Tag: hong kong

  • ہانگ کانگ: پاکستانی پولیس افسرنےہم وطن کوخودکشی سےروک لیا

    ہانگ کانگ: پاکستانی پولیس افسرنےہم وطن کوخودکشی سےروک لیا

    ہانگ کانگ : پاکستانی پولیس افسر نے ہانگ کانگ میں ہم وطن کو20میٹربلند کرین سےکود کرخودکشی کرنے سے روک لیا۔

    تفصیلات کےمطابق ہانگ کانگ پولیس کے20سالہ پاکستانی افسر افضل ظفر نے یاو ماتائی کے علاقے میں تعمیراتی سائٹ پر صبح دس بجےایک شخص کودیکھا جو 20میٹر بلند کرین پر چڑھ کر خودکشی کرنے کی کوشش کررہاتھا۔

    پولیس افسر ظفر کواعلیٰ افسران کی جانب سے ہدایات دی گئی کہ وہ اس مشکل صورت حال میں اس شخص کی مدد کرے۔

    muslim-post-1

    پولیس افسر کا کہناتھاکہ میں نے عنان سے اردو زبان میں بات کی اور اسے منانے کی کوشش کی کے وہ کرین سے اتر کرنیچے آجائےاور میں اس کوشش میں کامیاب رہا۔

    پولیس کمانڈر چیونگ لیونگ کا کہناتھاکہ ظفر کی جانب سے ان کی ہدایات کے تحت کسی کو خودکشی کرنے سے روکنے کا یہ پہلا واقعہ تھا۔

    muslim-post-2

    انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خودکشی کرنے والے شخص عنان نے جب پولیس افسر ظفرسے اپنی زبان میں بات کی تواسے اچھا محسوس ہواکیونکہ دونوں ایک زبان بولتےہیں۔

    ہانگ کانگ پولیس میں فرائض انجام دینے والے بیس سالہ ظفر’جیم اسٹون‘ پروجیکٹ کے گریجویٹ ہیں جس کا مقصد لسانی رکاوٹوں پر قابو پانے کےلیے اپناکردار ادا کرناہے۔

    واضح رہےکہ ظفر’جیم اسٹون‘ پروگرام کے پانچویں غیر چینی گریجویٹ ہیں اوروہ سرکاری طور پر گزشتہ سال اپریل میں ہانگ کانگ پولیس میں شامل ہوئے تھے۔

    muslim-post-3

  • خرگوش ہوٹل لوگوں کی توجہ کا مرکز

    خرگوش ہوٹل لوگوں کی توجہ کا مرکز

    ہانگ کانگ میں کھولا جانے والا خرگوش ہوٹل ’’ریبٹ کیفے‘‘ دن بہ دن عوام میں مقبولیت اختیار کرتا جارہا ہے، اس ہوٹل میں لوگوں کو متاثر کرنے کے لیے خرگوش رکھے گئے ہیں جو ساتھ کھانا کھا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کے عوام کی خرگوشوں کے ساتھ محبت کو دیکھتے ہوئے مقامی شخص نے ریبٹ کیفے کھولا جو لوگوں میں دن بہ دن مقبول ہوتا جارہا ہے۔ اس ہوٹل کو ’’ریبٹ لینڈ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں مختلف اقسام 2 درجن سے زائد خرگوش رکھے گئے ہیں جو ہوٹل میں بیٹھنے والے افراد کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں اور بچے بڑے انہیں کھانا بھی کھلاتے ہیں۔

    6

    ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ 2 ماہ کے مختصر عرصے میں اُن کے کیفے کو عوامی سطح پر بے حد مقبولیت حاصل ہوئی، یہاں روزانہ 7 ہزار سے زائد افراد آتے ہیں تاہم ایک وقت میں 150 افراد کے بیٹھنے کا انتظام موجود ہے۔

    5

    ہوٹل کے مالک نے کہا کہ ’’ہانگ کانگ کے عوام خرگوش سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ کیفے اُن کی توجہ کا مرکز بنا، لوگوں کی توجہ کو دیکھتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ یہاں بیٹھنے کی جگہ میں بھی توسیع کی جائے گی، بڑوں کے ہمراہ آنے والے بچے بھی ان بے زبان اور خوبصورت جانوروں کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔

    4

    مالک کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں موجود خرگوشوں کو ہاتھ میں لینے کی سختی سے پابندی ہے تاہم عملے کو بھی خرگوشوں کے ساتھ اچھے برتاؤ کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو پیش کش کی گئی ہے کہ وہ ریسٹورنٹ میں آپ اپنا خرگوش بھی رکھواسکتے ہیں جن کے خیال رکھنے کی پوری ذمہ داری کیفے انتظامیہ کی ہوتی  ہے۔

