن جب کہ پاک بھارت ٹاکرے میں 3 دن باقی رہ گئے۔

    پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے پہلا ٹکراؤ 28 اگست (اتوار) کو دبئی میں ہوگا، ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے کا سب کو انتظار ہے، جس کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

    پاکستان اپنا دوسرا میچ 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔

  • سمندری طوفان چابا ہانگ کانگ سے ٹکراتے ہی تباہی مچ گئی

    سمندری طوفان چابا ہانگ کانگ سے ٹکراتے ہی تباہی مچ گئی

    ہانگ کانگ: سمندری طوفان چابا ہانگ کانگ سے ٹکراتے ہی تباہی مچ گئی، کئی علاقے ڈوب گئے، کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد لا پتا ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان چابا ہانگ کانگ سے ٹکرا گیا ہے، سو کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، اور سیکڑوں افراد بے گھر اور بہت سے لا پتا ہو چکے ہیں۔

    ہانگ کانگ کے پانیوں میں انجنیئرنگ کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد لا پتا ہو گئے، ریسکیو آپریشن میں عملے کے تین ارکان کو بچا لیا گیا، کشتی پر 30 سے زائد افراد سوار تھے، دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

    کشتی کے عملے کے ارکان کو بچایا جا رہا ہے

    کشتی ہانگ کانگ سے 300 کلو میٹر جنوب میں پائی گئی تھی، کشتی طوفان میں پھنس کر پانی کے خوف ناک تھپیڑوں سے دو ٹکڑے ہو گئی تھی۔

    عالمی میڈیا کے مطابق چابا طوفان شدید بارش اور آندھی کے ذریعے عالمی مالیاتی مرکز کو گھیر چکا ہے، اور پبلک ٹرانسپورٹ اور بہت سے کاروبار بند ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    لینڈ سلائیڈنگ میں بھارتی فوج کا کیمپ تباہ، 21 ہلاک، کئی لاپتہ

    دوسری طرف بھارت میں بھی سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، ریاست منی پور میں 21 فوجیوں سمیت 34 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ 38 افراد لا پتا ہیں۔

  • بڑا حادثہ، ہانگ کانگ کا مشہور تیرتا ریسٹورنٹ سمندر میں ڈوب گیا (ویڈیو)

    بڑا حادثہ، ہانگ کانگ کا مشہور تیرتا ریسٹورنٹ سمندر میں ڈوب گیا (ویڈیو)

    ہانگ کانگ کا مشہور تیرتا ریسٹورنٹ بحیرۂ جنوبی چین میں ڈوب گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحوں کی توجہ کا مرکز اور ایک زمانے میں نہایت مشہور جمبو فلوٹنگ ریسٹورنٹ بد قسمتی سے سمندر میں ڈوب گیا ہے۔

    پیر کو اس تیرتے ریسٹورنٹ کی مالک کمپنی ایبرڈین انٹرپرائزز نے اپنے بیان میں کہا کہ جہاز کو شہر سے دور لے جایا جا رہا تھا، کہ اس دوران اتوار کے روز جزائر پاریسل کے قریب خراب موسم کے باعث الٹ گیا۔

    ریسٹورنٹ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اسے دنیا کے سب سے بڑے تیرے ریسٹورنٹ کے طور پر بنایا گیا تھا، تاہم کچھ عرصے سے یہ مالی مشکلات کا شکار تھا۔

    کمپنی نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے مقام پر پانی کی گہرائی ایک ہزار میٹر سے زیادہ ہے، جس کی وجہ سے ریسکیو کاموں کو انجام دینا انتہائی مشکل ہے، تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔

    اس تیرے ریسٹورنٹ کو 1976 میں کھولا گیا تھا اور اس پر 3 کروڑ ہانگ کانگ ڈالر (38 لاکھ امریکی ڈالر) لاگت آئی تھی، اسے چینی شاہی محل کی طرح ڈیزائن کیا گیا تھا، اور یہ تقریباً نصف صدی سے ٹائفون شیلٹر کے کازوے ساحل پر لنگر انداز تھا۔

    گزشتہ منگل کو اسے یہاں سے نکال کر لے جایا جا رہا تھا کہ گزشتہ روز اسے حادثہ پیش آ گیا، اور یہ تاریخی ریسٹورنٹ سمندر برد ہو گیا۔

