Tag: Hong Kong Protest

  • ہانگ کانگ میں حکومت نے عوام کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، متنازع بل واپس

    ہانگ کانگ میں حکومت نے عوام کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، متنازع بل واپس

    ہانگ کانگ: ہانگ کانگ کی حکومت نے کئی ماہ سے جاری احتجاجی مظاہروں کے بعد عوام کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے اور متنازع بل باضابطہ طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کے وزیر سیکیورٹی جون لی نے اسمبلی میں ملزمان کی چین حوالگی کا متنازع قانونی بل احتجاجی مظاہروں کے بعد واپس لے لیا۔

    جون لی نے کہا کہ اس بل سے ہانگ کانگ کا معاشرہ انتشار کا شکار ہوا لہٰذا اسے فوری طور پر ختم کیا جارہا ہے۔

    احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ انتظامیہ نے اس بل کو واپس لینے میں بہت دیر کردی اب جب تک ہمارے دیگر مطالبات پورے نہیں کیے جاتے اور پولیس کے ظالمانہ اقدامات کا ازالہ نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔

    یاد رہے کہ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو نے رواں سال جون میں پارلیمان میں قانونی بل پیش کیا تھا جس کے تحت ہانگ کانگ میں سنگین جرائم کے مرتکب ملزمان کا ٹرائل چین میں کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے، پولیس فائرنگ سے طالب علم شدید زخمی

    بل کا اطلاق ہانگ کانگ اور چین کے شہریوں کے علاوہ ان غیرملکیوں پر بھی ہونا تھا جو یا تو ہانگ کانگ میں مقیم ہوں یا جرم کے ارتکاب کے بعد وہاں چلے گئے ہوں۔

    واضح رہے کہ ہانگ میں رواں ماہ احتجاجی مظاہرے کے دوران سینے میں گولی لگنے سے 18 سالہ طالب علم زخمی ہوگیا تھا، واقعے کے بعد طالب علم کے ساتھیوں نے بھی دھرنا دے دیا تھا۔

    خیال رہے کہ ہانگ کانگ میں چین کے ہامی شہریوں نے قومی دن کے سلسلے میں ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا تھا، اس موقع پر مخالفین بھی سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

    ہانگ کانگ کی پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین کے اجتماع کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیلنگ کا استعمال کیا تھا۔

    ہانگ کانگ کے مختلف مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات آئی تھیں۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ چین اس معاملے پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہے۔

  • ہانگ کانگ:پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں، 45مظاہرین گرفتار

    ہانگ کانگ:پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں، 45مظاہرین گرفتار

    ہانگ کانگ: جمہوری اصلاحات کے حق میں احتجاج کرنے والے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کے بعد پولیس نے پینتالیس مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے ہانگ کانگ کے مرکزی علاقے میں دھرنا دئیے مظاہرین کی لگائی ہوئی رکاوٹٰیں ہٹانے اورٹریفک کی بحالی کا کام جاری ہے۔

    مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آںسوگیس اورکالی مرچوں کا اسپرے استعمال کیا، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے بعد پولیس نے پینتالیس مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

    مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جمہوری اصلاحات نافذ کرکے آئندہ انتخابات کو شفاف طریقے سے منعقد کیا جائے۔

  • ہانگ کانگ: جمہوری اصلاحات کے حق میں مظاہرے جاری

    ہانگ کانگ: جمہوری اصلاحات کے حق میں مظاہرے جاری

    ہانگ کانگ : جمہوری اصلاحات کے حق میں مظاہروں اوردھرنوں کا سلسلہ جاری ہے، شہرکے مرکزی حصے سے مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جمہوری اصلاحات کے حق میں ہانگ کانگ میں دو ہفتوں سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین چیف ایگزیکٹو سے استعفی دینے اورجہموری اصلاحات کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    شہرکی اہم شاہراہوں پر دھرنے دیئے جارہے ہیں اورمختلف علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

    حکومت کا کہنا ہے گڑبڑ پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

  • ہانگ کانگ:حکومت کا مظاہرین سے مذاکرات روکنے کا فیصلہ

    ہانگ کانگ:حکومت کا مظاہرین سے مذاکرات روکنے کا فیصلہ

    ہانگ کانگ: حکومت نے مظاہرین سے مذاکرات روکنے کو فیصلہ کرلیا ہے جبکہ مظاہرین نے احتجاج کا دائرہ وسیع کر نے کا اعلان کیا ہے۔

    ہانگ کانگ کی انتظامیہ نے طلبہ مظاہرین کے ساتھ جاری مذاکرات روکنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کی جانب سے مزاکراتی ٹیم نے جمعہ کے روز طے شدہ بات چیت روکنے کا اعلان کیا۔

    حکومت کا مؤقف ہے کہ طلبہ مظاہرین نے بیان بازی سے مفاہمت کے عمل کو نقصان پہنچایا ہے۔

    اس سے قبل طلبہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر چین کے اس نیم خود مختار علاقے کی حکومت نے اپنے رویہ میں لچک کا مظاہرہ نہ کیا تو احتجاج کے دائرے کو وسیع کر دیا جائے گا۔

  • ہانگ کانگ:جمہوری اصلاحات، دھرنے کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری

    ہانگ کانگ:جمہوری اصلاحات، دھرنے کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری

    ہانگ کانگ: جمہوری اصلاحات کیلئے دھرنے کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے اور ہزاروں افراد حکام کی تنبیہ کے باوجود ہانگ کانگ کی سڑکو ں پر موجود

    جمہوری اصلاحات کے حق میں مظاہرین نے شہر کے تین اہم علاقوں پر دھرنا دے رکھا ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ چین ہانگ کانگ کے عوام کو اپنے قائدین کے انتخاب کی مکمل آزادی دے اور چینی حکومت سنہ دو ہزار سترہ میں چیف ایگزیکٹیو کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخاب کے امیدواروں کی چھان بین کا منصوبہ ترک کر دے۔

    ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکیٹو سی وائے لیئنگ نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں اور یہ محض افواہیں ہیں، سی وائے لیئنگ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ عوام پر سکون رہیں گے ۔

    ادھر چینی حکام کا کہنا ہے کہ اسے یقین ہے کہ مقامی انتظامیہ اس معاملے کا حل نکال لےگی۔

  • ہانگ کانگ:جمہوریت کے حق میں مظاہرے زور پکڑ گئے

    ہانگ کانگ:جمہوریت کے حق میں مظاہرے زور پکڑ گئے

    ہانگ کانگ: جمہوریت کے حق میں مظاہرے زور پکڑ گئے، طلباء اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کئی طلباء زخمی ہوگئے ہیں۔

    ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حق میں یونیورسٹی و کالج کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے ہانگ کانگ کی سڑکوں پر جمع ہوگئی ہیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارچ کیا۔

    جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے، مظاہروں میں کئی طلباء کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، طلباء نے اپنے ساتھیوں کی گرفتاری پر پولیس کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی جبکہ طلباء  نے کلاسوں کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے۔