    3

    دوسری جانب ڈاکٹروں نے اس ہوٹل میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر اعتراض کردیا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ جانور عوام کےرش کی وجہ سے بار بار اپنی جگہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کی صحت شدید حد تک متاثر ہوتی ہے۔

  • ہانگ کانگ کے طلباء کے دو سیٹر طیارے کی کراچی آمد

    ہانگ کانگ کے طلباء کے دو سیٹر طیارے کی کراچی آمد

    کراچی : ہانگ کانگ کے اسکول سے تعلق رکھنے والے بچوں کا تیار کردہ دو سیٹر طیارہ کراچی پہنچ گیا، کراچی پہنچنے پر کپتان اورمعاون کپتان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کے ایک اسکول کے طلباء کی جانب سے تیار کیا جانے والا دو نشستوں پر مشتمل طیارہ دنیا کے پچیس ممالک کا سفر کرکے کراچی پہنچ گیا۔

    hong-post-01

    سات سال کی مدت میں تیار کیا جانے والا ٹربو پراپ ساختہ طیارے نے نومبر 2015 میں ہانگ کانگ سے اپنا سفر شروع کیا اور پچیس ممالک کا سفر مکمل کرکے کراچی پہنچا، کم عمر طالب علموں نے اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھائے اور عملی طور پر ثابت کیا کہ لگن اور محنت ساتھ ہو تو پھر نتائج بھی حاصل ہوتے ہیں۔

    کراچی ایئرپورٹ پر جیسے ہی طیارے نے لینڈ کیا تو نوجوان پائلٹ کا پرتپاک استقبال کیاگیا ، طیارے کے کپتان ہینگ چینگ اور معاون کپتان کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سندھ کی روایتی اجرک بھی پیش کی گئی۔

    کراچی ایئرپورٹ کے منیجر نثار احمد بروہی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود اور ایئرپورٹس دنیا کے محفوظ ترین ایئرپورٹس میں شامل کیے جاتے ہیں۔

    hong-post-03

    طیارے کا کراچی پہنچنا پاک چین دوستی کو مزید فروغ دے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی راہداری کے منصوبے کے علاوہ فضائی رابطوں میں بھی فروغ حاصل ہوگا۔

    کیتھے پیسفک ائیر لائن کے کوآرڈینیٹر مہر من والا کاکہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے اسکول سے تعلق رکھنے والے بچوں کا تیار کردہ طیارہ کراچی پہنچنا خوش آئند ہے۔

    اسی طرح سے چائنا کی ایئرلائنز بھی اپنا آپریشن جلد پاکستان سے شروع کریں گی۔ طیارہ اگلے مرحلے میں کراچی سے کولکتہ کیلئے روانہ ہوگا، جہاز کے عملے کے مطابق طیارہ باون ایئرپورٹس پر لینڈنگ کا ریکارڈ مکمل کرکے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہانگ کانگ پہنچ کر اپنا سفر مکمل کرے گا۔

  • ہانگ کانگ: احتجاجی قیادت نے گرفتاری پیش کردی

    ہانگ کانگ: احتجاجی قیادت نے گرفتاری پیش کردی

    ہانگ کانگ: جمہوریت کے حق میں مظاہرے شروع کرنے والے تینوں رہنماؤں نے گرفتاری پیش کرتے ہوئے مظاہرین پراحتجاج ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

    غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کے خالق رہنماؤں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ احتجاج ختم کرتے ہوئے معمولاتِ زندگی بحال کردیں، احتجاجی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انہوں نے قانون کی بالادستی کے احترام اورامن وامان کی بحالی کی خاطر گرفتاری دی ہے۔

    ہانگ کانگ میں گذشتہ دومہینوں سے جمہوریت کے حق میں بڑے پیمانے پرمظاہرے کئے جارہے تھے ، مظاہروں کے دوران پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی اور گرفتار بھی ہوئے۔

  • ہانگ کانگ: حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

    ہانگ کانگ: حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

    ہانگ کانگ: ہزاروں جمہوریت پسندوں کی سرکاری ہیڈعمارتوں پردھاوا بولنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، پولیس اور مظاہرین کے تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    ہانگ کانگ میں دوماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں حکام کی جانب سے ردِ عمل ظاہر نہ ہونے پر مظاہرین نے سرکاری عمارتوں کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔

    پولیس نے لاٹھی چارج اور پیپر اسپرے کا استعمال کیا جبکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک میں آئندہ انتخابات جہوری طریقے سے کروائیں جائیں۔

  • ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

    ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

    ہانگ کانگ:ہانگ کانگ میں ہزاروں جمہوریت پسندوں کی سرکاری ہیڈعمارتوں پردھاوا بولنےکی کوشش،پولیس اورمظاہرین کے تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    ہانگ کانگ میں دوماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں حکام کی جانب سے رد عمل ظاہر نہ ہونے پر مظاہرین نے سرکاری عمارتوں کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔

    پولیس نے لاٹھی چارچ اور پیپر سپرے کا استعمال کیا جبکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

    مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ آئندہ انتخابات جہوری طریقے سے کروائے جائیں۔

  • ہانگ کانگ:جمہوریت نوازمظاہرین کا احتجاج جاری

    ہانگ کانگ:جمہوریت نوازمظاہرین کا احتجاج جاری

    ہانگ کانگ: جمہوریت نواز مظاہروں کا سلسلہ ہانگ کانگ میں جاری ہے، پولیس نے سڑکوں پر موجود مظاہرین کی جانب سے کھڑی روکاوٹوں کو صاف کرنا شروع کردیا ہے۔

    ہانگ کانگ میں جاری دو ہفتوں سے جمہوریت کے حامی مظاہروں میں حصہ لے رہے ہیں، پولیس کی جانب سے ہانگ کانگ کی سڑکوں پرموجود تمام رکاوٹوں کوصاف کردیا ہے، اس دوران مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    ہانگ کانگ میں دو ہفتوں سے جمہوریت کے حق میں احتجاج جاری ہے، مظاہرین جہموری اصلاحات کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں، دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے گڑبڑ پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

  • ہانگ کانگ میں ہونے والا احتجاج چھٹے روز بھی جاری

    ہانگ کانگ میں ہونے والا احتجاج چھٹے روز بھی جاری

    ہانگ کانگ:جاپان کے شہرہانگ کانگ میں مظاہرہ کرنے والے طلباء نےاس عزم کا اظہارکیا ہےکہ اگر چیف ایگزیکٹیو سی وائے لیونگ مستعفی نہیں ہوتے تو وہ اپنے احتجاج کو بڑھاتے ہوئے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیں گے۔

    ہانگ کانگ کے مرکزی علاقے میں گذشتہ کئی روز سے ہونے والا احتجاج چھٹے روز بھی جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ چیف ایگزیکیٹو سی وائے لیونگ مستعفی نہیں ہوئے تو وہ اپنی تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرسکتے ہیں۔

    مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ دو ہزار سترہ میں ہانگ کانگ کی قیادت کے لیے ہونے والے انتخابات میں چین امیدواروں کے ناموں کی منظوری دینے کے فیصلے کو واپس لے۔

    دوسری جانب چین کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے کئی گئی اصلاحات ہانگ کانگ میں خوشحالی اور استحکام کی ضمانت دیں گی۔

  • ہانگ کانگ:جمہوری اصلاحات، دھرنے کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری

    ہانگ کانگ:جمہوری اصلاحات، دھرنے کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری

    ہانگ کانگ: جمہوری اصلاحات کیلئے دھرنے کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے اور ہزاروں افراد حکام کی تنبیہ کے باوجود ہانگ کانگ کی سڑکو ں پر موجود

    جمہوری اصلاحات کے حق میں مظاہرین نے شہر کے تین اہم علاقوں پر دھرنا دے رکھا ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ چین ہانگ کانگ کے عوام کو اپنے قائدین کے انتخاب کی مکمل آزادی دے اور چینی حکومت سنہ دو ہزار سترہ میں چیف ایگزیکٹیو کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخاب کے امیدواروں کی چھان بین کا منصوبہ ترک کر دے۔

    ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکیٹو سی وائے لیئنگ نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں اور یہ محض افواہیں ہیں، سی وائے لیئنگ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ عوام پر سکون رہیں گے ۔

    ادھر چینی حکام کا کہنا ہے کہ اسے یقین ہے کہ مقامی انتظامیہ اس معاملے کا حل نکال لےگی۔

  • ہانگ کانگ:جمہوریت کے حق میں مظاہرے زور پکڑ گئے

    ہانگ کانگ:جمہوریت کے حق میں مظاہرے زور پکڑ گئے

    ہانگ کانگ: جمہوریت کے حق میں مظاہرے زور پکڑ گئے، طلباء اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کئی طلباء زخمی ہوگئے ہیں۔

    ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حق میں یونیورسٹی و کالج کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے ہانگ کانگ کی سڑکوں پر جمع ہوگئی ہیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارچ کیا۔

    جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے، مظاہروں میں کئی طلباء کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، طلباء نے اپنے ساتھیوں کی گرفتاری پر پولیس کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی جبکہ طلباء  نے کلاسوں کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے۔