ہانگ کانگ: ہانگ کانگ کے ایک امیر آدمی نے اپنی سابقہ محبوبہ کی جانب سے شادی کے انکار کے بعد اسے عدالت لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 50سالہ چینگ نامی امیر انسان نے کافی سال قبل 17سالہ لڑکی سے ملنا شروع کیا اور یہ سلسلہ دو سال تک چلا جس کے دوران چینگ نے اپنی محبوبہ کو قیمتی تحائف، نقدی رقم اور نئی سپورٹس کار بھی لے کر دی۔ اس تعلق کا چینگ کی ذاتی زندگی پر برا اثر پڑا اور اس کی اپنی بیوی سے علیحدگی بھی ہوگئی اور اسے اپنی بیوی کو ہرجانے کے طور پر بھاری رقم بھی دینی پڑی۔ اپنا یہ تعلق ختم کرکے وہ اپنی محبوبہ کی طرف متوجہ ہوا اور اس سے شادی کی خواہش کا بھی اظہار کیا لیکن اس لڑکی نے شادی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب مجھے تم سے محبت نھیں رہی۔ چینگ کو بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی محبوبہ نے کسی اور کے ساتھ اپنا گھر بسا لیا ہے اور اس سال اپریل میں بچے کی ماں بنی ہے۔یہ بات سن کر وہ سیخ پاء ہوا اور اس نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام پیسہ جو اس نے اپنی سابقہ محبوبہ کو دیا ، وہ تمام ادھار کے طور پر دیا لہذا اب اسے تمام رقم سود سمیت دلوائی جائے اور بطور ہرجانہ اسے چھ لاکھ امریکی ڈالر بھی دلوائے جائیں۔ تاہم چینگ کی سابقہ محبوبہ نے عدالت میں جوابی دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اس نے اپنی جوانی کے قیمتی سال چینگ کو دئیے ہیں اور وہ سال اسے واپس کئے جائیں۔ عدالت نے ابھی اس مقدمے کا فیصلہ نہیں کیا۔
Tag: Hongkong
-
ہانگ کانگ کےالیکشن میں چینی مداخلت کےخلاف دھرنا
ہانگ کانگ: اگلے ماہ ہونے والےالیکشن میں چینی مداخلت اوراثرورسوخ کے خلاف طلباءاورعام لوگوں کا دھرنا جاری ہے۔
میں تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کےالیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ہونے والا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے اورجمہوری اصلاحات کے حق میں مظاہرے کرنے والے ہزاروں افراد نے اپنے احتجاجی خیمے ہٹا کرگھر جانے سے انکار کردیا ہے۔
مظاہرین چینی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ میں ہونے والے انتخابات کے امیدواروں کی چھان بین کے مبینہ فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں، ہانگ کانگ کی حکومت نے مظاہرین پرزور دیا کہ وہ خاموشی اورپرامن طریقے سے چلے جائیں لیکن مظاہرین پیرکی رات تک سرکاری کمپلیکس کے باہرموجودہیں۔