Tag: Honor Kililng

  • کراچی : میاں بیوی کا غیرت کے نام پر قتل ، مقتولہ کے دو بھائی گرفتار

    کراچی : میاں بیوی کا غیرت کے نام پر قتل ، مقتولہ کے دو بھائی گرفتار

    کراچی : ناظم آباد سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، دونوں نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، پولیس قتل کے الزام میں مقتولہکے دوبھائیوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد کے ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، مقتولین نے کچھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، دونوں افراد کو تیز دھار آلےسے قتل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 50سالہ سليم سائيں جبکہ مقتولہ کی شناخت حنا کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیں۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، دونوں گرفتار قاتل آصف اور اشرف مقتولہ کے سگے بھائی ہیں، ملزمان نے خاندان کی مرضی کے خلاف شادی پر بہن اور اس کے شوہر کو قتل کیا

    ایس ایس پی نے بتایا کہ مقتولہ کا اصل نام حنا ہے وہ اس علاقے میں عائشہ کے فرضی نام سے مقیم تھی، مقتول سلیم سائیں اور مقتولہ حنا نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

    مقتول سليم سائيں کا اورنگی ٹاؤن ميں آستانہ ہے، مقتولہ اپنی والدہ کے ساتھ سلیم سائیں کے آستانے پر آتی تھی، مقتول سلیم سائیں کی یہ دوسری شادی تھی، مقتولہ کے بھائیوں نے پسند کی شادی کو غیرت کا مسئلہ بنایا اور دونوں کو قتل کردیا۔

  • مانسہرہ میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل، تین ملزمان گرفتار

    مانسہرہ میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل، تین ملزمان گرفتار

    پشاور : پولیس نے ایبٹ آباد میں شادی شدہ جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے پانچ میں سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں لڑکی کے والدین بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں چند روز قبل غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کو قتل کردیا گیا تھا،
    پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت صبا اور راشد کے نام سے ہوئی تھی۔

    ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے گاؤں برج میں فائرنگ سے قتل ہونے والے شادی شدہ جوڑے نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جہانگیر نامی شخص مقتولہ کا بھائی ہے، ملزم نے وقعے والے روز گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور اپنی بہن اور اس کے شوہر کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

    پولیس نے والدین سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، مزید ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ایبٹ آباد میں غیرت کے نام پر شادی شدہ جوڑا قتل

    علاوہ ازیں خان پور میں پنچایت کے حکم پر نوجوان پربدترین تشدد کیا گیا، نوجوان کے سر کے بال کاٹ کر اس کی مونچھیں اور بھنویں بھی کاٹ دی گئیں، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

  • سامعہ شاہد قتل کیس، عدالت کا فریقین سے 24 نومبر کو جواب طلب

    سامعہ شاہد قتل کیس، عدالت کا فریقین سے 24 نومبر کو جواب طلب

    لاہور: ہائی کورٹ نے غیرت کے نام پر قتل ہونے والی برطانوی شہری سامعہ شاہد کے قتل کی تفتیش اور ٹرائل لاہور منتقل کرنے کے لیے دائر درخواست پر ملزمان سمیت  فریقین  کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں برطانوی خاتون شہری سامعہ شاہد قتل کی کیس سماعت جسٹس سردار شمیم کی سربراہی میں کی گئی۔ اس موقع پر مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ برطانوی شہری سامعہ کو اُس کے سابق شوہر شکیل نے مقتولہ کے باپ سے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مدعی اور اس کیس کے گواہان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں  لہذا معاملے کی حساست اور انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مقدمے کی تفیتش اور ٹرائل لاہور منتقل کیا جائے۔

    پڑھیں:  سامعہ شاہد قتل کیس میں پیشرفت،ایس ایچ او گرفتار

     بعدازاں ملزمان کے گواہان نے عدالت سے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کرنے کی درخواست کی جس پر عدالت نے فریقین کو 24 نومبر کے نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کیے۔
    یاد رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کو 20 جولائی کو قتل کیا گیا تھا جس کا الزام اُن کے سابق شوہد چوہدری شکیل پر عائد کیا گیا تھا، بعد ازاں پولیس نے منگلا کے علاقے میں تعینات مقامی تھانے کے انچارج کو گرفتار کرلیا تھا۔