    یہ ریسٹورنٹ تقریباً ایک دہائی سے مالی پریشانیوں کا شکار تھا، تاہم کرونا وبا نے اس کی تابوت میں آخری کیل ٹونک دی، اور یہ مارچ 2020 میں بند ہو گیا۔

    آپریٹر میلکو انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اس ریسٹورنٹ کا کاروبار 2013 سے منافع بخش نہیں تھا، اور مجموعی نقصانات 100 ملین ہانگ کانگ ڈالر سے تجاوز کر گئے تھے۔ میلکو نے مزید کہا کہ اس پر ہر سال دیکھ بھال کی فیس میں لاکھوں کی لاگت آتی تھی، اور تقریباً ایک درجن کاروباری اداروں اور تنظیموں نے اسے بغیر کسی معاوضے کے لینے کی پیش کش بھی مسترد کر دی تھی۔

    رواں ماہ جون میں جمبو کے لائسنس کی میعاد بھی ختم ہو رہی تھی، جس پر اسے ہانگ کانگ چھوڑنا تھا، اور کسی نامعلوم مقام پر جا کر اپنے نئے مالک کا انتظار کرنا تھا، لیکن اس سے قبل ہی یہ ڈوب گیا، اور اس طرح اس کی شان دار تاریخ ایک افسوس ناک اختتام کا شکار ہو گئی۔

  • کھلونا کیسے ٹوٹا؟ فوٹیج نے بچے کے والد کو ہزاروں ڈالر واپس دلا دیے

    کھلونا کیسے ٹوٹا؟ فوٹیج نے بچے کے والد کو ہزاروں ڈالر واپس دلا دیے

    ہانگ کانگ: بچوں کے ہاتھوں کھلونے ٹوٹتے رہتے ہیں، تاہم ہانگ کانگ کے ایک اسٹور میں ایک بچے کے ہاتھوں مہنگا کھلونا ٹوٹ گیا، جس پر اس کے والد کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑا، تاہم اس واقعے کی فوٹیج سامنے آنے پر صورت حال تبدیل ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کی ایک کھلونوں کی دکان کی ایک تصویر فیس بک پر سامنے آئی تھی، جس میں لالا دی ٹیلی ٹوبی نامی کھلونے کی بکھری ہوئی باقیات کے ارد گرد ایک خاندان کھڑا دکھائی دے رہا تھا، یہ تصاویر فیس بک پر وائرل ہوگئیں۔

    بتایا گیا کہ چینگ نامی شخص کے بیٹے نے اس کھلونے کو لات مار کر گرا کر توڑا تھا، جس پر اسٹور کے عملے نے انھیں خبردار کیا اور کھلونے کی رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا، بچے کے والد کو 5 ہزار 879 سنگاپوری ڈالرز ادا کرنے پڑے۔

    جب یہ تصاویر فیس بک پر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے بھی بچے پر غم و غصے کا اظہار کیا، اور اسٹور کے ساتھ ہم دردی دکھائی تھی۔

    تاہم، جلد ہی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی، جس میں اس کے برعکس دکھایا گیا تھا، فوٹیج میں ثابت ہو گیا کہ 5 سالہ لڑکے نے کھلونے کو لات نہیں ماری تھی، بلکہ اس پر ٹیک لگانے کی کوشش کی تھی، جس کی وجہ سے وہ گر کر ٹوٹ گیا۔

    یہ فوٹیج سامنے آنے پر عوامی رد عمل کھلونوں کی دکان کے خلاف ہو گیا، جس پر اسٹور نے اس لڑکے کے والد کو تمام رقم واپس کر دی، اور مذکورہ خاندان سے معافی بھی مانگی۔

    اسٹور KKPlus نے بیان میں کہا کہ اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے وہ دکان کے اندر بہتری لائیں گے، کیوں کہ کھلونا گرایا نہیں بلکہ خود ہی بہت آسانی سے گر گیا تھا، سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ 1.8 میٹر لمبے کھلونے کو بہتر طریقے سے محفوظ یا حفاظتی گھیرے میں کیوں نہیں رکھا گیا تھا؟

    بعد ازاں اسٹور کے منیجر نے بھی تسلیم کیا کہ انتظامیہ بہتر احتیاطی تدابیر اختیار کر سکتا تھا۔

  • ہانگ کانگ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی

    ہانگ کانگ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی

    ہانگ کانگ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں آگ لگ گئی، جس کے باعث درجنوں افراد فلک بوس عمارت میں محصور ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ شاپنگ مال کی پہلی منزل پر اس علاقے میں لگی، جہاں تزئین و آرائش کا کام جاری تھا، آگ کے باعث عمارت کی تیسری منزل پر ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا اور 160 سے زائد افراد محصور ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام کی جانب سے فائر الارم کے بعد عمارت کے اطراف ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور فائر ٹینڈرز کو فوری طلب کیا گیا، فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے عمارت میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

    فائر فائٹرز نے 20 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا ہے تاہم اب بھی درجنوں افراد متاثرہ عمارت میں محصور ہیں، جنہیں نکالنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

    ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ چار زخمیوں کو بھی عمارت سے نکالا گیا ہے، جس میں 57 سالہ خاتون بھی شامل ہیں، زخمی خاتون کو دھوئیں کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

    واضح رہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایک تجارتی عمارت ہے، اس میں 14 منزلہ شاپنگ آرکیڈ اور 25 منزلہ آفس ٹاور شامل ہے۔

  • ہانگ کانگ کس ویکسین کے لاکھوں ڈوز ضائع کرنے جا رہا ہے؟

    ہانگ کانگ کس ویکسین کے لاکھوں ڈوز ضائع کرنے جا رہا ہے؟

    ہانگ کانگ: جہاں ایک طرف دنیا کرونا ویکسین کے حصول میں لگی ہوئی ہے، وہاں ہانگ کانگ جلد ہی کرونا وائرس ویکسین کے لاکھوں کی تعداد میں ڈوز ضائع کرنے والا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کا انتظامی علاقہ ہانگ کانگ میعاد ختم ہونے کی وجہ سے کرونا ویکسین کے لاکھوں ڈوز جلد ضائع کر دے گا، یہ ویکسین پڑے پڑے ایکسپائر ہو رہی ہے، ​جب کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے ویکسینیشن کے لیے خود کو رجسٹر نہیں کرایا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ کی سرکاری ویکسین ٹاسک فورس نے عوام کو تنبیہ کی ہے کہ فائزر بائیو این ٹیک ویکسین کی پہلی کھیپ کے استعمال کی مقررہ مدت ختم ہونے میں صرف تین مہینے کا وقت رہ گیا ہے۔

    سینٹر برائے تحفظ صحت کے سابق کنٹرولر تھامس سانگ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ویکسینز کی ایک مقررہ میعاد ہوتی ہے، جس کے بعد وہ استعمال کے قابل نہیں رہتیں، بائیو این ٹیک کے لیے ویکسینیشن سینٹرز منصوبے کے مطابق ستمبر میں ویکسین لگانا بند کر دیں گے۔

    انھوں نے کہا ایسے میں یہ بالکل بھی درست نہ ہوگا کہ ہانگ کانگ غیر استعمال شدہ ویکسین ڈوز لے کر بیٹھا رہے اور باقی دنیا ویکسین حاصل کرنے کے لیے جدوجہد میں لگی ہو۔

    واضح رہے کہ ہانگ کانگ نے آبادی کی تعداد کے لحاظ سے فائزر بائیو این ٹیک اور چین کی سائنو فارم ویکسین کے 75 لاکھ ڈوز خریدے تھے، تاہم آن لائن افواہوں اور وائرس فری شہر میں ہنگامی صورت حال نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں ویکسین لگوانے کے لیے ہچکچاہٹ دیکھی جا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب تک صرف 19 فی صد آبادی نے ویکسین کا ایک ڈوز، اور صرف 14 فی صد نے دو ڈوز لیے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق تشویش ناک امر یہ ہے کہ خود طبی عملے میں بھی ہچکچاہٹ پائی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ ویکسین کو انتہائی کم درجہ حرارت پر رکھنا ضروری ہوتا ہے اور یہ 6 مہینے تک قابل استعمال رہتی ہے۔